خلاءکی چیر پھاڑ کی زبردست طاقت، جدید ترین ہتھیار کس ملک میں بن رہا ہے ،جان کر آپ بھی فخر محسوس کریں گے

بیجنگ (ویب ڈیسک) لیزر ٹیکنالوجی کے میدان میں پہلے ہی چین کا کوئی ثانی نہیں لیکن اب اس ملک نے ایک ایسی لیزر ٹیکنالوجی پر بھی کام شروع کر دیا ہے کہ جس کا باقی دنیا نے ابھی تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔ چینی سائنسدان لیزرٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے اتنی طاقتور لیزرٹیکنالوجی بنارہے ہیں جو خلائ کا سینا چیرنے کی طاقت رکھتی ہوگی اور حتیٰ کہ بلیک ہول یا کسی بڑے ستارے کی سمیولیشن بھی کرسکے گی۔ ویب سائٹ ’انکوئزیٹر‘ کے مطابق چینی ماہرین فزکس ’سپر انٹینس الٹر افاسٹ لیزر فسلٹی (ایس یو ایل ایف)‘ نامی دنیا کی جدید ترین لیبارٹری میں کام کررہے ہیں جہاں پہلے ہی دنیا کی طاقتور ترین روشنی کی لہریں پیدا کی جاچکی ہیں۔ دو سال قبل اسی لیبارٹری میں چینی سائنسدانوں نے 5.3 پیٹاواٹ کی لیزر بیم تیار کی تھی۔ اس لیزر کی ہر لہر ایک سیکنڈ کے ایک کھرب حصے کیلئے قائم رہ سکتی تھی۔ اب یہ سائنسدان اپنا پہلا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ایسی لیزر ٹیکنالوجی تیار کررہے ہیں جو 10پیٹاواٹ طاقت پیدا کرے گی، یعنی یہ اتنی طاقتور ہوگی کہ دنیا کے تمام بجلی گھروں کی طاقت کو اکٹھا کردیا جائے تو اس سے بھی 1000گنا زیادہ طاقتور ہوگی۔ سائنسدان توقع کررہے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔اس تجربے کی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا جس میں ’سٹیشن آف ایکسٹریم لائٹ (ایس ای ایل)‘ نامی لیزر بنائی جائے گی جو 100 پیٹا واٹ طاقت کی حامل ہوگی۔ یہ لیزر ٹیکنالوجی پارٹیکل ایکسلریٹر اور آسٹروفزکس کے شعبوں میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگی۔ اس کی مدد سے پہلی بار خلائ میں الیکٹرون اور پوزیٹران ذرات پید اکرنے کے تجربات بھی کئے جائیں گے۔ یہ تجربات ایٹمی انشقاق کے الٹ عمل کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے روشنی کو مادے میں تبدیل کرنے کا خواب پوراکرسکیں گے۔

پٹرول کی قیمتوں میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں پہلے ہی عوام پر ٹیکسوں کا کیا کم بوجھ تھا جو ایک مرتبہ پھر حکومت نے پاکستانیوں پر پٹرول کی قیمت بڑھا کر بم گرا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیاہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد اب نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے ہو گی ۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے93پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں5روپے94 پیسے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیاہے ۔

دنیا کا فحش ترین کیک ۔۔۔ کاٹنے سے قبل انتہائی شرمناک حرکت کر نا کیوں ضروری ؟؟؟

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور سلمان خان کی سابقہ بھابھی ملائکہ اروڑا کی بہن امریتا اروڑا کی 40 ویں سالگرہ آئی تو بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور اور چھوٹے نواب سیف علی خان نے انہیں پارٹی دینے کا فیصلہ کیا جس میں تمام دوستوں نے شرکت کی۔اس پارٹی میں بالی ووڈ انڈسٹری سے تقریباً تمام قریبی دوست شریک ہوئے اور خوب ہلہ گلہ کیا مگر جب کیک کاٹنے کی باری آئی تو انکشاف ہوا کہ دنیا کا فحش ترین کیک امریتا اروڑا کیلئے منگوایا گیا ہے اور اسے کاٹنے سے قبل ان سے انتہائی شرمناک حرکت کرنے کو بھی کہا جاتا ہے۔اس موقع کی ویڈیو جب انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو ہنگامہ سا برپا ہو گیا اور صارفین نے جو کچھ اس میں دیکھا، انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔ کیک پر ایک کریم رول بنا تھا اور جب امریتا اروڑا نے کیک کاٹنا چاہا تو ان کی بہن ملائکہ اروڑا نے شرمناک الفاظ کہتے ہوئے ہاتھ لگائے بغیر ہی کریم رول کھانے کی فرمائش کر ڈالی۔

