- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
Author: saqib
اب تک کی سب سے بڑی دریافت کرتے ہوئے سائنس دانوں نے 11 ہزار سے زائد نئے سیارچے ڈھونڈ نکالے گزشتہ برس سے آپریشن میں آنے والی ویرا سی روبن آبزرویٹری نے تازہ ترین اپڈیٹ میں ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے۔ گزشتہ روز جاری بیان میں روبن آبزرویٹری کے سائنس دانوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے اب تک کی سب سے بڑی دریافت کرتے ہوئے 11 ہزار سے زائد نئے سیارچے ڈھونڈ نکالے ہیں۔ اس کے علاوہ آبزرویٹری نے 80 ہزار سے زیادہ پہلے سے معلوم سیارچوں کو بھی دوبارہ ریکارڈ کیاجن میں کچھ ایسے بھی شامل ہیں جو…
جولائی تا جنوری مالیاتی خسارے کو 64.7 ارب روپے تک محدود رکھا گیا، وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ مالی سال 2026 کے جولائی تا جنوری کے عرصے کے دوران مالیاتی خسارے کو 64.7 ارب روپے (جی ڈی پی کا 0.05 فیصد) تک محدود رکھا گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ خسارہ 2070.9 ارب روپے (جی ڈی پی کا 1.8 فیصد) تھا۔ مزید برآں ملک کا پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے 3.2 فیصد پر برقرار رہا۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ مارچ تا مئی 2026 کے عرصے…
تصاویر میں خلا سے نظر آنے والی زمین کا حسین منظر دیکھنے والوں کو حیران کررہا ہے امریکی خلائی ادارے ناسا نے آرٹیمس II مشن کے دوران خلا بازوں کی جانب سے کھینچی گئی زمین کی پہلی شاندار تصاویر جاری کر دی ہیں، جو اس تاریخی سفر کی ایک دل موہ لینے والی جھلک پیش کرتی ہیں۔ یہ تصاویر آرٹیمس II کے کمانڈر ریڈ وائزمین نے اورائن کیپسول میں موجود اپنے ذاتی کمپیوٹنگ ڈیوائس، یعنی ایک کیمرہ سے لیس ٹیبلیٹ کے ذریعے کھینچیں۔ تصاویر میں خلا سے نظر آنے والی زمین کا ایسا حسین منظر دکھایا گیا ہے جو دیکھنے…
معرکہِ حق کے دوران پاک بحریہ بھارتی بحری بیڑے کو ڈبونے کے لیے تیار تھی، نیول چیفپاکستان نیوی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز پاکستان نیوی نے اپنے بیڑے میں دوسری پی این ملجم کلاس کورویٹ، پی این ایس خیبر کو شامل کرنے کی تقریب منعقد کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ نے جدید ترین پلیٹ فارمز اور خصوصی ٹیکنالوجیز شامل کی ہیں جو دشمن کے اہم بنیادی ڈھانچے اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ نیول چیف…
تل ابیب : پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر میزائل حملے سے تباہ کر نے کا دعویٰ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب میں واقع موساد کے مرکزی ہیڈ کوارٹر کو تبا کردیا ہے۔ سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا پر وائرل ہونے والے مناظر میں ایک بلند و بالا عمارت کے قریب خوفناک دھماکا اور آگ کا بڑا گولہ فضا میں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفزدہ اسرائیلی شہری حملوں سے بچنے کے لیے وزیرِ تعلیم کے گھر میں…
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا ایک نئے تنازع میں گھر گئے ہیں، جہاں سوشل میڈیا انفلوئنسر ماہ نور مرزا نے ان کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات سے متعلق حیران کن دعوے کیے ہیں۔ انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے نے خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ماہ نور مرزا نے ایک نجی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور علی رضا تقریباً پانچ ماہ تک قریبی تعلق میں رہے۔ ان کے مطابق یہ دوستی سوشل میڈیا سے شروع ہوئی، جو وقت کے ساتھ ذاتی ملاقاتوں اور مشترکہ تقریبات تک جا پہنچی۔ انہوں…
