اسلام آباد(ویب ڈیسک )نیب نے سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری شروع کردی۔ کرنل(ر)انعام الرحیم نے نیب میں سابق صدر پرویز مشرف کے آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویزمشرف نے اپنے دور حکومت میں آمدن سے زائد اثاثے بنائے،سابق صدرنے اندرون وبیرون ملک اثاثے بنائے۔درخواست گزار کا کہناتھا کہ ایف بی آرکے مطابق مشرف نے انکم ٹیکس بھی ادانہیں کیا،درخواستگزارنے کہا کہ نیب کو پرویزمشرف کیخلاف تحقیقات کااختیاراسلام آبادہائیکورٹ نے دیاتھا۔نیب نے شکایت کنندہ سے پرویزمشرف کیخلاف شواہدمانگ لئے۔
Monthly Archives: March 2018
سینیٹ انتخابات میں پیسے کا استعمال، تحریک انصاف کے اپنوں نے بھانڈا پھوڑ دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف کے اپنے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کو ووٹ کے لئے بھاری رقوم ادا کرنے کے ثبوت منظرعام پرآگئے ہیں۔پارٹی کے اپنے ایم پی ایز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سینیٹ میں پارٹی امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کے لئے انہیں جو رقوم دی گئی تھیں وہ اب ان سے واپس مانگی جارہی ہیں جبکہ رقم واپس مانگنے میں مبینہ ملوث پارٹی کے نومنتخب سینیٹر فدا محمد خان نے ایسے کسی اقدام سے لاعلمی ظاہر کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایم پی ایز سے رابطہ کرکے اگلے الیکشن میں پارٹی ٹکٹس کے معاملے پربات کی ہے۔سینیٹ کے انتخابات میں پارٹی کے اپنے اور مولانا سمیع الحق سمیت بعض حمایت یافتہ امیدواروں کی ہار کے بعد تحریک انصاف نے اپنے قریباً 20 ایم پی ایز پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی کے مطابق ان امیدواروں کو ووٹ نہیں دیے جو پارٹی نے کھڑے کئے تھے۔
عامر لیاقت نے میرے بارے میں جو کہا اس پر انہیں معاف کرتا ہوں، عمران خان
اسلام آباد: (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو 2018ء کے انتخابات میں اپنی ٹیم کا اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت نے جو کچھ میرے بارے میں کہا تھا اس پر انہیں معاف کرتا ہوں۔
سینٹر اسٹیج میں میزبان رحمان اظہر کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عامر لیاقت کی پارٹی میں شمولیت پر سب آن بورڈ ہیں کوئی پارٹی چھوڑ کر نہیں جارہا سب نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا، عامر لیاقت کا مجھ پر تنقید کرنا ان کا حق ہے اور جو کچھ انہوں نے میرے بارے میں کہا اس پر انہیں معاف کرتا ہوں کیونکہ میں اپنی ذات کے لیے جنگ نہیں لڑرہا بلکہ میرا کاز صرف اور صرف پاکستان ہے اور جو بھی مافیا کے خلاف جنگ میں ساتھ دے گا میں اسے پارٹی میں خوش آمد ید کہوں گا۔
ڈی سی کی خود کشی: محکمانہ مالی امداد کیلئے مقدمہ درج کروایاگیا
لاہور (ویب ڈیسک) ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی ہلاکت کی رپورٹ میں خود کشی ثابت ہونے کے باوجود بیوروکریسی کی طرف سے محکمہ سے (Benefit)مالی امداد لینے کے لئے قتل کا مقدمہ درج کروانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، تھانہ سول لائن میں درج ہونے والے قتل کے مقدمہ کو آخر کار عدم پتہ قرار دیا جائے گا۔ر ڈی سی او کی ہلاکت کے وقت ہاتھ بندھنے کا معمہ بھی حل کرلیا گیا۔ پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے جب انکشاف کیا کہ ان کی ساری نوکری میں آج تک ایسی خود کشی سامنے نہیں آئی ہے، ایسی ہلاکت پہلی بار دیکھنے کو آئی ہے، جس پر سینئر پولیس افسران کی موجودگی میں رات گئے تک ایک کانسٹیبل کے ذریعے ہاتھ باندھ کر خود کشی کرنے کی فرضی پریکٹس کرنے کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس اہلکار نے خود ہی اپنے ہاتھ باندھ کر خود کشی کرنے کی فرضی مشق کی جس پر ڈاکٹروں سمیت دیگر موجود افسران کو یقین ہوگیا، ہاتھ باندھ کر خود کشی کرنے کی فرضی مشق صرف اس لئے کی گئی کہ کیا یہ ممکن ہے کہ ہاتھ باندھ کر کوئی شخص خود کشی کرلے، جب فرضی مشق میں ایسا ہوا تو ہاتھ باندھنے کا معمہ بھی حل ہوگیا۔
شہدکی مکھیوںکی جنازہ میں شرکت کا ٹنے سے 6افرادزخمی
مکھیوں کے کاٹنے سے 16افراد زخمی ہو گئے جن میں 8شدید زخمیوں مشتاق احمد 65 سالہ، محمد اشفاق 42 سالہ، محمد نعیم 40سالہ، زین18سالہ، اسحاق 62سالہ، افتخار 50سالہ چاند 40سالہ اور چھ سالہ بچی عیشاءفا طمہ کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا۔بیکری مالک اللہ دتہ کی میت جب جنازہ کے لئے ٹینکی گراونڈ میں لائی گئی تو شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا اور ایک گھنٹہ بعد میت کو اٹھا کر دوسری جگہ لے جا کر جنازہ پڑھایا گیا۔
پہلی بار ایک خاتون ’جنرل‘ کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب
کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں پہلی بار ایک خاتون ’جنرل‘ کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔کسی زمانے میں افغانستان کی فوج میں خواتین کی بھرتی شجر ممنوعہ سمجھی جاتی تھی تاہم اب خواتین سیکیورٹی فورسز کا حصہ بن کر اپنی صلاحیتیں منوارہی ہیں جن کی ایک مثال خاتول محمد زئی ہیں جو گزشتہ 30 سال سے افغان فوج میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور اب اپنی صلاحیتوں کے باعث افغان فوج میں ’جنرل‘ کے عہدہ حاصل کرنے والے پہلی خاتون بن گئی ہیں۔افغان فوجی کی پہلی خاتون جنرل اور چھا تہ بردار خاتول محمدزئی اس سے قبل ایک کمانڈو اور چھا تہ بردار کی حیثیت سے پیراشوٹ کے ذریعے 600 سے زائد بار بلند فضاو?ں سے زمین پر اترنے کا کامیاب مظاہرہ کر چکی ہیں۔ ان کی خدمات کے عوض انہیں بڑی تعداد میں مختلف قومی و مقامی ایوارڈز، اسناد، اور تمغے بھی مل چکے ہیں۔جنرل خاتول محمد زئی نے جنرل کا عہدہ حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ افغان فوج میں بھرتی کے وقت بہت مشکل کا سامنا تھا تاہم اب حالات بدل چکے ہیں اور ا?ج جب میں فوجی وردی میں شہر میں نکلتی ہوں تو لوگ شفقت، ستائش اور محبت کی نظروں سے دیکھتے اور ہمت افزائی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں کسی خاتون کے لیے فوج میں بھرتی ہونے کے لیے اپنے خاندان، مرد ساتھیوں اور معاشرے کی جانب سے تنقید اور مزاحمت کا سامنا ہو تا ہے تاہم ان نامساعد حالات کے باوجود خاتول محمد زئی جیسی خواتین دوسری خواتین کے لیے حوصلہ افزا مثال بنیں جس کے باعث ا?ج کابل میں قائم مارشل فہیم ملڑی اکیڈمی میں 103 خواتین کیڈٹ فوجی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔
عدت کی مدت پار کرنا جدت بن گیا عارفہ صدیقی نے بھی نئی راہ اپنا لی ،دولہا کس عمر کا تہلکہ مچ گیا