نما ز جمعہ کی امامت کرنیوالی خاتون اب کس حال میں ہے ۔ خبر پڑھ کر آپ کو بھی بڑا جھٹکا لگ جائیگا

کیرالا (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست کیرالا میں گزشتہ ہفتے جمعہ کو نماز کی امات کرنے والی خاتون مذہبی سکالر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں جس نے پولیس سے حفاظت طلب کر لی ہے۔ ”مفتی صاحب عشاءکے بعد مجھے خدمت کیلئے کمرے میں بلاتے اور پھر۔۔۔“ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان نے اپنے ساتھ کئی سالوں تک پیش آنے والا واقعہ سنا دیا، ایسا دعویٰ کر دیا کہ ہر کسی کی روح کانپ اٹھیجنرل سیکرٹری برائے قران و سنت سوسائٹی 34 سالہ جمیدا نے جمعہ کے روز صرف مردوں کی جانب سے نماز کی امامت کئے جانے کے معاشرتی تصور کے برخلاف نماز کی امامت کی تھی اور بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کو بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”اسلام میں خواتین کو نماز کی امامت سے روکنے کا کہیں نہیں لکھا گیا اور ہمیں مذہب کو چند امام اور ان کے پیروکاروں کے ہاتھوں سے نکالنا ہو گا۔“ ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن خواتین کے خلاف تفرقہ نہیں کرتا بلکہ یہ تفرقہ اس کی تشریح کرنے والے لوگ کرتے ہیں۔ اپنے اس اقدام کی وضاحت دینے کے بعد جمیدا کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس اور دیگر ذرائع سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پولیس سے حفاظت طلب کرلی ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں کئی فون کالز موصول ہو چکی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی لوگ ان کے فیصلے کیخلاف باتیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ قرآن و سنت سوسائٹی کا قیام اصلاح پسند مذہبی پیروکار چیکنر مولوی نے قائم کیا تھا جنہیں 1993ئ میں کچھ اسلامی روایات پر سوال اٹھانے کے بعد مبینہ طور پر انتہائ پسندوں کی جانب سے قتل کر دیا گیا تھا۔

معروف اداکارہ سجل علی کا زخموں سے چکنا چو ’رچہرہ تصاویر دیکھ کر مداح پریشان

کراچی(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ان تصاویر میں سجل علی کا چہرہ اس حد تک زخموں سے بھرپور ہے کہ پہچاننا مشکل ہورہا ہے۔معصوم اور دلکش چہرے والی خوبرو اداکارہ سجل علی کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراو¿ں میں ہوتاہے تاہم سجل کی کامیابی میں ان کی اداکاری سے زیادہ خوبصورت چہرے کاکمال ہے۔ من موہنی صورت والی اداکارہ سجل علی نےپہلے تو پاکستانی ڈراما انڈسٹری پر قبضہ جمایا بعد ازاں فلموں میں بھی قسمت آزمائی کی اور اپنی ہم عصر اداکاراو¿ں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بالی ووڈ تک پہنچ گئیں۔خوبصورت چہرے اور دلکش نقوش کی مالک اداکارہ سجل علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں ان کا چہرہ مکمل طور پر زخموں سے بھرپور ہے یہاں تک کہ ان کا چہرہ پہچانا بھی نہیں جارہا۔ چہرے پر جابجا زخموں کے نشانات نظر آرہے ہیں اور ایک آنکھ مکمل طور پر سوجی ہوئی ہے۔ سجل کے مداح ان کی یہ حالت دیکھ کرپریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔تاہم گھبرانے کی بات نہیں سجل کے چہرے پر زخموں کے نشانات حقیقی نہیں بلکہ یہ فلم کے لیے کیا گیا میک اپ ہے۔ اداکارہ سجل علی نے گزشتہ برس فلم”موم“کے ذریعے بالی ووڈ ڈیبیو کیاتھا،اس فلم میں انہوں نے ایک ایسی کم عمر لڑکی کا کردار نبھایا تھا جس کے ساتھ زیادتی کے بعد اس پر بدترین تشدد کیا جاتا ہے اسی کردار کو کرنے کے لیے سجل علی کے چہرے پر یہ میک اپ کیا گیا تھا، جسے دیکھ کر میک اپ ا?رٹسٹ کی مہارت صاف ظاہر ہوتی ہے۔

