All posts by Channel Five Pakistan

35سال سے سینما گھروں پر عائد پابندی بارے سعودی ولی عہد نے اہم اعلان کر دیا

ریاض: (ویب ڈیسک )سعودی حکومت نے ملک میں سینما گھروں پر 35 سال عائد پابندی اٹھالی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے پیر کے روز سینما گھروں پر طویل عرصے سے عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا جو سعودی ولی عہد کے سماجی اصلاحات سے متعلق فیصلوں کا تسلسل ہے۔سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات نے کہا کہ 35 سال کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں سینما گھر آئندہ سال کے آغاز پر کھول دیئے جائیں گے جب کہ حکومت سینما گھروں کو فوری طور پر لائسنس جاری کرنے کا آغاز کرے گی۔سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ سینما گھروں کا دوبارہ آغاز سعودی عرب کی نئی انقلابی فکر پیش کرے گا جب کہ وڑن 2030 قدامت پسندوں کی مخالفت کے باوجود تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں سینما گھروں پر 1980 سے پابندی عائد تھی تاہم اب سعودی ولی عہد کے وڑن 2030 کے منصوبے کے تحت ملک میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت سمیت انہیں اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھنے کی بھی اجازت دی جاچکی ہے۔

18سالہ پروٹیز کھلاڑی لارا وولوارٹ برسبین ہیٹ میں شامل

لاہور(آئی این پی ) پاکستانی سائیکلسٹ ثمر خان نے تنزانیہ میں واقع افریقہ کی چھت کہلانے والی بلند ترین چوٹی کیلمانجارو سر کی۔ ثمر خان پانچ ہزار آٹھ سو پچانوے میٹر بلند یہ چوٹی سر کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ بن گئی ہیں۔

 

آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی سے اتحاد ممکن نہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی سے کسی صورت اتحاد ممکن نہیں۔اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مخالفین نے جان بوجھ کر مجھ پر دہشت گردی کے کیسز بنائے، مجھے ڈرایا اور دھمکایا گیا کہ میں کرپٹ شریف مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں، اور یہ تاثر پیدا کیا گیا کہ ہم چور ہیں تو باقی سب بھی چور ہیں لیکن ایسا کبھی بھی نہیں ہوسکتا، میں نے پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کا عہد اور عوام سے وعدہ کررکھا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی جائیداد سے متعلق تمام منی ٹریل عدالت میں پیش کی لیکن نوازشریف سے جب پوچھا گیا کہ پیسا کہاں سے آیا تو ان کے پاس جواب میں صرف قطری خط تھا اور اسی قطری خط سے نواز شریف نے بچوں کی جائیداد سے متعلق سوال پر بھی سہارا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں پولیس حکمرانوں کی ذاتی ملازم بنی ہوئی تھی اور میرے خلاف مقدمات میں بھی حکومتی پراسیکیوٹر شریف خاندان کا ترجمان بنا ہوا ہے یہ سب چور اور ان کے لیڈرز بھی چور ہیں۔پیپلزپارٹی سے اتحاد کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔

اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی نیب کی درخواست پر عدالت نے کونسا فیصلہ کیا،دیکھئے خبر

اسلا م آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔سماعت کے دوران نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عدالت سے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست کی جس کی وکیل صفائی کی جانب سے مخالفت کی گئی اور اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ وکیل صفائی کو دلائل جاری رکھنے کا حکم دیا۔اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کی ایم آر آئی کا انتظار تھا، سینے میں اب بھی تکلیف ہے جب کہ دل کی شریان میں بھی معمولی سا مسئلہ ہے۔وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کے مزید ٹیسٹ ہوں گے، نیب نے اب تک میڈیکل رپورٹ کی تصدیق نہیں کرائی جب کہ وارنٹ کی تعمیل لاہور کے ایڈریس پر کی گئی وہ تو وہاں رہتے ہیں نہیں۔اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ملزم کو تمام عدالتی کارروائی کا علم ہے اس لئے وارنٹ لندن بھجوانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب قاضی مصباح بھی اسحاق ڈار کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے کہا کہ عدالت سے درخواست کی کہ وہ اسحاق ڈار کی طرف سے دلائل دینا چاہتے ہیں جس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ مقدمے میں وکیل نہیں اس لئے دلائل کی اجازت نہیں دے سکتے۔

سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت کے آغاز میں ہی بڑا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کی التوا کی اپیل کی درخواست مسترد کردی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم خان پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت کی۔اس موقع پر نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹرکا عہدہ خالی ہے اس لئے مناسب ہوگا کہ اس اہم مقدمے میں پراسیکیوٹر خود پیش ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر نیب نے سماعت میں التوا کی درخواست کی تھے جسے آج عدالت نے مسترد کردیا۔جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوٹر نیب کا عہدہ خالی ہونا کیس کے التوا کی کوئی بنیاد نہیں اور کیس ملتوی نہیں ہوگا۔

حمزہ کا کپتان کو کرارا جواب دھرنا، سیاست ملکی ترقی میں رکاوٹ،جنگلابس کہنے والے خود میٹرو بنارہے ہیں

لاہور(ویب ڈیسک ) حمزہ شہباز شریف نے الحمرا ہال لاہور میں میں ہونہار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے اب خود پشاور میں میٹروبس بنا رہے ہیں، سب کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ دھرنوں کی سیاست ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ان کا کہنا ہے 2018 میں انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہوگی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے قرار دیا کہ جمہوریت کی مضبوطی میں ہی ترقی کا راز پنہاں ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ پوری عوام کو اِس کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ حمزہ شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر یہ واضح کیا کہ پرویز مشرف کے دور میں ا8 سالوں تک شریف خاندان کے حوالے سے مختلف فائلوں کو کھنگالا گیا لیکن ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور آج بھی کرپشن کا الزام لگانے والے اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

