برطانیہ میں سوائن فلو کی نئی قسم کے پہلے انسانی کیس کی تصدیق

برطانیہ میں پہلی بار سوائن فلو کی نئی قسم ایچ 1 این 2 کے انسانی کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سوائن فلو کی یہ قسم خنریز میں زیادہ عام ہوتی ہے اور یہ پہلی بار ہے جب برطانیہ میں کسی انسان میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی۔

یو کے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) کے مطابق مریض میں اس بیماری کی علامات کی شدت معمولی تھی اور اب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہوچکا ہے۔

برطانوی ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کیس کی دریافت معمول کی فلو سرویلنس کے دوران ہوئی تھی اور ابھی متاثرہ فرد میں بیماری منتقل ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

بیان میں بتایا گیا کہ مریض کے تعلق رکھنے والے افراد پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ مریض شمالی یارکشائر میں سامنے آیا تھا اور وہاں کے اسپتالوں میں نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ پہلی بار ہے جب برطانیہ میں یہ وائرس کسی انسان میں دریافت ہوا۔

واضح رہے کہ سوائن فلو کے وائرس کو انفلوائنزا اے (ایچ 1) کہا جاتا ہے اور ایچ 1 این 1، ایچ 1 این 2 اور ایچ 3 این 2 اس کی مرکزی ذیلی اقسام ہیں جن کے زیادہ تر کیسز خنزیر میں ہی دیکھنے میں آتے ہیں، مگر کئی بار انسانوں میں بھی ان کی تشخیص ہوتی ہے۔

دنیا بھر میں 2005 سے اب تک ایچ 1 این 2 کے 50 انسانی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، مگر برطانیہ میں اب پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

ایچ 1 این 1 وائرس کی وہ قسم ہے جو 2009 میں وبا کی طرح پھیلی تھی اور اس کے لیے ہی سوائن فلو کی اصطلاح استعمال ہونا شروع ہوئی تھی۔

اب یہ وائرس انسانوں میں سرد موسم میں عام گردش کرتا ہے اور اسے سوائن فلو نہیں کہا جاتا۔

یو کے ایچ ایس اے کی جانب سے اس کیس کی تفصیلات عالمی ادارہ صحت کو فراہم کی گئی ہیں۔

ایلون مسک کی نیتن یاہو سے ملاقات؛ حماس کو ہمیشہ کیلیے ختم کرنے پر اتفاق

تل ابیب: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’X‘‘ پر ایک مشترکہ لائیو چیٹ میں ایلون مسک نے نیتن یاہو سے اس بات پر اتفاق کیا کہ اب حماس کو تباہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایلون مسک کی اسرائیل پر آمد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ان کے ساتھ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لائیو چیٹ کی جس کے دوران کہا کہ غزہ کے بہتر مستقبل کے لیے حماس کو تباہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اگر آپ غزہ میں امن، سلامتی اور بہتر زندگی چاہتے ہیں تو حماس کو ہمیشہ کے لیے ختم اور اس کی زہریلی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا جیسا کہ جرمنی اور جاپان میں کیا گیا تھا۔

جس پر ایکس کے مالک ایلون مسک نے نیتن یاہو سے کہا کہ میں آپ کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کیوں کہ اس کے سوا کوئی اور چارہ نہیں، حماس یہودیوں کی نسل کشی کرنا چاہتی ہے۔

ایلون مسک نے مزید کہا کہ حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں “ناگزیر” ہیں اور اسرائیل حماس کے خلاف اپنی جنگ میں شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش بھی کر رہا ہے۔

امریکی ارب پتی تاجر ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ وہ جنگ کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں مدد کرنا چاہیں گے اور یقین رکھتے ہیں کہ غزہ کی بحالی اور ترقی مستقبل میں جنگ کو روکنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا چوتھا اور آخری روز ہے لیکن یرغمالیوں کے بدلے میں قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث امریکا، قطر اور مصر نے سیز فائر میں توسیع پر زور دیا ہے۔

حماس نے بھی جنگ بندی میں دو سے 4 روز کی توسیع پر ہامی بھری ہے اور اسرائیل نے بھی امریکا کو یقین دلایا ہے کہ وہ جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کے لیے راضی ہے تاہم اب تک اس کا اعلان نہیں ہوسکا ہے۔

عالیہ بھٹ اور منوج باجپائی نے بہترین اداکاری پر فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز جیت لیے

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکارہ عالیہ بھٹ اور منوج باجپائی نے فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈ میں بہترین اداکاری کے ایوارڈز جیت لیے۔ 

عالیہ بھٹ کو ویب اورجنل فلم کے تحت نیٹ فلکس میں ان کی ڈیبیو فلم ’ڈارلنگ‘ پر بیسٹ ایکٹریس کا ایوارڈ ملا ہے۔

منوج باجپائی نے نیٹ فلکس کے کورٹ روم ڈرامہ فلم ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ پر بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیتا۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی ویب سیریز کہرا، اسکوپ، مونیکا : او مائے ڈارلنگ اور گل موہر کو بھی بہترین سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیتنے والوں میں وجے ورما بھی شامل تھے جنہیں کرائم سیریز ’دھاڑ‘ پر اپنی شاندار پرفارمنس سے یہ اعزاز حاصل ہوا۔

ٹیکس نیٹ اور ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

 اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ماہرین کی ایک ٹیم پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم ٹیکس نیٹ اور ٹیکس ریونیو بڑھانے کے معاملے میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے حکام سے ملاقاتیں کرے گی اس ٹیم کا قرض پروگرام کی قسط سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع نے بتانا ہے کہ آئی ایم ایف ماہرین کی ٹیم ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے مشاورت کرے گی، تکنیکی ماہرین کا وفد پاکستانی حکام سے تقریباً ایک ہفتہ ٹیکس پالیسی پر مشاورت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد اور ایف بی آر ٹیکس پالیسی میں ترامیم کے لیے اقدامات کریں گے، ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ماہرین کی مشاورت کا مقصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا، ریٹیلرز کیلئے اسکیم کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر بنایا جائے گا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ مزید 10 لاکھ لوگ ٹیکس نیٹ میں لاکر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی، تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں ترامیم تیار کی جائیں گی، تیار کی جانے والی ٹیکس ترامیم آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس پالیسی اور انفورسمنٹ میں بہتری کیلئے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد معاونت کرے گا، آئی ایم ایف کے ماہرین کی ٹیم ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی تاہم اس ٹیم کا موجودہ قرض پروگرام اور اس کی قسط سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 15 فیصد تک بڑھانے کیلئے ترامیم کا فیصلہ کیا جائےگا، آئی ایم ایف کی شراکت داری سے کمپلائنس امپرومنٹ پلان مارچ 2024ء تک تیارکیا جائےگا، کمپلائنس امپرومنٹ پلان کے تحت رسک رجسٹرڈ رپورٹ اور ڈیش بورڈ تیارکر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر فیلڈ فارمیشنزکی جانب سے ٹیکس دہندگان کی معلومات پر رسک رجسٹرڈ تیارکیا جائےگا، ایف بی آرفیلڈ فارمیشنزکو ٹیکس دہندگان کی معلومات بینکوں، نادرا اور ایف بی آر انٹیگریشن سے ملیں گی،  ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کیلئے فہرست مرتب کی جائے گی جو آئی ایم ایف سے بھی شیئر ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس پالیسی میں ترامیم کے ذریعے کمپلائنس رسک مینجمنٹ کو ٹیکس پالیسی کا حصہ بنایا جائےگا، کمپلائنس رسک مینجمنٹ کی تیاری میں ایف بی آر اور آئی ایم ایف شراکت داری سے کام کریں گے، ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور ٹیکس پالیسی کو الگ کرنے کیلئے ایف بی آر تکنیکی وفد سےمذاکرات ہوں گے۔

ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز؛ نہ چارج صحیح فریم ہوا نہ نیب کو پتہ تھا شواہد کیا ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ

ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاناما جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، جے آئی ٹی نے 10 جولائی 2017 کو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ، 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے حتمی فیصلہ دیا، 28 جولائی کو وزیر اعظم پاکستان کو نااہل قرار دیا گیا، سپریم کورٹ نے فیصلے کے چھ ہفتوں میں نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت دی تھی۔

وکیل نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز ، حسین نواز ، حسن نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس دائر کیا گیا ، فیصلے کی روشنی میں نواز شریف ، حسین اور حسن نواز کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس دائر کیا گیا، نیب دوران جرح تسلیم کرچکی ہے کہ ہمارے پاس ریفرنس دائر کرنے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں تھا، احتساب عدالت کو چھ ماہ میں ریفرنس پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی، فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف بری ہوئے، العزیزیہ میں 7 سال اور ایون فیلڈ میں دس سال کی سزا ہوئی، العزیزیہ میں نیب نے سزا بڑھانے کی اپیل دائر کررکھی ہے۔

