Tag Archives: channelfive

روزے داروں کی کھال اتارنے والے ہوٹل مالکان کیخلاف مظاہرے ،شدید نعرے بازی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) روزہ داروں کی کھال اتارنے والے ہوٹلوں کے خلاف شہریوں کے مظاہرے، گلبرگ، ڈیفنس، مال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پر شہریوں نے ہوٹل مالکان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے ہوٹل مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی سے لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف ایکشن کی بھی اپیل کی۔، گزشتہ روز خبریں و چینل فائیو نے مہنگے ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر روزہ دار شہریوں سے کھانے کی کئی گنا قیمت وصول کرنے کے خلاف خبر شائع کی تھی جس پر شہریوں نے ہوٹلوں کے خلاف مظاہرے کئے۔ شہریوں نے کہا تاجروں نے کھانے پینے کی اشیائ میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔چیزیں شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ ایک شہری نے کہا فود اتھارٹی کو گراں فروشوں کے خلاف ایکشن لینا چاہئے غریب آدمی کہاں جائے خبریں اخبار نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیفنس گائیا میں 4500پلس ٹیکس فی کس کے حساب سے پہلے نمبر پر کیفے ایلاینٹو 3470پلس ٹیکس فی کس کے حساب سے دوسرے نمبر پر،پی ایف چیگز 2842پلس ٹیکس فی کس کے حساب سے تیسرے نمبر پر ٹوسکینی کورٹ یارڈ 2655پلس ٹیکس فی کس کے حساب سے چوتھے نمبر پر مہنگی سحری و افطاری فروخت کرتے ہیں شہریوں نے وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے ایکشن کا مطالبلہ کیا ہے۔ دوسری جانب سفید پوش طلقے کے لئے بٹ کڑاھی لکشمی 300روپے فی کس جبکہ حاجی بابا ریسٹورنٹ لکشمی چوک 600روپے فی کس، سعود ریسٹورنٹ 500روپے فی کس جبکہ طوبی ریسٹورنٹ ایبٹ روڈ 100 فی کس روپے فی کس وصول کر رہا ہے۔

چینل ۵ کے دفتر میں اچانک آگ لگنے سے قیمتی سامان جل گیا ۔ ۔۔ نشریات جلد بحال کر دی جائینگی

لاہور (خصوصی رپورٹر) خبریں ٹاور میں چینل 5 کے دفتر میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا جس کے نقصان کا اندازہ نہیںلگایا جاسکتا ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینل 5کی نشتریات مرمت ہونے کے بعد چند روز تک بحال کردی جائےں گی۔ تفصیلات کے مطابق خبریں ٹاور 12 لارنس روڈ لاہور پر گزشتہ رات گئے چینل 5 کے دفتر میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث بلڈنگ میں زور دار دھماکے ہوئے جس سے د فتر کے شیشے اور کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے، اطلاع کرنے پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے کے باعث قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ قیمتی سامان کے نقصان کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ جبکہ آگ لگنے سے چینل 5 کی قیمتی مشےنری جل چکی ہے جس کے باعث اس کی نشتریات مشینری مرمت ہونے کے بعد چند روز تک بحال کردی جائےں گی۔

مریم نواز نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مریم نواز نے اپنی میڈیا ٹیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا، نواز دور میں وزیراعظم ہاو¿س میں قائم میڈیا سٹریٹجی اینڈ کیمونیکشن سیل کودوبارہ فعال کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مریم نواز رواں ہفتہ اپنی سابق میڈیا ٹیم سے ملاقات کریں گی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر میڈیا حکمت عملی طے کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے ابتدائی مرحلہ پر خود آگے آنے کے بجائے اپنی ٹیم کو از سر نومنظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قوی امکان ہے کہ رواں ہفتہ کے آخر میں مریم نواز اپنی میڈیا ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی ، اس تناظر میں ماڈل ٹاﺅن لاہور کے پارٹی آفس میں مریم نوازکے لئے آفس قائم کیا جارہا ہے جہاں وہ باقاعدگی کے ساتھ بیٹھا کریں گی۔یاد رہے کہ ان کی میڈیا ٹیم میں مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، ڈاکٹر طارق فضل، محمد زبیر، مصدق ملک، محسن شاہنواز رانجھا، طلال چودھری، بیرسٹر دانیال، مائزہ حمید نمایاں ہیں، ٹیم کاجلد مشاورتی اجلاس ہوگا۔

