اسلام آباد(ویب ڈیسک) مریم نواز نے اپنی میڈیا ٹیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا، نواز دور میں وزیراعظم ہاو¿س میں قائم میڈیا سٹریٹجی اینڈ کیمونیکشن سیل کودوبارہ فعال کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مریم نواز رواں ہفتہ اپنی سابق میڈیا ٹیم سے ملاقات کریں گی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر میڈیا حکمت عملی طے کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے ابتدائی مرحلہ پر خود آگے آنے کے بجائے اپنی ٹیم کو از سر نومنظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قوی امکان ہے کہ رواں ہفتہ کے آخر میں مریم نواز اپنی میڈیا ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی ، اس تناظر میں ماڈل ٹاﺅن لاہور کے پارٹی آفس میں مریم نوازکے لئے آفس قائم کیا جارہا ہے جہاں وہ باقاعدگی کے ساتھ بیٹھا کریں گی۔یاد رہے کہ ان کی میڈیا ٹیم میں مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، ڈاکٹر طارق فضل، محمد زبیر، مصدق ملک، محسن شاہنواز رانجھا، طلال چودھری، بیرسٹر دانیال، مائزہ حمید نمایاں ہیں، ٹیم کاجلد مشاورتی اجلاس ہوگا۔
Tag Archives: maryam nawaz
ناممکن کو ممکن کس نے بنایا ،،مریم نواز نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اس سے بڑی فتح کیا ہوگی کہ مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں ہے، ان کی ہر بات نوازشریف سے شروع ہو کر انھیں پر ختم ہوتی ہے اور یہ اپنی ساڑھے چار سالہ ناکامی کی شرمندگی کو نوار شریف پر الزامات لگا کر چھپا رہے ہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی دس ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا ناممکن کام بھی کر گیا اور کوئی ساڑھے چار سال بعد بھی ناکامی کی شرمندگی کو الزامات میں چھپا رہا ہے ۔ رہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے اور عوامی خدمت کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے ۔ لیڈروں کو اپنا آرام قربان کرنا پڑتا ہے۔
مریم نواز کی سمدھی کا نام میاں منیر ہونے کی تردید
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سال نو پرجشن منانے کے دوران ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو کچلنے کی خبر اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی تو نجی ٹی وی نے دعوی کیا کہ وہ کار مریم نواز کے سمدھی میاں منیر کے بیٹے مصطفی کی تھی اور وہ حادثے کے وقت گاڑی میں سوار تھے۔مریم نواز نے اپنے سمدھی کا نام میاں منیر ہونے کی تردید کر دی ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نجی ٹی وی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سمدھی کا نام میاں منیر نہیں بلکہ چوہدری منیر ہے۔ برائے مہربانی بدنام کرنے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں۔
2017ءمیں دنیا کی 11 باہمت اور طاقتورخواتین ،مریم نواز کو بھی بڑی خوشخبری مل گئی، پاکستان کی خواتین میں ان کا پہلا نمبر کیسے آیا
نیو یارک (ویب ڈیسک)نیویارک ٹائمزکی رپورٹ میں مریم نواز کو 2017ءمیں دنیا کی 11 باہمت اور طاقتورخواتین میں شامل کیا ہے۔پاکستان کی سیاست میں تیزی سے شہرت پانے والی سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازعالمی میڈیاکی بھی توجہ کامرکز بن گئیں۔ نیویارک ٹائمزکی رپورٹ میں مریم نوازکو2017ءمیں دنیا کی 11 باہمت اور طاقتورخواتین میںشامل کیاہے جبکہ پاکستان کی خواتین میں ا±ن کا پہلا نمبر ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز کی پاکستانی سیاست میں تیزی سے شہرت کی وجہ ان کا بلند حوصلہ ہے، امریکی جریدے نے انہیں اپنے والد میاں نواز شریف کی دست راست قرار دیا ہے۔
احتساب کے نام پر انتقام ،تمام پردے اُٹھ گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءاور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی بھی سازش ، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نواز شریف ہے،اب شک کی گنجائش نہیں ہے ۔ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں۔ٹوئیٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آجے کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جانبدارنہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں مریم نواز نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ اقامہ صرف بہانا تھا نواز شریف صرف بہانہ تھا مریم نواز نے کہا کہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا حدف صرف نواز شریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نواز شریف ہے ۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب کا نام لئے بغیر اضافی نوٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جج صاحب آپ کو صفائی دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی کیا آپ پانامہ بینچ کا حصہ تھے کیا نواز شریف کیخلاف کسی سماعت کا حصہ رہے۔
