لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کی مرکزی رکن فردوس عاشق اعوان کے خلاف پےپلزپارٹی کے کارکنوں کے ”لوٹی لوٹی“ کے نعرے۔ تفصےلات کے مطابق اتوار کے روز فردوس عاشق جب لاہور کے ضمنی انتخاب کے موقع پر تحرےک انصاف کی خاتون امےدوار ڈاکٹر ےاسمےن راشد کی سپورٹ کےلئے آئیں تو وہاں پےپلزپارٹی کے امےدوار فےصل مےر کے کےمپ مےں موجود کارکنوں نے فردوس عاشق اعوان کو دےکھتے ہی ان کے خلاف لوٹی لوٹی کے نعرے لگائے مگر فردوس عاشق اعوان نے اس سارے معاملے کو مکمل طور پر نظرانداز کر دےا جبکہ مےڈےا سے گفتگو مےں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نوازشریف کی جیب میں ہے، ضمنی انتخاب میں نادرا کا کردار بھی مشکوک رہا‘ الیکشن کمیشن این اے 120میں شفاف الیکشن کرانے میں مکمل ناکام رہا۔ نادرا نے حلقہ این اے 120کے ووٹروں کو دوسرے حلقے میں منتقل کیا جبکہ کئی ووٹروں کا لسٹوں میں نام ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر میچ فکس کیا ہے۔ الیکشن کمیشن عوامی کی امنگوں پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔
Monthly Archives: September 2017
یاسمین راشد کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار ،الیکشن کمیشن پر بھی انگلی اٹھا دی
لاہور (خصوصی رپورٹ) حلقہ این اے 120 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ یہ جنگ ختم نہیں ہوئی ہے‘ وہ الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جائیں گی اور انتیس ہزار ووٹوں کی بات ضرور کریں گی۔ وہ ضمنی الیکشن کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج پر انتیس ہزار ووٹوں کا سایہ ہے۔ جب تک الیکشن کمیشن خودمختار نہیں ہوجاتا اور کھیلنے کیلئے سب کو ایک جیسا میدان نہیں دے گا ہم اس ادارے کے پیچھے پڑے رہیں گے۔ جمہوریت کی بنیاد الیکشن ہوتی ہے اور اگر بنیاد ہی کمزور ہو تو پھر؟ پولنگ سے قبل دھاندلی کی پچیس پٹیشن داخل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے لوگوں کو صرف نوٹس کیوں دیئے حالانکہ ان کے پاس سزا دینے کا بھی اختیار تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے یہ الیکشن ایکلے نہیں لڑا تمام وزرائ‘ اراکین اسمبلی‘ پٹواری سب اس کے ساتھ تھے اور حلقہ میں گھوم رہے تھے جس وجہ سے اسمبلی میں کورم پورا نہیں ہوتا تھا۔ ضمنی الیکشن مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ حکومت کیخلاف ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ ساتھ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہیں کہ آپ ایک نیا ٹرینڈ سامنے لے کر آئے ہیں کہ ہمارے جیسے مڈل کلاس کے لوگ بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ ن لیگ والوں کو تو منہ چھپانا چائے کہ اتنی پری پول رگنگ کے باوجود ان کی لیڈ بڑھنے کی بجائے کم ہوئی ہے۔ انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر میڈیا ساتھ نہ دیتا تو جتنی زیادتیاں ہمارے ساتھ اس موجودہ حکومت نے کی ہیں وہ اجاگر نہ ہوتیں اور لوگوں کے سامنے نہ آتیں اور نہ ہی ان کے ووٹ بینک میں کمی آتی۔
42امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ،اہم وجہ سامنے آگئی
لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور کے حلقہ این اے 120 میں انتخابات میں پیپلز پارٹی جماعت اسلامی اور ملی مسلم لیگ سمیت 42 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔ انتخابات کے قواعد و ضوابط کے مطابق امیدواروں کا ضمانت ضبط ہونے سے بچنے کیلئے کاسٹ ہونے والے ووٹوں کے 8 ویں حصے کا حصول لازمی ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی کامیاب امیدوار کلثوم نواز اور دوسرے نمبر پر رہنے والی تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ دیگر تمام امیدوار مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
میاں بیوی کے جھگڑے کا افسوسناک انجام،2 نومولود شاپر میں ہلاک،پولیس نے کیس کو کیسے دبایا؟،اہم خبر
شاہدرہ (تنویر جٹ سے)ہم کس کے ہاتھ پر اپنا خون تلاش کریں، نومولود جاں بحق معصوموں کا سوال ، ماں نے شاپر میں ڈال کر شوہر کی چوکھٹ پر پھینک دیا، باپ کے گھروالوں نے پروا نہ کی ، پولیس نے کیس داخل دفتر کردیا ، اہل علاقہ کاپولیس کے رویئے پر شدید احتجاج ، وزیر اعلیٰ سے نوٹس لیکر ریاست کی مدعیت میں ملزموں کی خلاف کارروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کی رہائشی عروسہ اور اس کے خاوند شہباز میں گھریلوناچاقی کی سزاءدومعصوم بچوں کو بھگتا پڑی جن کو ماں باپ کی انتہائی لاپروائی اور غفلت کی وجہ سے دنیا میں آتے ہی موت کا شکا ر ہونا پڑا ، بچوں کے چچا شوکت نے روز نامہ ”خبریں “سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عروسہ حاملہ ہونے کے بعد لڑ جھگڑ کر ماںباپ کے گھر چلی گئی تھی اور ہماری کوئی بات نہیں مانتی تھی ، بچوں کی پیدائش پر ان کو شاپر میں ڈال کر ہمارے دروازے پر پھینک گئی جس کی وجہ سے بچے دم گھٹنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ۔اہل علاقہ کا کہنا تھاکہ اس درناک واقعہ پر پولیس کی جانب سے ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ عروسہ اور شہباز کا خاندان بھی باہمی شیر و شکر ہو چکا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ ان معصوم بچوں کے قتل کا ذمہ دار کون ہے کیا ان کاخون ہمیشہ کیلئے رائیگا ں چلا جائے گا ، اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ معصوم نومولود بچوں کے قتل کا مقدمہ ریاستی مدعیت کا درج کروا کے واقعہ کے ذمہ داروں کو سخت سزاءدی جائے اور ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے ۔
صوبائی وزیر رانا مشہود نے قانون کی دھجیاں کیسے بکھیریں ،دیکھیئے خبر
لاہور (رپورٹنگ ٹیم) حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں صوبائی وزیر تعلیم نے ہی قانون کو مذاق بنا دیا۔ مسلح گارڈز کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ پابندی کے باوجود رانا مشہود کے گارڈز اسلحے کی نمائش کرتے رہے۔
ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکارحجا م کی دکان پر فلمیں دیکھتے رہے،ایک معطل دوسرے بارے بھی اہم خبر
لاہور (رپورٹنگ ٹیم) حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار وں نے میڈیا ٹیم کو دیکھ کر دوڑ لگا دی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ساندہ کے علاقہ میں واقع الائیڈ یونیک سکول سے متعلق پولنگ سٹیشن پر تعینات پولیس اہلکار ڈیوٹی دینے کی بجائے ایک حجام کی دکان میں فلم دیکھ رہے تھے میڈیا کے لوگ جیسے ہی حجام کی دکان میں داخل ہوئے تو پولیس اہلکار وہاں سے بھاگ نکلے اسی قسم کے واقعات اسلامیہ کالج سول لائنز کے باہر اور دیگر پولنگ سٹیشنوں پر دیکھنے میں آئے جہاں پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے کی بجائے موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر گپے ہانکتے رہے اور موبائل فون استعمال کرتے رہے اسی طرح سی سی پی او لاہور نے حلقہ این اے 120 کے دورے کے دوران ایک پولیس اہلکار کو موقع پر معطل کر دیا اس پر الزام تھا کہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے موبائل فون پر فلم دیکھ رہا تھا۔
