اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کےلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کےلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد اور پاک سعودی دوطرفہ امور پراہم اجلاس منعقد کئے جائیں گے جس میں تینوں رہنما شرکت کریں گے۔اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں 41 ممالک کے وزرائے دفاع، سفرا اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کے دوران سعودی وزیر دفاع اور ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برس سے ہمارے تمام مسلم ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں اور دہشت گردوں کا اس وقت تک پیچھا کریں گے جب تک دنیا سے ان کا صفایا نہیں ہوجاتا۔
Tag Archives: channel 5
چینل ۵ کی ٹیم کا دورہ سویٹ ہوم ،بچوں میں گھل مل گئے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کی ٹیم نے سویٹ ہوم میں موجود بچوں کے ساتھ عید پر خصوصی گفتگو کی تاکہ ان احساس محرومی ختم ہو اور وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں اس موقع پر بچوں سے مختلف سوالات کئے گئے۔ کچھ بچوں نے قرآن پاک کی تلاوت سنائی نیوز ایٹ 8کی ٹیم کو بچوں نے بتایا کہ وہ تعلیم میں دلچسپی لیتے ہیں۔ بیشتر بچوںنے عزم ظاہر کیا کہ وہ بڑے ہوکر ڈاکٹر انجینئر اور پائلٹ بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں سویٹ ہوم کے سرپرست زمرد خان نے بتایا کہ وہ سیاست میں بھی رہا لیکن سویٹ ہوم میں بچوں کیلئے جو کچھ میں کررہا ہوں اس سے مجھے بہت مسرت ملتی ہے اور اس جیسا کوئی کام نہیں سویٹ ہوم آغاز 2009میں سوات آپریشن کے دوران ہوا تھا آج سویٹ ہوم میں چار ہزار بچوں کی پرورش ہورہی ہے۔ والدہ کی نصحیت سے محروم بچوں کوہم اس سویٹ ہومز میں کفالت کرتے ہیں اور یہ بچے اوربچیاں میرے اولاد کی طرح ہم ان بچوں کو خوراک تعلیم اور بہترین تربیت کا انتظام کرتے ہیں زمرد خان نے بتایا میں ان بچوںکو کافی وقت دیتا ہوں اور میری زندگی کا مقصد ان بچوں کی پرورش کرنا ہے میں سمجھتا ہوں خدمت خلق جیسا کوئی کام نہیں۔
ملکی سیاست میں بھونچال،پانامہ فیصلے کے بعد عمران خان کا دھماکہ دار اعلان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کے استعفیٰ کے لئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 28 اپریل کو جلسے کا اعلان کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے ججز نے وزیراعظم کے حوالے سے جو تاریخی ریمارکس دیئے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنے، سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے کہا کہ نوازشریف نا اہل ہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ بولا جب کہ دنیا کے کسی ملک میں اگر ججز کی جانب سے وزیر اعظم کے لیے اس طرح کی رائے دی جاتی ہے تو وزیراعظم کی پارٹی کے ممبران ہی ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ججزکی جانب سے نوازشریف کے لیے ان ریمارکس کے بعد پارٹی ممبران کیسے عوام کے پاس جائیں گے، ڈیوڈ کیمرون کوکیا ضرورت تھی استعفی دینے کی لیکن اس نے کہا کہ میرا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جوازختم ہوگیا، سپریم کورٹ نے قطری کا خط بھی مسترد کردیا۔عمران خان نے کہا کہ عدالت نے ہمارے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی ہے، ایک طرف سپریم کورٹ کہتی ہے کہ انصاف کے ادارے مفلوج ہو گئے ہیں، نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے تو اب یہ ہی ادارے نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کیسے تحقیقات کریں گے، اداروں نے کام کرنا ہوتا تو نوازشریف کب کے پکڑے جا چکے ہوتے۔