پی ایس ایل ، شوبز ستاروں نے ایونٹ کو چار چاند لگا دئیے گلیکسی آف سٹارز ایمبیسڈرز نے فرنچائز کو کتنا کیا سپورٹ پہلے مرحلے میں کون پہنچا عروج پر ؟؟ جانئیے

دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ تھری میں جہاں ملکی و غیر ملکی کرکٹ ستارے اپنا رنگ جما کر شائقین کو لطف اندوز کر رہے ہیں وہیں شوبز کے ستاروں کو اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

آشیانہ سکینڈل :احد چیمہ نے مفت فارم تک نہ چھوڑے 6کروڑ کما لیے

لاہور(ویب ڈیسک)سابق ڈی جی ایل ڈے اے احد خان چیمہ اور بسم اللہ انجئنیئر نگ کمپنی کے چیف ایگز یکٹو شاہد شفیق کی گرفتاری کے بعد آشیانہ سکیم کرپشن سکینڈل کے حوالے سے مزید چشم کشا انکشافات منظر عام پر آرہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات منظر عام آئی کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی جانب سے نوازی گئی ۔پی ایل ڈی سی اور کا سانے آشیانہ سکیم کے نام پر 61ہزار 350فارم ایک ہزار فی کس کے حساب سے فروخت کئے ،پروسیسنگ فیس علیحدگی سے وصول کی گئی،فارم پر درج ”فارم کی کوئی قیمت نہیں “سے نہیں کے لفظ کو مٹا دیا گیا،عوام کروڑوں روپے ہتھیانے کا ریکارڈ مرتب ہی نہیں کیا گیا،مراسلہ پر نیب تحقیقا ت شروع

مدیحہ کی انٹریاں انتظار کیس کے متعلق اہم انکشافات ، مدیحہ کون ، کہاں سے ، کب سے سب جانئیے کلک میں ۔۔۔

کراچی(ویب ڈیسک) انتظار قتل کیس کی واحد عینی شاہد مدیحہ کیانی نے اپنے پہلے ویڈیو بیان میں نوجوان کے قتل کو سوچا سمجھا منصوبہ قرار دے دیا اور تفتیشی عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے رینجرز سے تحفظ کی اپیل کردی۔13 جنوری کو ڈیفنس کے علاقے خیابان اتحاد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 19 سالہ نوجوان انتظار کی دوست اور قتل کی واحد عینی شاہد مدیحہ کیانی کا پہلا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا۔مدیحہ کیانی نے مقتول انتظار کے والد کے ہمراہ ویڈیو بیان میں کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انتظار کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔خاتون کے مطابق انتظار نے کہا تھا کہ میری گاڑی کی نشاندہی ہوئی ہے اور گاڑی کا تعاقب کیا جاتا ہے۔مدیحہ کے مطابق قتل والے روز انتظار نے مجھے جلدی گھر جانے کو کہا، مجھے لگا کہ اس کے دماغ میں ایسی بات تھی جس سے اس کو خطرہ محسوس ہوا۔مدیحہ کیانی نے انکشاف کیا کہ واقعے کے روز سلمان نامی نوجوان عصر کے وقت ہمیں ملا ، جس کا انداز بہت مشکوک تھا، سلمان کے ساتھ احمد رند نامی ایک اور شخص بھی تھا۔مدیحہ کیانی نے کہا کہ سچ سامنے لانا ہے تو ماہ رخ نامی لڑکی سمیت اعلیٰ شخصیات سے بھی مکمل تفتیش ہونی چاہیے۔خاتون نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے پہلے بیان میں پولیس نے وہ باتیں بھی شامل کیں جو انہوں نےکہی ہی نہیں تھیں۔ویڈیو بیان میں مدیحہ کیانی نے رینجرز سے اپیل کی کہ وہ اس مقدمے کی واحد گواہ ہیں، لہذا انہیں تحفظ دیا جائے۔ویڈیو بیان میں مدیحہ کیانی کے ہمراہ موجود انتظار کے والد نے کہا کہ مدیحہ نے ان سے رابطہ کر کے کہا کہ وہ واقعے سے متعلق سچ بتا کر دل کا بوجھ ہلکا کرنا چاہتی ہے۔

کیوی روز ٹیلر ایسٹل کا زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کا چیلنج

ہیملٹن(اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سابق ہم وطن کھلاڑی نیتھن ایسٹل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

