ممبئی [ویب ڈیسک] سدھارتھ ملہوترا اورعالیہ بھٹ نے طوفانی عشق کے بعد اپنی راہیں بدل لیں ہیں اور خبریں یہ ہیں کہ دونوں کے درمیان موجود محبت کے رشتے میں دراڑ کی وجہ جیکولین فرنانڈس ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے بھلے ہی اپنے عشق کے بارے میں کبھی کھل کر بات نہ کی ہولیکن انہوں نے کبھی اس کی تردید بھی نہیں کی اور نا ہی اسے خفیہ رکھا۔ دونوں ہی اکثر ایک دوسرے کے گھر میں پائے جاتے تھے لیکن پھر دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔اب صورت حال یہ ہے کہ دونوں ہی ایک دوسرے کو نظر انداز کررہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بریک اپ سے پہلے دونوں کے درمیان زور دار قسم کی لڑائی بھی ہوئی تھی ، یہی وجہ تھی کہ سدھارتھ ملہوترا نے ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے خود کو اکیلا قراردیا تھا جس پر شو کی میزبان نیہا دھوپیا نے بھی خاصی حیرانگی ظاہرکی تھی۔
Monthly Archives: August 2017
آفریدی ،یونس نے بورڈ کی الوداعی تقریب کو گڈباے کہہ دیا
لاہور(نیوزایجنسیاں)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور شاہد آفریدی نے پی سی بی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب کو ہی الوداع کہہ دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 14 ستمبر کو ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر 3 سابق کپتانوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا تھا جو اب کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے لئے 540 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہد آفریدی کو چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے فون کیا اور انہیں ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔شاہد آفریدی نے یہ کہہ کر چئیرمین سے تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی کہ وہ دستیاب نہیں ہوں گے۔ شاہد آفریدی کو قذافی اسٹیڈیم میں ایک میچ کھلا کر شاندار انداز میں رخصت کیا جائے تاہم سابق کپتان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انھیں کسی الوداعی میچ کی ضرورت نہیں۔اطلاعات ہیں کہ یونس خان بھی الوداعی تقریب کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔یونس خان نے پی سی بی کے اعلیٰ حکام کی جانب سے کیے گئے رابطے کا مثبت انداز میں جواب سے گریز کرکے واضح پیغام بھیج دیا ہے کہ وہ 14 ستمبر کو الوداعی تقریب میں شرکت کے موڈ میں نہیں ہیں۔مصباح الحق اگر لاہور میں الوداعی تقریب میں شرکت کے لئے رضا مند ہو بھی جاتے ہیں تو دیکھنا ہے کہ پی سی بی اس ادھوری تقریب کو الوداعی تقریب کا نام دیتا ہے یا پھر اسے ورلڈ الیون کے لئے عشائیے کا نام دیا جائے گا۔
آزادی کپ کیلئے میچ ریفری کا نام سامنے آگیا
دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کیلئے میچ آفیشلز پاکستان بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق ویسٹ انڈین کپتان رچی رچرڈسن کو میچ آفیشل مقرر کردیا ہے۔یہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پہلا موقع ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں کسی میچ یا سیریز کیلئے اپنے آفیشلز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔11 ٹیسٹ، 19 ون ڈے اور 18 ٹی20 میچوں میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے سابق ویسٹ انڈین کپتان پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں ریفری کی خدمات انجام دیں گے۔دس سال تک آئی سی سی میں میچ ریفری کی خدمات انجام دینے والے سری لنکن روشن مہاناما کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد آئی سی سی نے رچی رچرڈسن کو 2016 میں میچ ریفری کے ایلیٹ پینل کا حصہ بنایا تھا۔انٹیگا سے تعلق رکھنے والے رچی رچرڈسن کا شمار ویسٹ انڈین کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے 1983 سے 1996 تک اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور 1996 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈین کی قیادت بھی کی تھی جہاں سنسنی خیز مقابلے میں انہیں آسٹریلیا سے پانچ رنز سے شکست ہوئی اور یوں 224ویں ون ڈے میچ میں ان کا کیریئر اختتام پذیر ہوا۔انہوں نے 86 ٹیسٹ میچوں میں بھی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی جبکہ وہ اپنے ملک کی 24 ٹیسٹ اور 87 ون ڈے میچوں میں قیادت کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔جنوری 2011 میں انہیں ویسٹ انڈین ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا تھا اور رواں سال کے آغاز میں دورہ آسٹریلیا تک انہوں نے یہ ذمے داری انجام دی۔ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان تین ٹی20 میچوں پر مشتمل آزادی کپ کی سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 12 سے 15 ستمبر کو کھیلی جائے گی۔
مکی پہلی بارہوم سرزمین پرٹیم کی کوچنگ کےلئے بیتاب
لاہور(آئی این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو امید ہے کہ ورلڈ الیون، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے پاکستان آنے سے تمام بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی آمد باقاعدہ شروع ہو جائے گی۔ اپنے ایک انٹرویو میںمکی آرتھر نے کہا کہ ورلڈ الیون، سری لنکا اور پھر ویسٹ انڈیز کا پاکستان آنا بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے تمام بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار ہوگی۔مکی آرتھر نے کہا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے کہ ہم دنیا کو یہ بتاسکیں کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں کے لوگوں میں کرکٹ کا غیرمعمولی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان دوروں سے پاکستانی نوجوانوں کو اپنے ہیروز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا جبکہ کرکٹرز کو بھی اپنی فیملیز اور دوستوں کے سامنے کھیلنے کا موقع ہاتھ آئے گا جس سے وہ ایک طویل عرصے سے محروم رہے ہیں۔ یہ ایک بہترین موقع ہے کہ ہم دنیا کو یہ بتاسکیں کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے اور یہاں کے لوگوں میں کرکٹ کا غیرمعمولی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ وہ خود پرجوش ہیں کہ انھیں پاکستانی سر زمین پر پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کا موقع مل رہا ہے۔ وہ اور تمام کھلاڑی اس دورے کی تیاری کرتے آئے ہیں اور انھیں پورا یقین ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے شائقین بڑی تعداد میں سٹیڈیم آئیں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کے پاس چند انتہائی باصلاحیت نوجوان کرکٹرز موجود ہیں جنھیں ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کی ضرورت ہے۔مکی آرتھر نے سینیئرز کھلاڑیوں کے مستقبل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر وہ کھلاڑی جو چیمپیئنزٹرافی کا فائنل کھیلا ہے وہ انھیں اگلے ورلڈ کپ تک موجود دکھائی دے رہا ہے تاہم مقابلہ سخت رہے گا اور کارکردگی کو کلیدی حیثیت حاصل رہے گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو توقع ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہی وہ وقت ہے کہ اظہر علی اور اسد شفیق ذمہ داری سنبھالیں اور نوجوان کرکٹرز کو بھی اپنے ساتھ تیار کریں۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان ہونے کی وجہ سے انھیں منصوبہ بندی میں بہت آسانی رہے گی۔ سرفراز احمد جارحانہ حکمت عملی کے حامل کپتان ہیں اور ان کی کپتانی میں پاکستانی کرکٹ محفوظ ہے۔
عمراکمل کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
لاہور(آئی این پی) عمراکمل اورتنازعات کا جیسے چولی دامن کا ساتھ بن گیا ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے سمیت دیگر الزامات لگانے کے بعد عمراکمل تنازع میں تو پھنسے ہیں اب مشکل یہ ہے کہ ان کی لیگ گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
عمراکمل گلوبل ٹی ٹوئنٹی کی ڈرافٹ میں شامل تھے جنہیں بینونی زلمی نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔عمراکمل نے گزشتہ روز ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگایا پھر پی سی بی نے انہیں شوکاز نوٹس دیا تو عمراکمل نے ایک پھر الزام دھردیا کہ مکی آرتھر نے چیمپیئنزٹرافی سے جان بوجھ کر نکالا اور جعلی ٹیسٹ لیا۔ جس بعد عمراکمل اپنے شوکاز کے جواب میں پی سی بی کو مطمئن نہ کرسکے تو بورڈ نے کمیٹی بنادی۔ہارون رشید کی سربراہی میں بنائی گئی پی سی بی کی کمیٹی میں عمراکمل خود کو کلیئر نہ کرسکے تو پھر ان پرپابندی کا امکان ہے جو تین سے ماہ تک کی ہوسکتی ہے۔