ڈیڑھ سو سال بعد نیلے اور سرخ چاند کا نظارہ۔۔۔

( وییب ڈیسک)چاند کو گرہن لگنے کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے، آج ہونے والے سپر بلیو بلڈ مون یعنی سرخی مائل نارنجی چاند کے نظارے کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔خیال رہے کہ انگریزی مہینے میں 2 بار دکھائی دینے والا چودھویں کا چاند ‘بلیو مون’ کہلاتا ہے اور ایسے میں چاند کو اگر مکمل گرہن لگ جائے تو اسے ‘بلڈ مون’ بھی کہا جاتا ہے۔اس لحاظ سے 31 جنوری کو طلوع ہونے والا چاند ‘سپر بلیو بلڈ مون’ ہوگا، جس کی روشنی سرخی مائل نارنجی ہوتی ہے۔سپر بلیو بلڈ مون چودھویں کے عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جائے گا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبد الرشید کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن دوپہر 3 بج کر 51 منٹ پر شروع ہوجائے گا، کراچی میں سپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ 6 بج کر 10 منٹ جبکہ اسلام آباد میں 5 بج کر 32 منٹ سے کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مکمل چاند گرہن 5 بج کر 52 منٹ سے شروع ہوا۔ پاکستان میں لوگ 7 بج کر 8 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا نظارہ کر سکیں گے۔ سپر بلیو بلڈ مون امریکہ، روس، شمال مشرقی یورپ، ایشیا اور آسڑیلیا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق سپر بلیو بلڈ مون کے ایک ساتھ آنے کا یہ واقعہ 151 سال بعد ہو رہا ہے۔

پی ایس ایل میں بڑے بڑے کھلاڑیوں کے نام غائب

لاہور ( نیا اخبار رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا،کراچی کنگز کی ٹیم میں 3 کھلاڑیوں کو تبدیل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ۔کراچی کنگز میں مچل جونسن کی جگہ ٹائمل ملز، لیوک رائٹ کی جگہ جوڈین لی اور کولن منرو کی جگہ لینڈل سیمنز کو شامل کیا گیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کارلوس بریتھ ویٹ کوشامل کر لیا گیا جبکہ لاہور قلندرز میں انجلیو میتھیوز کی جگہ اینٹون ڈیوی چچ کو شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22فروری سے دبئی میں ہو گا ،اس ایڈیشن میں ایک اور نئی ٹیم ملتان سلطان بھی شامل کی گئی ہے۔شارجہ میں لیگ کے 2میچز 28فروری اور 13مارچ کو کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل 2018ءکا فائنل 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

زینب قتل کیس ،پوسٹمارٹم رپورٹ میں حقیقت نظر انداز ۔۔۔ ملزم عمران علی نہیں حقیقت کچھ اور ہی نکلی