روز ٹیلر کو ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سابق ہم وطن کھلاڑی نیتھن ایسٹل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنےکےلئے 14 رنز درکار ہیں۔ اس طرح وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے پلیئر بن جائیں گے۔ وہ اب تک 202 میچز میں 45.35 کی اوسط سے 7076 رنز بنا چکے ہیں۔ سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ 8007 رنز کے ساتھ دوسرے اور نیتھن ایسٹل 7090 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

قلندرز کی ہار کی وجہ کس کو معلوم ہے عاقب جاوید نے کر دی تردید گروپ بندی کی باقی کیا وجوہات ہیں ، کس کو کیا ذمہ داری سونپی گئی کلک میں جانئیے

دبئی(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک کوئی میچ نہ جیتنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ نے مسلسل شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گراونڈ کے اندر دماغ کا استعمال بہت ضروری ہے۔دبئی کر کٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ گراونڈ کے باہر چاہے جو بھی پلان بنے اصل امتحان گراونڈ کے اندر میچ کی صورتحال کے مطابق فیصلے کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے کے لیے کامن سینس بہت ضروری ہے، وکٹ پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے مزید کہا کہ اگر سنگل ڈبلز کی ضرورت ہو تو چھکے مارنے کی کوشش عقلمندی نہیں ہوتی، میچ کو سمجھ کر کھیلنے کی ضرورت ہے، کراچی کے خلاف اچھے آغاز کے باوجود میچ ہارنا افسوس ناک ہے، ایسا میچ تو آپ بہت ہی خراب کرکٹ کھیل کر ہی ہار سکتے ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ کراچی کے خلاف میچ نہایت آسان تھا لیکن بیٹسمینوں نے وہ شارٹس منتخب کیے جن کی ضرورت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل جیسے تجربہ کار کھلاڑی کو بنیادی باتیں بتانے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے، جب ایک اوور میں چھ رنز کا اوسط ہو تو خطرات مول نہیں لیے جاتے، سمجھدار کرکٹ کھیلنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں گروپ بندی جیسا بھی کوئی مسئلہ نہیں بحیثیت کوچ کھلاڑیو کو مکمل آزادی دیتا ہوں، بس ان سے یہی کہتا ہوں کہ میدان سجا ہوا ہے، جائیں اور اپنے دماغ اور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اچھا کھیل پیش کریں۔عاقب جاوید نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو ہی جیت ملے گی، ہم انتظار نہیں کرسکتے کہ باقی ٹیمیں برا کھیلیں تو ہم جیت حاصل کریں، وہ ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے جو میچ کو خود کنٹرول کرتی ہے اور لے کر چلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے تینوں میچز دیکھے جائیں تو ٹیم یہ میچز جیت سکتی تھی، مداحوں کو بھی ٹیم کے ہارنے کا نہیں بلکہ جس طرح سے میچز ہار رہے ہیں اس کا افسوس ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ ہر میچ نئے چیلنجز لے کر آتا ہے، کھلاڑیوں کو پرسکون رہنے کی ضرورت ہے چاہے جتنی بھی تنیقد ہو، کیوں کہ اگر ٹیم پرفارم نہیں کرے گی تو تنقید کرنا فینز کا حق

سری دیوی کی آخری رسومات۔۔۔ کیا ان کی خواہش کیمطابق ادا کی جائیں گی ، دیکھئے خبر

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔سری دیوی 24 اور 25 فروری کی درمیانی شب دبئی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ اداکارہ کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے واقع ہوئی، تاہم بعدازاں دبئی کے پبلک پراسیکیوشن نے موت کی وجہ حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے کو قرار دیا تھا۔سری دیوی کی میت گزشتہ رات بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے نجی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی پہنچائی گئی تھی جہاں آج ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکارہ کی میت کو آج صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک لوکھنڈوالا کے اسپورٹس کلب میں رکھا جائے گا، تاکہ مداح ان کا آخری دیدار کرسکیں، جس کے بعد ان کی آخری رسومات ساڑھے 3 بجے ادا کی جائیں گی۔

مریم نواز کی چچا شہباز شریف کو اسٹیج پر جا کر گلے لگا کر مبارکباد

لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمداللہ ہم ایک ہیں اور ہم متحد ہیں، مسلم لیگ(ن) متحد کھڑی ہے، راجہ ظفر الحق نے نواز شریف کو مسلم لیگ(ن) کا تاحیات سپریم قائد منتخب کرنے کی تجویز دی۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ الحمداللہ ہم ایک ہیں اور ہم متحد ہیں، مسلم لیگ (ن) متحد کھڑی ہے۔ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا تاحیات سپریم قائد منتخب کرنے کی تجویز دے دی۔ دوسرے ٹوئیٹ میں مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مسلم (ن)لیگ کا پارٹی صدر منتخب ہونے پر اسٹیج پر جا کر گلے لگا کر مبارکباد دی اور کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر گلے لگا کر مبارکباد دی ہے۔

