تازہ تر ین

چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی

 اسلام آباد: چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ انٹرچینج کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے تین افراد کو قتل کردیا ہے جب کہ ایک شخص زخمی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کے سبب پیش آیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

400 کلومیٹر رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

 اسلام آباد: پاک فوج نے 400 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے، راکٹ سسٹم لانچ کرنے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق جدید ترین نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس، فتح II انتہائی درستی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

الفتح -II کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ گہرے اہداف کو درست طریقے سے روکا جا سکے۔ راکٹ سسٹم پاکستانی فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فلائٹ ٹیسٹ کو چیف آف دی جنرل اسٹاف پاک فوج، تینوں سروسز کے سینئر افسران اور سائنس دانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا۔

صدر، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف اور تمام سروسز چیفس نے اس شاندار کامیابی پر حصہ لینے والے فوجیوں اور سائنس دانوں کو مبارکباد دی۔

“سونالی بیندرے نے شادی کی پیشکش قبول نہیں کی تو اغوا کرلوں گا”

 ممبئی: بالی ووڈ کی حسین اداکاراؤں میں سے ایک سونالی بیندرے نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے وائرل بیان پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے سونالی بیندرے سے پوچھا کہ پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک بار کہا تھا کہ وہ آپ (سونالی بیندرے) کو شادی کے لیے پروپوز کریں گے اور اگر آپ نے پیشکش قبول نہیں کی تو وہ آپ کو اغوا کرلیں گے، اس بیان کے بعد گوگل پر بھی آپ دونوں کا نام ساتھ دیکھا گیا تو آپ اس حوالے سے کیا کہیں گی؟

میزبان کے سوال کے جواب میں سونالی بیندرے نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں واقعی نہیں جانتی کہ شعیب اختر نے ایسا کب اور کیوں کہا، یہ جھوٹی خبر بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اُس زمانے میں بھی جھوٹی خبریں ہوا کرتی تھیں۔

سونالی بیندرے کا جواب سُن کر میزبان نے کہا کہ شعیب اختر نے مذاق میں ایسا کہا تھا، وہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ آپ اُنہیں بہت پسند ہیں اور وہ آپ کے مداح ہیں۔

یہ سُن کر سونالی بیندرے نے کہا کہ اگر شعیب اختر نے مذاق میں یہ سب کہا ہے تو اچھی بات ہے کیونکہ سب کی محبت سے ہی تو میرا کیریئر بنا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے گزشتہ سال اپنے یوٹیوب چینل کے وی لاگ میں اپنی اور سونالی بیندرے سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ وہ کبھی سونالی بیندرے سے ملے ہی نہیں اور نہ ہی وہ اُن کے مداح ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے بڑے بڑے چینلز اور اخبار اُن کے خلاف جھوٹی خبریں چلا رہے ہیں، اُنہوں نے کبھی سونالی بیندرے کو پروپوز کرنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ وہ کینسر سے جنگ لڑنے پر سونالی بیندرے کو داد دیتے ہیں کیونکہ ایک خاتون کے لیے اتنی بڑی جنگ لڑنا آسان نہیں ہوتا۔

نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش

 اسلام آباد: حکومت نے نجی شعبہ کے حوالے کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔

نجکاری کے لیے پیش کیے جانے والے اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے پیش کی۔ حکومت کی جانب سے 25 ادارے نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے۔

نجکاری کی فہرست میں شامل اداروں کے نام یہ ہیں۔ سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر آسلام آباد، پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل ،پی آئی اے، پاکسثان ری انشورنس کمپنی، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ،فرسٹ ویمن بینک، سندھ انجنئیرنگ لمٹیڈ، پاکستان انجنئیرنگ کمپنی، بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر پاور پلانٹ، گڈو پاور پلانٹ ،نندی پور پاور پلانٹ ،فیصل آباد، اسلام اباد، لاہور، گجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بھی فہرست میں شامل ہیں

عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا

 اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چھٹی کے دن جسٹس بابر ستار کی جانب سے پریس ریلیز آتی ہے، 30 اپریل کو میں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو خط لکھا، کوریئر بھی کیا، خط رجسٹرار آفس میں موصول کروایا ، جج بننے سے پہلے جسٹس ستار نے اس وقت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو رپورٹ کیا۔ اس کی کوئی قانونی چیز ہو گی جو ہمیں نہیں مل رہی ، آرٹیکل 19 اے کے تحت ہر پاکستانی انفارمیشن لے سکتا ہے، اب ابہام بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے کیوں نہیں بتایا ۔ ایک سال بعد آپ نے پھر الزام لگایا ۔ اب آپ کو شواہد دینا پڑیں گے۔ میں کہہ دوں کہ جج نے کہہ دیا کہ قتل کر دو، کوئی ثبوت تو نہیں ہے ۔ کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت ججز کو اللہ سے ڈرنے والا، اچھی زبان ، محتاط اور الزامات سے دور دور تک تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ جواب نہیں آ رہا، اس سے ابہام بڑھ رہا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ شواہد یا ثبوت کے بغیر عدالت نہیں کارروائی کرتی ۔ اسی حساب سے اگر مداخلت کا کوئی ثبوت ہے تو ہمیں دے دیں ۔ اگر ریکارڈ کا حصہ نہیں تو پھر پریشانی ہو گی۔ اطہر من اللہ بہت اصول پسند آدمی ہیں ۔ وہ نہ حماقت کرتے ہیں نہ کرنے دیں گے ۔ میرا گمان ہے جسٹس من اللہ کسی سے ڈرتے نہیں۔ نہ کسی سے ملتے ہیں۔ وہ کسی سیاسی جماعت کے نمائندے سے بھی نہیں ملتے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پندرہ دن گزر گئے، ہمیں ریکارڈ نہیں مل رہا ۔ پاکستان کسی کے باپ کا نہیں ہے ۔ جو میرے لیے ہو گا وہ سب کے لیے ہو گا ۔ آپ نے سوشل میڈیا پر نوٹس لیا ، آپ کو دیگر معاملات، کراچی میں ریپ کا نوٹس لینا چاہیے تھا ۔ کل پنجاب میں ریپ کے بعد قتل ہونے والوں کا بھی نوٹس لینا چاہیے تھا ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے خود احتسابی کی بات کی ہے تو ہمیں خوش ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شواہد نہیں ہیں، سب زبانی ہے تو پھر مسئلہ ہے ۔ سستی روٹی پر حکم امتناع، نسلہ ٹاور کی شنوائی نہیں ۔ ریکوڈک پر اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، کس قانون کے تحت زرداری کو 14 سال جیل ہوئی؟۔ بلیک لا ڈکشنری کے تحت تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو سزا دی ، پی آئی اے اسٹے آرڈر، سستی روٹی اسٹے آرڈر کب تک ایسا چلتا رہے گا۔ سیاست دان اگر دہری شہریت نہیں رکھ سکتا تو جج کیسے دہری شہریت کے ساتھ بیٹھے ہیں؟۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کی قسمت کے فیصلے کر رہے ہیں ۔ 90 فیصد ادارہ رہ گیا ہے جس میں ڈسپلن باقی ہے۔ ہمارے لیے پاکستان اہم ہے۔ بارڈر پر فوجی اور پولیس والے جانیں دیں گے، کہاں آئین میں لکھا ہے؟۔ آئین اور قانون میں کہاں لکھا ہے کہ جنہوں نے قربانیاں دیں ان کا تمسخر اڑایا جائے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ امید ہے کہ جواب جلد آئے گا ۔ محاذ آرائی سے دُور رہیں ۔ ان کاموں کا کوئی فائدہ نہیں ۔ اپنی ذات نہیں سارے پاکستان کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگائیں، صرف اپنے لیے نہیں ۔ میری پگڑیاں اچھالی گئیں، اب پاکستان کی جو پگڑی اچھالے گا ان کی پگڑیوں کا فٹ بال بنائیں گے۔ اداروں کو نشانہ بنانا بند کریں کافی ہو گیا ۔ فوج نہیں ہو گی تو پاکستان بھی نہیں بچے گا ۔ شہادتوں کی وجہ سے ہم یہاں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضمانتیں آپ دیتے ہیں۔ بہت کچھ جانتا ہوں، بہت کچھ سمجھتا ہوں، راز ہیں ،شواہد ہیں اور میرا ہوم ورک ہے۔ میرا گمان ہے کہ اطہر من اللہ شہ سرخیوں کے لیے فیصلہ نہیں کرتے۔ رات کے اندھیروں میں کسی سے نہیں ملتے ۔ اطہر من اللہ جیسے تاریخی جج سے ایسی غلطی نہیں ہو سکتی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر جج بننے سے پہلے کا ہے اور ریکارڈ نہیں ہے تو پھر سوالات ہوں گے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کو مداخلت کرنا ہو گی۔ مجھے اعتراض نہیں کہ وہ میڈیا پر تجزیہ دیتے تھے، دہری شہریت ہو تو مجھے کوئی ایشو نہیں ۔ اگر الزام لگانے والے کے پاس ثبوت نہیں تو اداروں پر الزام نہ لگائیں ۔ خدا کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ جسٹس منصور شاہ اور عائشہ احد کے سامنے بیٹھ کر آپ کا سینہ چوڑا ہو جاتا ہے ۔

حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فاسٹ بولر حسن علی کو آئرلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی20 میچ کھلانے کی وجہ بتادی۔

ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے محض کمزور آئرش بلےبازوں سے 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے۔

میچ کے اختتام پر بابراعظم نے حسن علی کو کھلانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم مڈل اوورز میں مشکلات کا شکار تھے اس لیے نسیم شاہ کو آرام کروایا اور انہیں موقع دیا تاکہ مختلف کمبی نیشن آزما سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم مشکل وقت میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں جبکہ عامر بطور سینئر باؤلر بہترین کردار نبھارہے ہیں۔

دوسری جانب آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میں فاسٹ بولر حسن علی کی شمولیت پر شائقین کرکٹ نے بابراعظم سے دوستی کا طعنہ دیتے ہوئے کہا اس پرفارمنس پر انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جارہا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں غزہ نسل کشی پر بائیکاٹ کی وجہ سے میکڈونلڈز کو 7 بلین ڈالر کا نقصان

اسرائیل کی حمایت پر میک ڈونلڈز کے بائیکاٹ نے عرب خطے اور اسلامی دنیا میں فروخت کو شدید متاثر کیا ہے۔

فاسٹ فوڈ کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر ایان بورڈن نے اعلان کیا کہ چند گھنٹوں میں بائیکاٹ مہم کے نتیجے میں تقریباً 7 بلین ڈالر کا مالی نقصان ہوا ہے۔

بدھ کے تجارتی سیشن کے دوران کمپنی کے حصص میں 3 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی، جو کہ پانچ ہفتوں میں اس کے سب سے اہم یومیہ نقصانات میں سے ایک ہے۔

McDonald’s کے اسٹاک میں 3.37 فیصد کمی ہوئی، جو کہ $9.93 کے مساوی ہے، جمعرات کو $284.36 پر طے ہوا، اس طرح معروف کارپوریشن کے لیے $6.87 بلین کا زبردست نقصان ہوا۔

بورڈن کے اس اعتراف کے بعد یہ خبر گرم ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات اور چین میں مانگ میں کمی ناگزیر طور پر موجودہ سہ ماہی میں کمپنی کی بین الاقوامی فروخت میں کمی کا باعث بنے گی۔

گلوبل کنزیومر اینڈ ریٹیل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، بورڈن نے اعتراف کیا کہ میکڈونلڈ کے لائسنس یافتہ بین الاقوامی ترقیاتی منڈیوں کے اندر پہلی سہ ماہی میں تقابلی فروخت پچھلے تین مہینوں کے مقابلے “تھوڑے کم” ہونے کی توقع ہے۔

McDonald’s ان بہت سی مغربی فرنچائزز میں سے ایک ہے جسے اسرائیلی قبضے کی افواج (IOF) کی حمایت پر بائیکاٹ کی مہم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس فہرست میں برگر کنگ، کے ایف سی، اور پیزا ہٹ کے ساتھ ساتھ کوکا کولا پیپسی، پوما، اسٹاربکس اور زارا جیسے برانڈز شامل ہیں۔ ان کمپنیوں نے یا تو اسرائیل کے لیے کھلی حمایت کا اظہار کیا ہے یا پھر اسرائیل کے ساتھ مالی تعلقات ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے آغاز کے بعد سے، IOF نے 31,000 سے زیادہ فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے، جن میں زیادہ تر ہلاکتیں بچوں اور عام شہریوں میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جنگ نے غزہ کی 80 فیصد آبادی کو زبردستی بے گھر کر دیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹس اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ غزہ میں درجنوں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، کیونکہ اسرائیل کی طرف سے امدادی رسائی کی بندش فلسطینی آبادی کو قحط کی طرف دھکیل رہی ہے۔