یو ایس اوپن میںشراپووا کا شاندار کم بیک
واشنگٹن (آئی این پی) ماریہ شراپووا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کیا ہے۔ عالمی نمبر دو سیمونا ہیلیپ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے عالمی نمبر دو رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو شکست دےدی۔ ماریہ شراپووا کا 15 ماہ کی پابندی کے بعد یہ پہلا گرینڈ سلیم ایونٹ ہے۔ شراپووا نے نمبر دو سیڈ کھلاڑی سیمونا ہیلیپ کے خلاف پہلا سیٹ 4-6 سے جیتا۔دوسرا سیٹ سیمونا ہیلیپ کے نام رہا۔ انہوں نے 4-6 کے اسکور سے روسی کھلاڑی کی برتری برابر کردی۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ماریہ شراپووا نے شانداد کم بیک کرتے ہوئے 3-6 کے اسکور سے فتح حاصل کرکے تقریبا 24 ہزار تماشائیوں سے داد وصول کی۔
باکسر محمد وسیم نے مک گریگر کو مقابلے کا چیلنج دیدیا
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے باکسنگ سٹار محمد وسیم نے مے ویدر سے مقابلہ ہارنے والے مک گریگر کو مقابلے کا چیلنج دے دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں قومی باکسر محمد وسیم نے کہاکہ مک گریگر رنگ میں میرے خلاف اتریں تو انہیں آٹے د ال کا بھاﺅ معلوم ہوجائے گا۔ اپنی ٹیکنیک، پھرتی اور مہارت کی بدولت محمد وسیم کے سر دوہزار نو میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے کنگز کپ میں کانسی کا تمغہ جیتا اگلے سال بیجنگ اور اسلام آباد میں فلائی ویٹ کیٹگری میں سونے کا تمغہ سینے پہ سجایا کامن ویلتھ گیمز دہلی میں برونز اور گلاسگو میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ پروفیشنل باکسنگ میں قدم رکھتے ہوئے جنوبی کوریا اور اب پاناما میں فتح کے جھنڈے گاڑھے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنےکے باوجود مایوسی پر محمد وسیم کو وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کو پنچ دے مارے محمد وسیم ان دنوں اپنی اگلی فائٹ کی تیاری کے لیے پاناما میں اِن ایکشن ہیں۔
شمالی کوریا نے جاپان پر حملہ کر دیا،حالات انتہائی کشیدہ
پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان وغیرہ کی تمام تر دھمکیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک اور میزائل تجربہ کر ڈالا ہے اور اس بار اس کے میزائل جاپان کے اوپر سے گزرتے ہوئے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جس پر جاپان میں کھلبلی مچ گئی اور حکومت نے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جانے کی ہدایت کر دی۔ شمالی کوریا کی اس دیدہ دلیری پر خطے میں جاری کشیدگی اپنی انتہائ کو پہنچ گئی ہے اور جاپانی وزیراعظم شنزو ابے اور دیگر رہنماﺅ ں کی طرف سے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ اب تک کا سب سے بڑا اشتعال انگیز اقدام ہے کیونکہ اس نے یہ میزائل جاپان کے شمالی جزیرے ہوکیڈو (Hokkaido)کے اوپر سے فائر کیا ہے۔ یہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل تھا جس کا نام ہواسونگ 12(Hwasong-12)ہے۔ یہ میزائل شمالی کوریا نے حال ہی میں بنایا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق یہ میزائل تجربے ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہے۔ شمالی کوریا کی طرف سے ان فوجی مشقوں پر شدید تنقید کی گئی ہے اور انہیں اپنے خلاف جنگ کی تیاری قرار دیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے پر جاپانی وزیراعظم شنزو ابے نے کہا ہے کہ ”شمالی کوریا کے اس انتہائی غیرذمہ دارانہ اقدام کی اس سے قبل مثال نہیں ملتی۔ اس کا یہ تجربہ جاپانی قوم کے لیے انتہائی سنگین خطرے کا پیغام ہے۔ میں نے امریکی صدر ٹرمپ سے بات کی ہے اور انہوں نے شمالی کوریا پر مزید دبا? بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ صدرٹرمپ نے مجھے یقین دلایا ہے کہ امریکہ 100فیصد جاپان کے ساتھ کھڑا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق جاپانی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ”شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے پر بحث کے لیے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس کل(بروز جمعرات)ہو گا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں 15رکنی سکیورٹی کونسل متفقہ طور پر شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ یہ پابندیاں شمالی کوریا کے رواں سال جولائی میں کیے گئے دو میزائل تجربوں کے ردعمل میں عائد کی گئیں۔
