شارجہ(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں اسلام ا?باد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مشکلات کا شکار ہیں جہاں اس کی تین وکٹیں گرچکی ہیں۔پہلے ا?و¿ٹ ہونے والے بلے باز چیڈوک والٹن تھے جو انور علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ا?صف علی بھی کریز پر زیادہ عرصہ قیام نہ کرسکے اور راحت علی کی شاندار گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔تیسرے ا?و¿ٹ ہونے والے بلے باز لیوک رونکی تھے جو حسان خان کی گیند پر 43 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر کلین بولڈ ہوگئے۔انور علی، راحت علی اور حسان خان ایک، ایک وکٹ لے چکے ہیں۔اس سے قبل کوئٹہ نے اسلام ا?باد یونائیٹڈ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں، جان ہسٹنگز اور محمود اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جوفرا آرچر اور رائلی روسو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں۔پچھلے دو میچوں میں انجری کے باعث عدم شرکت کے بعد مصباح الحق اسلام ا?باد کی قیادت کررہے ہیں جبکہ گزشتہ روز ٹیم کو جوائن کرنے والے جے پی ڈومنی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اور اب سات میچز شارجہ میں ہی کھیلے جائیں گے۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں میں اب تک کراچی کنگز ناقابل شکست رہی جب کہ لاہور قلندرز کے ہاتھ کوئی کامیابی نہ ا?ئی۔پوائنٹس ٹیبل پر تین کامیابیوں کے بعد کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ملتان سلطان کا نمبر دوسرا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔پشاور زلمی چوتھی، اسلام ا?باد یونائیٹڈ پانچویں اور لاہور قلندرز سب سے ا?خری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔
Monthly Archives: February 2018
پاک فضائیہ کی جے ایف 17 تھنڈر سے لیس نئی اسکواڈرن قائم
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر سے لیس نئی ملٹی رول اسکوارڈن قائم کردی۔پاک فضائیہ نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے اور جے ایف 17 تھنڈر سے لیس نئے ملٹی رول اسکواڈرن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس حوالے سے کوئٹہ میں پی اے ایف سمنگلی بیس پر تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اسکواڈرن کو ’نمبر 28‘ ملٹی رول سکواڈرن کا نام دیا گیا ہے جس کا نعرہ ’خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا‘ رکھا گیا ہے۔تقریب میں ایئر چیف نے سکواڈرن کے آفیسر کمانڈنگ ونگ کمانڈر عامر عمران چیمہ کو اسکواڈرن کا نشان عطا کیا جبکہ اس موقع پر 4 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی فارمیشن نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔ہمارا عزم غیر متزلزل اور مقصد بالکل واضح ہے، ایئر چیف مارشل سہیل امان ایئر چیف سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کا بخوبی ادراک ہے لیکن ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور مقصد بالکل واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہماری جدوجہد کے صلے میں ملک میں امن کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔ایئر چیف نے مزید کہا کہ میں قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ان کٹھن حالات کے باوجود ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور ہم کسی بھی فضائی خلاف ورزی کی صورت میں اس کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ایک عظیم صوبہ ہے اور ہم سب کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہاں کے لوگوں کا رویہ دوستانہ اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور ہے جن کے کردار کو وطن کی ترقی میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔سی پیک کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے ائیر چیف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ملکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو انشائ اللہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی تاریخ اور حالت کو بدل دے گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
