فلسطین کیلیے سعودی فرمانروا 30 اور ولی عہد کا 20 ملین ریال عطیے کا اعلان

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطین کے لیے 30 ملین جب کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے 20 ملین ریال عطیے کا اعلان کیا ہے۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ نے جنگ زدہ فلسطین کے عوام کے لیے چندہ مہم کا آغاز کردیا اور سب سے پہلے خود مجموعی طور پر 50 ملین ریال چندہ جمع کرایا۔

اسرائیل کی غزہ اور مغربی کنارے میں جنگی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام کی ادویات، خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی سے مدد کے لیے عوامی عطیات کنگ سلمان سینٹر کی ’ساہم‘ ویب سائٹ پر جمع کی جائیں گی۔

سعود عرب کے ریلیف پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ عطیات جمع کرنے کی یہ مہم کرائسز میں گھیرے میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے سعودی عرب کے عظیم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی خیرخواہی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

الیکشن کمیشن کی صدر عارف علوی کو عام انتخابات 11 فروری کو کروانے کی تجویز، خط لکھ دیا

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 11 فروری 2024 کی تاریخ تجویز کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تجویز کر دہ تاریخ سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نےصدر کو انتخابات کیلئے 11 فروری کی تاریخ تجویز کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تجویز ہے 11 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرائے جائیں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے خط لکھ رہا ہوں میں توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ عدالت نے مشاورت کا حکم دیا سپریم کورٹ کاحکم ہےصدر سے انتخابات سے متعلق ملاقات کی جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل صدر او رچیف الیکشن کمیشن کی ملاقات طےکرائیں گے سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے امید ہے معاملہ ملاقات میں طے پاجائیں گے عدالت نےکہاہےملاقات کی رپورٹ 3نومبرکوعدالت میں جمع کرائی جائے۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر راجا سکندر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے وفد نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات کے بعد وفد واپس الیکشن کمیشن آفس چلا گیا اور چیف الیکشن کمشنرکی سر براہی میں مشاورتی اجلاس دوبارہ ہوا جس میں صدر مملکت کے ساتھ ہونے والی مشاورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ، ممبرسندھ نثار درانی، ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ، ممبر کے پی اکرام اللہ، ممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاسمیت قانونی ٹیم کے ارکان شریک ہوئے۔

صدر مملکت کے ساتھ انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کا جائزہ لینے کے بعد 11 فروری کی تاریخ تجویز کر کے صدر مملکت کو بھیج دی گئی۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے انتخابات کی تاریخ دینےسےقبل صدرمملکت سےمشاورت نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا اور وکیل الیکشن کمیشن کو حکم دیا صدرمملکت سے آج ہی رابطہ کریں اور کل تک سپریم کورٹ کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے انتخابات کی جو بھی تاریخ رکھی جائے اس پرسب کے دستخط ہوں اوراس تاریخ میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی، جو تاریخ دی جائےاس پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔ صدراورالیکشن کمیشن کےاختیارات نہیں لے رہے۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ادارے ترقی کریں، پارلیمنٹ اپنا کام کرے اور صدراپنا کام کریں، ہرکسی کو اپنا کام خود کرنا ہوگا، ہم دوسروں کاکام نہیں کریں گے۔

سینیٹ: نیب ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن توسیع کی منظوری

 اسلام آباد: سینیٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں 120 دن توسیع کی منظوری دے دی۔

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا جس میں نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش کردی گئی جس ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئے نیب ترمیمی آرڈی ننس میں 120 دن کی توسیع کردی۔

 

 

قرارداد پیش کرنے پر پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اعتراض کیا کہ سپریم کورٹ نے نیب آرڈی ننس مسترد کردیا ہے پھر آج اسے کیوں پیش کیا جارہا ہے۔

اس پر ن لیگ کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون سازی پارلیمینٹ کا اختیار ہے یہ ہمارا اختیار ہے ہم اسے پاس کریں گے۔

ورلڈکپ؛ بھارت نے سری لنکا کو 358 رنز کا ہدف دیدیا

آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف 8 وکٹوں نقصان پر 357 رنز بنالیے۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم گل 92 اور کوہلی 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 21، سوریا کمار یادیو 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ شریاس ایر 46 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا نے 80 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اور دشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

لنکن کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے دھننجایا ڈی سلوا کی جگہ دشن ہیمنتھا پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا اور دلشان مدھوشانکا

آزاد کشمیر میں ایک ہی دن چھ سگے بھائی چھ دلہنیں لے کر آگئے

کوٹلی: آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کے نواحی علاقہ سمروڑ میں انوکھی اور منفرد شادی ہوئی جس میں ایک ہی دن 6 سگے بھائی 6 دلہنیں  لے کر آگئے۔

 آزاد کشمیر کوٹلی کے رہائشی استاد محمد شفیع نے اپنے 6 بیٹوں کی ایک ہی دن شادی کرکے نئی مثال قائم کردی۔ شہری محمد شفیع کے کل چھ بیٹے ہیں اور سب کی ارینج میرج ہوئی ہے،تمام بھائیوں کی شادی اپنے ہی خاندان میں ہوئی۔

اس شادی میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کئی ہزار افراد نے شرکت کی اور علاقے میں دھوم مچ گئی۔

 

والد محمد شفیع کا کہنا ہے کہ  میرے 6 بیٹے ہیں اور سب کی شادی ایک ساتھ کی اس لیے کہ مہنگائی کے اس دور میں الگ الگ شادی کرنا مشکل ہے۔

عمران خان کو سلوپوائزن نہیں دیا جارہا، ڈاکٹر فیصل سلطان

راولپنڈی پولیس نے 9 مئی کے کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان ریکارڈ کرلیا جو کہ اڈیالہ جیل میں ریکارڈ کیاگیا۔

 اڈیالہ جیل میں بیان ریکارڈ کرتے وقت عمران خان کے وکیل بھی موجود تھے۔ بیان ریکارڈ کرنے کے ساتھ ہی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو ملاقات کی اجازت مل گئی جہاں انہوں ںے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفت گومیں ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ بظاہر عمران خان کو سلوپائزنگ دینے کی کوئی علامت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا وہ مکمل تندرست ہیں، انہوں نے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی وہ کم خوراک روٹین میں کھاتے ہیں، ان کا مزاج بالکل ٹھیک ہے اور وہ اپنی خوراک سے مطمئن ہیں۔

دریں اثنا ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور سینئر وکیل حامد خان نے صحافیوں سے گفت گو میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے لیے ہم سب فکرمند ہیں، ہمیں تشویش ہے چیئرمین پی ٹی آئی پر پہلے بھی حملے کیے جاچکے ہیں، اتنے عرصے سے انھیں ٹینشن میں رکھا ہوا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمیشہ بات چیت ہوسکتی ہے باقی کس سے بات ہوسکتی ہے وہ وقت کے ساتھ سامنے آجائے گا، ابھی پی ٹی آئی کے ساتھ ظلم و جبر ہو رہا ہے باقی جماعتوں کو کھلی چھٹی ہے اور وہ اپنی سیاسی مہم چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہا

الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر مملکت سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر مملکت سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران انتخابات کی تاریخ   بتائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن حکام نے ایوان صدر سے رابطہ کیا ہے، جس میں صدر مملکت سے ملاقات کے لیے آج کا وقت مانگا گیا ہے

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے صدر مملکت سے مشاورت کی جائے گی، جس کے بعد عدالت میں سبمیشن جمع کروا دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے اس سلسلے  میں عدالت کو آگاہ کردیا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر سے انتخابات سے  متعلق مشاورت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ آئینی بحث میں پڑے بغیر صدر مملکت سے مشاورت کی جائے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق غور کیا گیا۔

ایشوریا رائے کی سالگرہ پر ابھیشیک سمیت پوری بچن فیملی غائب

 ممبئی: ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کی 50ویں سالگرہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ روز بچن خاندان کی اکلوتی بہو اور سُپر اسٹار ایشوریا رائے نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی 50ویں سالگرہ منائی، اداکارہ نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن اور والدہ کے ہمراہ کیک کاٹا۔

ایشوریا رائے بچن نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سفید لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کی بیٹی بھی سفید ٹاپ کے ساتھ جینز میں نظر آئیں۔

اداکارہ اپنی بیٹی اور والدہ کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے خوش نظر آئیں لیکن اس تقریب میں ابھیشیک بچن سمیت پوری بچن فیملی غائب تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی سوال اُٹھا دیے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان اب بھی ایشوریا رائے سے محبت کرتے ہیں؟

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ “ایشوریا رائے کے شوہر ابھیشیک بچن کبھی بھی ان کے ساتھ نہیں ہوتے، ہر تقریب میں اکیلی ہی نظر آتی ہیں اور اب سالگرہ کی تقریب میں بھی اکیلی تھیں”۔

a6

ایک صارف نے سوال کیا کہ “سالگرہ کی تقریب میں باقی سب کہاں ہیں؟”

a5

صارفین نے پوچھا کہ “ابھیشیک کہاں ہے؟”

a2 a3

a4

سنگیتا نامی صارف نے کہا کہ “ایشوریا رائے کے سُسرال والوں کو اُن کی بالکل بھی قدر نہیں”۔

a1

واضح رہے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی ہے۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں کئی بار میڈیا پر آئی ہیں، یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ کے بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں۔

پرفارمنس کا اللہ مالک، بابراعظم نے سبیا ساچی کی شیروانی خرید لی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں گرین شرٹس کے ڈگمگاتے جہاز کے کپتان بابر اعظم ایک حیران کن وجہ سے سرخیوں میں آگئے ۔

کرکٹ کی دنیا کے قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے ٹف شیڈول میں سے وقت نکال کر اپنی شادی کے لیے روایتی بھارتی ڈیزائنر شیروانی خریدی ہے جس کی قیمت بھارتی 7 لاکھ روپے ہے۔