اے ٹی سی میں بار بار پیشی ، عمران خان اہم ترین شخصیت پر برس پڑے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کے خلاف پی ٹی وی حملہ سمیت دیگر کیسز سے اے ٹی سی کی دفعات نکالنے اور مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملوں، ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سمیت چار مقدمات کی سماعت کی۔عمران خان آج چوتھی بار انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔تیسری پیشی پر چیرمین تحریک انصاف عدالت کی جانب سے بار بار طلب کیے جانے پر اپنے وکیل اور پارٹی رہنما بابر اعوان پر برہم ہوگئے۔عدالت کے بار بار بلانے پر عمران خان بابر اعوان پر برہم

حدیبیہ پیپرز کیس سے متعلق ٹاک شوز میں بات کرنے پر پابندی

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حدیبیہ کیس کی سماعت کی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں نئے پراسیکیوٹر کی تقرری تک سماعت ملتوی کی جائے تاہم عدالت عظمیٰ نے نیب درخواست مسترد کردی۔عدالت عظمیٰ نے حدیبیہ پیپر کیس پر براہ راست ٹی وی پروگرام میں بات کرنے پر پابندی عائد کردی اور صرف کورٹ رپورٹنگ کی اجازت دی۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ ٹاک شوز میں کیس کے حقائق پر بات نہیں کی جاسکتی، پیمرا سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ نیب کے موقف ملزمان کے خلاف ریفرنس پر اثرانداز ہوئے، ہمارا سوال ہے کہ یہ ریفرنس سرد خانے میں کیوں رکھا گیا، کرپشن کرپشن نہیں کریں بلکہ شواہد دکھائیں، حدیبیہ کیس میں ملزمان کا غیر قانونی عمل بتائیں، دیکھنا ہے ریفرنس میں مجرمانہ عمل کیا ہے، نیب نے اپنے رویے سے ریفرنس ختم کروایا، ہمارا رخ افسردہ تاریخ کی طرف نہ موڑیں.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا یہ کیس اٹک قلعہ کے اندر چلایا گیا، کیا اٹک قلعہ میں عدالت بھی ہے، یہ کیس اٹک قلعہ میں کیوں چلایا گیا، کچھ تو وجوہات ہوں گی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب عمران الحق نے کہا کہ وجوہات میرے علم میں نہیں۔جسٹس مشیر عالم نے پوچھا کہ کیا ملزمان کراچی میں زیرحراست تھے، کوئی حکم نامہ تو ہوگا جس کے تحت جیل میں مقدمہ چلایا گیا، اگر ملزم اٹک میں تھا تو طیارہ ہائی جیکنگ کیس کراچی میں کیسے چلا۔جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ ہارون پاشا کو 265 اے کے تحت بری کیا گیا لیکن وجوہات نہیں لکھیں، اس وقت کون سی حکومت پاکستان کا نظم و نسق چلارہی تھی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس وقت چیف ایگزیکٹو پرویز مشرف تھے۔جسٹس قاضی فائز نے پوچھا کہ کیا جلاوطنی کی کوئی قانونی حیثیت ہے، مفرور کا تو سنا تھا یہ جلا وطنی کا حکم کیسا ہے؟، نواز شریف کی جلاوطنی کا حکم کس نے دیا۔وکیل نیب عمران الحق نے کہا کہ معاہدے کے تحت نواز شریف کو باہر بھیجا گیا اور وہ خود ملک سے باہر گئے تھے۔جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ اگر نواز شریف خود باہر گئے تھے تو پھر تو ان کے خلاف مفرور کی کارروائی ہونی چاہیے تھی، اس کیس کے اندر نئے قواعد بنائے گئے، کیا نیب نے جلاوطنی کے سہولت کاری پر قانونی کارروائی کی۔جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کیا کل کوئی اور حکومت کسی دوسرے ملزم کو معاہدہ کر کے باہر جانے دے گی۔ وکیل نیب عمران الحق نے کہا کہ نواز شریف جیل کسٹڈی میں تھے۔قبل ازیں کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جسٹس مشیر عالم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جس بنیاد پر آپ سماعت ملتوی کرانا چاہتے ہیں یہ کوئی نکتہ نہیں۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالت کا مذاق نہ اڑائیں، کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں، ہمارے لیے ہر کیس ہائی پروفائل ہے، اگر نیب سے کوئی لاء افسر پیش نہیں ہو سکتا تو پھر استعفا دے دیں، التواء کی درخواست دائر کرنے کا حکم کس نے دیا۔

بنک میں 9کروڑ ڈاکہ

پولیس کے مطابق ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں واقع سرکاری بینک میں دوپہر ایک بجے کے قریب 6 نامعلوم مسلح ملزمان داخل ہوئے جنہوں نے بینک کے عملے کو یرغمال بنایا اور 9 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں نے اپنے چہرے کھلے رکھے تھے، ڈکیتی کے بعد وہ بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج ساتھ لے گئے جب کہ ڈاکو کار اور موٹرسائیکل پر فرار ہوئے۔پولیس کے مطابق بینک نے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے تھے اور بینک کے باہر صرف ایک نجی سیکیورٹی گارڈ تعینات تھاپولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جب کہ اس میں ملوث ملزمان کے کالعدم تنظیم سے وابستگی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