امریکی کمپنی کروز نے بغیر ڈرائیور چلنے والی کاریں مارکیٹ سے واپس اٹھا لیں

امریکی کمپنی کروز کی جانب سے بغیر ڈرائیور چلنے والی کاریں مارکیٹ سے واپس اٹھاتے ہوئے کہا کہ 950 کاروں کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کے لیے واپس اٹھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے مذکورہ اقدام ایسے وقت آیا، جب اکتوبر میں سان فرانسسکو میں گاڑی نے ایک راہ گیر کو زخمی کردیا تھا، اس کے بعد ہی کیلیفورنیا کے ریگولیٹرز کی جانب سے پابندی لگائی گئی تھی۔

کمپنی نے بُدھ کو امریکی سیفٹی ریگولیٹرز کی جانب سے پوسٹ کی گئی دستاویزات میں کہا کہ سافٹ ویئراپ ڈیٹ کرنے کے لیے مستقبل میں ایسا ہی کوئی واقعہ پیش نہ آئے، اس لیے مارکیٹ سے اٹھایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ دو اکتوبر کو ہونے والے حادثے کے کمپنی کے لیے مشکلات کھڑی کردی تھیں، کیلیفورنیا کی ریگولیٹرز نے کہا کہ یہ کاریں عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گئی ہیں۔

 

 

کمپنی کروز کا کہنا ہے کہ یو ایس نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پوسٹ کی گئی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ اس نے آزمائشی گاڑیوں میں پہلے سے ہی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر رکھا ہے، جن کی نگرانی کی جارہی ہے۔

بدھ کے روز ایک بیان میں جی ایم یونٹ نے کہا کہ اس نے یہ یاد دہانی کرائی حالانکہ اس نے یہ طے کیا تھا 10 میل سے 100 میل کے فاصلے پر سنگین طے کرنے پر ایسا ایسا ہی حادثہ دوبارہ ہوسکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نظام کا جائزہ لینے کے بعد اس نے ایک چیف سیفٹی آفیسر کو شامل کیا ہے ساتھ ہی اکتوبر کے حادثے پر اپنے ردعمل کا جائزہ لینے کے لیے ایک قانونی فرم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، تکنیکی وجہ تلاش کرنے کے لیے ایک تھرڈ پارٹی انجینئرنگ فرم سے بھی مدد حاصل کی گئی ہیں۔

بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ ہی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع جزوی طورپرمطلع ابر آلود رہے گا۔

کوئٹہ میں دو روز کی مسلسل بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ کم ازکم درجہ حرارت ایک، قلات میں چار سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

گوادر اور جیونی میں 19، نوکنڈی میں17 سینٹی گریڈ ریکارڈ، تربت میں21 اور سبی میں17سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے اکثرعلاقوں میں موسم سرد خشک رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان نے دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کے لیے آن لائن بکنگ کا آغاز کردیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے“سکھ یاترابکنگ پورٹل“کاافتتاح کر دیا، جس کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کا افتتاح کر دیا ہے، اب دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان میں آن لائن ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے، اور آمدورفت کیلئے گاڑی کاانتخاب بھی کیا جا سکے گا۔

”سکھ یاترابکنگ پورٹل“سے سیکیورٹی سروسز ہائر کرنا ممکن ہو گا، اور ٹورز کے دوران سکھ یاتریوں کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہو گا۔

اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کی بھرپور مہمان نوازی کی جائے گی، یاتریوں کو پاکستان آنے پر کوئی دشواری نہیں ہوگی، پنجاب میں مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لئے ٹورازم پولیس بھی قائم کی جائے گی۔

ممبر پربندھک کمیٹی ڈاکٹر ممبال سنگھ کا ”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کے قیام پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکھ یاتری سال میں 4 مرتبہ پاکستان آتے ہیں، اب بہت آسانی ہوگی۔

ڈاکٹر ممبال سنگھ نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتری یہاں کی محبتوں فراموش نہیں کر سکتے، پاکستان سے واپس جانے والے سکھ پاکستانیوں کے پیار کے گن گاتے ہوئے بے لوث سفارتکار بن جاتے ہیں۔

بھارت کسی بھی تنازع پر اپنا مؤقف پیش کرنے میں آزاد ہے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ بھارت کسی بھی تنازع پر اپنا مؤقف پیش کرنے میں آزاد ہے، جو امریکا کے لیے ایک اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔

وائٹ ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی کا یہ تبصرہ اس سوال کے جواب میں آیا کہ کیا امریکا مشرق وسطیٰ کے بحران کو حل کرنے میں بھارت کے لیے کوئی کردار دیکھتا ہے، اس لیے کہ بھارت کے اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