فوج کو بدنام کرنے کیلئے میڈ یا سیل پر مریم نواز کی نوازشیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز اپنے کام سے باز نہیں آئیں۔ انہوں نے بتایاکہ مریم نواز نے اپنے میڈیا سیل کے ملتان سے تعلق رکھنے والے چھ یا آٹھ مبرز پر مشتمل سیل کو آج یا کل ستر ستر ہزار روپے نقد دے دئے ہیں اور انہیں فوج کے خلاف بیان بازی کرنے پر لگا دیاہے۔
انہیں ٹاسک دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود سیاسی گروپس میں جا کر فوج کو گالم گلوچ اور لعن طعن کرنی ہے ۔ ستر، ستر ہزار روپے اب دئے گئے ہیں جبکہ دو دو لاکھ روپے بعد میں دیے جائیں گے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ آج کل ایسی باتیں چھپی نہیں رہتیں، جو پیسے لے کر آتے ہیں وہ خود آ کر بتاتے ہیں۔ مریم نواز ایک مرتبہ پھر سے فوج کے خلاف مہم چلا رہی ہیں ، ان کا سارا کام چوپٹ ہو گیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ فوج نے ملک میں امن کیوں بحال کر دیا ہے ۔ یہ چاہتے تھے کہ ملک میں دھرنے ہوتے اور سو دو سو بندہ مر جاتا ۔ان سے کوئی پوچھے کہ اگر یہ صحیح ہیں تو یہ لوگ اپنے جلسے کیوں ملتوی کررہے ہیں ، یہ لوگ عوام سے بات کیوں نہیں کر رہے کیونکہ یہ بھاگ گئے ہیں اور ان کے وزیر بھی بھاگتے پھر رہے ہیں،
”ان کی موجودگی میں میرا با ت کرنا نہیں بنتا “ مریم نواز کی گفتگو
لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بہت سی باتیں کرنی ہیں لیکن ایک دو روز ٹھہر جائیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنس میں پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچے جہاں سماعت شروع ہونے سے قبل انہوں نے صحافیوں سے مختصر اور غیر رسمی گفتگو کی۔صحافیوں نے پہلے مریم نواز سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی میں میرا بات کرنا بنتا نہیں۔ جس کے بعد صحافیوں نے نواز شریف سے پوچھا کہ آپ عدالتی فیصلے پر کیا کہیں گے جس پر نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دینے سے گریز کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ ہر بات کا ایک وقت ہوتا ہے، بہت سی باتیں کرنی ہیں، بس ایک دو روز ٹھہر جائیں۔
نواز شریف نے صحافیوں کو بتایا کہ معزز جج نے انہیں کمرہ عدالت میں میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا ہے اس لئے وہ بات نہیں کرسکتے۔
مولوی ترلوں پر آ گیا ، ویڈیو وائرل
لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے انتشار پھیلانے والے مولوی خادم حسین رضوی کی منت سماجت پرمبنی ویڈیوجاری کردی ہے،ویڈیو میں مولوی خادم حسین رضوی آپریشن روکنے کیلئے سکیورٹی فورسزکے ترلے کررہاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر20روزبعد آج صبح فیض آباددھرنے کے شرکاء کیخلاف آپریشن شروع کردیاہے۔آپریشن میں پولیس ،ایف سی اور رینجرزکی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔آپریشن کے دوران مظاہرین اور فورسزکے تصادم میں ایک پولیس اہلکارشہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اسی طرح درجنوں مظاہرین کوحراست میں بھی لے لیاگیاہے۔سکیورٹی فورسز نے فیض آبادعلاقے کوچاروں اطراف گھیرے میں لے رکھاہے۔پولیس ،ایف سی اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے سوشل میڈیاپرمولوی خادم حسین کی ویڈیوجاری کی ہے ۔جس میں مولوی خادم حسین نہ صرف دھرنے کے شرکاء کوپولیس پرحملے کیلئے اکسارہے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ لاؤڈ اسپیکرپرپولیس سے آپریشن روکنے کیلئے منت سماجت بھی کررہے ہیں۔مریم نوازنے کہاکہ اسلام کاغلط استعمال کرنے والامولوی ترلوں پرآگیا ہے۔
مریم نوازکے لیٹر ہیڈ پر نوکریاں ،نیٹ ورک بارے تہلکہ خیز خبر
کراچی (خصوصی رپورٹ) حساس اداروں اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وزیراعظم ہاﺅس اور مریم نواز کے جعلی لیٹر ہیڈ پر شہریوں کو نوکریوں کا جھانسہ دینے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم سے لیٹر ہیڈ ،سرکاری ہسپتالوں کی میڈیکل رپورٹس ،مختلف وفاقی اداروں کی مہریں بھی برآمد کرلی گئیں۔ ملزم کو تفتیش کے لئے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پربدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ڈیفنس میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد ممتاز نامی ملزم کو کلفٹن سے گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ملزم کے خلاف تحریری درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس گروہ نے کراچی، پشاور، لاہور، کوئٹہ میں اپنے دفاتر بھی قائم کر رکھے ہیں۔