بائیو میڑک نظام کا تجربہ کامیاب ،2018 کے الیکشن بارے بھی بڑی پیش رفت کا امکان
لاہور (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے بائیومیٹرک ووٹنگ کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے اس سلسلے مےں این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخابات پر پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم نصب کےا گےا انتالیس پولنگ اسٹیشنز پر اس سسٹم کی آزمائش کی گئی۔ سیاسی جماعتوں کے بار بار مطالبات کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں بائیومیٹرک سسٹم آزمانے کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی طور پر انتالیس پولنگ اسٹیشنز پر بائیومیٹرک سسٹم نصب کئے گئے۔ پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد نے اس کا طریقہ کار بھی بتایا۔ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کی کوشیں اپنی جگہ لیکن ووٹرز اس پورے عمل سے لاعلم ہیں۔ بائیو میٹرک سسٹم کی آزمائش آج اگر کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے تو امکان ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں الیکشن اسی سسٹم کے تحت ہوں گے۔
غیر ملکی سفیروں کی ضمنی الیکشن میں بھر پور دلچسپی ،رپورٹس بھی بنا ڈالیں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعینات غیرملکی سفیروں اور بین الاقوامی اداروں کے کنٹری منیجرز نے اتوار کی شب این اے 120لاہور تین کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی 14ہزار 188ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی کی رپورٹیں اپنے اپنے دارالحکومت اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں کو بھجوا دیں۔ انہوں نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز کے خطاب کے اہم نکات بھی اپنی رپورٹوں میں شامل کئے ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے 220پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق61ہزار 254 تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے 47ہزار 066ووٹ حاصل کئے۔ ملی مسلم لیگ کے شیخ یعقوب نے 4174جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر 2520ووٹ حاصل کر سکے۔ سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد امیدوار کے مساوی بھی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ جماعت اسلامی سمیت دوسرے تین درجن امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں۔ اسی کے ساتھ غیرملکی سفیروں نے لاہور کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی سے پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر اپنی تجزیاتی رپورٹیں بھی ارسال کی ہیں۔
بلاول بھٹو کیلئے ساہیوال میںمیدان سج گیا،اہم اعلان متوقع
ساہیوال(نمائندہ خبرےں) ساہےوال مےں بلاول بھٹو کے جلسہ عام کے سلسلہ مےں تنظےم کے عہدےداروں اور ٹکٹ ہولڈروں نے الگ الگ جلسہ کی تےارےاں عروج پر ہنچ گئےں شہر بھر کو خوبصورت بےنروں اور ہولدنگ بورڈوں سے سجا دےا گےا ساہےوال مےں ضلعی صدر زکی چو ہدری ،شفقت جا وےد اور پےلز سٹوڈنٹ فےڈرےشن کے سابق جنرل سےکرتری پنجاب چو ہدری سر مد شفقت اور سابق تحصےل نا ظم رانا عامر شہزاد طاہر اور دےگر رہنامﺅں نے الگ الگ شہر بھر مےں بےنر لگا دئے ہےں اور الگ الگ جلسہ کی تےاری شروع کر دی ہے دونوں گروپ اےن اے 160کے امےدوار کے دعوےدار ہےں ۔