وہاڑی(بیورورپورٹ)خبریں کی خبر پر ایکشن، ڈی پی او عمر سعید ملک کے حکم پر تھانہ صدر بوریوالہ پولیس نے دوسری کلاس کی طالبہ 9 سالہ بیٹی سے 7 ماہ تک منہ کالا کرنے والے وحشی درندے باپ عبدالرشید بھٹی کے خلاف نے زیر دفعہ 376i ت پ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ،خبریں گروپ آف نیوز پیپرز چینل 5 کے ایگزیکٹو ضیا شاہد صاحب کے حکم پر خبریں ٹیم بیوروچیف شیخ خالد مسعود ساجد کی قیادت میں لیگل ایڈوائزر اور سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے عہدیداروں کے ہمراہ متاثرہ بچی، اسکی والدہ اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکو مفت قانونی امداد دینے کا اعلان کیا جبکہ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ضلعی صدر میاں فہیم اقبال قاضی ، جنرل سیکرٹری راو غفار علی خان نے ایڈیشنل سیکریٹری افتخار چوہدری اور سینئر رکن آصف رفیق ایڈووکیٹ نے متاثرہ بچی کی مالی امداد بھی کی جبکہ خبریں گروپ آف نیوز پیپرز چینل 5وہاڑی شیخ خالد مسعود ساجد نے لیگل ایڈوائزر احتشام الحق صدیقی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فری لیگل ایڈ سیل قائم کرتے ہوئے مفت قانونی امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے سینئر وکلاء لبنی احتشام ایڈووکیٹ، میاں فقیر اللہ ایڈووکیٹ جو سوسائیٹی فار ہیومن رائٹس تحصیل بوریوالہ کے صدر بھی ہیں، آصف رفیق ایڈووکیٹ جو سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے رکن بھی ہیں اور ملک تنویر احمد بھارہ ایڈووکیٹ پر مشتمل ٹیم مقدمہ کی پیروی کرے گی، باپ کی درندگی کا نشانہ بننے والی دوسری کلاس کی 9 سالہ طالبہ شیزا کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے متعدد بار زیادتی ثابت ہو گئی ہے خبریں کو ڈی ایس پی بوریوالہ طاہر مجید نے بتایا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے حکم پر عدالت سے ملزم کا آج ریمانڈ حاصل کرکے اسکی بیٹی سے زیادتی کے سلسلہ میں ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا جبکہ ڈی پی او ہدایت پر تفتیشی کو کاسٹ آف انویٹیگیشن کی مد سے تمام اخراجات اور سرکاری گاڑی بمعہ فیول دیا جائے گا تاکہ کوئی تفتیشی کسی مدعی یا ملزم سے کسی قسم کے اخراجات کی کوئی ڈیمانڈ نہ کر سکے ڈی پی او نے کہا کہ کوئی آفیسر یا اہلکار کوئی ڈیماڈ کرئے تو انہیں آگاہ کیا جائے ایسے پولیس آفیسر سے آہنی ہاتھوںسے نمٹا جائے گا واضع رہے کہ بشیر بیگم میموریل ہسپتال لاہور روڈ بوریوالہ کے عقب میں واقع چک نمبر 259 ای بی کے رہائشی امداد حسین نے 14 سال قبل اپنی بیٹی زیب النسائ سے اسی گاوں کے رہائشی محنت کش عبدالرشید ولد غلام نبی قوم بھٹی سے شادی کررکھی تھی جن سے 12 سالہ بیٹا شاہ زیب ، 9 سالہ بیٹی شیزا اور 5 سالہ بیٹی عروج فاطمہ ہیں گزشتہ 7 ماہ قبل عبدالرشید نے اپنی بیوی کو مار پیٹ کر 12 سالہ بیٹے سمیت گھر سے نکال کر دونوں بیٹیوں 9 سالہ شیزہ اور 5 سالہ عروج فاطمہ کو اپنے پاس رکھ لیا اسطرح زیب السناء اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے ماں باپ کے گھر چلی گئی 7 ماہ بعد چند روز قبل میاں بیوی کی صلع ہو گئی درخواست گزار زیب السنائ نے بتایا کہ 13 ستمبر کی رات سب صحن میں سو گئے کہ اس نے آدھی رات کو بستر پر اپنے شوہر کو نہ پایا اور ساتھ ہی 9 سالہ بیٹی بھی موجود نہ پائی تو تشویش لاحق ہوئی اور جلدی سے اٹھ کر کمرے کی لائٹ چلا کر دیکھا تو میری بیٹی کا باپ اپنی ہی بیٹی کے ساتھ لیٹا ہوا تھا سائلہ کو برے فعل کا شبعہ ہوا صبح پوچھ گچھ کرنے پر بیٹی نے روتے ہوئے بتایا کہ 7 ماہ سے ماں کی عدم موجودگی میں میرا باپ میرے روکنے کے باوجود میرے ساتھ زنائ بالجبر کرتا رہا جس پر اس نے اپنے حقیقی چچا حمید ، حنیف ، ندیم پسران غلام نبی بھٹی کو بتایا جنہوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی اور چپ رہنے کا حکم دیا اور مقدمہ کروانے کی صورت میں اسلحہ سے مارنے ک دھمکیاں دیں جس پر مدعیہ نے سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے مقامی ارکان کو اطلاع کردی جس پر خبریں نے خبر شائع کی اور چیف ایڈیٹر خبریں جناب ضیا شاہد صاحب نے بیوروچیف شیخ خالد مسعود ساجد کو مقدمہ کی پیروی کے لئے فری لیگل ایڈ سیل قائم کرنے اور موقع پر جاکر تحقیقات کرنے کا حکم دیا متاثرہ بچی اسکی والدہ اور نانا نانی نے جناب ضیا شاہد صاحب کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