مریم نواز کو ہر طر ف سے مبارکبادیں،وجہ ہی ایسی ہے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں جنہوں نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مر یم نواز آج اپنی 43ویں سالگرہ منا ر ہی ہیں اور اس موقع پر انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیک تمناﺅں کا اظہار کرنے والوں شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانب سے نیک تمناﺅں کے پیغامات ملنے پر میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں ،آپ کا پیار میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے ،آپ پر اللہ
پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھرمقدمات چلائے جاتے ہیں، مریم نواز
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ثبوت دیے نہیں جارہے بلکہ ثبوت بنائے جارہے ہیں، پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں۔ نوازشریف کی اہلیہ کو کینسر ہے اور لندن میں زیر علاج ہیں، نواز شریف کی نااہلی اقامہ کی بنیاد پر ہوئی، کیا سارا قانون نواز شریف کے لیے ہے۔ جلد بازی صرف ایک خاندان اور منتخب وزیراعظم کے لیے ہی کیوں، جمہوریت پر بات کریں تو غدار اور ناانصافی پر بات کریں تو توہین عدالت کا الزام لگتا ہے۔صحافی کی جانب سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی حکومت پرویزمشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرے گی، جس پر مریم نوازنے تلخ لہجے میں کہا کہ ہماری حکومت، ہماری حکومت! بس اس پراب خاموش رہنا بہتر ہے، اتنے سادہ آپ بھی نہیں اورمیں بھی نہیں، آپ کو پتا ہے اصل بات کیا ہے۔نوازشریف کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف باربار لندن سے آکر پیش ہورہےہیں، کیا اسےآپ وی آئی پی احتساب کہتے ہیں، وی آئی پی احتساب اس وقت ہوتا ہے جب عدالت کے راستے سے گاڑی واپس چلی جاتی ہے، ایک شخص کو محفوظ راستہ دلوانے کےلیے دھرنے دیے جاتے ہیں۔
مریم نواز کو کمرہ عدالت میں ”رائٹنگ پیڈ“کس نے اور کیوں مارا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کے رہنما طارق فاطمی نے مریم نواز کو رائٹنگ پیڈ دے مارا، تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب احتساب عدالت میں سماعت کے دوران وقفہ تھا، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز ساتھ والی نشست پر بیٹھے دوسرے ساتھی کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھیں کہ اسی دوران انہیںاچانک کوئی چیز پیچھے سے آ کر لگی جس پر مریم نواز نے چونک کر پیچھے دیکھا تو اس دوران تمام افراد کی توجہ ان کی طرف مبذول ہو گئی، مریم نواز کو جب پتہ چلا کہ رائٹنگ پیڈ طارق فاطمی نے مارا تھا تو ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ میں مچھر مار رہا تھا، جس پر وہاں موجود تمام افراد ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔
مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش، فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدراحتساب عدالت میں پیش ہوگئے جہاں ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریفرنسوں کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے جہاں نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد پر نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر پرلندن فلیٹس ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لندن فلیٹس، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے باعث لندن میں موجود ہیں، نیب قوانین کی شق 17 (سی) کے مطابق ان کی عدم موجودگی کے باوجود بھی ان پر فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے۔سماعت کے آغاز میں شریف خاندان کے وکلاء کی جانب سے فرد جرم کی کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی، استدعا میں کہا گیا کہ والیم 10 اورتین گواہان کے بیانات کی کاپیاں فراہم کرنے تک فرد جرم روکی جائے، قانون کے مطابق ایف آئی آر اور بیانات کی کاپیاں فراہم کرنا ضروری ہے، جس پر فردجرم کی کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ والیم 10 میں بیرون ملک تحقیقات کی تفصیلات ہیں، تحقیقات مکمل ہوں گی تو کاپیاں فراہم کریں گے، جاوید کیانی کے خلاف شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جاوید کیانی نے جعلی غیرملکی اکاؤنٹس کھولے اور رقوم منتقل کیں، سعید احمد نے بھی غیر ملکی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کئے، اسلا م آباد ہائی کورٹ فردجرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کر چکی ہے، آج بھی ملزمان چاہ رہے ہیں کہ فرد جرم عائد نہ ہو جس پر وکیل کیپٹن صفدر امجد جاوید نے کہا کہ نیب آرڈنینس کے تحت ملزمان کو تمام دستاویزات کی کاپیاں فراہم کرنا ضروری ہے۔
پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ پولیس، اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