All posts by Channel Five Pakistan

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسوں کی سماعت میں دس بجے تک وقفہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )شریف خاندان کے خلاف ریفرنسوں کی سماعت میں10 بجے تک وقفہ کردیا گیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نواز اورکیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءریکارڈ کے ہمراہ عدالت نہ پہنچ سکے، جس کے باعث ریفرنسوں کی سماعت میں دس بجے تک وقفہ کردیا گیا۔نیب کے آخری گواہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءآج اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔ بیان قلمبند ہونے پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز واجد ضیاءپرجرح کریں گے۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث 13 مارچ کو واجد ضیاءپرجرح کریں گے جب کہ واجد ضیاءکے بعد صرف نیب کے تفتیشی افسررہ جائیں گے اورتفتیشی افسرکا بیان سب سے آخرمیں قلمبند کیا جائے گا۔

دھونی اے پلس کرکٹرز کنٹریکٹ لسٹ سے باہر

ممبئی (اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے نئے سالانہ پلیئرز کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، پہلی مرتبہ اے پلس کیٹگری متعارف کرائی گئی ہے جس میں ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، بھونیشور کمار اور جسپریت بمرا شامل ہیں کو سالانہ 7 کروڑ روپے معاوضہ ملے گا، مہندرا سنگھ دھونی اے پلس کیٹگری میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، انہیں اے کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کیلئے اکتوبر 2017ءسے ستمبر 2018ءتک نئے سالانہ کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔

پہلی مرتبہ اے پلس کیٹگری کو متعارف کیا گیا ہے جس میں شامل کھلاڑیوں کو سالانہ 7 کروڑ، اے کیٹگریز والے کھلاڑیوں کو 5 کروڑ، بی کیٹگری والے کھلاڑیوں کو 3 کروڑ جبکہ سی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے سالانہ معاوضہ ملے گا، کوہلی، روہت شرما، دھون، بھنشور اور جسپریت بمرا اے پلس کیٹگری، اے کیٹگری میں ایشون، جدیجہ، مرلی وجے، چیتشور پوجارا، اجنکیا راہانے، دھونی اور ساہا، بی کیٹگری میں لوکیش راہول، اومیش یاداو، کلدیپ یاداو، یزویندرا چاہل، ہرڈک پانڈیا، ایشانت شرما اور دنیش کارتھک جبکہ سی کیٹگری میں کیدر جادھو، منیش پانڈے، اکثرپٹیل، کرن نائر، سریش رائنا، پارتھو پٹیل اور جیانت یادیو شامل ہیں۔

انجری کے شکار آفریدی نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا

دبئی(آئی این پی) انجری کے شکار شاہد آفریدی نے دبئی میں کراچی کنگز کو جوائن کر لیا۔آل رانڈر ملتان سلطانز کے ساتھ میچ سے قبل گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا، وہ کراچی میں اپنے گھر پر چند روز آرام کرنے کے بعد دوبارہ دبئی پہنچ گئے ہیں۔

، ان کی ٹیم جمعرات کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہوگی تاہم ان کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کے حوالے سے ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ تیزترین فارمیٹ کی وجہ سے پی ایس ایل میں متعدد کھلاڑی انجریز کا شکار ہوچکے ہیں، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور حارث سہیل انجری کا شکار ہیں، سیمی کی جگہ محمد حفیظ قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

گیل کو ون ڈے میں کوہلی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 46 رنز درکار

ہرارے (اے پی پی) کرس گیل کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ویرات کوہلی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 46 رنز درکار ہیں، گیل کی حالیہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آج آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاپوا نیو گنی کے خلاف میچ میں کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

، اگر گیل کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15ویں کھلاڑی بن جائیں گے، کوہلی نے 9588 اور گیل نے 9543 رنز بنا رکھے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔

پرفارم نہ کرنیوالوں کو نیا کنٹریکٹ نہیں دینگے

دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہماری کرکٹ قابل برداشت نہیں ، کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، جو کارکردگی نہیں دیگا، اسے دوبارہ کنٹریکٹ نہیں ملے گا۔اپنے ایک انٹرویو میںعاقب جاوید نے کہا کہ شائقین ہر ٹیم کو لڑتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، ہمارے کھلاڑی پہلے میچ سے ایک ہی غلطی کررہے ہیں، ہم اچھے آغاز کے باوجود اچھا اختتام نہیں کرپارہے ہیں ،فرنچائزز کی خواہش ہوتی ہے کہ کھلاڑی پرفارم کریں، فرنچائز کرکٹ میں پرفیشنل کرکٹرزکو شامل کیا جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی ایک بیٹس مین کو لمبی اننگز کھیلنے کی ذمہ داری لینا ہوگی ، بیٹس مین کو اسکور بورڈ دیکھ کر ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، اگلے پانچ میچوں میں کھلاڑیوں کو صرف جیتنے کا کہوں گا۔