زکی چو ہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ساہیوال 20ستمبر کے جلسہ میں عوام کا سمندر نظر آئے گا بلاول زرداری بھٹو نے یوتھ کے ساتھ مل کر پاکستان پیپلزپارٹی میں نیا ولولہ پیدا کررہاہے۔ شےخ ظفر علی سٹےڈےم میں ہونیوالے جلسہ عام کے لئے تمام کارکنان اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے ارانا عامر شہزاد طاہر نے کہاکہ یہ موقع ہے کہ اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جلسہ عام میں بھرپور شمولیت کی جائے اور یہ ثابت کیا جائے کہ پیپلزپارٹی ہی عوامی پارٹی ہے جو چاروں صوبوں میں اپنا مقام رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کل کی طرح آج بھی وہی نعرے بلند ہونگے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا ‘ گلی میں شور ہوگا بھٹو بھٹو ۔ےاد رہے کہ گز شتہ روز پنجاب کے صدر قم زمان کائرہ ،جنرل سےکرٹری ندےم افضل چن اور سابق وزےر اعلیٰ پنجاب و صدر مےاں منظور احمد وٹو ،ڈوےژنل صدر خرم وٹو کی زےر صدارت زکی چو ہدری اور رانا عامر شہزاد کی رہا ئش گاہوں پر الگ الگ کارکنوں سے خطاب اور الگ الگ صحافےوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہےوال کا جلسہ تارےخی جلسہ ہوگا اور اس سلسلہ مےں پنجاب بھر کی قےادت بلاول بھٹو کی سر براہی مےں ساہےوال ظفر علی سٹےڈےم مےں 20سال کے بعد پےپلز پارٹی کی اتنی بڑی قےادت عوام سے خطاب کرے گی۔
”خبریں “ کی کوششوں سے کمسن حقیقی بیٹی سے زیادتی کرنیوالا ملزم باپ گرفتار،تہلکہ خیز انکشاف
وہاڑی(بیورورپورٹ)خبریں کی خبر پر ایکشن، ڈی پی او عمر سعید ملک کے حکم پر تھانہ صدر بوریوالہ پولیس نے دوسری کلاس کی طالبہ 9 سالہ بیٹی سے 7 ماہ تک منہ کالا کرنے والے وحشی درندے باپ عبدالرشید بھٹی کے خلاف نے زیر دفعہ 376i ت پ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ،خبریں گروپ آف نیوز پیپرز چینل 5 کے ایگزیکٹو ضیا شاہد صاحب کے حکم پر خبریں ٹیم بیوروچیف شیخ خالد مسعود ساجد کی قیادت میں لیگل ایڈوائزر اور سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے عہدیداروں کے ہمراہ متاثرہ بچی، اسکی والدہ اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکو مفت قانونی امداد دینے کا اعلان کیا جبکہ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ضلعی صدر میاں فہیم اقبال قاضی ، جنرل سیکرٹری راو غفار علی خان نے ایڈیشنل سیکریٹری افتخار چوہدری اور سینئر رکن آصف رفیق ایڈووکیٹ نے متاثرہ بچی کی مالی امداد بھی کی جبکہ خبریں گروپ آف نیوز پیپرز چینل 5وہاڑی شیخ خالد مسعود ساجد نے لیگل ایڈوائزر احتشام الحق صدیقی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فری لیگل ایڈ سیل قائم کرتے ہوئے مفت قانونی امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے سینئر وکلاء لبنی احتشام ایڈووکیٹ، میاں فقیر اللہ ایڈووکیٹ جو سوسائیٹی فار ہیومن رائٹس تحصیل بوریوالہ کے صدر بھی ہیں، آصف رفیق ایڈووکیٹ جو سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے رکن بھی ہیں اور ملک تنویر احمد بھارہ ایڈووکیٹ پر مشتمل ٹیم مقدمہ کی پیروی کرے گی، باپ کی درندگی کا نشانہ بننے والی دوسری کلاس کی 9 سالہ طالبہ شیزا کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے متعدد بار زیادتی ثابت ہو گئی ہے خبریں کو ڈی ایس پی بوریوالہ طاہر مجید نے بتایا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے حکم پر عدالت سے ملزم کا آج ریمانڈ حاصل کرکے اسکی بیٹی سے زیادتی کے سلسلہ میں ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا جبکہ ڈی پی او ہدایت پر