Tag Archives: ptv

پی ٹی وی حملہ کیس ۔۔تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے حوالے سے بڑی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عارف علوی، شیریں مزاری اور اسد عمر کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی، شیریں مزاری اور اسد عمر ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو تینوں ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے ضمانت کے عوض اسد عمر، شیریں مزاری اور عارف علوی کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جب کہ تینوں کو 23 جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