ن لیگ کی صدارت شہباز شریف کو منتقلی پروزراءاور مجلس عاملہ ارکان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو منتقلی کے موقع پر ماحول جذباتی ہو گیا، وزراءاور مجلس عاملہ کے ارکان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔منگل کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو منتقلی کے موقع پر ماحول جذباتی ہو گیا، وزراءاور مجلس عاملہ کے ارکان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، ہر آنکھ اشک بار تھی۔

میٹرو کرپشن کیس‘ ڈی سی ملتان سمیت کئی افسران نیب کے سامنے پیش

ملتان (کرائم رپورٹر) میٹرو کرپشن کیس نیب ملتان میں ڈی سی ملتان سمیت کئی افسران نیب میں تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہوئے اور میٹرو کرپشن کے حوالے سے کئے گئے سوالات کے جوابات اور کاغذات بھی جمع کروائے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز میٹرو کرپشن کیس میں نیب ملتان کے دفتر میں موجودہ ڈی سی سمیت کئی سابق افسران جن میں فاروق ڈوگر سمیت اختر بزدار سابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ممبر ڈی پی اے سی‘ کاشف ڈوگر سابق اسسٹنٹ کمشنر صدر‘ رانا محمد افضل فخر زمان‘ منظر جاوید سمیت کئی افسران شامل ہیں۔ نیب کے تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہوئے اور کئے گئے سوالات کے جوابات اور کاغذات بھی جمع کروائے۔ واضح رہے کہ نیب ملتان نے میٹرو کرپشن کیس میں سابق ڈی سی او ملتان زاہد گوندل‘ حق نواز‘ سعید احمد وڑائچ‘ملک عطاءالحق‘ رانا محمد افضل‘ محمد احمد سمیت 15 افراد کو 26فروری اور آج 27 فروری کو میٹرو کیلئے خرید کی گئی 2سو 60کنال اراضی میں کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں طلب کیا تھا۔
میٹرو کرپشن کیس

شریف خاندان کا میرٹ رشتہ داروں میں عہدوں کی بندر بانٹ تک محدود

اسلام آباد (آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے گوجرانوالہ سے موجودہ رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں مظہر نے گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں ملاقات کی،ملاقات میں انہوں نے مسلم لیگ(ن) سے علیحدگی اور پی ٹی آئی میں اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں پیش قدمی زبردست انداز میں جاری ہے اور عام لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اراکین پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،اسی سلسلے میں گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) کے گوجرانوالہ سے موجودہ رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت باقاعدہ شمولیت کا اعلا ن کیا۔ملاقات میں پی ٹی آئی کے رہنما¶ں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، عبدالعلیم خان، اور شہریار آفریدی سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔اسی طرح ایک اور مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں مظہر نے بھی کرپٹ خاندان سے دامن چھڑا کر پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔(ن) لیگ کے اراکین اسمبلی کا 16 مارچ کو گوجرانوالہ میں عمران خان کو فقیدالمثال استقبالیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر میاں طارق محمود کا کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،عوام کرپٹ ٹولے اور جماعت سے بیزاری کا اظہار کررہی ہے،مستقبل عمران خان اور تحریک انصاف کا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شریفوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرکے عمران خان نے آئندہ نسلوں کی خدمت کی ہے، آئندہ انتخابات میں گوجرانوالہ سے کرپٹ خاندان کی پناہ گاہیں ختم کریں گے۔اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے میاں طارق اور میاں مظہر کا ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف جو باتیں یوسف رضا گیلانی کے بارے میں کرتے تھے میں آج وہی اسے کہہ رہا ہوں، قائداعظم بھی کبھی خود کو تاحیات قائد ڈکلیئر نہ کرتے۔ شریف خاندان کو جمہوریت کا پتہ ہی نہیں ہے۔ دنیا میں جمہوریت نے بادشاہت کو اس لئے شکست دی کہ اس میں میرٹ تھا۔ لوگ جدوجہد سے آگے آتے تھے۔ شریف خاندان کا میرٹ صرف رشتہ داروں میں بندربانٹ تک محدود ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پوچھتا ہوں کہ آپ عدالت کے فیصلے نہیں مانتے تو عام آدمی، جیلوں میں پڑے لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے کیوں مانیں۔ فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے لوگ یہاں کی پولیس سے ڈرتے ہیں اعتماد نہیں کرتے خیبرپختونخوا میں صورتحال برعکس ہے جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہاں کی پولیس مکمل طور پر غیرسیاسی ہے جس نے وہاں امن بحال کر دیا، صوبے نے ترقی کی اور 50 فیصد غربت میں کمی آئی۔ تحریک انصاف سڑکوں پر انصاف نہ ملنے پر آئی۔ ن لیگ کے قائدین اپنی کرپشن بچانے سڑکوں پر نکلتے ہیں۔ جنرل الیکشن میں ان کی ترقی کا پول کھل جائے گا۔ تحریک انصاف کی ممبرشپ کمپین پر نکل رہا ہوں۔ لاہور میں عدلیہ کے حق میں تاریخی جلسہ کر کے دکھاﺅں گا۔ ن لیگ کو چیلنج کرتا ہوں کہ ہمارے جلسے سے آدھا جلسہ کر کے دکھا دیں۔ ان کی خام خیالی ہے کہ جنگ، جیو کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کر کے اور قیمے والے نان کھلا کر عوام کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہونگے۔ پچھلے الیکشن میں ہمارے 80 فیصد امیدوار پہلی بار الیکشن لڑ رہے تھے۔ اس بار ہماری مکمل تیاری ہے پنجاب میں تحریک انصاف ن لیگ کو شکست دے گی۔ کے پی کے میں اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔ کراچی تحریک انصاف کا شہر سمجھتا ہوں کیونکہ وہاں کے لوگ زیادہ باشعور ہیں۔ کراچی سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا سوچ رہا ہوں۔ سندھ میں پہلے اس لئے سیاسی طور پر منظم نہ ہوسکے کیونکہ کراچی میں متحدہ اور اندرون سندھ میں زرداری گروپ کی غنڈہ گردی تھی۔ لوگ ان کے مقابلے میں آنے سے ڈرتے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ متحدہ کے رہنماﺅں سے بات چیت جاری ہے۔ موبائل فون اس دور کی بڑی ایجاد ہے اس کے ذریعے تحریک انصاف اور اپنے ووٹرز کو منظم کرینگے۔ شہباز شریف 9سال سے وزیراعلیٰ ہیں ایک سال کا ایک ہزار ارب کا ترقیاتی بجٹ اس کے ہاتھ میں ہے اب تک 9ہزار ارب استعمال کر چکا ہے اور صورتحال یہ ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر چار چار مریض پڑے ہیں، گندا پانی پینے سے وبائی امراض بڑھ رہے ہیں۔ یو این رپورٹ بتاتی ہے کہ گندے پانی، ناقص خوراک سے پاکستان میں سب سے زیادہ بچے مرتے ہیں۔ شہباز شریف نے قانون کے خلاف 56 کمپنیاں بنائیں اور چہیتے بیوروکریٹس کے سپرد کر دیں۔ احد چیمہ اور فواد حسن فواد جیسے بیوروکریٹس ان کے فرنٹ مین ہیں اس لئے تو چیمہ کی گرفتاری پر حواس باختہ ہیں اور بیوروکریٹس سے احتجاج کرا رہے ہیں۔ چین کی ای ای سی پی کو انٹرویو میں بتانے والا کہ وہ شریف خاندان کا فرنٹ مین ہے بیرون ملک بھاری کک بیکس لی جاتی ہیں، اس فرنٹ مین فیصل سبحان کو غائب کرا دیا ہے۔ شہباز شریف کا طریقہ واردات ہی یہ ہے کہ بڑے بڑے پراجیکٹ بناﺅ اور بڑے بڑے کمیشن کھاﺅ۔ مسٹر پرائز بانڈ سعد رفیق بھی ساتھ ملوث ہے۔ لوگ محنت سے ارب پتی بنتے ہیں یہ پرائز بانڈز سے ارب پتی بنا ہے۔ شہباز شریف اب تک چار سال میں 40 ارب روپے اپنی پبلسٹی پر لگا چکا ہے جبکہ کے پی کے میں اس مد میں سوا ارب خرچ ہوئے۔ کے پی کے میں عوامی فلاح کے کام ہوتے ہیں تصویروں والے اشتہار نہیں چھاپے جاتے۔ شریف خاندان کا ایک یہ بھی کمال ہے کہ عوام کے پیسے سے ہونے والی ترقیاتی پراجیکٹس کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔ کہیں دنیا میں ایسی مثال نہیں ہے کہ عوامی منصوبوں کی دستاویزات معاہدوں کو خفیہ رکھا جائے۔ کے پی کے میں ہم نے جتنے کام کئے عوام کی فلاح کےلئے کئے۔ گلوبل وارمنگ اور آلودگی اس وقت دنیا کے بڑے مسائل میں ایک ہے۔ کے پی کے میں 1ارب درخت لگائے گئے پنجاب میں انہوں نے نام نہاد منصوبوں کےلئے رہے سہے درخت بھی کاٹ دئیے۔ لوگوں کا سانس لینا محال کر دیا۔ عمران خان نے کہا کہ فاٹا کا کے پی کے میں انضمام بہت ضروری ہے کیونکہ وہاں کا پرانا نظام ختم ہو چکا ہے اور خلا پیدا ہو چکا ہے۔ خطرہ ہے کہ اس خلا سے فائدہ اٹھا کر انتہا پسند وہاں قابض نہ ہو جائیں کیونکہ وہاں 75 فیصد سے زیادہ غربت ہے۔ فضل الرحمن اور نواز شریف نے اس انضمام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے ظلم کیا ہے۔ صرف اس وجہ سے کہ تحریک انصاف کا ووٹ بڑھ جائے گا۔ میری تیسری اور آخری شادی ہے۔ شادی سے خوش ہوں۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ صوفی ازم ایک سمندر ہے۔

نئی بننے والی فلموں کی تشہیر میڈیا پر بھی ہونی چاہئے

لاہور (شوز بز ڈیسک ) اداکارہ وماڈل متیرانے کہا کہ بظاہر تو اس وقت ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ترمنفی ہے لیکن اس کا بھرپورفائدہ اٹھانے کے لیے اگرمثبت اندازمیں کام کیا جائے توہماری فلم ہی نہیں بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کوبے حد فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے متیرانے کہا کہ دنیا بھرمیں سوشل میڈیا کوبہت اہمیت حاصل ہے۔ خاص طورپرنوجوان نسل توسوشل میڈیا کے ذریعے مختلف شعبوں میں ایسے حیرت انگیزکارنامے انجام دے رہی ہے کہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔اداکارہ نے کہا کہ کوئی میوزک میں اپنا ہنر دکھا رہا ہے توکوئی اسپورٹس میں، کوئی سائنس کے تجربات کرتا نظر آتا ہے توکوئی ایکٹنگ کے جلوے بکھیر رہا ہے۔ بس یوں سمجھ لیجئے کہ سوشل میڈیا نے ایک نئی دنیا کوجنم دیدیا ہے، جس کے ذریعے ہر کوئی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں لگا ہے۔ لیکن مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں ابھی تک سوشل میڈیا سے استفادہ نہیں کیا جا رہا۔، اچھی اورمعیاری فلمیں توپروڈیوس ہورہی ہیں لیکن ان کی پروموشن کیلئے سوشل میڈیا کوغیرضروری سمجھا جارہا ہے۔ متیرا نے کہا کہ ہمارے ملک کے اکثر فنکار اور تکنیک کاریہ بات کرتے ہیں کہ ہماری منزل انٹرنیشنل مارکیٹ ہے لیکن کوئی بھی اس مارکیٹ تک جانے کیلئے کوشش نہیں کرتا۔ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ مضبوط سوشل میڈیا ہے۔ انٹرنیٹ کی اس جدت نے سب کچھ بہت آسان کردیا ہے۔ اب ہم وہ سب کچھ تودیکھ سکتے ہیں، جوہمارا دل چاہتا ہے لیکن تشہیری مہم کے انداز کچھ ایسے ہیں کہ جوکچھ ہم نہیں بھی دیکھنا چاہتے وہ بھی اس پرنظر آتا ہے۔ میرے نزدیک تویہ ایک بہت اچھی چیز ہے اوراس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں متیرا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کرفلم اورٹی وی کے پروگرام سائن کیے ہیں۔ اس لیے مجھے کسی بھی طرح کی جلدی نہیں ہوتی۔ جوکام اچھا لگتا ہے وہ کرتی ہوں اورجومیری سمجھ سے باہر ہو، اس کو انکار کر دیتی ہوں۔