جان کربی نے کہا کہ بھارت امریکا کے لیے ایک اسٹریٹجک پارٹنر ہے، مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں کسی بھی خاص تنازع یا ہنگامی صورتحال پر اپنے موقف کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز ایک نیوز کانفرنس میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک اہم سٹریٹجک پارٹنر ہے اور مجھے لگتا ہے کہ آپ نے اسے مکمل طور پر اس وقت دیکھا جب وزیر اعظم نریندر مودی یہاں تھے۔

اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا ہے، یہ ہم بھارتی حکومت اور وزیر اعظم پر چھوڑ دیں گے کہ ان کا موقف کیا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور ہم اس شراکت کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہیں۔

یاد رہے کہ حماس نے7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا، جس میں 1400 سے زائد ہلاک اور200 سے زائد یرغمال بنائے گئے ہیں۔

کرس ووکس کا ٹائم آؤٹ سے بچنے کیلئے امپائر کو اشارہ، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

ٹائم آؤٹ تنازعہ کھیلوں کی دنیا میں ایک بڑی خبر بن گیا ہے اور ایسا ہونے کی کافی وجوہات ہیں۔

انٹرنینشل کرکٹ کی 146ویں سال کی تاریخ میں پہلی ابر ایسا ہوا ہے جب کسی کھلاڑی کو ٹائم آؤٹ ہونے کی وجہ سے آؤٹ قرار دیا گیا ہو اور یہ ناپسندیدہ اعزاز سری لنکن اسٹار کھلاڑی انجلومیتھیوز نے بنگلا دیش کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں اپنے نام کیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے قواعد کے مطابق ٹی وی امپائر کسی بھی کھلاڑی کو تیار ہو کر کریس پر پہنچ کر پہلی گیند کا سامنا کرنے کے لئے دو منٹ کا وقت دیتا ہے تاہم انجلو میتھیوز ہیلمٹ کی خرابی کے باعث ایسا کرنے میں ناکام ہوئے جس پر مخلاف ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر فیلڈ امپائر نے میتھیوز کو ٹائم آؤٹ قرار دیا۔

انجلو میتھیوز کو اس طرح آؤٹ قرار دینے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے جب کہ سری لنکن کھلاڑی نے بھی امپائر کے اس کے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا، اس کے علاوہ آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے اس ٹائم آؤٹ کو افسوسناک قرار دیا۔

اب انگلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز کرکٹ ورلڈ کپ میچ کے دوران بھی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

ایکس پر کی گئی ٹویٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ اسٹار کرس ووکس نے اپنے ہیلمٹ میں کچھ مسائل کا سامنا تھا جو انہوں نے فیلڈ امپائر کو دکھایا تاکہ ٹائم آؤٹ نہ ہو جائے۔

اس سوشل میڈیا پوسٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ ہر جگہ شکیب الحسن کا خوف ہے تو دوسرے کا کہنا تھا کہ ’انجلو میتھیوز دیکھ رہے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے ایکس پر ایک میم کی صورت میں بھارتی فلم شیئر کا ڈائیلاگ شیئر کرت ہوئے کہا کہ کرس ووکس نیدرلینڈز کے خلاف کہتے ہیں کہ ’بالکل رکس نہیں لینے کا‘۔

آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، کسانوں، پراپرٹی ڈیلرز سے بھاری ٹیکس وصولی کا مطالبہ کردیا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ریٹیلرز، زرعی انکم ٹیکس اور رئیل اسٹیٹ سے مکمل ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستانی معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات جاری ہیں، ایف بی آر نے رواں مالی سال کے اختتام تک ریونیو پروجیکشن رپورٹ آئی ایم ایف کو فراہم کر دی جس پرمالیاتی ادارہ 11 نومبر تک رسپانس دے گا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، ایگریکلچر، رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ٹیکس کلیکشن میں شارٹ فال ہوا تو ریٹیلرز پر دسمبر کے بعد سے فکسڈ ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنے کے لئے اسکیم متعارف کرانے کے اختیارات ایف بی آر کے پاس ہیں، ایگریکلچر پر ٹیکس کے لئے صوبوں سے مشاورت اور رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس عائد کے لئے انفورسمنٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف مشن نے ٹیکس پالیسی میں ترامیم اور ٹیکس فالز ختم کرنے کے لئے ایف بی آر کو تجاویز دی ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی میں شارٹ فال کی صورت میں فوری طور پر نئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جن سیکٹرز سے ٹیکس وصولی کم ہے مالیاتی ادارے نے وہاں ٹیکس پالیسی مؤثر بنا کر انفورسمنٹ کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 146واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