پی ٹی ایم وہ حد عبور نہ کرے کہ ریاست کو قدم اٹھانا پڑے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی حد عبور نہ کریں کہ پھر ریاست کو اپنی رِٹ قائم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے پڑیں۔راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں بتدریج کمی آرہی ہے اور وقت قریب ہے کہ ہم مکمل امن کی طرف چلیں گے۔آپریشن رد الفساد کے دوران ملک بھر میں کی گئی کارروائیوں کے اعدادشمار بتاتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت 44 بڑے آپریشن کیے گئے جس کے دوران ملک سے 32 ہزار سے زائد ہتھیار ریکور کیے گئے۔راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بہت کمی واقع ہوئی ہے اور وہاں فراری ہتھیار ڈال رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ افواج پاکستان کی زیادہ تر توجہ بلوچستان کی جانب ہے، تاکہ وہاں صورتحال بہتر ہو۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند سالوں میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہت بہتری واقع ہوئی ہے، جس کا کریڈٹ پاکستان رینجرز سندھ کو جاتا ہے، جس نے جانفشانی سے کام کیا ہے اور اس شہر کی روشنیاں واپس لوٹائی ہیں جبکہ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی ایک زمانے میں جرائم کی شرح کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر تھا لیکن اب یہاں صورتحال بہت بہتر ہے، شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں 99 فیصد جبکہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 93 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔پشتون تحفظ موومنٹ والوں کے صرف 3 مطالبات تھے، چیک پوسٹس میں کمی، مائنز کی کلیئرنس اور لاپتہ افراد کی بازیابی، یہ وہ مطالبات ہیں جو ریاست کی ذمہ داری ہے اور وہ کررہی ہے۔چیک پوسٹس میں کمی کے مطالبے کے حوالے سے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج نے صورتحال میں بہتری آنے پر چیک پوسٹوں میں کمی کی ہے، اگلے سال پاک افغان بارڈر پر خاردار تار لگانے کا کام مکمل ہوجائے گا، جس سے صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 15 سال جنگ لڑی، جس کے دوران بہت سے دہشت گرد مارے بھی گئے، اس وقت بھی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی فورس وہاں بیٹھی ہے تو یہ کیسے ثابت ہوگا کہ لاپتہ افراد ان کی فورس میں شامل نہ ہوں، یا کسی اور جگہ لڑائی ہیں استعمال نہ ہورہے ہوں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لاپتہ افراد سے معلق 2 جگہوں پر شکایات موصول ہوئیں اور مجموعی طورپر 7 ہزار کیسز آئے، جن میں سے تقریباً 4 ہزار کیسز حل ہوچکے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ 70 ہزار پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لڑتےہوئے شہید یا زخمی ہوئے، وہ بھی ہم میں سے ہی ہیں۔ساتھ ہی ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ اگر پی ٹی ایم والے ڈیڈ لائن کراس کریں گے تو ہم انہیں چارج کریں گے لیکن ان کے ساتھ نرم رویہ اختیار کیا ہوا ہے کیونکہ وہ دکھے ہوئے ہیں ان کے علاقے میں پندرہ سال جنگ ہوئی جس کا شکار ان کے بہت سے لوگ ہوئے، ان کے مسئلے سے ریاست یا فوج نے آنکھ نہیں پھیریں۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم والے اس لائن کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں ان کے ساتھ وہی ہوگا جو ریاست اپنی اپنی رٹ برقرار رکھنے کے لیے کرتی ہے اور ہم کریں گے۔a