مکہ مکرمہ اللہ اکبر اور درودسلام کی صداو¿ں سے گونجنے لگا، ایمان افروز مناظر
مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) حج کے موقع پر مکہ مکرمہ اللہ اکبر اور درودسلام کی صداو¿ں سے گونج رہا ہے۔حرم شریف میں ہر طرف انسانوں کا سمندر ہے جوکعبہ شریف کے طواف میں مگن ہے اور یہ سلسلہ صرف اسی وقت تھمتا ہے جب اذان ہوتی ہے۔ اذان سے کچھ دیر قبل ہی حرم شریف میں موجود لوگ صفیں بنا کر بیٹھنا شروع کر دیتے ہیں تاہم طواف میں مصروف افراد بھی جماعت کھڑے ہوتے ہی طواف روک کر اس میں شریک ہو جاتے ہیں۔سعودی حکومت اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی طرف سے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں اور بے مثال سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جس کا دنیا بھر سے آیا ہر حاجی معترف ہے۔ہر جگہ ترتیب، مہمان نوازی کاجذبہ نظر آتاہے جس سے دنیا بھر سے آئے عازمین حج نہ صرف متاثر ہیں بلکہ اسے سراہ بھی رہے ہیں۔سعودی عرب میں د?نیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 1, 705, 181 عازمین پہنچ چکے ہیں۔ عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اس بار حج کے موقع پر گذشتہ برس کی نسبت 30 فیصد اضافہ متوقع ہے۔بیرون ملک سے عازمین حج کے مملکت میں داخلے کے لیے بری، بحری اور فضائی راستے کھلے ہیں۔عازمین حج کے لیے تمام انتظامات بالخصوص سیکیورٹی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے۔ اس بار عازمین حج کی سیکیورٹی پر پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ حجاج سے براہ راست رابطے کے لیے چھ زبانوں کے ماہرین بھی مقررکیے گئے ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی طرف سے اس سال گزشتہ 20 سال سے جاری پروگرام برنامج ضیوف خادم الحرمین شریفین کو نہ صرف جاری رکھا گیا ہے بلکہ وسعت بھی دی گئی ہے۔اس سال اس پروگرام کے تحت پاکستان، انڈونیشیا، انڈیا، ترکی، ملائیشیا، نائجیریا سمیت43 ممالک سے 2400 مسلمانوں کو خصوصی طور پر حج کیلئے بلایا گیا،سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعودان افرادکی میزبانی کر رہے ہیں اور تمام اخراجات اپنی ذاتی جیب سے کر رہے ہیں۔پاکستان، بھارت،انڈونیشیا سے50، 50 ترکی، ملائیشیا سے 40، 40 نائجیریا، فلپائن سے 30،30 لوگ شامل ہیں۔اس سال اس پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے شہدائے فلسطین کے 1500 ورثا کو بھی حج کیلئے بلایا گیا ہے۔یمن کی جنگ میں شہید ہونے والے سوڈان کے فوجیوں کے 350 ورثا کو بھی خصوصی طور پر حج پر بلایا گیا ہے۔قطر سے بھی حج کیلئے آنے والے تمام افراد کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے خصوصی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے۔اس طرح یہ پروگرام اپنی20 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس میں سعودی عرب کے فرماں روا 6 ہزار سے زائد لوگوں کی ذاتی طور پر میزبانی کر رہے ہیں۔ان تمام پروگراموں کی نگرانی سعودی عرب کی وزارت مذہبی امورکر رہی ہے۔ڈاکٹر عبداللہ مدلج اس پروگرام کے سربراہ ہیں اور ان کی زیرنگرانی ٹیم جس میں اسکردو سے تعلق رکھنے والے پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر حبیب بھی شامل ہیں جو دن رات عازمین حج کی رہنمائی، خدمت اور سہولتوں کی فراہمی میں مگن ہیں۔
فیس بک کے سی ای او بیٹی کی پیدائش پر اربو ں ڈالر کس کو دینگے، اہم خبر
نیویارک(ویب ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بیٹی کی پیدائش پر اپنی کمپنی کے 99 فیصد شیئرز بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر اس ننھی گڑیا کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں اور پریسلا، میکس کے اس دنیا میں آنے سے بہت خوش ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ہماری بیٹی جس معاشرے میں پروان چڑھے وہ کچھ اس طرح کا ہو جس میں انسانیت کو برابری کی بنیاد پر فروغ ملے، بیماریوں کا علاج ممکن ہو، ہر شخص کو پڑھنے کا حق حاصل ہو، صاف ستھرا ماحول، لوگوں کا ایک دوسرے سے تعلق ہو، مضبوط معاشرے بنتے ہوں، غربت نہ ہو، عوام کو برابر حقوق حاصل ہوں اور اقوام کو ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔ہم اپنے چھوٹے سے عمل سے اس دنیا کو بچوں کے لئے بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور اپنی کمپنی فیس بک کے 99 فیصد شیئرز جس کی مالیت اس وقت 45 ارب ڈالر (47 کھرب 50 ارب روپے پاکستانی) ہے آئندہ نسلوں کی بہتری پر خرچ کریں گے۔