شارجہ(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام ا?باد یونائیٹڈ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اور اب سات میچز شارجہ میں ہی کھیلے جائیں گے۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں میں اب تک کراچی کنگز ناقابل شکست رہی جب کہ لاہور قلندرز کے ہاتھ کوئی کامیابی نہ ا?ئی۔پوائنٹس ٹیبل پر تین کامیابیوں کے بعد کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ملتان سلطان کا نمبر دوسرا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔پشاور زلمی چوتھی، اسلام ا?باد یونائیٹڈ پانچویں اور لاہور قلندرز سب سے ا?خری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول کی قیمت میں تین روپے 56 پیسے اضافہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 56 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر3 روپے 56 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 88 روپے7 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے62 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک اضافے کی سفارش مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 76 روپے46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 65 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔خیال رہے کہ اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 94 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی۔اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں یکم مارچ سے پٹرول 3روپے 56پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 6روپے 94پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفاری کی گئی تھی۔اس کے علاوہ اوگرا نے مٹی کا تیل بھی 6روپے 28پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔
کوئٹہ کے علاقے نوحصار میں خود کش دھماکا، 4 ایف سی اہلکار شہید
کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ اسی دوران ایف سی اور لیویز کے کیمپ کے قریب دھماکا ہو گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔کوئٹہ:ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید خیال رہے کہ آج صبح ہی کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
بازو مروڑو یا کان،سعد رفیق کا بیان، بات منوانے کا طریقہ قابل قبول یا نہیں؟؟
لاہور(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ کسی سے محاذ آرائی کی اورنہ کریں گے لیکن بازو مروڑ کے بات منوانے کا طریقہ قبول نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئی فرنٹ مین ہے نہ بیک مین، جو اثاثہ ہے ڈکلیئرڈ ہے، کبھی ناجائز کام نہیں کیا اور نہ کوئی کرواسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی سے محاذ آرائی کی اورنہ کریں گے لیکن بازو مروڑ کےبات منوانے کا طریقہ قبول نہیں، جھوٹے الزامات لگانے والو اللہ کے غضب سے ڈرو۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہمیں خوفناک انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اب بھی وقت ہے بس کردیں اور ملک کو میرٹ پر چلنے دیا جائے، ملک کے دشمن پاکستان پر اور ہم ایک دوسرے پر حملہ ا?ور ہیں۔سعد رفیق نے عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جمہوریت دشمن عناصر کا سب سے بڑا مہرہ عمران خان ہی ہے، شور مچا کر سچ کو جھوٹ میں نہیں بدل سکتے، ہم نے ملک میں ا?ئین اور جمہوریت کی ا?بیاری کے لیے طویل جدوجہد کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی بالادستی اور جمہور کی حکمرانی کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جو چاہے کرلو، جمہوریت، ا?ئین اور نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔
وینا ملک کی شوہر کے ساتھ شوبز میں بھرپور انٹری کی تیاریاں
لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر سے شوبز سرگرمیوں میں بھرپور انداز سے انٹری کی تیاریاں شروع کردیں، اس مرتبہ وہ اکیلی نہیں بلکہ اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ اپنی آواز کا جادو چلاتی دکھائی دیں گی۔اس سلسلے میں انھوں نے حال ہی میں اپنا ایک نئی وڈیو تیار کی ہے جس کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر زبردست رسپانس ملا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ شوبز میری پہچان ہے اوراس کی وجہ سے خوب شہرت حاصل کی۔ یہی وہ شعبہ ہے جس کی بدولت دنیا بھرمیں میرے پرستاروں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوا لیکن جہاں تک بات میری نئی اننگز کی ہے تواس میں بہت ہی منفرد انداز میں کام کرتی دکھائی دوں گی۔وینا ملک نے کہا کہ اس مرتبہ میں نے اپنے شوہراسد کے ساتھ مل کر موسیقی کے کچھ نئے تجربات کیے ہیں ہم نے ایک وڈیو بھی تیار کی ہے اس کی لانچنگ تقریب جلد منعقد کی جائے گی لیکن اس سے پہلے ہم نے اپنے گیت کا ایک ٹیزر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا جس کا رسپانس ہماری توقعات سے بڑھ کرسامنے ا?یا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جب بھی شائقین کو کوئی نئی چیز دیکھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تو وہ اسے پسند کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں میوزک کا شعبہ شدید بحران سے دوچار ہے لیکن ہم نے کوشش کی ہے کہ شائقین موسیقی اورخاص طور پر نوجوان نسل کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا کام پیش کریں جس سے وہ لطف اندوز ہوسکیں۔ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں بہت سے نئے پروجیکٹس کرنے کا ارادہ ہے مگراب میرا زیادہ تر کام اسد کے ساتھ ہی ہوگا، جہاں تک بات فلموں میں کام کرنے کی ہے تو ہم ایک ایسے پروجیکٹ پر کام کرنے کی تیاریاں بھی کررہے ہیں، جس میں اسد اور میں مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ اس کی کہانی کے حوالے سے فی الوقت تفصیلات نہیں دے سکتی لیکن یہ ضرور بتاسکتی ہوں کہ یہ اپنے طرزکی ایک نئی اور منفرد کہانی ہوگی جس میں فلم بینوں کے لیے ایک اچھے مثبت پیغام کے ساتھ تفریح کے لیے بہت کچھ ہوگا۔
کینسر کا آسان علاج دریافت، نرگس کا پھول کیسے کریگا علاج
بیلجیئم(ویب ڈیسک) برازیل کے ماہرین نے آبی نرگس کے پھولوں میں ایک اہم مرکب دریافت کیا ہے جو کینسر کو پھیلنے سے روک سکتا ہے۔بیلجیئم کی یونیورسٹی لایبر ڈی بروکسیلیس (یوایل بی) کے ماہرین نے کہا ہے کہ ان پھولوں میں خاص الکلائیڈز پائے جاتے ہیں جو ایک پیچیدہ انداز سے سرطانی رسولیوں کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق قدرت کے کارخانوں میں کینسر کے خلاف ایک پورا اسلحہ خانہ موجود ہے۔ انگور اور بیریوں سے لے کر زیتون اور سمندری گھونگھوں کے انڈوں میں بھی سرطان کے خلاف اجزا ملے ہیں۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ اس جامعہ کے سائنس دانوں نے نرگس کے خوبصورت پھولوں میں ’ہیمانتھیمائن‘ نامی ایک الکلائیڈ نکالا ہے جو کینسر پھیلنے سے روکتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ ہر خلیے میں رائبوسوم پائے جاتے ہیں اور انہیں ’نینومشینز‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ جسم کےلیے ضروری ہر طرح کا پروٹین رائبو سوم ہی بناتے ہیں۔ سرطانی رسولیاں خود کو بڑھانے کےلیے رائبوسوم کو ہائی جیک کرکے اپنے لیے پروٹین بنانے پر مجبور کردیتی ہیں۔ماہرین نے ہیمانتھیمائن کو جب کینسر کی رسولیوں پر آزمایا تو پہلے انہوں نے رائبوسوم کو پروٹین بنانے سے باز رکھا اور دوسرے مرحلے میں رسولی کو بڑھنے سے روک دیا۔ اس سے بھی آگے بڑھتے ہوئے الکلائیڈ نے رائبوسوم کو بننے سے روک دیا جس سے کینسر رک گیا۔ سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ p53 پروٹین جو کینسر کی صورت میں ختم ہونا شروع ہوجاتا ہے وہ فوری طور پر مستحکم ہوگیا اور اس نے کینسر خلیات کو ختم کردیا۔
تاہم ابھی یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ نرگس سے اخذ کردہ یہ الکلائیڈ کہیں صحت مند خلیات کو تو نقصان نہیں پہنچاتا۔ اگلے مرحلے میں ماہرین اس پھول کے مزید چار الکلائیڈز نکال کر ان کی آزمائش کریں گے۔
پی ایس ایل کے گھر آنے سے اچھی اور کوئی بات نہیں، ماہرہ خان