مفکر پاکستان شاعرِ مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا 147 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی جس میں پاک نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

مہمان خصوصی نے پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا اور سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے مزار پر پھول رکھ کر فاتحہ خوانی کی۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 20ویں صدی کے معروف مفکر، شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔

علامہ اقبال کی زندگی پر ایک نظر

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ کے محلہ چوڑیگراں میں پیدا ہوئے۔

علامہ محمد اقبال نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی اور پھر لاہور کا رخ کیا۔ 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔

علامہ اقبال 1905 میں برطانیہ چلے گئے اور وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی، جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے لنکنزاِن میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی۔ بعد ازاں وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔

علامہ اقبال نے ہی پاکستان کا تصور دیا، علامہ اقبال کا کلام اُردو اور فارسی دونوں زبانوں میں ہے، ان کی مشہور کتابوں میں بانگِ درا، بال جبریل، اور ضرب کلیم اُردو شاعری کے مجموعے ہیں، پیام مشرق، زبور عجم، جاوید نامہ وغیرہ فارسی کی کتابیں ہیں۔

ملت اسلامیہ کو “ لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری “ جیسی آفاقی فکر دینے والے علامہ اقبال نے قانون اور فلسفے میں ڈگریاں لیں لیکن انہوں نے جذبات کے اظہار کے لے شاعری کا سہارا لیا۔

1934 کو مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل 21 اپریل 1938 کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

حکیم الامت علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری سے امت مسلمہ کو یک جہتی کا پیغام دیا، نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا اور قوم کو بیداری کا سبق دیا تھا۔

عمران خان نے ایرانی جنرل کی موت پر خوشی نہیں منائی، امریکی ماہر

عالمی معاملات اور سیاست پر نظر رکھنے والے امریکی ماہر مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایران کی عسکری تنظیم پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا جشن منایا ہو۔

مائیکل کوگل مین واشنگٹن ڈی سی میں ووڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار اسکالرز میں ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور جنوبی ایشیا کے لیے سینئر ایسوسی ایٹ ہیں اور کئی خبر رساں اداروں کیلئے مضامین بھی لکھتے ہیں۔

جس پر ردعمل دیتے ہوئے مائیکل کوگلمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک ٹوئٹ کیا، اس ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’مجھے (ردعمل دینے میں) دیر ہوگئی ، لیکن واضح رہے کہ ایسا کوئی جواز نہیں ہے کہ عمران خان نے قاسم سلیمانی کے قتل پر جشن منایا اور اسے اپنی زندگی کا بہترین واقعہ قرار دیا ہو، ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا ہے کہ انہوں (عمران خان) نے ایسا کیا تھا۔ ہرگز نہیں، بالکل بھی نہیں‘۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق عمران خان نے کہا تھا کہ ’میری زندگی کا سب سے بڑا واقعہ وہ تھا، جب میں نے سنا کہ سلیمانی کو قتل کردیا گیا ہے، میں نے اپنا آفس چھوڑا اور چل کر اپنے گھر گیا، میں اپنے گھر میں ایک ہفتے تک تنہائی میں رہا، میں نے ایک ہفتے تک اس پر غور کیا‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان میں خوشی منانے یا افسوس کرنے کا کوئی ذکر نہیں تھا، لیکن لوگوں نے اپنے نظریے کے مطابق اس بیان کا استعمال کیا۔ کچھ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کو قاسم سلیمانی کی موت پر خوشی کی بات کی تو کچھ نے کہا کہ ان کے بیان کا مطلب افسوس سے تھا۔

ہندوستان کی دوغلی پالیسی اور اسرائیل سے گٹھ جوڑ بے نقاب

نئی دہلی: ہندوستان کی دوغلی پالیسی اور اسرائیل ہندوستان کا گٹھ جوڑ کُھل کر سامنے آگیا۔

ہندوستان ہمیشہ سے اپنی دوغلی پالیسی کی وجہ سے بدنام رہا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں ہندوستان اسرائیل کے لئے دہشتگردی بالخصوص جاسوسی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

حال ہی میں ہندوستان اسرائیل کے خفیہ ایجنٹ کے طور پر دنیا کے سامنے عیاں ہوا ہے، جس کی تازہ مثال قطر ہے جہاں 24 اکتوبر 2023 کو عدالت نے 8 ہندوستانی سابقہ نیوی افسران کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کے جرم میں سزائے موت سنائی۔
12 دسمبر 2019 کو جرمنی میں ایک ہندوستانی جوڑے کو سکھوں اور کشمیریوں کی حساس معلومات راء کو فراہم کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