لاہور (ویب ڈیسک)کسی جرنلسٹ نے زینب کی پوسٹمارٹم رپورٹ پڑھنے کی کوشش نہیں کی ،کیونکہ اس میں باقاعدہ لکھا ہے کہ زینب کیساتھ متعدد بار زیادتی کی گئی اور مختلف افراد نے کی جبکہ ہمارے حکمران اور انتظامیہ ایک بندے کو پکڑ کر پورا کیس بند کرنیکی کوشش کر رہے ہیں ۔ملزم عمران کا بیان میڈیا پر دکھا یا گیا کہ اس نے جب اغوا کیا ڈیڑھ گھنٹے بعد قتل کر دیا تھا اور لاش کو بستر میں چھپا دیا گیا جبکہ زینب کی نعش 9تاریخ کو ملی اور 4جنوری کو اغوا ہوئی یعنی پانچ دن کے بعد اس کی نعش ہسپتال منتقل ہوئی پوسٹ مارٹم ہوا اس کے بعد اس کے عمرہ پر گئے والدین کا انتظار کیا گیا 11جنوری کو نماز ہ جنازہ ہوئی بچی کی تصاویر دیکھیں کیا وہ نعش 7دن پرانی تھی بالکل نہیں یہ ایک حقیقت ہے کہ مرنے کے تقریبا 36گھنٹے بعد فضلہ جات بھی خارج ہونے لگتے ہیں رگوں میں خون کا بہاﺅ رک جانے کے بعد کشش ثقل اس خون کو نیچے کی طرف کھینج لیتی ہے نتیجے کے طور پر سر خ جلد پیلی پر جاتی ہے جگہ جگہ سر خ دھبے دکھائی دیتے ہیں کھال سکڑ جاتی ہے ،جسم کی حالت بگڑنے لگتی ہے یہاں تک ساتویں دن جسم میں کیڑے پیدا ہونے لگتے ہیں جبکہ زینب کی نعش میں ایسا کچھ نہیں تھا تصاویر نکال کر دیکھ لیں پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی یہی بتایا گیا کہ نعش ایک دن پرانی ہے اب حکومت یہ بتائے کہ زینب کو زندہ اتنے دن کہاں رکھا گیا ۔اصل میں وجہ جگہ نہیں مل رہی وہ مکان نہیں مل رہا جس کو وہ جائے وقوعہ ظاہر کریں کیونکہ اگر اصل مقام بتا یا تو پورا گینگ پکڑا جائے گا ۔

عمران خان نے شہباز شریف کے چیلنج کا جواب دیدیا۔۔۔ن لیگ کی حکومت کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

عمران خان(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا میں 78 میگاواٹ بجلی تیار ہے جبکہ 4 ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے، وفاقی حکومت بجلی سسٹم میں شامل کر رہی ہے اور نہ ہی خرید رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہباز شریف نے چیلنج کیا کہ خیبرپختونخوا نے ایک میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے تو بتائیں۔ انہوں نے کہا یہ کس قسم کے پاکستانی ہیں جو ملک کو مقروض کر رہے ہیں، پانی سے پیدا ہونے والی بجلی میں تاخیر پیدا کی جا رہی ہے، ان سب چیزوں کا مقصد کمیشن اور کرپشن ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کوئلے کے پاور پلانٹ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کے باعث ہیں، مستقبل میں پاکستان میں آلودگی کا مسئلہ آنے والا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں پن بجلی بنانے کی سب سے زیادہ صلاحیت ہے، شہباز شریف کو ہر چیز کے لیے اجازت مل جاتی ہے لیکن جس میں پاکستان کا فائدہ ہے اس کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہماری بجلی بنگلا دیش اور بھارت سے زیادہ مہنگی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہمارے معاہدوں کو وفاقی حکومت این اوسی نہیں دے رہی، خیبرپختونخوا میں پانی سے سستی بجلی بنا رہے ہیں جو وفاقی حکومت نہیں خرید رہی۔انہوں نے کہا ہمیں بجلی کا ریٹ سوا 4 روپے فی یونٹ ملنا چاہیے، تاریخ میں پہلی بار صوبے کو منافع میں 10 فیصد ملے گا، پاکستان کی تاریخ میں کسی صوبے نے ایسا کام نہیں کیا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا روسی کمپنی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، اگر ہم کمیشن لیتے تو کمپنی سرمایہ کاری نہیں کرتی، صوبے میں شفاف نظام ہے کرپشن کا کوئی عنصر نہیں ہے، وفاقی حکومت ہائیڈل کی بجلی کا مسئلہ حل کرے۔