امجد پرویز کا کہنا تھا کہ ہم نے جے آئی ٹی کا والیم 10 مانگا تھا مگر ہمیں فراہم نہیں کیا گیا، نیب نے جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر ریفرنسز دائر کر دیے، نیب نے نواز شریف کو ایک کال اپ نوٹس بھیجنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، گواہوں کے بیانات کے علاوہ کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے، نیب نے ٹی وی انٹرویوز پیش کیے، نواز شریف کی اسمبلی فلور پر کی گئی تقریر کا حوالہ دیا، ایک گواہ رابرٹ ریڈلے پیش کیا جو نواز شریف کی حد تک کیس میں متعلقہ گواہ نہیں۔

وکیل نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں 19 اکتوبر کو فرد جرم عائد کیا گیا، والیم دس ایم ایل اے پر مشتمل تھا ، ہم نے والیم دس مانگا تھا مگر ہمیں فراہم نہیں کیا گیا، نیب کے کال اپ نوٹس میں تفتیش سے متعلق کچھ نہیں ہے۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ تو نیب نے اپنی طرف سے الگ سے کوئی تفتیش نہیں کی؟

وکیل امجد پرویز نے جوابد یا کہ جی بالکل، نیب نے صرف جے آئی ٹی کے سامنے بیان کی تصدیق چاہی، نیب نے نواز شریف کو خود سے کوئی سوالنامہ نہیں دیا۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ پوری جے آئی ٹی رپورٹ نیب نے ریفرنس میں شامل کر دی؟۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز شریف کو مالک اور مریم نواز سمیت دیگر بچوں کو بے نامی دار ثابت کرنے کا بوجھ پراسیکیوشن پر تھا، ہمارا مؤقف یہی رہا کہ چارج بھی غلط فریم ہوا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ معذرت کیساتھ نا چارج صحیح فریم ہوا اور نا نیب کو پتہ تھا کہ شواہد کیا ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نیب نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ مریم نواز بینفشل اونر ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ نیب نے یہ کوشش ضرور کی مگر اس الزام کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

وکلا نے کہا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسز کا الزام مسترد کر دیا، نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر نہیں کی، عدالت نے نواز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر سزا سنا دی، سمجھ سے باہر ہے کہ کرپشن کی بنیاد ختم ہو گئی لیکن عمارت پھر بھی کھڑی ہو گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جب کرپشن ہی نہیں تو پھر آمدن سے زائد اثاثے کیسے آ گئے؟، ایک عوامی نمائندہ کے اثاثے اگر معلوم  آمدن سے زائد اثاثے ہیں تو بغیر کرپشن کے وہ یہ کیسے بنا سکتا ہے؟۔

عدالت نے اپیلوں پر سماعت بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی دو اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردیتے ہیں۔

آرمی چیف سے سعودی کمانڈر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پرتبادلہ خیال

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے  جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دفاع، سیکورٹی اور فوجی تربیت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون، علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ  معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔خطے میں امن قائم کرنے میں دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔  آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ بنوں کے چیف ایگزیکٹیو افسر بلال پاشا کی مبینہ خودکشی

خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے کنٹونمنٹ بورڈ کے نوجوان چیف ایگزیکٹیو افسر بلال پاشا نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ بلال پاشا کی لاش سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دی گئی جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ان کی خودکشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

بلال احمد پاشا کا تعلق خانیوال کے علاقہ عبدالحکیم سے تھا۔ انہوں نے سی ایس ایس 47ویں کامن گروپ سے کیا تھا۔ وہ ایک خوش مزاج افسر تھے جو دوسرے کے کام آتے تھے اور ان میں سرکاری افسری کی رعونت اور تکبر نہیں تھا۔

ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ آن لائن پڑھاتے تھے اور سی ایس ایس کی تیاری کرواتے تھے۔ ان کی ناگہانی موت ان کے شاگردوں اور دوست و احباب سب کے لیے حیرت اور صدمے کا باعث بنی ہوئی ہے۔

