پاکستان کے نامورکامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر ننے پہلی بیوی سے عمر شریف کی بیٹی حرا کے انتقال سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں عمرشریف کی اہلیہ زرین عمر نے نجی چینل کے بیورو چیف نعیم حنیف کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے عمرشریف کے بیمار ہونے کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔
انٹرویو میں نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی بیماری کی وجہ ان کی بیٹی حرا عمر کی المناک موت تھی۔
نعیم حنیف نے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کو بہن کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے انٹرویو میں اس حوالے سے متعدد انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈاکٹروں نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے خونی رشتہ دار کے ہونے پر زور دیا تھا، لیکن جواد نے اپنی بہن کو گردے کا عطیہ نہیں دیا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’جواد عمر نے گردہ عطیہ کرنے کے بجائے غیر قانونی طریقے پر غور کیا۔ جواد نے یہ سب والد کی جانب سے حرا کے علاج کے لیے دی گئی رقم کا کچھ حصہ اپنے لیے بچانے کیلئے کیا‘۔