دبئی فرار کی کوشش کے وقت راﺅ انوار کے ساتھ کون تھا ؟ اہم پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق ایس ایس پی راﺅ انوار کی گرفتار ی کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراہ مہر ذوالفقار بے نظیر انٹر نیشنل ائرپورٹ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وہ معطل ایس ایس پی کی دبئی فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھیں گے۔ وہ راول لاﺅنج میں نصب کیمروں کی فوٹیج دیکھیں گے اور مختلف جگہوں سے راﺅ انوار کی سرگرمیوں کی فوٹیجز بھی لیں گے۔ ایس پی مہر ذوالفقار مشاہدہ کر رہے ہیں کہ دبئی فرار کی کوشش کے وقت راﺅ انوار کے ساتھ کون تھا اور کون سے افراد معطل ایس ایس پی کو فرار ہونے میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔

نقیب اﷲ قتل کیس میں اہم پیش رفت ۔۔۔

کراچی(ویب ڈیسک )نقیب اللہ محسود قتل کیس میں گرفتار 3 پولیس اہلکاروں کو واقعے کے 2 چشم دید گواہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو شناخت کرلیا۔نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کیس ملوث 6 پولیس اہلکاروں کو 27 جنوری کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سب انسپکٹر محمد یاسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) فرحت حسین، اے ایس آئی اللہ یار، ہیڈ کانسٹیبل خضرت حیات، ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال اور کانسٹیبل ارشد علی شامل ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو نقیب اللہ محسود قتل کیس میں گرفتار 3 پولیس اہلکاروں محمد اقبال، ارشد علی اور اللہ یار کو پیش کیا گیا، واقعے کے 2 چشم دید گواہ قاسم اور حضرت علی بھی پیش ہوئےعدالت کے روبرو تینوں پولیس اہلکاروں کو الگ الگ شناخت پریڈ کے لیے 9 ڈمیز کے ہمراہ پیش کیا گیا، فاضل مجسٹریٹ کے روبرو پولیس نے سب سے پہلے کانسٹیبل محمد اقبال کو پیش کیا۔چشم دید گواہوں نے کانسٹیبل محمد اقبال کو شناخت کرتے ہوئے مو¿قف اپنایا کہ پولیس اہلکار 3 جنوری کو اس موبائل کے ہمراہ سادہ لباس میں موجود تھا جس میں انہیں حراست میں لیا گیا تھا، فاضل مجسٹریٹ نے ملزم پولیس اہلکار سے استفسار کیا کہ آپ کو شناخت پریڈ پر کوئی اعتراض تو نہیں۔ملزم نے عدالتی استفسار پر جواب دیا کہ انہیں شناخت پریڈ پر اعتراض تو نہیں تاہم وہ اس دن جنرل ڈیوٹی پر تھے۔پہلے ملزم کی شناخت پریڈ مکمل ہونے پر پولیس نے مقدمے میں گرفتار دوسرے پولیس اہلکار ہیڈکانسٹیبل ارشد علی کو فاضل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا، دونوں عینی شاہدین نے ملزم ارشد علی کو بھی شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ ملزم اس موبائل میں موجود تھا جس میں ہمیں ہوٹل سے سچل چوکی منتقل کیا گیا۔دوران کارروائی ملزم پولیس اہلکار نے اعتراض اٹھایا کہ تھانے سے لاتے وقت گواہوں کو میرے کپڑے دکھائے گئے، ملزم کے اعتراض پر فاضل مجسٹریٹ نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کپڑے تبدیل کرنا چاہتے ہیں، عدالتی احکامات پر ملزم کے کپڑے بھی تبدیل کرائے گئے۔دوسرے ملزم کی شناخت پریڈ کا عمل ہونے پر تیسرے ملزم اے ایس آئی اللہ یار کو شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا، فاضل مجسٹریٹ کے روبرو دونوں عینی شاہدین نے ملزم اللہ یار کو شناخت کرتے ہوئے مو¿قف اپنایا کہ ملزم نے 3 جنوری کو سادہ لباس اہلکاروں کے ہمراہ انہیں شیر آغا ہوٹل سے حراست میں لیا تھا۔فاضل مجسٹریٹ کے روبرو ملزم اللہ یار نے مو¿قف اپنایا کہ گواہوں کی شناخت پر انہیں کوئی اعتراض نہیں تاہم گواہوں کی جانب سے دیا گیا بیان درست نہیں۔فاضل مجسٹریٹ کے روبرو شناخت پریڈ مکمل ہونے پر تینوں گرفتار پولیس اہلکاروں کو تھانے منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ معطل ایس ایس پی راو¿ انوار نے 13 جنوری کے روز شاہ لطیف ٹاو¿ن تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے دوران دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا اور نوجوان نقیب اللہ کو بھی دہشت گرد بتایا گیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے نقیب اللہ کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کا نوٹس لے رکھا ہے اور راو¿ انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو دی گئی مہلت بھی ختم ہوگئی ہے لیکن پولیس ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