تفتیشی کو کاسٹ آف انویٹیگیشن کی مد سے تمام اخراجات اور سرکاری گاڑی بمعہ فیول دیا جائے گا تاکہ کوئی تفتیشی کسی مدعی یا ملزم سے کسی قسم کے اخراجات کی کوئی ڈیمانڈ نہ کر سکے ڈی پی او نے کہا کہ کوئی آفیسر یا اہلکار کوئی ڈیماڈ کرئے تو انہیں آگاہ کیا جائے ایسے پولیس آفیسر سے آہنی ہاتھوںسے نمٹا جائے گا واضع رہے کہ بشیر بیگم میموریل ہسپتال لاہور روڈ بوریوالہ کے عقب میں واقع چک نمبر 259 ای بی کے رہائشی امداد حسین نے 14 سال قبل اپنی بیٹی زیب النسائ سے اسی گاوں کے رہائشی محنت کش عبدالرشید ولد غلام نبی قوم بھٹی سے شادی کررکھی تھی جن سے 12 سالہ بیٹا شاہ زیب ، 9 سالہ بیٹی شیزا اور 5 سالہ بیٹی عروج فاطمہ ہیں گزشتہ 7 ماہ قبل عبدالرشید نے اپنی بیوی کو مار پیٹ کر 12 سالہ بیٹے سمیت گھر سے نکال کر دونوں بیٹیوں 9 سالہ شیزہ اور 5 سالہ عروج فاطمہ کو اپنے پاس رکھ لیا اسطرح زیب السناء اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے ماں باپ کے گھر چلی گئی 7 ماہ بعد چند روز قبل میاں بیوی کی صلع ہو گئی درخواست گزار زیب السنائ نے بتایا کہ 13 ستمبر کی رات سب صحن میں سو گئے کہ اس نے آدھی رات کو بستر پر اپنے شوہر کو نہ پایا اور ساتھ ہی 9 سالہ بیٹی بھی موجود نہ پائی تو تشویش لاحق ہوئی اور جلدی سے اٹھ کر کمرے کی لائٹ چلا کر دیکھا تو میری بیٹی کا باپ اپنی ہی بیٹی کے ساتھ لیٹا ہوا تھا سائلہ کو برے فعل کا شبعہ ہوا صبح پوچھ گچھ کرنے پر بیٹی نے روتے ہوئے بتایا کہ 7 ماہ سے ماں کی عدم موجودگی میں میرا باپ میرے روکنے کے باوجود میرے ساتھ زنائ بالجبر کرتا رہا جس پر اس نے اپنے حقیقی چچا حمید ، حنیف ، ندیم پسران غلام نبی بھٹی کو بتایا جنہوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی اور چپ رہنے کا حکم دیا اور مقدمہ کروانے کی صورت میں اسلحہ سے مارنے ک دھمکیاں دیں جس پر مدعیہ نے سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے مقامی ارکان کو اطلاع کردی جس پر خبریں نے خبر شائع کی اور چیف ایڈیٹر خبریں جناب ضیا شاہد صاحب نے بیوروچیف شیخ خالد مسعود ساجد کو مقدمہ کی پیروی کے لئے فری لیگل ایڈ سیل قائم کرنے اور موقع پر جاکر تحقیقات کرنے کا حکم دیا متاثرہ بچی اسکی والدہ اور نانا نانی نے جناب ضیا شاہد صاحب کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دیں۔
کلثوم نواز جیت کر بھی وزیر اعظم ہاﺅس نہیںجاسکیں گی،ڈاکٹرشاہد مسعود کا اہم انکشاف
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بیگم کلثوم نواز ضمنی الیکشن میں جیت بھی گئیں تو وزیراعظم ہاو¿س تک نہیں پہنچ سکیں گی، وزیراعظم شاہد خاقان استعفیٰ نہیں دینگے، ن لیگ کے لوگ اٹھائے نہیں گئے خود ہی غائب ہوئے ہیں، این آر او کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کئے، انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد کی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے اس طرح سپورٹ نہیں کیا جس طرح کرنا چاہئے تھی، نواز شریف کافی دیر بعد میڈیا سے بڑی محتاط گفتگوکی اور پہلی بار” مجھے کیوں نکالا“ نہیں کہا بلکہ محتاط گفتگو سے اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیا کہ ان سے نرمی اختیار کی جائے، حکومت میں ہوتے ہوئے ن لیگ کی امیدوارکلثوم نواز اگر کم ووٹوں سے جیتی ہیں تو بھی یہ ن لیگ کا بڑا نقصان ہوگا، پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکہ لگا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کا نقطہ نظر بھی مختلف ہے، وہ یو این میںکیا بات کرینگے، وزیراعظم کی اقوام متحدہ کیلئے جو تقریر تیار کی گئی ہے وہ نواز شریف کو سوٹ نہیں کرتی تاہم وہ اس تقریر کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرینگے۔ آج بیگم کلثوم اورخواجہ آصف کے اقاموںکے کیسز کی بھی سماعت ہونی ہے، بیگم کلثوم نواز جیت کر بھی وزیراعظم ہاو¿س نہیں پہنچ سکیں گی، آنےوالے دنوں میں یہ بات ثابت ہوجائے گی۔
قومی اسمبلی کا وہ حلقہ جہاں سے نواز شریف 6مرتبہ فاتح بن کر ابھرے
.لاہور (خصوصی رپورٹ)این اے 120کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ 2013ءکے انتخاب میں پیپلزپارٹی کے زبیرکاردار 2800سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے مگر اس ضمنی انتخاب میں غیررجسٹر ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیخ محمد یعقوب 4268ووٹ لے کرچوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے شیخ اظہرحسین ساڑھے سات ہزار ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے اور پیپلزپارٹی کے فیصل میر نے زبیرکاردار کے کم ووٹ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس حلقے سے 1985ءسے لے کر 2017ءکے ضمنی انتخابات تک ہونے والے 11انتخابی معرکوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ہی کامیابی ملتی رہی ہے۔ ان میں 6مرتبہ میاں محمد نوازشریف اور ایک ایک مرتبہ میاں ممد اظہر‘ پرویز ملک‘ بلال یاسین اور اب بیگم کلثوم نواز رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں جبکہ 1985ءکے ضمنی انتخاب میں میاں نوازشریف کی حمایت پر ان کی خالی نشست پر سید اسعد گیلانی کامیاب ہوئے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میاں نوازشریف نے 1988ءمیں پیپلزپارٹی کے عارف اقبال بھٹی کو 13ہزار‘ 1990ءمیں پی ڈی اے کے ریٹائرڈ اصغر خان کو 20ہزار‘ 1993ءمیں پی پی پی کے ضیاءبٹ کو 27ہزار اور 1997ءمیں پی پی کے حافظ غلام محی الدین کو 41ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ ان ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کی یہ مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوں دوسری شکست ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ایک دفعہ پہلے 1997ءکے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف سے ناکام ہو چکے ہیں۔ ان انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی کلثوم نواز نے 59ہزار سے زائد ووٹ لئے جو 2013ءکے انتخاب کے مقابلے میں 33ہزار جبکہ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین نے 46ہزار سے زائد ووٹ لئے جو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 6ہزار کم ووٹ ہیں۔ ان انتخابی نتائج کے آئندہ انتخابات اور سیاسی منظرنامے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں‘ اس حوالے سے اگلے چند ماہ بڑے اہم ہیں۔
جہانگیر اور علیم خان کو دیکھتے ہی کارکنوں کی افسوسناک نعرے بازی
لاہور (رپورٹنگ ٹیم) تحرےک انصاف کے سےکرٹری جنرل جہا نگےر خان اور عبد العلےم خان کو دےکھتے ہی (ن) لےگی کارکنوں کے قبضہ مافےا اور قر ضہ خور کے نعرے لگاتے رہے ۔تفصےلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور مےں ہونےوالے ضمنی انتخابات کے موقعہ پرجب روای روڈ کے علاقہ مےں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین اور وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان پولنگ اسٹےشن کے باہر کارکنوں سے ملاقات کےلئے پہنچے تو انکو دےکھتے ہی انکے دےکھتے ہی قبضہ مافےا اور قر ضہ خور کے نعرے لگانے شروع کردےئے۔


