آئی پی ایل 2018، گوتم گھمبیر دوبارہ دہلی ڈیئر ڈیولز کے کپتان مقرر

نئی دہلی (اے پی پی) دہلی ڈیئر ڈیولز نے بھارتی اوپنر گوتم گھمبیر کو رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے کپتان مقرر کر دیا۔ گھمبیر 8 برس بعد بطور کپتان دہلی کی نمائندگی کریں گے، وہ اس سے قبل 2010ءمیں بھی دہلی ڈیئر ڈیولز کی قیادت کر چکے ہیں۔

، گھمبیر نے دہلی کے ساتھ ہی آئی پی ایل کیریئر شروع کیا تھا تاہم وہ تین برس تک فرنچائز کے ساتھ منسلک رہے، 2011ءمیں انہوں نے بطور کپتان کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جوائن کیا اور انہوں نے سات برس کے دوران دو بار کولکتہ کو چیمپئنز بنوایا۔ گھمبیر نے اپنے بیان میں کہا کہ دہلی ڈیئر ڈیولز کا کپتان مقرر ہونا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، ہماری ٹیم باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے ٹائٹل جتوانے میں کلیدی کردار ادا

‘اگلی ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کا نام دیا’

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ابھی ایک ہارس ٹریڈنگ کا عملی نمونہ دیکھا اور رضا ربانی کا بطور چیئرمین سینیٹ نام اس لیے دیا کہ اگلی ہارس ٹریڈنگ کو روکا جائے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے کمرے میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ رضا ربانی اپنا کام اچھے طریقے سے کرتے ہیں اور موزوں آدمی ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے جس کے لیے ہم تیار ہیں، بلوچستان میں دو تین ماہ پہلے ہی ہارس ٹریڈنگ شروع ہو گئی تھی جو ایک بری ریت ہے اور اس کا سد باب ہونا چاہیے۔

انگلش بلے باز جیسن روئے کے ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

ڈونیڈن (اے پی پی) انگلش ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے 25ویں انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں۔

، انہوں نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں 42 رنز کی اننگز کھیل کر 2 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، جیسن روئے نے 57 میچز میں 4 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی مدد سے 2006 رنز بنا رکھے ہیں، انگلینڈ کی جانب سے این بیل 5416 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

.

سہیل تنویرقومی سکواڈکےلئے نظراندازکرنے پرمایوس

دبئی(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے بولر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ بے حد تکلیف ہوتی ہے جب پاکستان کے لیے نہیں کھلایا جاتا۔میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ میں حال ہی میں ٹی 10 لیگ کا بہترین بولر قرار دیا گیا لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ اچھا کھیلنے کے باوجود قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع نہیں مل پاتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت زیادہ تکلیف ہوتی ہے جب ایک کھلاڑی پوری دنیا میں اچھا کھیل رہا ہو لیکن اپنے ملک کے لیے نا کھیلے حالانکہ میں نے کبھی میڈیا پر بھی آکر کچھ نہیں کہا۔سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے سے زیادہ باہر ممالک میں جاکر کھیلنے پر پیسہ ملتا ہے لیکن میں نے کبھی پیسوں کو ترجیح نہیں دی، پاکستان کے لیے میں نے کئی لیگز کے کنٹریکٹ سے انکار کیا لیکن آخری وقت میں سلیکٹرز نے ٹیم میں میرا انتخاب نہیں کیا لیکن اس پر کوئی افسوس نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود جب بھی پاکستان کو میری ضرورت ہوگی تو میری خدمات سب سے پہلے حاضر ہوں گی۔

سہیل تنویر نے بتایا کہ ان کی ملاقات سر ویون رچرڈ سے ہوئی اور انہوں نے بہترین حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ محنت جاری رکھو اور کبھی ہار نا مانو ۔انہوں نے ملتانز سلطانز کے کوچ وسیم اکرم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا اور اپنی بہترین کارکردگی کے لیے محنت کرتا رہتا ہوں۔یاد رہے کہ سہیل تنویر نے پشاور زلمی کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پلے آف میچز کیلئے قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان سپر لیگ کے دو میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شائقین کرکٹ نئی کرسیوں پر براجمان ہوکر میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ پی ایس ایل کے 2 میچز بیس اور 21 مارچ کو شیڈول ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹرز اور ہزاروں شائقین کرکٹ کی میزبانی اب قذافی سٹیڈیم کے لیے کوئی نئی بات نہیں رہی۔ اسی لیے اب تیاری کیلئے بھی زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا۔اس بار پی ایس ایل تھری کے لیے تو 2 ماہ سے زور و شور سے تیاریاں سے جاری تھیں۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ سب سے سستے انکلوژر سرفراز نواز اور سب سے مہنگے انکلوژر عمران خان اور فضل محمود میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ بھی کرلیا گیا۔سٹیڈیم کے اطراف میں رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ ہر سو پھیلے سبزے نے سٹیڈیم کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ پی ایس ایل کے 2 میچز بیس اور 21 مارچ کو شیڈول ہیں، حیران کن بات تو یہ ہے کہ مجموعی طور پراب تک صرف 20 فیصد ٹکٹیں ہی فروخت ہو سکی ہیں۔اس سے قبل جنرل انکلوژر کے تماشائی سیڑیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھا کرتے تھے۔قذافی اسٹیڈیم میں میچز 20 اور 21 مارچ کو ہوں گے جس کے لئے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں کمروں کی توسیع کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد رنگ و روغن کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا اور اس سے قبل دو کوالیفائنگ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔

چئیرمین نیب کاخواجہ آصف کیخلا ف منی لا نڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کا حکم

لاہور (ا ین این آئی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا ، خواجہ آصف کا موقف معلوم کرنے کے بعد قانون کے مطابق حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ شکایات کی جانچ پڑتال مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہے جو کہ حتمی نہیں ۔ ترجمان کے مطابق نیب قانون کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ان کا موقف معلوم کرے گا جس کے بعد ہی قانون کے مطابق حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔جبکہ قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے ملتان ۔ سکھر موٹروے کے ٹھیکہ میں مبینہ طو رپر اربوں روپے کی بے ضابطگیوں اور مبینہ بدعنوانی کی شکایت کی جانچ پڑتال ‘ گوجرانوالا سے پنجاب اسمبلی کے رکن اسمبلی سہیل ظفر کے خلاف مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثوں کی شکایت کی جانچ پڑتال اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور عثمان سیف اللہ خان ممبر پالیسی بورڈ ایس ای سی پی(SECP) کے خلاف مبینہ طور پر ایس ای سی پی میں غیر قانونی تقرریوں کی بنیاد پر شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو کہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے قانون کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا اور اس کے بعد ہی قانون کے مطابق حتمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بھارتی پیسر بیوی کوجان سے مارنے کا الزام

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ نے سسرال والوں اور شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شامی نے مجھے جان سے مارنے کی بھی کوشش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر محمد شامی پر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد شامی اور گھر والوں نے جسمانی تشدد کیا جب کہ ایک بار مجھے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد شامی کی مختلف خواتین سے دوستیاں اور تعلقات ہیں جب کہ شامی کو سنبھلنے کے لیے کافی وقت دیا تاہم اب بہت ہو چکا۔دوسری جانب محمد شامی نے اہلیہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ بھی خبروں میں چل رہا ہے سب جھوٹ ہے، یہ سب مجھے بدنام کرنے اور میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

کاجول نہیں بیٹی میرے کام پر تنقید کرتی ہے

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی نیسیا ان کے کام پر بہت تنقید کرتی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے کہا میری بیوی کاجول میرے کام پر تنقید نہیں کرتی بلکہ میری بیٹی نیسیا بہت تنقید کرتی ہے ،نیسیا میری سخت ترین تنقید نگار ہے اور وہ مجھے نہیں چھوڑتی۔ انہوں نے کہا میں خوش قسمت ہوں کہ میں مضبوط خواتین کے درمیان ہوں۔

جن میں میری والدہ ،2 بہنیں،بیوی کاجول اورمضبوط ذہن کی میری بیٹی شامل ہے۔