اعتزاز احسن نے نواز شریف کو بچنے کا راستہ بتادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تاحیات نا اہلی کوسپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے، اسفند یارولی کیس میں 14 ججوں کا فیصلہ اس کی عدالتی نظیرہے، اس کیس میں سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کوتجویزکیا کہ نیب کے تحت نااہلی مدت 21 سال سے 10 سال کی جائے اورپارلیمنٹ نے اسے 10 سال کیا، کیا اب بھی سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو رائے دے سکتی ہے۔اعتزازاحسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن اورمریم گروپ کی کوشش ہے کہ عدالت پراتنا دباو ڈالو کہ ان کے حق میں فیصلہ آئے، حدیبیہ اور اورنج ٹرین فیصلوں کے بعد ان کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں، نوازشریف کے بعد ان کے چھوٹے چھوٹے ساتھی بھی عدلیہ پر براہ راست حملے کررہے ہیں، طلال چوہدری نے بھی کہا کہ یہ پی سی اوججزہیں، وہ ان ججزکوپی سی او قرار دے کر ہٹانے تک کی بات کررہے ہیں۔اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ دباو کا مقصد نااہلی کی میعاد کو انتہائی کم کروانا ہے، ن لیگ نا اہلی کی مدت کا معاملہ موجودہ اسمبلی تک لانا چاہتی ہے اور یہ چاہتے ہیں موجودہ اسمبلی کے ساتھ ہی نااہلی بھی ختم ہوجائے۔

اسٹیٹ آف دی یونین سے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے سب کو چونکا دیا

نیو یارک(ویب ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلئے ناسورہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا جب کہ داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلیے ناسور ہے جس کوختم کرنا ہوگا، داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں، افغانستان میں مصنوعی ڈیڈ لائنز بتا کردشمنوں کوچوکنا نہیں کریں گے، افغانستان میں ہماری فوج نئے ضوابط کے ساتھ لڑرہی ہے، ابوبکر بغدادی سمیت کئی دہشت گرد ایسے تھے جنہیں پکڑا اورپھررہا کیا اورایسے دہشت گردوں کا پھر میدان جنگ میں سامنا کرنا پڑا۔شمالی کوریا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پرسابقہ انتظامیہ کی غلطیاں نہیں دہراو¿ں گا، انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی کو امریکا کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے جوہری ہتھیاروں کواتنا جدید اور طاقتوربنانا ہوگا کہ کسی بھی ملک کی جارحیت کو روک سکیں۔امریکی صدرکا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اوراسمگلرزکے خلاف قوانین سخت ہونے چاہیئں، امیگرنٹس کوکم افراد امریکا لانے کی اجازت ہونی چاہیے، نئی قانون سازی سے جرائم پیشہ گینگزنےامریکی امیگریشن قوانین کا فائدہ اٹھایا جسے اب درست کریں گے، کھلی سرحدوں کا مطلب امریکا میں گینگزاورمنشیات کی آمد ہے، میں چاہتا ہوں کہ ہرامریکی شہری اورہربچہ محفوظ ہو اور امریکی عوام مضبوط ہونے کے سبب اسٹیٹ آف دی یونین بھی مضبوط ہے۔