بھارتی انتہا پسندی کہاں تک پہنچی،پاکستانی اداکار عدیل چوہدری کے ساتھ، جانیئے ؟؟

لاہور(ویب ڈیسک)معروف اداکار و فنکار عدیل چوہدری بھارتی پروڈیوسر ز کی ہٹ دھرمی کا شکار ہو کر پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کینیڈین نثراد اکار و ماڈل عدیل چودھری گزرشتہ دنوں بھارت روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کیساتھ ایک کمپنی کے تیار کردہ ٹی وی کمرشل میں حصہ لینا تھا،جس کے تمام تر معاملات طے پا چکے تھے،جن وہ بھارت پہنچے تو انتہا پسند بھارتی پروڈیوسر ز ایسی ایشن کی ہٹ دھر می کے باعث وہ اشتہار میں ماڈلنگ نہ کر سکے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقا بل ،کس کا پلڑا بھاری کس کو پڑے گی مات؟

شارجہ(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سنسنی سے بھرپور مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ا?ج ایونٹ کا دسواں میچ کھیلا جائے گا۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں اپنے 3،3 میچز کھیل چکی ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو تمیم اقبال، کامران اکمل، محمد حفیظ اور حارث سہیل جیسے بلے بازوں کا ساتھ حاصل ہے جب کہ پیس بیٹری میں ان کے پاس حسن علی، کرس جورڈن اور وہاب ریاض جیسے بولر موجود ہیں۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے پاس بھی کئی بڑے نام موجود ہیں، کیون پیٹرسن، جیسن رائے، محمد اللہ، شین واٹسن اور اسد شفیق سرفراز الیون کی بیٹنگ کی جان ہیں جب کہ بولنگ کے شعبے میں راحت علی، محمد نواز اور انور علی ہتھیار ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز تین میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ لاہور قلندرز اپنے تینوں میچز میں ناکامی کے بعد سب سے ا?خر میں ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، ملتان سلطانز تیسرے، پشاور زلمی چوتھے اور اسلام ا?باد یونائیٹڈ پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

بھارتی ہٹ دھرمی ، اجمیر شریف میں شرکت نا ممکن ، پاکستان کی اقلیتی آزادی ، پاکستانی ہندو برادری آج ہولی کا تہوار بھرپور جوش سے منائے گی

لاہور(ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستانی زائرین کے مذہبی ویزوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگادی ہے۔پاکستان سے ہر سال سیکڑوں زائرین عظیم روحانی بزرگ حضرت معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس میں شرکت کے لیے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کا رخ کرتے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک معاہدہ بھی موجود ہے، جس کے تحت نئی دلی سرکار 500 پاکستانیوں کو عرس میں شرکت کے لئے ویزے جاری کرنے کی پابند ہے۔اسی سلسلے میں رواں برس بھی سیکڑوں پاکستانیوں نے بھارتی ہائی کمیشن کو ویزوں کے لئے درخواستیں دی تھیں تاہم عرس کے آغاز سے چند روز قبل ہی بھارتی حکام نے تمام درخواستیں مسترد کردیں۔ جس کے نتیجے میں اب پاکستانی عرس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔واضح رہے کہ اس سےقبل دسمبر میں بھی بھارت نے پاکستانی زائرین کو معروف روحانی بزرگ حضرت خواجہ نظام الدین اولیارحمتہ اللہ علیہ کے عرس میں شرکت سے روک دیا تھا۔