مناہل ملک کو بھارتی فلم ’ہیرامنڈی‘ کے گیت ’مجھے چھوڑ دیا جائے‘ پر ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاکر مناہل ملک کو بھارتی فلم ’ہیرامنڈی‘ کے گیت ’مجھے چھوڑ دیا جائے‘ پر ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ ویڈیو مناہل ملک کی طرف سے اپنے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئی ہے، تاہم گیت کے بولوں پر ان کی ’اوورایکٹنگ‘ انٹرنیٹ صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھائی۔

امبانی خاندان نے ریحانہ کو اپنے بیٹوں کی شادی سے پہلے کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے 6 ملین ڈالر ادا کیے تھے

مشہور موسیقار، موقع پر، شادیوں میں پرفارم کرنے کے لیے اپنے مصروف نظام الاوقات میں وقت نکالیں گے — لیکن صرف وہ لوگ جو انتہائی دولت مندوں کی میزبانی کرتے ہیں جو آنکھوں کو چمکانے کی فیس برداشت کر سکتے ہیں۔ ریحانہ اس رجحان میں شامل ہونے والی تازہ ترین اسٹار ہیں، اور ایک رپورٹ کے مطابق، اس نے نسبتاً آسان کام کے لیے ایک بہت ہی خوبصورت پیسہ کمایا ہے۔

ریحانہ نے اس پچھلے ہفتے کے آخر میں ہندوستان میں ایک پارٹی میں پرفارم کیا جس میں اننت امبانی اور ان کی ہونے والی دلہن رادھیکا مرچنٹ کی آنے والی شادی کا جشن منایا گیا۔ ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو ایونٹ کی سرخی کے لیے 5 ملین پاؤنڈ ادا کیے گئے۔ جب اسے امریکی ڈالر میں تبدیل کیا جائے تو یہ تقریباً 6.3 ملین ڈالر ہے۔

سپر اسٹار نے جمعہ کی رات ایک نجی تقریب میں ایک بڑے ہجوم کے لیے پرفارم کیا۔ وہ اس شو کے لیے بھارت گئی، جو ملک کے شہر جام نگر میں ہوا تھا۔ اس کے کنسرٹ کے ٹکڑوں – ریحانہ کا کئی سالوں میں پہلا – نے شرکت کرنے والوں سے سوشل میڈیا پر اپنا راستہ بنایا، جس سے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو دوسری صورت میں شٹ آف شو کی ایک جھلک دیکھنے کا موقع ملا۔

نکولس کیج اسپائیڈر مین نوائیڈ سیریز میں کام کریں گے

نکولس کیج ایک بار پھر اسپائیڈر مین نوئر کا کردار ادا کریں گے، لیکن اس بار لائیو ایکشن سیریز میں۔

کیج لائیو ایکشن شو Noir میں کام کرنے کے لیے تیار ہے، جسے MGM+ اور Amazon Prime Video پر سیریز کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ سیریز مقامی طور پر MGM+ کے لکیری چینل پر شروع ہوگی جس کے بعد پرائم ویڈیو پر عالمی سطح پر لانچ کیا جائے گا۔ ورائٹی نے خصوصی طور پر بتایا کہ یہ سلسلہ فروری 2023 میں تیار ہو رہا تھا، حالانکہ اس وقت کیج منسلک نہیں تھا۔

یہ اعلان منگل کو نیویارک میں مشتہرین کو ایمیزون کی پیشگی پیشکش سے پہلے کیا گیا تھا۔

“Noir کے ساتھ مارول کائنات کو بڑھانا ایک انوکھا خاص موقع ہے اور ہمیں یہ لا کر اعزاز حاصل ہے۔
یہ سیریز ہمارے عالمی پرائم ویڈیو صارفین کے لیے ہے،” ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کے ٹیلی ویژن کے سربراہ ورنن سینڈرز نے کہا۔ “انتہائی باصلاحیت نکولس کیج ہمارے نئے سپر ہیرو کے لیے ایک مثالی انتخاب ہے۔
فل لارڈ، کرسٹوفر ملر، ایمی پاسکل، اور سونی کی ناقابل یقین ٹیم کے ساتھ مکمل پروڈکشن ٹیم اس فرنچائز کو انتہائی مستند طریقے سے پھیلانے کے لیے وقف ہے۔

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی پر امریکی گلوکار نے ریحانہ 6 ملین ڈالر وصول کئے

