نواز شریف اور مریم نواز کی درخواست مسترد کرنا احتساب نہیں انتقام ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کورٹ کے فیصلے میں نواز شریف اور مریم نواز کی درخواست مسترد کرنا احتساب نہیں انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی نواز شریف عوام کی جنگ لڑرہے ہیں، احتساب عدالت کا فیصلہ کلثوم نواز سے بھی انتقام ہے ،کلثوم نواز نے ایک آمر کے جبر کے خلاف حق اور سچ کی جنگ لڑی۔وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز اور نوازشریف کا احتساب ہورہا ہے یا یہ انتقام ہے،نواز شریف سے یہ انتقام کیوں لیا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو واٹس ایپ اور جے آئی ٹی کے ہیرے ہوتے ہ?ں، چور دروازے سے نیب کورٹ کے اندر آتے ہ?ں، ا±ن لوگوں کو خدا کا خوف نہ?ں آتا کہ منتخب وزیرا?عظم کو اقامہ کی بنیاد پر نکال دیا، آج بھی نواز شریف عوام کی جنگ لڑرہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی ختم اور پارک آباد ہو رہے ہیں، پاکستان کےاندر تمام پروجیکٹس پر نوازشریف کانام ہے، سی پیک پاکستان اور خطے کی عوام کو نوازشریف کاتحفہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی نوازشریف کی دی گئی ذمہ داری نبھا رہے ہیں، نوازشریف نے عوام کو بے تحاشہ پروجیکٹ کے تحفے دیے۔علاوہ ازیں اسلام ا?باد میں مریم اورنگزیب نے یوم پاکستان سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں قائداعظم اور علامہ اقبال کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح? نے اپنی ہر تقریر میں تعلیم پر زور دیا ہے، ہماری نوجوان نسل کو اپنی قومی زبان پرخصوصی توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بہت زیادہ کٹھن دور آئے تاہم پاکستانی قوم ہر مصیبت سے سرخرو ہو کر نکلی ہے ملک میں جب بھی شب خون مارنے کی کوشش کی گئی جمہوریت کو مزید تقویت ملی۔وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہماری قیادت پاکستان کو سنوارنے کے لئے مثالی اقدامات کر رہی ہے وہ دن دور نہیں جب ہمارا پیارا ملک پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں شامل ہو گا اور حقیقت میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنے گا۔

پی ایس ایل فائنل سیاستدانوں نے بھی میچ دیکھنے کیلیے ٹکٹ کٹا لیے

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو سمیت کئی سیاستدانوں نے بھی ٹکٹ خرید لیے ہیں۔کراچی میں 25 مارچ کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پی ایس ایل کا فائنل پہلے ایڈیشن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔پشاور زلمی کی ٹیم آج رات لاہور سے کراچی پہنچ جائے گی جبکہ اسلام آباد کے کھلاڑی 24 مارچ کو دبئی سے براہ راست کراچی پہنچیں گے۔حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے شہر میں جگہ جگہ کرکٹرز کی تصاویر اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے عام تماشائیوں سمیت فلمی و سماجی شخصیات اور سیاستدانوں نے بھی تیاریاں کر لی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور سمیت سندھ کے متعدد سیاستدانوں نے بھی ٹکٹ لے لئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول، آصفہ اور بختاور بھٹو نے 12 ہزار روپے والے ٹکٹس لیے ہیں، جام خان شورو اور ناصر شاہ بھی میچ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے۔

برطانوی سیکریٹری داخلہ کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی سیکریٹری داخلہ امبر ر±ڈ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششیں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔وزیراعلیٰ آفس لاہور سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لائق تحسین کردار ادا کیا، وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کی محنت کے باعث پنجاب میں تعلیم اور صحت کے میدان میں بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں حکومت پنجاب کا اصلاحاتی پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، تعلیم اور صحت کے شعبے میں برطانیہ کا تعاون قابل تحسین ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج، پولیس اور دیگر اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں، پنجاب کے بڑے شہروں میں کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کے باعث دہشت گردی اور دیگر جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود ہیں۔

احتساب عدالت نے کہا پورے خاندان کا لندن میں ہونا ضروری نہیں، مریم نواز

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے یہ کہہ کر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی کہ پورے خاندان کا لندن میں ہونا ضروری نہیں۔سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب کا یہ بیان نامناسب ہے، نیب یہ بات نہ کرتا تو بہتر ہوتا۔مریم نواز نے کہا کہ ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کی 6 کیموز ہوچکی ہیں اور ڈاکٹرز نے کلثوم نوازکےعلاج کیلئے کچھ آپشنز رکھے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز کلثوم نواز کے علاج پر مشاورت کیلیے نوازشریف کا انتظار کر رہے ہیں، ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کیلئے ریڈیو تھراپی یا سرجری کی تجویز دی ہے۔علاوہ ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی مریم نواز نے جذباتی انداز اپنایا اور کہا کہ کہ ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز ان کی اور ان کے والد نواز شریف کی منتظر تھیں، فون کرکے پوچھا کہ کیا آنے کی اجازت مل گئی؟ میں نے جواب دیا کہ نہیں ملی تو بیگم کلثوم نواز نے کہا کوئی بات نہیں، ہمارا اللہ مالک ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی سری لنکا کو 94 رنز سے ہراکر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے۔کپتان بسمہ معروف نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ندا ڈار نے 38 رنز بنائے۔جواب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ثنائ میر اور ندا ڈار کی بولنگ کے سامنے بے بس نظر ا?ئی اور پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ثناء میر نے 4 اور ندا ڈار نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔

حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے اور ڈار نے معیشت پر جھوٹ بولے: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے ہیں اور اسحاق ڈارنے معیشت سے متعلق جھوٹ بولے۔اسلام ا?باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے ہیں، موجودہ دورحکومت میں پاکستان کی برآمدات کم ہوئیں، ہماری بجلی اورگیس مہنگی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی۔چیئرمین پی ٹی ا?ئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے عوام پربوجھ بڑھ رہا ہے، حکومت نے ہرچیز پر سرچارج لگایا ہواہےجب کہ اسحاق ڈارنے معیشت سے متعلق جھوٹ بولے۔عمران خان نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے دور کے بعد ہر چیز نیچے جانا شروع ہوگئی، برصغیر میں دوسرے ممالک اوپر اور ہم نیچے جارہے ہیں۔

شیری رحمان سینیٹ میں پہلی خاتون قائد حزب اختلاف بن گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان ملک کی پہلی خاتون سینیٹ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہوگئی ہیں۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شیری رحمان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔رواں ماہ سینیٹ چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے انتخاب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا اور اکثریتی ممبران کی حمایت حاصل ہونے کی بنا پر وہ منتخب ہوگئیں۔ شیری رحمان نے سینیٹ قائد حزب اختلاف کا آفس سنبھال لیا ہے جس کے بعد سینیٹرز نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں آکر انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کی شکرگزار ہوں، رضا ربانی، اعتزاز احسن اور اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت اور اکثریت کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ سینیٹ کو پہلے سے زیادہ مو¿ثر اور سرگرم بناو¿ں گی، حکومت پر پالیسیوں کے حساب سے دباو¿ بڑھائیں گے اور جوابدہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، جبکہ ہم وفاق کو بھی مستحکم کریں گے، اپنا امیدوار لانا پی ٹی آئی کا حق تھا، ہم ہر معاملے پر پی ٹی آئی کو ساتھ لیکر چلیں گے۔شیری رحمان کو پیپلزپارٹی کے 20 ارکان کے علاوہ فاٹا کے 6 سینیٹرز کی حمایت بھی حاصل تھی۔

صومالیہ میں کار بم حملے میں 14 افراد ہلاکصومالیہ میں کار بم حملے میں 14 افراد

 ہلاکموغا دیشو(ویب ڈیسک )صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی موغادیشو کے معروف ترین ہوٹل کے سامنے اڑا دی۔صومالیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کار بم دھماکے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق متعدد افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ فروری 2018 میں بھی موغا دیشو میں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔گزشتہ برس اکتوبر میں القاعدہ اور الشباب کے حملوں میں 500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی پراسرار موت کا مقدمہ درج

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے اور ابتدائی طور پر خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل افسر کے مطابق کمشنر کی اطلاع پر ڈی سی ہاو¿س پہنچے تو لاش پنکھے سے لٹکی تھی اور ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے۔اے ایم ایس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بارے میں کمشنر کو قانونی رائے فراہم کردی ہے جب کہ پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہاو¿س کے تمام ملازمین کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل ٹیپو کے برابر والے کمرے میں ان کے والد سو رہے تھے، رات تقریباً ساڑھے 3 بجے انہوں نے والدہ سے بات کی اور کہا کہ چھت پر بکری ہے،کسی آواز سے پریشان مت ہونا۔پولیس ذرائع کے مطابق والدہ سے گفتگو کے بعد سہیل ٹیپو اپنے کمرے میں چلے گئے، صبح ڈپٹی کمشنر آفس سے آپریٹر ڈپٹی کمشنر کو فون کرتا رہا اور فون نہ اٹھانے پر آپریٹر نے ڈپٹی کمشنر کی والدہ کو فون کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ والدہ نے اپنے بیٹے کو موبائل پر کال کی پھر جا کر کمرے کا دروازہ کھولا تو سہیل ٹیپو کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی موت کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں ان کے ماموں اکرم طاہر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔سہیل احمد ٹیپو 11 دسمبر 2017 کو ہی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں تین بیٹیاں، ایک بیٹا اور بیوی چھوڑی ہیں جو لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔

مستقبل میں بھی اچھے کردار والی فلمیں کروں گی، نیلم منیر

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ نیلم منیرنے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں بھی مجھے اچھے کرداروں والی فلمیں ملیں تو ضرور کام کروں گی۔نیلم منیر نے کہا کہ سلوراسکرین کا اپنا ہی ایک مقام ہے۔ اس شعبے سے وابستہ لوگوں کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اورمقبولیت میں انھیں وہ مقام حاصل ہوتا ہے جوکسی دوسرے شعبے کے فنکارکونہیں مل پاتا۔ اس لیے فلم کی مقبولیت کا اندازہ ہروہ اسٹارجانتا ہے، جس کے نام کے ساتھ ’ فلم اسٹار‘ کا اضافہ ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جہاں تک میری بات ہے تومیں نے بھی بڑے پردے پرکام کرکے دیکھا ہے۔ یہ واقعی ہی ایک ناقابل فراموش تجربہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر مستقبل میں بھی مجھے اچھے کرداروں والی فلمیں ملیں توضرورکام کروں گی۔نیلم منیر نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران احسن خان جیسے منجھے ہوئے فنکارکے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ اگران جیسا کوئی سلجھا ہوا فنکارسامنے ہوتو پھرکام کرنے میں بے حد مزہ آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں نیلم منیرنے کہا کہ پاکستان فلم کا فی الوقت کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ہمیں صرف محنت اورلگن سے اپنا کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آپسی اختلافات بھلاکریکجا ہوں توپھرحالات میں تیزی کے ساتھ سدھارممکن ہے۔ جب تک ایسا نہیں کیا جاتا، تب تک بہتری اورترقی کی بات سمجھ سے بالا ہے۔