دنیا کی طاقتور ترین افواج میں بھارت کا چوتھا اور پاکستان کا 13 واں نمبر ، حیرت انگیز ، چونکا دینے والی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور (ویب ڈیسک)دنیا کی 25طاقت ور ترین افواج میں پاکستان کا نمبر تیرہواں ہے جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی مجموعی لڑاکا نفری 9لاکھ 19ہزار، 951طیاروں پر مشتمل فضائی بیڑہ اور 7ارب ڈالرز دفاعی بجٹ ہے۔ یہ اعداد و شمار 26فروری 2018کو امریکی فنانشیل و بزنس ویب سائٹ ”بزنس انسائیڈر“ سے حاصل کردہ ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے اثاثے 197جنگی جہازوں اور آبدوزوں پر مشتمل ہے۔ لڑاکا طیاروں کی تعداد 301ہے جبکہ 2924لڑاکا ٹینک ہیں۔ فوجی طاقت کے حوالے سے ممالک کی درجہ بندی میں ایٹمی ہتھیاروں کو شمار نہیں کیا گیا ہے۔ (1) فوجی قوت کے حوالے سے امریکا سر فہرست ہے۔ جس کی آبادی 32کروڑ سے زائد، فوجی نفری 23لاکھ 63ہزار سے زائد ، مجموعی طیارے 13762، لڑاکا طیارے 2296، جنگی ٹینک 5884، 19طیارہ بردار جہازوں کے ساتھ 415بحری اثاثے اور دفاعی بجٹ 587.8ارب ڈالرز ہے۔ (2) روس: آبادی 14کروڑ 23لاکھ سے زائد، فوجی نفری: 33لاکھ 71ہزار، طیارے 3794، لڑاکا طیارے 806، ٹینک 20216، ایک طیارہ بردار جہاز سمیت بحری اثاثے 714، دفاعی بجٹ 44.6ارب ڈالرز۔ (3) چین: آبادی ایک ارب 37کروڑ سے زائد، فوجی نفری: 3712500۔مجموعی طیارے 2955، لڑاکا طیارے 1271، ٹینک 6457، ایک طیارہ بردار جہاز سمیت بحری اثاثے 714۔ دفاعی بجٹ 161.7ارب ڈالرز۔ (4) بھارت: آبادی ایک ارب 26کروڑ سے زائد، فوجی نفری: 42لاکھ سے زائد، مجموعی طیارے 2102، لڑاکا طیارے 676، ٹینک 44216، بحری اثاثے 295، دفاعی بجٹ 51ارب ڈالڑز۔ ان کے بعد فوجی طاقت کے اعتبار سے ترتیب وار فرانس، برطانیہ، جاپان، ترکی، جرمنی، مصر، اٹلی اور جنوبی کوریا ہیں۔ پاکستان کا نمبر تیرہواں ہے۔ اس کے بعد انڈونیشیا ، اسرائیل، ویت نام، برازیل، تائیوان، پولینڈ، تھائی لینڈ، ایران، آسٹریلیا، شمالی کوریا، سعودی عرب اور الجزائر ہیں۔

جاناں ملک کی سری لنکا میں موجیں ہاتھیوں کیساتھ کیا کیا ہوا ؟؟؟ جانئیے ۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ جاناں ملک چھٹیاں منانے کیلئے سری لنکا میں موجود ہیں جہاں وہ قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں جس کیساتھ وہ تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر بھی کر رہی ہیں ۔ مشہور میوزم کے علاوہ ساحلی علاقے پر واقع ہاتھیوں کے پارک میں بھی گئیں جہاں انہوں نے ہاتھیوں کیساتھ سیلفیاں بنوائیں اور بہت وقت گزارا ۔

اداکارہ نور کی عمرہ کی سعادت ۔۔۔ مذہبی تبدیلی بارے چونکا دینے والے انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ نور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں ۔ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے گزشتہ دو ہفتوں سے سعودی عرب میں موجود تھیں ۔ اداکارہ کا کہنا تھا میں بہت خوش ہوں مجھے اور میری فیملی کو اللہ پاک نے اپنے با برکت گھر اور روزہ رسول ﷺ کی زیارت نصیب فرمائی ۔ انہوں نے کہا میں تو یہاں موجود ہوں لیکن میرا دل اب مکہ مدینہ میں ہے ۔

200سرگودھا مریض ایڈز کی لپیٹ میں کیوں ۔۔۔؟ وجوہات کیا ہیں آخر ایڈز میں مبتلا لوگوں کا پیشہ کیا ہے ؟ روزمرہ زندگی کے معاملات کیا ہیں ، سب جانئیے

پاکستان کی پہلی موٹروے صوبہ پنجاب میں سرگودھا ڈویڑن کے ایک وسیع علاقے سے گزرتی ہے۔ اسی شاہراہ پر کوٹ مومن انٹرچینج کے ایک طرف محض چند کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹا سا گاو¿ں کوٹ عمرانہ واقع ہے۔تین سے چار ہزار آبادی کے اس گاو¿ں میں حال ہی میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے خطرناک حد تک زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔مقامی افراد اور گاو¿ں کے چند معززین کی جانب سے حکومتِ پنجاب کی توجہ اس جانب مبذول کروائے جانے پر رواں ماہ اس گاو¿ں میں ایک تشخیصی کیمپ لگایا گیا۔ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے اس کیمپ کے دوران پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے حکام نے گاو¿ں کی تقریباً تمام آبادی کی سکریننگ کرتے ہوئے 2717 نمونے حاصل کیے جنھیں تشخیص کے لیے لاہور بھجوایا گیا۔