تازہ تر ین
NA-120-Lahore.jpg

غیر ملکی سفیروں کی ضمنی الیکشن میں بھر پور دلچسپی ،رپورٹس بھی بنا ڈالیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعینات غیرملکی سفیروں اور بین الاقوامی اداروں کے کنٹری منیجرز نے اتوار کی شب این اے 120لاہور تین کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی 14ہزار 188ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی کی رپورٹیں اپنے اپنے دارالحکومت اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں کو بھجوا دیں۔ انہوں نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز کے خطاب کے اہم نکات بھی اپنی رپورٹوں میں شامل کئے ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز نے 220پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق61ہزار 254 تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے 47ہزار 066ووٹ حاصل کئے۔ ملی مسلم لیگ کے شیخ یعقوب نے 4174جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر 2520ووٹ حاصل کر سکے۔ سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد امیدوار کے مساوی بھی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ جماعت اسلامی سمیت دوسرے تین درجن امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں۔ اسی کے ساتھ غیرملکی سفیروں نے لاہور کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی سے پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر اپنی تجزیاتی رپورٹیں بھی ارسال کی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv