Author: admin

لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں دو بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی لے لی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ رانا ٹاﺅن کی رہائشی 25 سالہ اقراءبی بی کی پانچ سال قبل شہباز نامی نوجوان سے شادی ہوئی‘ جس کے بطن سے ایک بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے۔ دونوں میاں بیوی ہنسی خوشی رہ رہے تھے جبکہ اقبال ٹاﺅن کے علاقہ بدر بلاک میں واقع ایک فیکٹری کی بالائی منزل پر دونوں بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھے۔ رات گئے شہباز کام…

Read More

پشاور (خصوصی رپورٹ) قبائلی علاقوں میں اصلاحات کی منظوری سے قبل فاٹا سیکرٹریٹ نے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کیلئے راہ ہموار کرلی اور فاٹا کے انتظامی امور کے انچارج ایڈیشنل چیف سیکرٹری فدا وزیر نے احکامات جاری کئے ہیں کہ فاٹا میں بھرتی این ٹی ایس کے بجائے محکمانہ طور پر ہوگی۔ دستاویزات کے مطابق فاٹا سیکرٹریٹ نے 20 فروری کو خصوصی احکامات جاری کئے ہیں جس کے تحت نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے کوئی بھرتی نہیں ہوگی اور تمام بھرتیوں کا عمل قواعد و ضوابط کے تحت محکمانہ طور پر ہوگی۔ گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے فاٹا…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں سے متعلق مسلم لیگ (ن) کو ”دلدل“ سے نکالنے کیلئے ون ون فارمولہ پیش کر دیا ہے جسے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے خوشدلی سے پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی‘ مسلم لیگ کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے 9 نکاتی تجاویز پیش کی ہیں۔ مسلم لیگ ان 9 نکاتی تجاویز میں سے کچھ تجاویز کو پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں منظور کرا کر ”ون ون“ (جیت…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 90روز کی توسیع کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی سمری کو منظور کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ،جس کے مطابق فوج کے 350جوان اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔

Read More

لاہور(خصوصی رپورٹ) لارڈمیئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی زیر صدارت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے اجلاس میں گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ لارڈمیئر نے فی گھر 300 روپے ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی۔ لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چیف آفیسر سردار نصیر احمد ، ایم او انفراسٹرکچر سعید احمد، ایم اور یگویشن سید علی عباس بخاری ، ایل ڈبلیو ایم سی اور اربن یونٹ کے افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار چیئرمین بلاول بٹھو زرداری کو تاحال گریں سگنل نہ مل سکا ، سابق صدر آصف علی زرداری کی فوجی عدالتوں میں توسیع اسٹیبلشمنٹ از سر نو تعلقات بہتر بنانے کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر جنوبی پنجاب میں جلسہ کی اجازت نہ ملنا اور سہیون شریف میں خود کش دھماکے کے بعد سے پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تا حال بحال نہیں ہو سکی ہیں۔ پنجاب آمد کے حوالے سے بھی پی پی پی چیئرمین…

Read More

تہران(ویب ڈیسک) ایران نے اپنے شہریوں کی حج میں شرکت کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دے دیا۔خیال رہے کہ گذشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ سفارتی تعلقات اور سیکیورٹی اقدامات پر اتفاق نہ ہونے کے سبب ایرانی شہری حج کا مقدس فریضہ سرانجام نہیں دے پائے تھے۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے امور حج میں ایرانی سپریم لیڈر سید علی آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے الغازی عسکر کے حوالے سے لکھا کہ ‘اگر بقیہ چند معاملات بھی حل ہوجاتے ہیں تو امید ہے جلد ہی ایرانی شہریوں کو…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے روز ہی کورم کی نذر ہو گیا۔ کورم پورا نہ ہونے پر بجٹ پر بحث کا آغاز نہ ہو سکا۔ چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا ارشد نے آئندہ سے غیرحاضر حکومتی ارکان کی تنخواہیں کاٹنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے اجلاس سے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ حاضری لگا کر کھسک جانے والوں کیلئے بھی کوئی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت سے دو گھنٹے تیس منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمداقبال کی زیرصدارت شروع…

Read More

واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے بحریہ کے فیس بُک گروپ ’میرینز یونائیٹڈ‘ میں امریکی بحریہ کے اہلکاروں کی جانب سے خواتین فوجیوں کی نازیبا تصاویر شیئر کرائے جانے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔یہ فیس بُک گروپ اب بند کردیا گیا ہے جس میں امریکی بحریہ کے 30 ہزار سے زائد حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکار شامل تھے۔ یو ایس میرینز کے اعلیٰ افسر سارجنٹ میجر رونلڈ گرین نے اس بارے میں اپنے تحریری بیان میں شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکی اقدار اور میراث پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف نے پانامہ کا فیصلہ حق اور مخالفت میں آنے پر آئندہ کی حکمت عملی کیلئے 3 مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ کیس کے آئندہ چند دنوں میں متوقع فیصلے کے حوالے سے پارٹی قائدین سے مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی کیلئے تجاویز لینا شروع کردیں جس میں عمران خان کے سامنے تین تجاویز آئی ہیں جس میں عمران خان کو عدالتی فیصلے کے بعد کسی احتجاج کی بجائے آئندہ عام انتخابات کی تیاری، فیصلے کیخلاف عوامی سطح پر احتجاج یا…

Read More

رملہ(ویب ڈیسک) مغربی کنارے کے علاقے رملہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان ان کو مطلوب تھا اس نے اسرئیلی فوجیوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اسے گرفتار کرنے رملہ میں اس کے گھرگئے اور جواب میں اس پر گولی چلائی گئی جبکہ گھرسے 2 ہتھیار بھی بر آمد کیے گئے۔علاوہ ازیں اسپتال کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ فلسطین میں اکتوبر 2015 سے شروع تشدد کی نئی…

Read More

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت میں انتہاپسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن نشی کانٹ دوبے نے پارلیمنٹ میں گلگت اور آزاد کشمیر کیلئے پانچ نشستیں مختص کرنے کیلئے بل پیش کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانٹ دوبے نے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گلگت اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگوں کیلئے پانچ نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔

Read More

سیئول(ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربات کے جواب میں امریکی بحریہ نے جنوبی کوریا میں اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائل شکن نظام ’تھاڈ‘ کی تنصیب شروع کردی ہے۔ترجمان امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس میزائل شکن نظام (اینٹی میزائل سسٹم) کی تنصیب کا مقصد جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی ’بیلسٹک میزائل جارحیت‘ سے محفوظ کرنا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کو شدید تشویش ہے۔

Read More