وہاب ریاض کی لاٹری نکل آئی،کتنے لاکھ ڈالرز ہیں،دیکھئے خبر
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ میں ہونے والی ٹی 20 گلوبل لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل کر لی گئی ہے، اس ڈرافٹنگ میں پاکستان کے فاسٹ باو¿لر وہاب ریاض سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، 16راو¿نڈز میں مختلف ٹیموں نے پاکستان کے 9 کھلاڑیوں کو منتخب کیا، وہاب ریاض پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے، وہاب ریاض کو ایک لاکھ پندرہ ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ وہاب ریاض کے علاوہ گلوبل لیگ کھیلنے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں عمر اکمل اور انورعلی کو ایک ایک لاکھ، عماد وسیم کو 85 ہزار، محمد حفیظ کو75ہزار، یاسر شاہ کو 60 ہزار اور فخر زمان کو 65 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔کیپ ٹاو¿ن میں ٹی 20 گلوبل لیگ کی ڈرافٹنگ کا میلہ سجایا گیا جہاں کرکٹ کے کھلاڑیوں پر ڈالرز کی برسات کر دی گئی، پاکستان کی ڈربن قلندر اور بینونی زلمی بھی اس موقع پر پیش پیش رہیں۔ بینونی زلمی نے جیسن رائے، ڈی کوک، وہاب ریاض، عمر اکمل اور محمد نواز کو اپنے لشکر کا حصہ بنایا تو دوسری طرف ڈربن قلندرز نے ایون مورگن، ہاشم آملہ، فخر زمان اور محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ اس طرح ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں نو پاکستانی کھلاڑی اپنے جوہر دکھائیں گے
سپریم کو رٹ کی جانب معروف روحانی شخصیت کو سزائے مو ت کا حکمنامہ جاری
تہران (ویب ڈیسک)ایران کی سپریم کورٹ نے ایک روحانی صوفی گروپ کے بانی کو فساد فی الارض اور دین اسلام میں تحریف کے الزامات کے تحت سزائے موت کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں میں بتایا ہے کہ صوفی سلسلے کے ایک سرکردہ شخص محمد علی طاھری کو ’حلقہ عرفان‘ قائم کرتے ہوئے دین میں تحریف،فساد فی الارض اور غیرقانونی تنظیم کی تشکیل کے الزامات میں کے تحت موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ایرانی خبر رساں ویب سائیٹس کے مطابق محمد علی طاھری کی خاتون وکیل زینب طاھری کا کہنا ہے کہ عدالت نے ان کے موکل کو قانون تعزیرات کے آرٹیکل 286 کے تحت فساد فی الارض کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمسنٹی انٹرنیشنل‘ نے ایرانی عدالت سے حلقہ عرفان کے بانی کو سزائے موت سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے طاھری کو سنائی جانے والی موت کی سزا عقیدے اور مذہب کی آزادی کی توہین ہے، لٰہذا اسے فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔خیال رہے کہ ایرانی پولیس نے محمد علی طاھری کو 2011ئ میں حراست میں لیا تھا۔ اس کے خلاف ’حلقہ عرفان‘ کے نام سے ایک روحانی گروپ قائم کرنے اور اس گروپ سے وابستہ افراد کی روحانی تعلیم وتربیت کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔ طاہری نے ’حلقہ عرفان‘ 2006ئ میں قائم کیا تھا۔حلقہ عرفان کے بانی نفسیاتی اور جسمانی امراض کے شکار لوگوں کا روحانی علاج بھی کرتے تھے۔ نوجوان اور متوسط ایرانی طبقے حتیٰ کہ طلبائ کی طرف سے بھی انہیں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔
اگر ایک ٹا نگ ٹو ٹ بھی گئی تو پاکستان کیخلاف یہ کا م ضرور کر ونگا،دھونی کے بیان سے سب حیران
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلنے کوبے قرارہوں چاہے ایک ٹانگ ٹوٹ بھی جائے ،میں پاکستان کے خلاف ضرورکھیلوں گا۔گزشتہ روزانہوں نے اپنے ایک بیان میں اس عزم کااظہارکیاکہ مگربدقسمتی سے بھارتیحکومت نے اپنی ٹیم پرپاکستان سے کھیلنے پرپابندی لگارکھی ہے۔بھارتی چیف سلیکٹرنے انکشاف کیاہے کہ چیمپئن ٹرافی کے میچ میں ایم ایس دھونی اگرچہ ان فٹ تھے لیکن انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پراصرارکیاتھااورمیچ میں زبردستی حصہ لیا۔