لندن (خصوصی رپورٹ) ایک طبی تحقیق میں یہ انکشاف ہواہے کہ فضائی آلودگی سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اوراس سے ایسے لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں جو قدرے صاف اور محفوظ ماحول میں رہائش پذیر ہوں۔برطانوی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی سے دل کے دورے کاخطرہ 5 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور یہ مسائل یورپ کے ان ممالک میں بھی ہوسکتے ہیں جہاں ہوا کا معیار قدرے بہتر ہےماہرین کا یہ کہنا ہے کہ آلودہ ہوا اور دل کے دورے میں گہرا تعلق ہوتا ہے لیکن فضائی آلودگی پرقابو پاکر لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔
All posts by admin
امیتابھ بچن، عالیہ بھٹ اور ورون دھون کا بڑا کارنامہ
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار ورون دھون نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے ریمپ پر واک کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے فلورل ڈیزائن کا سیاہ سوٹ پہن کر واک کی رکھا تھا، اس موقع پر اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ ہم یہاں کینسر کے عارضے میں مبتلا نوجوان بچوں کے علاج معالجے کے لیے عطیات کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں، آپ کے عطیات کینسر میں مبتلا بچوں کو مکمل اور صحت مند زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے بھی ریمپ پر واک کی اور اپنے نئے ریلیز کیے گئے گانے ”ٹما تما‘ پرڈانس بھی کیا جب کہ امیتابھ بچن نے بھی ان کا ساتھ دیا۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن رام گوپال ورما کی فلم” سرکار 3“ میں اہم کردار میں ہیں اور اسے 17 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
سیلفی نہیں بنوائینگی ….ایما واٹسن کا دھماکہ خیز انکشاف
لندن ۔ 02 مارچ (ویب ڈیسک) فلمی سلسلے ہیری پوٹر فیم اداکارہ ایما واٹسن اپنے پرستاروں کے ساتھ سیلفی بنانا پسند نہیں کرتیں،ایما واٹسن نے ایک برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے پبلک اور پرائیویٹ زندگی کے درمیان ایک حد فاصل رکھنا بہت ضروری ہے ان کے پرستار ان سے اس بات سے شاکی رہتے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ سیلفی نہیں کینچھواتیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو ٹریک نہیں کروانا چاہتیں کیونکہ ان کا پرستار ان کے ساتھ سیلفی لینے کے بعد اس کو دو سیکینڈ میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتا ہے اور میں سیلفی لینے کے مقام کے 10 میٹر کے قطر میں بڑی آسانی سے ٹریس کی جا سکتی ہوں جس سے میری ذاتی زندگی متاثر ہوتی ہے،اداکارہ نے کہا کہ ان کی عوامی اور نجی زندگی مے درمیان فرق کی لکیر ہونا ان کے لئے بہت ضروری ہے۔میں اپنے پرستاروں سے بات چیت اور آٹوگراف دینے کے لئے حاضر ہوں لیکن ان کے ساتھ تصویر کے لئے ”سوری “ہے۔ایما واٹسن کی آنے والی فلم” بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“جلد ریلیز ہونے والی ہے۔
داعش کیخلاف بننے والی فلم ،اداکارہ کومل رضوی کے انکشافات
لاہور(ویب ڈیسک) گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف بننے والی فلم مےںمےری اداکاری منفرد ہوگی ‘گلوکاری کے شعبے کے بعد اب اداکاری مےں بھی کامےابےوں کے رےکارڈ بنانے جا ری ہوں ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں گلوکارہ کومل رضوی نے کہا کہ داعش کے خلاف فلم ”آفرےن “ کینیڈا کے پروڈکشن ہاﺅس جانب سے بنائی جا رہی ہے جس مےں مےرا کردار انتہائی منفرد ہوگا اور جس طر ح مےں نے گلوکاری کے مےدان مےں اپنی کامےابےوں کا لوہا منواےا ہے اسی طر ح ےہاں بھی کا مےاب ہوں گی مذکورہ فلم داعش کے خلاف اور مسلمانوں کے حق پر مبنی ہے جس میں کام کرنے پر خوش ہوںاور مجھے اس بات کا بھی ےقےن ہے کہ اسکے بعد مےں مزےد فلموں مےں بھی نظر آﺅں گی ۔
لاہور معرکہ فائنلسٹ …. کون سی ٹیم کوئٹہ سے ٹکرائے گی ، فیصلہ آج
دبئی (نیوزایجنسیاں) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )فائنل کیلئے دوسری ٹیم کا فیصلہ (آج)جمعہ کو ہوگا،پی ایس ایل کا تیسرا پلے آف کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین (آج)دبئی سپورٹس سٹی میں کھیلا جائیگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا،فاتح ٹیم کا مقابلہ5مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا تیسرا پلے آف کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین (آج)دبئی سپورٹس سٹی میں کھیلا جائیگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا،فاتح ٹیم کا مقابلہ5مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔پی ایس ایل پہلے راﺅنڈ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا 2بار آمنا سامنا ہو جس میں ایک میچ پشاور زلمی جبکہ ایک میچ کراچی کنگز نے جیتا۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم فائنل کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے جبکہ کو ئٹہ کی ٹیم (آج)جمعہ کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کریگی۔ محکمہ موسمیات نے پی ایس ایل فائنل کے دن موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔5 مارچ کو دوپہرسے لے کررات گئے تک موسم خشک اور خوشگوار رہے گا، دن ایک بجے سے شام 6 بجے تک درجہ حرارت 26 سے 28 سینٹی گریڈ جبکہ شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک درجہ حرارت 17 سے 22 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران شمال مغرب سے چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار رہے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جس کی ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہیں جب کہ فائنل میچ کی سیکیورٹی کے لیے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔
مجھے صبح کی نماز کیلئے الارم نہیں عشق اٹھاتا ہے
شارجہ(آئی این پی) پشاور زلمی کے کھلاڑی حسن علی نے کہاہے کہ ”مجھے صبح کی نماز کے لیے الارم نہیں عشق اٹھاتا ہے ۔صبح سویرے سوشل میڈ یا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حسن علی نے کہا کہ دن کے آغاز میں شیطان کے خلاف فجر کی نماز سب سے پہلی جیت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فجر کی نماز کے لیے الارم نہیں بلکہ عشق اٹھا تا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سیکنڈ ایڈیشن میں حسن علی بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہر ہ کر رہے ہیں۔انہوں نے ابھی تک اپنے کیر یئر میں ٹوٹل 17ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں 7.3کے اکانومی ریٹ پر 23وکٹیں حاصل کی ۔
کرکٹ بائے بائے …. کلارک رکشہ ڈرائیور بن گئے
بنگلورو(نیوزایجنسیاں) سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بنگلور میں رکشہ چلانے کا لطف اٹھایا۔مائیکل کلارک نے اپنے تجربے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ ایک رکشہ چلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، انہوں نے کیپشن تحریر کیا کہ ”ٹ±ک ٹ±ک“ چلانا سیکھ رہا ہوں۔، بنگلور میں ایک بار پھر آ کر خوشی ہو رہی ہے کیونکہ یہ سب یہیں سے شروع ہوا۔


