بھارتی روپے کی قدر پاکستانی کرنسی سے کہیں زیادہ ہونے کے باعث یہ شیروانی پاکستانی روپوں میں 23 لاکھ 34 ہزار روپوں سے زائد کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اعظم نے ڈیزائنر شیروانی کسی اور سے نہیں بلکہ مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی سے خریدی تھی جو دلہن اور دلہن کے بہترین ملبوسات کے لیے مشہوراور بالی ووڈ سیلیبرٹیز کے پسندیدہ ترین ہیں۔ ڈیزائنر کے انتخاب اور شیروانی پر اتنے خرچے نے سبھی کو حیران کیا ہے۔

اس خبر نے بہت سے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ، خاص طور پرٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے۔ 1992 میں عالمی چیمپیئن بننے والی پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اہم مقابلے سے ایک دن قبل کولکتہ پہنچی تھی۔

یہ شیروانی بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں بقاء کی جنگ والے اس اہم ترین میچ سے قبل خریدی جب ٹیم 6 میچ کھیل کر 4 میں شکست سے دوچار ہوچکی تھی اور سیمی فائنل میں بھی اس کی شرکت غیر یقینی ہے۔

ایسے میں ٹیم کے کپتان کی اپنی عنقریب ہونے والی شادی کی خریداری میں مشغول ہونا غیر معمولی بات ہے۔

بابر اعظم کی شادی رواں سال کے آخر میں سرانجام پانے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیروانی کے علاوہ بابر اعظم نے فائیو اسٹار ہوٹل کے پرتعیش ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے زیورات بنانے والی ایک کمپنی سے بھاری رقم پر زیورات بھی خریدے۔

شادی کی تیاریوں کے حوالے سےایسی دلجمعی لیکن میدان میں مایوس کن کارکردگی کپتان کی ترجیحات پر سوالیہ نشان اٹھا رہی ہے۔

عام انتخابات کی تاریخ کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا،صدر سے مشاورت کے معاملے پرغور کیاجائے گا،ذرائع

ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا۔معاملہ

الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا

عام انتخابات کی تاریخ پر صدر سے مشاورت کے معاملے پر۔غور کیا۔جائے گا،ذرائع
الیکشن کمیشن لائحہ عمل طے کرے گا

قطر میں بھارتی جاسوسوں کا پکڑا جانا دیگر ممالک میں نیٹ ورک موجودگی کا ثبوت ہے، پاکستان

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر میں بھارتی جاسوسوں کا پکڑا جانا دیگر ممالک میں نیٹ ورک موجود ہونے کا ثبوت ہے۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے قطر میں بھارتی بحریہ کے افسران کو سزاے موت کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ یہ  بھارتی جاسوسی اور   تخریب کاری نیٹ ورک کے دیگر ممالک، مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں موجودگی کی تصدیق کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل مدت سے اس بھارتی تخریب کار نیٹ ورک کے حوالے سے بات کر رہا ہے۔ 2016ء  میں بھارتی بحریہ کے ایک اعلیٰ افسر کمانڈر یادیو کو پاکستان میں تخریب کاری و جاسوسی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی مظالم جاری ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی کشمیریوں کو بھارتی افواج نے شہید اور زخمی کیا۔ کشمیر پر بھارتی مظالم کئی دہائیوں سے جاری ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ روانڈا کی سینیٹ کے صدر پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ صدر مملکت، وزیر اعظم اور مختلف وزرا سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 8-9 نومبر کو ازبکستان، تاشقند کا 2 روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ نگراں وزیراعظم ای سی او کے مستقبل اور باہمی منسلکی کے حوالے سے پاکستان کا ویژن پیش کریں گے۔

ورلڈکپ؛ سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

لنکن کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے دھننجایا ڈی سلوا کی جگہ دشن ہیمنتھا پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا اور دلشان مدھوشانکا

ملک میں 90 روز کے اندر انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا یے

آئین خے تحت صدر ہی تاریخ دے سکتے ہیں پر کیا انہوں نے تاریخ دی،چیف جسٹس

الیکشن تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور صدر دونوں کو نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں، چیف جسٹس

آئین کی خلا ف ورزی پر صدر کے خلاف آرٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے ،چیف جسٹس

الیکشن کے التوا کے سب ذمہ دار ہین،جسٹس اطہر من اللہ

صدر نے تو صرف ایک خط میں گنتی پوری کرکے لکھ دی،چیف جسٹس

صدر کی گنتی تو بالکل ٹھیک یے لیکن انہوں نے تاریخ نہیں دی،چیف جسٹس

صدر تو کہیں گے کہ انہیں آرٹیکل 248 کے تحت استثنا حاصل ہے،چیف جسٹس

صدر سمیت جس نے بھی آئین کئ خلاف ورزی کی اسے نتائج توبھی ہوں گے،چیف جسٹس