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی پر تعیش تقاریب اور معروف شخصیات کی شرکت کے باعث دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تین روزہ تقریبات (پری ویڈنگ سیلیبریشن) کا اختتام ہوا۔ بھارتی شہر جام نگر میں ہونے والی تقریبات میں بھارت اور دنیا بھر کے معروف ترین فنکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی اور پرفارم بھی کیا۔

ان تقریبات کا تو اختتام ہوگیا ہے لیکن اس کے حوالے سے یہ بحث اب بھی جاری ہے اس جشن میں پرفارم کرنے والے فنکاروں نے آخر کتنا معاوضہ لیا ہوگا؟

اس سلسلے میں بھارتی ویب سائٹ نے شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کے معاوضے کے بارے میں معلومات دی ہیں۔

ریحانہ دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارہ سمجھی جاتی ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عام طور پر ایک نجی فنکشن کے لیے 15 سے 80 لاکھ ڈالرز کے درمیان معاوضہ لیتی ہیں۔ آننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں ریحانہ نے بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔ انڈیا ٹوڈے کی پورٹ کے مطابق اپنی پرفارمنس کے لیے ریانا نے 80 سے 90 لاکھ ڈالرز (دو سے ڈھائی ارب پاکستانی روپے) کا معاوضہ لیا۔

گزشتہ برس عالمی میوزک فیسٹیول کوچیلا میں پرفارم کرنے والے پہلے پنجابی فنکار کے طور پر معروف ہونے والے دلجیت دوسانجھ نے بھی آننت امبانی اور رادھیکا مرجنٹ کی شادی کی تقریبات میں پرفارم کیا۔ ڈی این اے انڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ کسی نجی فنکشن میں پرفارم کرنے کے لیے 4 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 13 کروڑ پاکستانی روپے) کا معاوضہ لیتے ہیں۔

ہالی وڈ کے معروف گلوکار ایکون بھارت میں کوئی اجنبی نہیں ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم راون کا مشہور گانا ’چھمک چھلو‘ گایا تھا جو کافی مقبول ہوا۔ امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں ایکون بھی اسٹیج پر جادو جگاتے نظر آئے۔ سیلیبریٹی ٹینلٹ نیٹ کے مطابق ایکون کسی نجی فنکشن میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً 3 سے 5 لاکھ ڈالر (تقریباً 8 سے 14 کروڑ پاکستانی روپے) معاوضہ لیتے ہیں۔

آننت امبانی کی شادی کے حوالے سے ہونے والے اس تقریب میں معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی میوزک انڈسٹری میں وہ سب سے زیادہ پیسے لینے والے فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ارجیت سنگھ شادی یا کسی نجی محفل میں پرفارم کرنے کے پانچ کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 16 کروڑ پاکستانی روپے) معاوضہ لیتے ہیں۔

آننت امبانی کی شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سے ایک شریا گوشال اور ارجیت سنگھ کی پرفارمنس کی ویڈیو بھی تھی۔ اگرچہ اس بارے میں معلومات دستیاب نہیں کہ شریا گوشال کسی نجی فنکشن میں پرفارم کرنے کا کیا معاوضہ لیتی ہیں تاہم ڈی این اے انڈیا کے مطابق وہ ایک گانا گانے کا 25 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 84 لاکھ پاکستانی روپے) معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

مظفر گڑھ ،روزنامہ خبریں کےصحافی اشفاق احمد سیال کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میںروزنامہ خبریں کےصحافی کونامعلوم افراد نے فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ واردات تھرمل بائی پاس پر کی گئی۔

ملزمان گھات لگاکر بیٹھے تھے۔ انہوں نے اشفاق احمد سیال کو روک کر اُس پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی۔ قتل کی اس واردات کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جعلی خبر اور ہتک عزت کیخلاف نیا قانون لارہے ہیں، ایک ہی پیشی پر فیصلہ ہوگا، پنجاب حکومت