ٹارگٹڈ حکمت عملی مشکل حالات میں مسافروں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر دونوں کا تحفظ یقینی بنائے گی، وزیراعلیٰ سندھ سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد سبسڈی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدرت 1.72 ارب روپے کے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر عملدرآمد کےلیے اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، مکیش کمار چاولہ، محمد بخش خان مہر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سبسڈی پروگرام کے اجرا کے لیے طریقہ کار، نظام اور عملی حکمت…
راولپنڈیز کی ٹیم ابتدائی دونوں میچز میں شکستوں کے بعد پی ایس ایل میں اپنی پہلی فتح کی متلاشی ہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج پہلی مرتبہ جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈیز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے رواں ایڈیشن میں شامل ہونے والی دو نئی فرنچائزز میں سے ایک ہے۔
اس شاندار کارکردگی کے بعد رونالڈو کے کیریئر گولز کی تعداد 967 تک پہنچ گئی ہے پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے سعودی کلب النصر کو النجمہ کے خلاف 2-5 سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میچ میں رونالڈو نے دو گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔ تاہم، اس میچ میں رونالڈو کی کارکردگی سے زیادہ ایک خاص لمحہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا، جب انہوں نے پینلٹی پر گول کرنے سے پہلے ’بسم اللہ‘ کہا۔
دعویٰ کیا گیا کہ کچھ عناصر خود کو ایرانی صارفین ظاہر کرکے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ France 24 نے پاکستان کے خلاف چلنے والے ایک مبینہ ڈس انفارمیشن نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔ تاہم حقیقت اس دعوے کے برعکس نکلی۔ فیکٹ چیک سے واضح ہوا ہے کہ یہ ویڈیو من گھڑت ہے اور اسے گمراہ کن انداز میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو 29 مارچ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی، جس…
مارکیٹ میں سپلائی کی کمی اور ڈسٹری بیوٹرز کو مہنگا مال ملنا زائد قیمت پر فروخت کی بنیادی وجوہات ہیں، چیئرمین ایسوسی ایشن ایل پی جی کی قیمت اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 500 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں ایل پی جی سرکاری طور پر مقررہ نرخ سے بھی 200 روپے زائد قیمت پر مل رہی ہے۔ دریں اثنا ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں…
واضح فرق ہونے کے باوجود پیٹریشیا اس بات پر مصر ہیں کہ یہ انہی کی تصویر ہے نیدرلینڈز میں خاتون سیاسی کارکن کو اپنی تشہیر کے لیے ایڈٹ کی گئی تصویر استعمال کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا۔ روٹرڈیم میں کے ایک علاقے کے لیے بطور کونسلر منتخب ہونے والی پیٹریشیا ریغمن کو اپنی آفیشل کینڈیڈیٹ فوٹو کے طور پر اے آئی سے ایڈٹ شدہ تصویر استعمال کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ان کے اور تصویر کے درمیان واضح فرق ہونے کے باوجود پیٹریشیا اس بات پر مصر ہیں کہ یہ انہی کی تصویر ہے۔ …
جوڑے نے مسلسل دو پراجیکٹس دنیہاپور اور بریانی میں بطور لیڈ جوڑی کام کیا اداکارہ رمشاخان اور اداکار خوشحال خان نے مبینہ طور پر ایک سادہ تقریب میں نکاح کر لیا ہے، تاہم اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ رمشا خان اور خوشحال خان اس وقت ڈرامہ انڈسٹری کے دو بڑے نام ہیں۔ دونوں اپنے کام کے انتخاب میں کافی محتاط سمجھے جاتے ہیں اور مداحوں نے ان کے ڈراموں کو بہت پسند کیا ہے۔ انہوں نے مسلسل دو پراجیکٹس دنیہاپور اور بریانی میں بطور لیڈ جوڑی کام کیا، جن کی کامیابی کے بعد مداح ان کی کیمسٹری کے…