شہزاد اکبر لندن میں مبینہ تیزاب حملے میں زخمی

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے تیزاب پھینکا گیا ہے۔

ایکس پر تویٹ کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے لکھا کہ گزشتہ شام مجھ پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھیکا، حملہ انگلینڈ پر میری رہائشگاہ پر کیا گیا جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تیزاب سے کیے گئے حملے میں زخمی ہوا ہوں لیکن میں ان حملوں سے گھبراوں گا نہیں، البتہ میری حالت خطرے سے باہر ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ اور بچوں کو اس حملے میں نقصان نہیں پہنچا جب کہ پولیس اور ایمرجنسی سروس پر وقت پہنچ گئی تھیں۔

 

 

کوہستان میں جرگے کے حکم پر لڑکی کا قتل، وزیراعلیٰ کا ملزمان کی گرفتاری کا حکم

پشاور: کوہستان میں مبینہ طور پر جرگے کے ایما پر لڑکی کے قتل کے واقعے پر نگراں وزیر اعلیٰ سید ارشد حسین شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں ایڈیشنل ہوم سیکریٹری سے رابطہ کیا اور واقعے کی فوری انکوائری کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے بھی رابطہ کیا اور واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعلی ارشد حسین نے کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون اور انصاف کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، مقتولہ لڑکی کی ساتھی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

شیئر

بنوں میں افغان باشندے کا خودکش حملہ، دو شہری شہید، اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

بنوں کےعلاقے بکاخیل میں موٹر سائیکل سوارخودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے بکہ خیل میں ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں 2 بے گناہ شہری شہید ہوگئے جبکہ دس افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی ہونے والوں 7 شہری اور 3 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار کی شناخت بھی کر لی گئی جو حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا اور بعد میں افغان شہری کے طور پر اس کی شناخت ہوئی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق افغان شہری افغانستان کے شناختی کارڈ تذکرے کی بنیاد پر پاکستان میں داخل ہوا تھا، دہشت گرد کا نام رابن اللہ ولد خانور گل جبکہ اُس کا تذکرہ نمبر 08916164 ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مصدقہ ریکارڈ کے مطابق رواں سال پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں یہ 16ھواں افغان شہری سامنے آیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر شہریوں و جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو میں مریم اورنگزیب کو نو دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ وارنٹ گرفتاری جج عبہر گل نے جاری کیے اور متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیلِ کرانے کی ہدایت دے دی۔

جج نے مریم اورنگزیب کو نو دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے، پولیس نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک اور 23 زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں میں دو روز سے گرج چمک کے ساتھ بارش، طوفان اور کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ان واقعات میں 2 درجن افراد ہلاک اور تقریباً اتنے ہی زخمی ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں 24 گھنٹوں میں 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ طوفانی بارشوں نے کئی مکانات کو تباہ کردیا جب کہ مال مویشی کو بھی نقصان پہنچا۔

آج دوپہر کے بعد سے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے لیکن بھارتی محکمۂ موسمیات نے گجرات کے کچھ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات زیادہ تر کھیتوں اور میدانی علاقوں میں پیش آئے۔ ان علاقوں میں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام ہیں تاہم پہلی بار اتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ریاستی حکومت نے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جانی اور مالی نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے سروے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی بنائی گئی رپورٹ کی بنیاد پر متاثرین کی مالی مدد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گجرات میں اگست 2020 میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے 14 افراد جب کہ اگست 2019 میں 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان دونوں واقعات میں آسمانی بجلی سے ہلاک ہونے والے بھی شامل تھے۔

عمر شریف اور اُن کی بیٹی کی موت کا ذمہ دار بیٹا جواد ہے، اہلیہ کا حیران کُن انکشاف

پاکستان کے نامورکامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر ننے پہلی بیوی سے عمر شریف کی بیٹی حرا کے انتقال سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں عمرشریف کی اہلیہ زرین عمر نے نجی چینل کے بیورو چیف نعیم حنیف کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے عمرشریف کے بیمار ہونے کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔

انٹرویو میں نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی بیماری کی وجہ ان کی بیٹی حرا عمر کی المناک موت تھی۔

نعیم حنیف نے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کو بہن کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے انٹرویو میں اس حوالے سے متعدد انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈاکٹروں نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے خونی رشتہ دار کے ہونے پر زور دیا تھا، لیکن جواد نے اپنی بہن کو گردے کا عطیہ نہیں دیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جواد عمر نے گردہ عطیہ کرنے کے بجائے غیر قانونی طریقے پر غور کیا۔ جواد نے یہ سب والد کی جانب سے حرا کے علاج کے لیے دی گئی رقم کا کچھ حصہ اپنے لیے بچانے کیلئے کیا‘۔