دبئی(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز پاکستان میں ہونےسے اچھی اور کوئی بات نہیں۔پی ایس ایل پاکستانی کرکٹ کا گلیمر سے بھرپور ایسا ایونٹ بن چکا ہے جس کے سحر میں عام شائقین سے لے کرشوبزستارے تک جکڑے نظر ا?تے ہیں۔ دبئی میں جاری پی ایس ایل 3 صرف پاکستانی ایونٹ نہیں بلکہ بین الاقوامی ایونٹ کا درجہ اختیار کرچکا ہے جسے بیرون ممالک بھی بڑی کوریج دی جارہی ہے۔ پی ایس ایل 3 کا ایونٹ پاکستانی اسٹارز ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، نیلم منیر، احسن خان، مایا علی، فواد خان، عدنان صدیقی وغیرہ کی شمولیت کے بعد گزشتہ دونوں ایونٹس کے مقابلےمیں زیادہ گلیمرس اوربڑا ایونٹ بن چکا ہے۔پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر اور پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان سے جب پی ایس ایل کے حوالے سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے اس حوالے سے دلچسپ باتیں کیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کو دئیے گئے انٹرویو میں جب ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ اس سے پہلے ا?پ اس طرح کے کسی ایونٹ کا حصہ بنی ہیں تو انہوں نے کہا نہیں اس سے پہلے میں کبھی اس طرح کے ایونٹ کا حصہ نہیں بنی۔پاکستانی ایونٹ ہونے کے باوجود پہلےسیزن سے پی ایس ایل دبئی میں منعقد کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، تاہم گزشتہ برس پی ایس ایل2 فائنل کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی تھی اور اس بار پی ایس ایل3 کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا اس کے باوجود پی ایس ایل 3 کے زیادہ تر میچز دبئی میں ہورہے ہیں جس کے باعث یہ ایونٹ ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہے، کیا لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے ماہرہ خان متفق ہیں؟ اس کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا ”پی ایس ایل کے گھر ا?نے سےاچھی اور کوئی بات نہیں“ اوراس سے بہتر کچھ نہیں کہ ہمارے اسٹیڈیم بھرے رہیں۔ تاہم ماہرہ خان نے کہا دبئی میں بھی پی ایس ایل کا انعقاد خوش ا?ئند ہے، دنیا بھر میں موجود کرکٹ شائقین پی ایس ایل ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے دبئی کا رخ کررہے ہیں، میرے نزدیک یہ بہت اچھی بات ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ماہرہ خان نے ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئےپی ایس ایل3 کا حصہ بننے کی اطلاع دی تھی، ماہرہ خان کے علاوہ حمزہ علی عباسی بھی پشاور زلمی کے سپورٹر اوربرانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔
کیا اصل زندگی میں اینگری برڈ دیکھیں ہیں ؟؟ آئےے آپکو دیکھائیں
فن لینڈ(ویب ڈیسک)مقبول گیم اینگری برڈز سب کا ہی پسندیدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹس سے لے کر کپ، بیگز، ٹی شرٹس اور دیگر چیزوں پر بھی اس کی تصویر بنی نظر آتی ہے۔ایسے میں فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے فنکار اوسی سارینین نے حقیقی اینگری برڈز کو ڈھونڈ نکالا ہے۔اوسی سارینین کو قدرتی مناظر کی فوٹوگرافی کا بے حد شوق ہے یہاں تک کہ وہ شدید سرد موسم میں بھی کئی کئی گھنٹے جنگلات میں اپنا وقت صرف کردیتے ہیں۔وہ منفی 20 ڈگری درجہ حرارت میں بھی اپنا شوق پورا کرتے ہیں اور خوبصورت مناظر کو ہر زاویئے سے محفوظ کرتے ہیں۔ان کی کھینچی گئی چند خوبصورت تصاویر یہاں دیکھیں۔
معاہدہ کوئی بھی ہو ،گھپلے ہماری سرکار کی روائت بن چکے ہیں
اسلام آباد(ویپ ڈیسک )چیئرمین این ایچ اے نے چینی کمپنی کو سی پیک کے تحت موٹروے کی تعمیر کے لیے ٹھیکہ دینے میں 2.9 ارب ڈالر کی بے قاعدگیوں کا اعتراف کرلیا جس سے اربوں ڈالر کی ڈیلز میں شفافیت کے حوالے سے خدشات ابھرنے لگے ہیں۔چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک نے تسلیم کیا کہ چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کمپنی (سی ایس سی ای سی) کو دی گئی 20 کروڑ ڈالر کی رعایتیں بولی کی اس اصلی دستاویزات کا حصہ نہیں جو پاکستان نے سی پیک کے 392 کلومیٹر طویل ملتان سکھر سیکشن کی تعمیر کے لیے جاری کی تھیں۔ انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ چینی کمپنی کو 294.4 ارب روپے یا 2.9 ارب ڈالر کا ٹھیکا ”متبادل بولی“ پر دیا گیا جو کمپنی نے اپنی اصل بولی دینے کے بعد جمع کرائی تھی۔
چیئرمین نے یہ اعترافات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو کے سامنے کیے جس کا اجلاس منگل کو سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ چیئرمین این ایچ اے کا یہ اعتراف اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے اور حکومت مشکل میں پڑسکتی ہے۔اس اعتراف سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ تین چینی کمپنیوں میں کنٹرولڈ کمپی ٹیشن منصفانہ نہیں تھا کیونکہ این ایچ اے نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی رولز 2004ئ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نام نہاد کم ترین بولی پر معاملہ کیا۔ متعدد سینیٹرز نے سینیٹ میں توجہ دلاو¿ نوٹس کی تحریک پیش کی ہے جس میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چھوٹ کا جواز پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نتائج پر مبنی رپورٹ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کو پیش کرے گی۔چیئرمین این ایچ اے جواد ملک نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 259 ارب روپے کی لاگت سے ملتان سکھر پروجیکٹ کی منظوری دی تھی مگر اس چینی کمپنی نے 406 ارب روپے کی کم ازکم بولی دی تھی اس نے 339 ارب روپے کی متبادل بولی بھی جمع کرائی۔پی ٹی ا?ئی کے سینیٹر نعمان وزیرخٹک کے پپپرا رولز 2004ئ میں متبادل بولی جمع کرانے کی اجازت سے متعلق سوال پر چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ رولز اس کی اجازت دیتے ہیں مگر انھوں نے اپنے دفاع میں متعلق پیپرا رول کا حوالہ نہیں دیا۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں حکومت کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کے ٹیکسز نہ لینے کی یقین دہانی کے بعد بولی دہندہ متبادل بولی 294 ارب روپے تک کم کرنے پر ا?مادہ ہوگیا۔
نہال اڈیالہ سے رہا،نکلتے ہی مخالف پارٹیوں کے خلاف کیا کیا اُگلا جانئیے
راولپنڈی: (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔توہینِ عدالت کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل این) کے رہنما نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہینِ عدالت کے جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ انھیں پانچ سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدہ سنبھالنے کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے دو ججوں نے اتفاقِ رائے سے یہ فیصلہ نایا جبکہ بینچ میں شامل ایک جج نے کوئی رائے نہیں دی تھی۔اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں نہال ہاشمی نے دھواں دار تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سازشیوں! تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں، میں نے کب کسی کو برا کہا اور کب کسی کا نام لیا تھا، میں نے کب بابا رحمتے کا نام لیا، اور کس کو برا بھلا کہا تھا۔ تمہارے ہاتھ میں گولی مارنا ہو سکتا ہے، جیل بھیجنا ہو سکتا ہے لیکن میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیا لیکن کس کو کیا بنا دیا، اس بات کا قوم فیصلہ کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھے صرف انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک ماہ گزر گیا لیکن مجھے اپیل کا حق تک نہیں دیا گیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرمندہ وہ ہو گا جو دو نمبر اور چور ہو گا، شرمندہ وہ ہو گا جو اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے۔ ایک ماہ گزر گیا میری اپیل کی سماعت نہیں ہوئی، مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا یا انصاف کا بول بالا ہوا، آپ کس کا احتساب کر رہے ہو، کون ہو آپ؟نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ نیب ہے۔ نیب والوں کے گھر پرچھاپہ مارو، پاکستان کی ا?دھی دولت مل جائے گی۔ پاکستان ایسے لوگوں کے لیے نہیں بنایا گیا تھا جو پاکستان میں عیش کر رہے ہیں۔
ڈرون ہیند بیگز کو لے اُڑے ، dolce and gabbana کی ڈرون بیگز سے ماڈلنگ
یہ 2018ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم وقت سے بہت آگے ہیں،ڈرون سے زیادہ فیشن ایبل کون ہو سکتا ہے ،یہ دعوی کیا ہے اٹلی کے لگثرری فیشن ہاﺅس Dolce and Gabbanaکا جنہوں نے ہینڈ بیگز کی ماڈلنگ کیلئے انسانوں کے بجائے ڈرونز کے جھر مٹ سے ماڈلنگ کروائی ،ماڈلنگ کا یہ انداز بہت منفرد اور حیران کن تھا،شائقین نے اس کو بھر پور داد دی۔