Tag Archives: election

الیکشن کمیشن نے ترین سے ایم این اے کی سیٹ چھین لی ۔نو ٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نا اہل قرار دینے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کوممبر قومی اسمبلی کے نشست سے ڈی سیٹ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے جہانگیر خان ترین کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا ہے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جہانگیر ترین کو این اے154 لودھراں ون کی نشست سے ڈی سیٹ کیاگیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو آئین کی دفعہ 62ایف ون کے تحت نا اہل قرار دیا ہے۔

این اے 4 پشاور ضمنی الیکشن، 269 پولنگ اسٹیشنز میں سے 206 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار کی فتح یقینی ہوگئی

پشاور(ویب ڈسک)این اے 4 پشاور ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار کی یقینی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 4 پشاور ضمنی الیکشن کے سلسلے میں 269 پولنگ اسٹیشنز میں سے 206 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سامنے آنے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار کی فتح یقینی ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر اب تک 37 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار اب تک 30 ہزار ووٹ حاصل کر پائے ہیں۔

بائیو میٹرک والے 39پولنگ سٹیشنوں کی فہرست مگر باقی کا کیا بنے گا ؟؟

لاہور (خبر نگار ) الیکشن کمیشن نے لاہور سے حلقہ این اے 120 کے ان 39 پولنگ سٹیشنوں کی فہرست جاری کر دی ہے جن میں بائیو میٹرک مشینیں نصب کی جائینگی بتایاگیا ہے کہ اس الیکشن کے ووٹرز گوگل میپ کے ذریعے اپنے اپنے پولنگ بوتھ پر جا سکیں گے جس کیلئے ووٹرز اپنا ووٹ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کے پولنگ بوتھ اور ووٹ نمبر بھی لکھ سکیں گے الیکشن کمیشن کے مطابق ان 39 پولنگ سٹیشنوں پر 110 افراد کو ٹرین کیا جائیگا جس میں خواتین سٹاف کی تعداد 45 اور مرد سٹاف کی تعداد 55 ہوگی جبکہ پولنگ سٹاف کو بائیو میٹرک مشینیں استعمال کرنے کیلئے اسلام آباد سے عملہ لاہور پہنچ گیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق بائیو میٹرک کا ڈیمو آج میڈیا کے سامنے پیش کیا جائیگا جبکہ بائیو میٹرک کے نتائج ضمنی الیکشن پر اثر انداز نہیں ہونگے بائیو میٹرک کے ساتھ ساتھ مینول طریقے بھی ووٹنگ ہوگی۔