لاہور(ویب ڈیسک )عارفہ صدیقی کی 23 سال پہلے پاکستان کے معروف موسیقار استاد نذر حسین کیساتھ شادی ہوئی جو خوش اسلوبی سے چلتی رہی اور استاد نذر حسین دو ماہ قبل جنوری کے مہینے میں انتقال کر گئے۔ عارفہ صدیقی نے سابقہ شوہر کا کفن میلا ہونے سے پہلے ہی ہاتھ پیلے کر لئے اور سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان بھی کیا۔ عارفہ صدیقی نے اپنے سے انتہائی کم عمر غیر معروف گلوکار تعبیر علی کیساتھ شادی کی ہے جو اس وقت گھر داماد بنے ہوئے ہیں اور دلہن کو اپنے ساتھ لے جانے کے بجائے خود ’پیا گھر‘ سدھار گئے ہیں۔ عارفہ صدیقی نے فیس بک پر اپنے دوسرے شوہر کیساتھ تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔ عارفہ صدیقی کی جانب سے شادی کی اطلاع دئیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
نواز شریف جیل جا کر بھی سیاست ہی کریں گے،وزیراعظم نے پشین گوئی کر دی
اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ نوازشریف کے جیل جانے کی باتیں مفروضوں پرمبنی ہیں البتہ وہ جیل گئے تو وہاں سے بھی پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشرف دور میں نوازشریف کوہائی جیکرٹھہرایا گیا تھا، اس وقت فوجی حکومت تھی، نوازشریف کی سیاست نہ اس وقت ختم ہوئی نہ آج ہوگی۔سابق وزیراعظم کے جیل جانے کے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کے جیل جانے کی باتیں مفروضوں پرمبنی ہیں البتہ نوازشریف جیل گئے تو وہاں سے بھی پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں، لوگ جیل سے الیکشن جیت جاتے ہیں اور نوازشریف مشرف دور میں بھی جیل سے پارٹی چلاتے رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد فیصلہ کیا کہ نوازشریف پارٹی کے قائد ہوں گے، پارٹی کے فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہوتے رہے اب بھی ہوں گے، فیصلوں میں نوازشریف کی رائےکی اہمیت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی عدالتیں ڈکٹیٹر کے دور کی طرح کا فیصلہ دے سکتی ہیں لیکن ایسے فیصلوں نوازشریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی۔
بلوچستان میں ہر سال ٹی بی کے 27 ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اضافہ
کوئٹہ:(ویب ڈیسک ) بلوچستان میں صحت عامہ کی صورتحال قطعی تسلی بخش نہیں ہے، جس کا اندازہ صوبے میں مختلف امراض اور ان میں مبتلا مریضوں کی تعداد کی بڑھتی ہوئی شرح سے لگایا جاسکتا ہے۔
علاج معالجے کی سہولیات کا فقدان اپنی جگہ مگر معاشی و سماجی مسائل اور غربت کے علاوہ عوام میں امراض کی روک تھام کے حوالے سے شعور و آگہی کا نہ ہونا بھی امراض کے پھیلنےکا بڑا سبب ہے، یہی صورتحال ‘تپ دق’ جسے عرف عام میں ‘ٹی بی’ کہا جاتا ہے، کے حوالے سے بھی درپیش ہے۔عالمی ادارہ صحت کی گلوبل ٹی بی رپورٹ 2017 کے مطابق بلوچستان میں ہر سال 27 ہزار سے زائد ٹی بی کے نئے مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق ٹی بی کے مرض میں اضافے کی بڑی وجہ غربت اور شعور و آگہی کا فقدان ہے اور ان مسائل کا شکار کوئی بھی شخص اس مرض میں مبتلا ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ شہری علاقوں کے سوا بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں اس مرض کی صورتحال کافی گھمبیر ہے۔
لاہور میں تہرے قتل کی واردات، 3 کم عمر بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا
لاہور:(ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بیدیاں روڈ پر واقع ایک رہائشی کالونی میں 3 کم عمر بچوں کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو گھر میں 3 بچوں کی لاشیں موجود تھیں جبکہ ان کی والدہ بھی زخمی تھیں اور ان کی کلائی پر بلیڈ کے زخم کے نشان بھی موجود تھے۔پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ نے تہرے قتل کا الزام اپنے ایک دوست پر عائد کیا۔واضح رہے کہ خاتون کو سوا سال قبل ان کے شوہر نے طلاق دے دی تھی۔بچوں کی شناخت زین العابدین، کنیز فاطمہ اور ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں مکمل، فورسز نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا
کراچی:(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کا آخری معرکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ میں واپسی پر شہر بھر میں ہے میلے کا سا سماں ہے اور ہر کوئی پی ایس ایل فائنل کے جنون میں مبتلا ہے۔
شہر کی مختلف شاہراہوں پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں جبکہ فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم تیار ہو چکا، ہر اسٹینڈ میں صفائی ستھرائی بھی ہو گئی ہے۔شائقین کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی لگ گئیں اور وی آئی پیز کےلیے ریڈ کارپٹ بھی بچھ گیا، صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کرنے کےلیے 40 الیکٹرک کولر بھی اسٹیڈیم پہنچا دیئے گئے۔براڈ کاسٹر کا عملہ میچ کو دنیا بھر میں براہ راست دکھانے کےلیے دن رات تیاریوں میں مصروف ہے۔اسٹیڈیم کے چاروں طرف 80 کیمرے لگا دیئے گئے ہیں جنہیں 20 ایل سی ڈیز پر مانیٹر کیا جائے گا جب کہ شائقین کے لیے اسٹیڈیم کا گیٹ دوپہر 12 بجے کھولا جائے گا۔
اداکارہ نہیں پروڈیوسر کے طور پر کام کروں گی،سعدیہ امام
کراچی(شوبز ڈیسک )اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ ڈراموں کے بعد لائیو شوز اور ریکارڈنگ شوز کرکے ایک نیا تجربہ ہوا۔ایک فنکارہ کی حیثیت سے جو شہرت کمائی وہ اب شوز کی میزبانی میں بہت کام آرہی ہے ۔سعدیہ امام نے کہاہے کہ عام طور پر شوبز کی زیادہ تر لڑکیاں لومیرج کرتی ہیں لیکن میرا نہ تو کوئی ایسا ارادہ تھا اور نہ خواہش ،والدین کی پسند سے شادی کی ،آج خوش و خرم زندگی گزار رہی ہوں ، ایک چاند سی بیٹی ہماری کل کائنات ہے ۔ اداکارہ کی حیثیت سے نہیں پروڈیوسر کے طور پر کام کروں گی ۔ 18سالہ فنی کیریئر میں لاتعداد ڈراموں میں کام کرنے کے بعد جو تجربہ حا صل کیا۔
اس کو پروڈکشنز میں استعمال کروں گی۔ سعدیہ امام نے مزید کہا کہ پاکستان کی ڈرامہ، فیشن اور فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور اب دنیا کے جس ملک میں بھی چلے جائیں وہاں سب ہمارے فنکاروں کو جانتے ہیں ۔
اب دنیا کے ہر فیسٹیول میں پاکستانی فلمیں بھیجی جاتی ہیں۔
میڈیا کو فنکاروں کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،فضا علی
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ فضا علی نے کہاکہ میڈیا کو فنکاروں کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے اور پیشہ وارانہ صحافت کے قوانین پر سختی سے کاربند رہنا چاہیے۔ ایک انٹر ویو میںانہوںنے کہاکہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے بعض رپورٹر شوبز کی خبر میں سنسنی پیدا کر کے طوفان برپا کردیتے ہیں۔فنکاروں کی اپنی بھی کوئی زندگی ہوتی ہے اورمنفی خبروں سے ان کے بچوں کے ذہنوں پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میڈیا کو حقائق کی مکمل چھان بین کے بعد ہی کسی خبر کو نشر یا شائع کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے اورا س آئینے کو خوبصورت اور صاف ستھرا ہی رہنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ قلم کی بڑی حرمت ہے اور جو صحافی قلم کی حرمت کو سمجھتے ہیں وہ کبھی بھی ایسی خبر شائع نہیں کرتے جس سے کسی کی دل آزاری ہو یا پگڑی اچھالنے کا تاثر ملتا ہو۔


















