Author: saqib

کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں میل نرس نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز کو بریفنگ دے ڈالی۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے 13مارچ کی شب بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کا غیر اعلانیہ دورہ کیا تھا جہاں میل نرس محمد قاسم نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرے سرفراز بگٹی کو بریفنگ دی۔ دو روز بعد حقیقت سامنےآنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر میل نرس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق میل نرس کی غلط بیانی کرنے پر ایم ایس کی مدعیت میں تھانہ بروری میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق محمد…

Read More

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم  اور پارٹی کا انتخابی نشان ‘بلا’ واپس کرتا ہے تو ان کی جماعت سنی اتحاد کونسل میں “ضم” ہوجائے گی۔  نجی چینل کے شو پر انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدوار سنی اتحاد کونسل میں رہیں گے اور ہم ضم بھی ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کو حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد اپنا انتخابی نشان واپس مل…

Read More

حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کا نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ میں تبدیلی کامطالبہ مسترد کردیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق خلاف آئین کوئی تجویز منظور نہیں کی جائےگی۔ ذرائع کا یہ کہنا تھا کہ محصولات بہتربنانےکیلئےمتبادل ذرائع تلاش کیےجائیں گے، این ایف سی کےاخراجات میں وفاق اورصوبےمل کرنئی حکمت عملی بناسکتے ہیں۔ وفاق اورصوبوں میں بجلی نقصانات مشترکہ طور پر برداشت کرنے، سکیورٹی سے متعلق اخراجات اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے اخراجات پر بھی مشترکہ حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاق کے محصولات بہتر بنانے کیلئے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں گے، این ایف سی…

Read More

پاکستان میں 2024 کا پولیو کا دوسرا کیس بھی بلوچستان سے سامنے آگیا پولیو کا دوسرا کیس چمن سے سامنے آیا ہے۔ چمن کا رہائشی چار سالہ بچہ پولی کے سبب معذور ہو گیا، 29 فروری کو بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں 2024 کا پولیو کا پہلا کیس ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ روز رپورٹ ہوا تھا۔

Read More

طرابلس: لیبیا کے ساحل کے قریب تارکن وطن کی ربڑ کی کشتی کی خراب ہونے سے وہ کئی دنوں تک سمندر میں بے یار و مددگار پھنسے رہے جس کے دوران بھوک اور پیاس نے 60 افراد کی جان لے لی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اوشین وائکنگ کی ٹیم نے کھلے سمندر میں اس کشtی کو دیکھا اور اطالوی کوسٹ گارڈ کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے دوران 25 تارکین وطن کو بچالیا گیا۔ ان لاغر اور نیم مردہ افراد کو فوری طبی امداد اور پانی وغیرہ دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں…

Read More

 ممبئی: بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن طبیعت خراب ہونے کی بنا پر ممبئی کی اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کو جمعہ کی صبح اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے۔ امیتابھ بچن کی اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں سے یہ خبر شیئر کی۔ اداکار کی صحت اور بیماری کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ دنیا بھر سے مداحوں نے ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ امیتابھ…

Read More

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پلئینگ کنڈیشنز کی منظوری دے دی گئی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ دبئی میں آئی سی سی بورڈ اجلاس کے بعد جاری تفصیلات کے مطابق بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دے دی، سیمی فائنلز اور فائنل مکمل کرانے کے لیے ریزرو ڈے بھی ہوں گے۔ میچ فیصلہ کن بنانے کے لیے دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوور مکمل کرنا ضروری ہوگا،…

Read More

 اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے سامنے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا بھرپور انداز سے اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ جس میں وزیراعظم نے امریکا میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ بھرپور انداز سے اٹھایا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتا ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے…

Read More

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان کی این اے 44 کی نشت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی فیصل امین این اے 44 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے، کسی کا رشتہ دار ہو کر آگے آنا مورثی سیاست نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کا رشتہ دار اہل نہیں ہے وہ آگے آئیں یہ موروثی سیاست ہے بانی پی ٹی آئی نے پوچھا کہ بھائی کو کابینہ میں…

Read More

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے وہ لوگ ہیں جن کا پاکستان کی مٹی سے کوئی تعلق نہیں، یہ آئی ایم ایف کی ڈیل اس لیے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں کہ تاکہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ معیشت کی بحالی کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں بلوم برگ کی اسٹوری آئی پوری دنیا اس پر بات کررہی ہے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے…

Read More

  کراچی: مثبت اشاریوں پر آئی ایم ایف ٹیم کے اطمینان سے جلد قرض کی آخری قسط جاری ہونے کی توقعات کے باعث جمعہ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی بہ نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ملک کو درپیش مالیاتی بحران پر قابو پانے کے لیے وزیر خزانہ کی متبادل ذرائع استعمال کرنے کی حکمت عملی کے تحت چائنیز بانڈز مارکیٹ سے رجوع کرنے کی اطلاعات، دوست ممالک سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے تعاون حاصل کرنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی نے اسحاق ڈار کے سینیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی نے بطور تجویر کنندہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آر آو سینیٹ الیکشن 2024ء کے دفتر میں کاغذات جمع کروائے۔

Read More

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی اے ای اے کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا رد عمل سامنے آیا ہے، ترجمان نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ آی اے ای اے کا کوئی عہدے دار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں آئی اے ای اے کے ساتھ…

Read More