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جعلی خبروں اور ہتک عزت کے خلاف ایک نیا لا لایا جارہ ہے جس فورم کے اوپر ٹویٹ یا پوسٹ کی گئی ہوگی اس پر نوٹس ہوگا اور ایک ہی پیشی پر فیصلہ ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا ہتک عزت قانون نہ صحافی کے خلاف ہے نہ حکومت کے حق میں ہے،
کہا جارہا ہے آزادی اظہار رائے پر پابندی لگنے لگی ہے ایک قانون پنجاب اسمبلی میں کل پیش ہوگیا ہے کل اس پر میٹنگ ہوئی آج بھی ایک میٹنگ ہوگی کہا گیا کہ یہ ایک کالا قانون ہے یہ بل کیوں لایا جارہا ہے اصل میں لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا، ڈالر کمانا اور چہک چہک کر جھوٹ بولنا اس لیے ایک نیا ڈیفامیشن لا آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پرانا ڈیفامیشن لا ایک نوٹس سے آگے نہیں جاسکا لیکن اس نئے لا میں پولیس جیل گرفتاری کا کوئی کردار نہیں ہے یہ ایک سول سوٹ ہے جو ایک ٹریبونل کے ذریعے اپنی گزارش لے کر جائے گا اور ٹریبونل کا جج نوٹس جاری کرے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ جس فورم کے اوپر ٹویٹ یا پوسٹ کی گئی ہوگی اس پر نوٹس ہوگا اور ایک ہی پیشی پر فیصلہ ہوگا، ٹریبونل کے جج صاحب کہیں گے کہ اکیس دن میں اپنی مرضی کی تین پیشیوں کی تاریخیں لے لیں، اگر کوئی دفاع کرنا چاہتا ہے تو وہ کہہ سکتا ہے میں دفاع کرنا چاہتا ہوں اگر وہ ثابت ہوجاتا ہے تو تین ملین ڈگری جاری ہوگی اسے ہرجانہ دینا ہوگا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سات دن اس کو دیئے جائیں گے کہ اگر وہ کرمینل سائیڈ پر جانا چاہتا ہے تو جاسکتا ہے، ایک سو اسی دنوں میں کیس کو مکمل کرنا ہوگا، ملک میں مروجہ قوانین میں ٹریبونل کے قوانین ہیں، ہائی کورٹ کے جج کو ٹریبونل کا درجہ دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت ہے کہ اتوار تک ہم اس کی منظوری روک رہے ہیں اتوار تک صحافتی تنظیمیں ہمیں لکھ کر اس شق کے بارے میں آگاہ کریں جس پر اعتراض ہو اور وہ ہم سے گفتگو کرسکتی ہیں، ہم اس کو سیاست کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہتے ہم لوگوں کی پگڑیاں نہیں اچھالنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سے خبریں چلتی ہیں لیکن باہر کے ممالک میں نہیں چلتیں وہاں پر قوانین مضبوط ہیں، جن کا کام ہی یہی ہے کہ چہک چہک کر ڈالر کمانے ہیں ان لوگوں کے لئے مسائل ہیں یہ مسائل عام صحافیوں کے لیے نہیں ہوسکتے ورکنگ صحافی کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا جو جھوٹ بول رہا ہے ایجنڈا بیس ہے صرف اسی کو مسئلہ ہے، وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ ہم تمام صحافی اداروں کے ساتھ بیٹھ کر اس پر بات کرنے کو تیار ہیں اظہار رائے پر کوئی پابندی لگاسکتا ہے نہ ہوگی لیکن اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو غلط کام کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا سے کوئی ڈرا ہوا نہیں ہے سوشل میڈیا کے الزامات پر ضرور اعتراض ہے سوشل میڈیا کو تمیز اور تہذیب کے ساتھ چلنا ہوگا جیسا کہ پورے ملک کے اندر مروجہ قانون ہیں اور وہی طریقہ یہاں پر اختیار کیا گیا ہے،جج صاحب کو دن میں صرف دو کیس سننے ہوں گے، ججز کے پاس تین تین سو کیسز ہوتے ہیں اس لئے وہ ان کیسز کو سن ہی نہیں پاتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوتا ہے میں وزیراعلیٰ کو سوشل میڈیا سے بچانا چاہتی ہوں ایسا نہیں ہے بس توہین کرنے کی اجازت کیسے دی جائے گی، وہ جو صحافی کا لفظ استعمال کررہے ہیں وہ صحافی نہیں ہیں، اس میں پہلا کیس میں لے کر جاؤں گی جس میں میری بہن کے حوالے سے غلط بکواس کی گئی، یہ لاء ہ صحافی کے خلاف ہے نہ حکومت کے حق میں ہے، اگر اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے اور تھپڑ مارا جاتا ہے وہ بھی اس میں جاسکتے ہیں اور میں ساتھ کھڑی ہوں گی۔

Pakistan Most Popular News Channel


HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv