ممبئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ فلم ‘رنگیلا’ اور اس کے گانے سے مشہور ہونے والی خوبرو اداکارہ ارمیلا ماٹنڈکر 10 سال بعد سلور اسکرین پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔ارمیلا اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب فلمیں کر چکی ہیں جن میں ‘رنگیلا’، ‘جانم سمجھا کرو’، ‘خوبصورت’، ‘ہم تم پر مرتے ہیں’ اور ‘جدائی’ شامل ہیں۔اداکارہ ارمیلا شادی کے بعد بڑی اسکرین پر کم ہی نظر آئیں، لیکن اب مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے اور وہ جلد ہی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ارمیلا ماٹنڈکر نے آج اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ فلم ‘بلیک میل’ کے ایک آئٹم سونگ ’بے وفا بیوٹی عشق میں چیٹنگ کر گئی‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔فلم کے آئٹم سونگ میں ارمیلا کے انتخاب کے حوالے سے ڈائریکٹر ابھینے دیو کا کہنا ہے کہ ارمیلا ایک بہترین اداکارہ ہیں، وہ کوئی آئٹم گرل نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اس گانے میں بہترین پرفارمنس دیں گی۔
Monthly Archives: March 2018
پھر پٹرو ل بم گرانے کی تیا ریاں ،اضافہ جان کر آ پ کے پیروں تلے زمین نکل جا ئیگی
کراچی(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ ماہ (اپریل) ملک میں پٹرول کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے کا اضافہ کر سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر اور خام تیل کی قیمت میں اضافے سے آئندہ ماہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مجبور ہوگی جس کا حتمی فیصلہ 31 مارچ کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت اگست 2017 سے اب تک پیٹرول 21 روپے اور ڈیزل 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا کر چکی ہے۔
فیروز خان کی شادی، حمیمہ ملک نے پرائیویسی کی درخواست کردی
پاکستان کی خوبرو اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی و اداکار فیروز خان رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔حمیمہ ملک نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور پرائیویسی کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ مداحوں سے اپنے بھائی کی شادی کے لیے دعا کی درخواست بھی کردی۔انہوں نے لکھا کہ فیروز خان کی شادی ایک مکمل طور پر فیملی ایونٹ ہوگی، جس میں وہ پرائیویسی کو ترجیح دینا چاہتی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے گزارش کی کہ شادی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کیا جائے ۔حمیمہ ملک نے مداحوں کی نیک تمناؤں اور محبت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیروز خان کی نئی زندگی کی شروعات اور ان کی فیملی کے لیے دعا کریں۔
قومی ائرلائن ملازم کرپٹ شدید مالی بحران کویت روٹ بندپی آئی اے کو لُون لے ڈوبا
دیر (آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ روپے کو خاک میں ملانے اور
ڈالر کو کو سونے کا تاج پہنانے والے وہی معاشی جادوگر ہیں جنہوںنے ہمیشہ عوام کو معاشی ترقی اور خوشحالی کے سبز باغ دکھاکر دھوکا دیا ۔ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی ۔لندن ، دبئی اور سوئس بنکوں میں لوٹی گئی دولت جمع کرانے والوں نے روپے کی بے قدری کر کے ملکی معیشت کو تباہ کر دیاہے ۔ ہم حکومت کی معاشی پالیسی کی مذمت اور اسے مسترد کرتے ہیں جس نے عوام کو مہنگائی اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ متحدہ مجلس عمل ایک نئے عزم کے ساتھ میدان میں آئی ہے اب ملک سے منفی ، انتہا پسندانہ اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ اور شائستہ اور بااخلاق سیاست ہوگی ۔ ملک کی پانچ بڑی دینی جماعتوں کا اتحاد قوم اور امت کے لیے خیر و برکت کا پیغام ہے ۔ عدالت عظمیٰ کے بار بار احکامات کے باوجود راﺅ انوار کا گرفتار نہ ہونا ملک کے انٹیلی جنس اداروں اور پولیس کی ناکامی ہے، بالآخر راﺅ انوار نے خود عدالت میں آ کر گرفتاری دی ہے جس نے ثابت کر دیاہے کہ قانون صرف غریبوں کے لیے ہے ، بااثر لوگ ہمیشہ قانون سے ماورٰی سمجھے جاتے ہیں ۔ وزیراعظم کی اپنی ایئر لائن اور کمپنیاں مسلسل ترقی کر رہی ہیں جبکہ پی آئی اے کو کوڑیوں کے بھاﺅ بیچا جارہاہے ۔ پی آئی اے قومی ادارہ ہے ،اسے کسی صورت بکنے نہیں دیں گے ۔ وہ بدھ کو دیر خاص میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما رسول شاہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ سراج الحق نے رسول شاہ کی جماعت اسلامی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ۔ سنیٹر سراج الحق نے کہاکہ ایم ایم اے کی سیاست کا مقصد ملک میں شریعت کے نظام کا نفاذ ہے ہماری سیاست کسی خاندان ، جاگیردار اور وڈیرے کے اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اللہ کے نظام کے لیے ہے ۔ سیکولر لابی لینڈ اور ڈر گ مافیا اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ نہیں چاہتے کہ ملک میں دینی قوتیں مضبوط ہوں اور بر سراقتدار آئیں ۔ انہوںنے کہاکہ مغرب چاہتاہے کہ دیندار لوگ گلے میں منکے ڈال کر کونوں کھدروں میں بیٹھ جائیں اور اللہ ہو اللہ ہو کرتے رہیں ۔ مغرب کو سب سے زیادہ خطرہ سیاسی اسلام سے ہے جو ان کے مقابلے میں غیر سودی نظام معیشت دیتاہے اور شریعت کی بالادستی کی بات کرتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نبوی سیاست کی پیروی کرتے ہوئے عام پاکستانی کو وڈیروں اور جاگیرداروں کے ظالمانہ استحصالی نظام کے چنگل سے نجات دلائیں گے۔ سنیٹر سراج الحق نے کہاکہ کرپٹ اور بد دیانت حکمرانوں کی کرپشن اور بد اخلاقی نے معاشرے کو ناصرف عریانی و فحاشی کی غلاظت میں مبتلا کر دیاہے بلکہ عوام کو مہنگائی اور غربت کی دلدل میں پھنسا کر ہمیشہ کے لیے محرومیوں کے اندھے غاروں میں دھکیل دیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کرنسی اور معیشت کی تباہی اور بربادی کے اصل ذمہ دار وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ قوم کو اصل حقائق سے بے خبر رکھا اور معیشت کی مضبوطی کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ۔
آخرحکومت ڈالر کو اونچاکیوں اُوڑانے پر تُلی ہے؟
کراچی (خصوصی رپورٹ)مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل
کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کوئی ہیجان کی بات نہیں ہے، روپے کی قدر میں کمی سوچی سمجھی پالیسی کے تحت ہوئی ہے،روپے کی قدر میں کمی سے پاکستانی انڈسٹری کا پہیہ چلے گا، دسمبر میں بھی پاکستانی روپیہ ڈالر کی نسبت دس فیصد زیادہ قدر رکھتا تھا جس کی وجہ سے برآمدات کم اور درآمدات بڑھ رہی تھیں، اسی کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ بھی بڑھ رہا تھا، دسمبر میں باقاعدہ پالیسی کے تحت روپے کی قدر پانچ فیصد کم کی گئی تھی اس کے بعد مہنگائی نہیں بڑھی، ہمارا اندازہ تھا کہ روپے کی قدر میں مزید کمی کی جاسکتی ہے اسی لئے منگل کو اسٹیٹ بینک نے روپے کی قیمت میں پانچ فیصد مزید کمی کی، اب مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 115روپے پر رک جائے گی اس کیلئے اسٹیٹ بینک کو مداخلت کی ضرورت نہیں پڑے گی، ڈالر کی قیمت 115روپے بالکل صحیح ہے، چھ آٹھ مہینوں تک روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت نہیں رہے گی، پاکستانی روپیہ اپنی صحیح مارکیٹ ویلیو ڈھونڈچکا ہے، اب برآمدات بڑھیں گی ،درآمدات کم ہوں گی اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ بھی کم ہونا شروع ہوجائے گا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ درآمدات کی گروتھ کم ہونے سے ترسیلات بڑھیں گی، اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر 12.8ارب ڈالر ہیں، آئندہ چارمہینے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 600ملین ڈالر اضافہ ہوجائے گا، ہمارے پاس کیپٹل اکاونٹ سے اتنے پیسے آجائیں گے جو اگلے چار مہینے میں کرنٹ اکاونٹ خسارے سے زیادہ ہوں گے، روپے کی قدر میں کمی سے پاکستانی انڈسٹری کا پہیہ چلے گا، دسمبر میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود مہنگائی نہیں ہوئی امید ہے اس بار بھی مہنگائی نہیں بڑھے گی، گروتھ کا ہدف تقریبا حاصل کرلیں گے جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، بجلی کے منصوبے مکمل ہونے کے ساتھ برآمدات بڑھیں گی۔
اصل لاڈلا عمران نہیں ڈاراسحاق ڈار کے گھر کیلئے پارک کی جگہ سڑک بنانے پر ڈی جی ایل ڈی اے کی سرزنش
اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کیلئے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے کے از خود نوٹس کیس میں ڈی جی ایل ڈی اے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اراضی کا ریکارڈ طلب کرلیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے لیے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے پر از خودنوٹس کی سماعت کی جس کے سلسلے میں ڈی جی لاہور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے ڈی جی ایل ڈی اے سے استفسار کیا کہ کس کے کہنے پر آپ نے پارک کو اکھاڑ کر سڑک بنائی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ اسحاق ڈارنے پارکنگ کے لیے سڑک کھلی کرنے کی درخواست کی تھی، اس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا، آپ کو اسحاق ڈارنے تحریری طور پر درخواست دی تھی؟ ڈی جی نے کہا کہ مجھے اسحاق ڈار نے فون کرکے سڑک بنانے کا کہا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی ایل ڈی اے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح کے آفیسر ہیں آپ، وزیر کے زبان ہلانے پر پارک اکھاڑدیا، آپ کو اس کی سزا بھگتنی ہوگی، یہاں فیورٹزم نہیں چلنے دوں گا، آپ کے خلاف نیب کے قوانین کے تحت کاروائی بنتی ہے۔
اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنےوالی بہاد ر لڑکی 17 سالہ فلسطینی احد تمیمی کو 8ماہ قید
مقبوضہ بیت المقدس(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے سمیت دیگر مقدمات میں حراست میں لی گئی 17 سالہ فلسطینی احد تمیمی کو ایک معاہدے کے بعد 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔احد تمیمی کی وکیل گیبسی لیسکی کا کہنا ہے کہ 17 سالہ احد نے 12 میں سے 4 الزامات قبول کیے ہیں جن میں اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنا بھی شامل ہے۔ وکیل کے مطابق احد تمیمی نے اشتعال انگیزی کے ایک، ایک اور فوجیوں کے کام میں مداخلت کے دو الزامات قبول کیے جب کہ انہیں آئندہ موسم گرما میں رہا کر دیا جائے گا اور سزا کی مدت میں وہ وقت بھی شامل ہوگا جو انہوں نے اب تک زیر حراست گزارا۔استغاثہ کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے احد تمیمی کی وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ اگر کیس کی بند کمرہ سماعت ہوگی تو اس میں قانون کے تقاضے پورے نہیں کیے جائیں گے اور یہ منصفانہ نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ احد تمیمی کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمے کی سماعت کا ا?غاز ہوا جس پر ان کی وکیل نے اوپن ٹرائل کی درخواست کی تھی تاہم جج نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا تھا کہ کم سن احد تمیمی کے مفاد میں ہے کہ مقدمے کی سماعت ان کیمرہ کی جائے۔
زندہ دلان لاہور نے میزبانی کاحق ادا کر دیا
اب روشنیوں کے شہر کی باری ہے کھلاڑیو ں کے فل سائزپوٹریٹ سے نیشنل سٹیڈیم کے اطراف کو سجا دیا گیا
بلا‘ فورس تیار ،عمران خان کو جوتا مارنے والوں کو بلے پڑیں گے
گجرانوالہ(ویب ڈیسک)عمران خان کے دورے کے دوران تحریک انصاف نے پارٹی چئیرمین کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔دورہ گوجرانوالہ کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی چئیرمین عمران خان کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، پی ٹی آئی یوتھ نے ’بلا‘ فورس تیار کرلی ہے اور جوتا اچھالنے کی کوشش کرنے والوں کو بلے پڑیں گے۔گوجرانوالہ میں کھلاڑیوں نے سرخ اور سبز بلے اٹھا کر عمران خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی یوتھ کے بلا بردار کارکن عمران خان کے گرد حصار بنا کر رکھیں گے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے مہمان ہیں ان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
خواتین کو بااختیار بنانے کےلئے فلم موثر ذریعہ ہے‘ کترینہ کیف
ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ معاشرے میں تبدیلی لانے، بڑے پیمانے تک پیغام پہنچانے اور خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے فلم ایک موثر ذریعہ ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ معاشرے میں تبدیلی لانے یا بڑے پیمانے تک پیغام پہنچانے اور خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے فلم ایک موثر ذریعہ ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے، معاشرے تک کوئی پیغام پہنچانے یا اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے کسی فلم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لئے اور بھی کئی راستے اپنائے جا سکتے ہیں اگرچہ اس مقصد کے لئے فلم میں کبھی کبھی ایک غیر منصفانہ، غیر طاقتور یا نامیاتی تفریحی شکل میں پیغام آتا ہے۔انہوں نے کہا خواتین کو صحت مند ماحول کی تخلیق کے لئے دوسری خواتین کے ساتھ زیادہ حوصلہ مند رویہ اور ہمت بڑھانی چاہیئے۔ اداکارہ کترینہ کیف فلم ”زیرو“ اور ”ٹھگز آف ہندوستان“ میں دکھائی دیں گی۔
اجے دیوگن کا نصرت فتح علی خان کو پاکستانی ماننے سے انکار
ممبئی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکاروں و گلوکاروں کی خدمات حاصل کرنا بالی وڈ کی مجبوری بن چکی ہے۔ ایکشن ہیرو اجے دیوگن بھی کود پڑے ہیں اور انہوں نے قدرے تنگ نظر بیان دیا ہے۔اجے دیوگن نے استاد نصرت فتح علی خان کو سب کا ورثہ قرار دیتے ہوئے انہیں خالصتا پاکستانی ماننے سے انکار کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ جب بات استاد نصرت فتح علی خان کی ہوتی ہے تو وہ انہیں ایک منفرد نظریے سے دیکھتے ہیں۔اجے دیوگن کے مطابق استاد نصرت فتح علی خان اب اس دنیا میں نہیں رہے، اس لیے وہ انہیں پاکستان اور ہندوستان کے نظریے سے ہٹ کردیکھتے اور سوچتے ہیں۔واضح رہے کہ اجے دیوگن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ریڈ میں بھی نصرت فتح علی خان کے گانے نت خیر منگداں اور سانوں ایک پل چین نہ آوے شامل ہیں۔
، جو راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔
ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی معیشت کو نقصان ہو گا
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چینل فائیو کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار جاوید کاہلوں نے کہا ہے کہ راو¿ انوار کو سیاسی پشت پناہی حاصل تھی، گذشتہ روز ڈرامائی انداز میں عدالت میں آئے ، ماسک پہن کر پیش ہوئے ، چیف جسٹس کہہ چکے ہیں کہ راو¿ انوار کے سہولتکاروں کو پتہ لگائیں گے اور سزا بھی دینگے، راو¿ انوار کی پیشی بیک ڈور سے طے تھی ، مین گیٹ تک انکی گاڑی آئی ، یہ کام سپریم کورٹ کی سکیورٹی و جج صاحبان کی اجازت کے بغیر نہیں ہوسکتا ، انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کی قیمت سے مارکیٹ میں بہت بڑا طوفان آنیوالا ہے ، اگر پاکستانی کرنسی کے ساتھ کوئی کھیل کھیلا جارہاہے تو متعلقہ اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہئے ، تجزیہ کار افضال ریحان نے کہا ہے کہ راو¿ انوار کا سرنڈر کرنا اداروں کی ناکامی ہے ، میڈیا نے نقیب اللہ قتل کیس اجاگر کیا تو روپوش ہوگیا، عدلیہ کو سب کیساتھ ایک جیسا برتاو¿ کرنا چاہئے، قانون کا اصول ہے جب تک جرم ثابت نہ ہو کوئی مجرم نہیں ہوتا، انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے خطرناک حد تک مہنگائی بڑھے گی، سارا بوجھ عوام کو ہی برداشت کران پڑیگا، انہوں نے کہا کہ سب کو اصول و قانون کے مطابق چلنا چاہئے، تجزیہ کار علامہ صدیق اظہر نے کہا کہ پاکستان بہت سارے ممالک کیلئے تجارتی منڈی کا کام کررہاہے، ہماری صنعت نہ ہونے کے برابر ہے ، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی معیشت کو بہت نقصان ہوگا، پاکستان کی معیشت کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے ، روپے کے ساتھ ساتھ عوام کی قوت خرچ بھی گرتی جارہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوٹی ہوئی رقم واپس آگئی اور معاشی پالیسی پنپتی رہی تو اسکا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ملک کو انڈسٹریل بیس بنانے کی ضرورت ہے ، انڈسٹریز کو بجلی و گیس سستی فراہم کرنی چاہئے، تجزیہ کار توصیف احمد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ راو¿ انوار کو چھپانے والوں کا پتہ کرکے انہیں بھی طلب کرے اور سزا دے، ذاتی خیال ہے کہ اسکو پیش اس لئے کیا گیا ہے کہ چھاپنے والے سمجھ گئے تھے کہ اگر ایسا نہ کیا تو ہاتھ ان تک پہنچ جائیگا، عدلیہ نے ماضی میں اچھے فیصلے کئے ہیں، انہوںنے مزید کہا کہ لوٹا ہوا پیسہ ملک میں واپس آجائے تو ہم قرض لینے والے نہیں بلکہ دینے والے بن جائیں گے، انہوں نے کہا کہ نون لیگ والے 3بار حکومت کرچکے پھر بھی کام کوئی نہیں کیا، تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ایس ایل خود آئند ہے لیکن اسکی وجہ سے سڑکیں بند کرکے عوام کو پریشان نہیں کرنا چاہئے، قذافی اسٹیڈیم کے اردگرد بہت جگہ ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے وہیں فائیو سٹار ہوٹل بنایا جاسکتا ہے ۔
سلمان خان ‘پریانکا 10سال بعد رومانس کرتے نظر آئینگے
لاہور(شوبزڈیسک) بالی وڈ سلطان ،سلمان خان ویسے تو ان دنوں اپنی آنیوالی ایکشن تھرلر فلم ریس تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم انکے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ وہ پریانکا چوپڑا کیساتھ 10 سال کے وقفے کے بعد سکرین پر رومانس کرتے نظر آئینگے۔ خیال رہے پریانکا چوپڑا اور سلمان خان آخری بار 2008 میں ” گاڈ تسی گریٹ ہو“ میں ایکساتھ نظر آئے تھے اس سے قبل دونوں سلام عشق اور مجھ سے شادی کرو گی میں بھی ایکساتھ نظر آئے تھے ،اب دونوں آنیوالی فلم ”بھارت“ میں رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے نیویارک میں پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی۔
اور انہیں فلم میں کام کرنے کیلئے راضی کیا۔ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا فلم میں کام کرنے پر راضی ہوگئی ہیں۔واضح رہے پریانکا چوپڑا گزشتہ 2 سال سے امریکہ میں رہائش پذیر تھیں اوروہ گزشتہ روز ہی ممبئی پہنچیں ہیں۔


