2021 میں آسٹریلین پولیس نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا میں قائم ہندو عبادت گاہوں میں کی گئی توڑ پھوڑ میں بی جے پی کا ہاتھ ہے۔

دسمبر 2020 کو بنگلہ دیش میں دیو پراشاد پر بنگالی فوج اور پولیس کی حساس معلومات اکٹھی کرنے کا الزام ثابت ہوا۔

جنوری 2015 میں سری لنکا کے منتخب صدر کی شکست میں را کی سازش بے نقاب اور بری طرح ناکام ہوگئی۔

دسمبر 2020 میں سعودی عرب نے 2 ہندوستانی انٹیلی جنس افسران کو را کے لئے جاسوسی اور سعودی حکومت کو کمزور کرنے کے جرم میں ملک بدر کر دیا۔

جون 2023 کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو بے دردی سے کینیڈا کی سرزمین پر قتل کیا گیا۔

پاکستان میں ایک عرصے سے جاری جاسوسی اور دیگر دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہندوستانی نیول آفیسر کلبھوشن یادیو کو 2016 میں گرفتار کر لیا گیا۔

15 جون 2023 کو برطانیہ میں ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے سکھ لیڈر اوتار سنگھ کو زہر دے کر قتل کرنے کے شواہد سامنے آگئے۔

امریکہ نے خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہندوستان سے مدد اور حمایت حاصل کی ہے۔

روس اور امریکہ کے معاملے میں بھی ہندوستان کی دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آ گئیں۔

ایک طرف مفاد پرست ہندوستان امریکہ کے ساتھ شراکت داری، دوسری جانب وہ روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

امریکی خدشات کے باوجود روس سے تیل کی خریداری ہندوستان کو انتہائی ناقابلِ اعتماد پارٹنر ظاہر کرتا ہے۔ اپنے معاشی اور سیاسی مفادات کے لئے ہندوستان کی اسٹریٹیجک پینترے بازی کیا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی نہیں ہے؟

پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے طارق عباس قریشی کی خدمات پنجاب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سپرد کردی گئی ہیں۔

طارق عباس قریشی کو 2 سال کے لیے پی سی بی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس سروس گریڈ 18 کے محمد عمران وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکیورٹی افسر تعینات کردیے گئے ہیں، محمد عمران اس سے قبل خیبرپختونخوا میں تعینات تھے۔

ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی رعنا حمید کی خدمات وفاقی سے پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔

پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

کچھ روز قبل انضمام کا ایک کمپنی کے ساتھ شیئر ہولڈر ہونے کا معاملہ سامنے آیا تاہم سابق چیف سلیکٹر انکوائری کمیٹی کی تشکیل سے قبل ہی عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

پی سی بی نے ٹیم کے انتخاب کے عمل اور مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم دی تھی مگرانضمام الحق کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا۔

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا کو انٹرویوز میں کرکٹ بورڈ کے خلاف بیانات پر پی سی بی نے انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کی جانب سے انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرنے کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ انضمام الحق نے مفادات کے ٹکراو پر اپنے خلاف انکوائری کمیٹی بننے پر تیس اکتوبر کو استعفیٰ دیا تھا، ان کے خلاف پی سی بی میں مفادات کے ٹکراؤ کے الزام پر انکوائری جاری ہے۔

سابق چیف سلیکٹر نے مختلف انٹرویوز میں پی سی بی اور ذکاء اشرف کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی کی تین ماہ توسیع کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ہندوستان کی دوغلی پالیسی اور اسرائیل سے گٹھ جوڑ بے نقاب

دنیا کے کئی ممالک میں ہندوستان اسرائیل کے لئے دہشتگردی میں ملوث

نئی دہلی: ہندوستان کی دوغلی پالیسی اور اسرائیل ہندوستان کا گٹھ جوڑ کُھل کر سامنے آگیا۔

ہندوستان ہمیشہ سے اپنی دوغلی پالیسی کی وجہ سے بدنام رہا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں ہندوستان اسرائیل کے لئے دہشتگردی بالخصوص جاسوسی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

حال ہی میں ہندوستان اسرائیل کے خفیہ ایجنٹ کے طور پر دنیا کے سامنے عیاں ہوا ہے، جس کی تازہ مثال قطر ہے جہاں 24 اکتوبر 2023 کو عدالت نے 8 ہندوستانی سابقہ نیوی افسران کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کے جرم میں سزائے موت سنائی۔

12 دسمبر 2019 کو جرمنی میں ایک ہندوستانی جوڑے کو سکھوں اور کشمیریوں کی حساس معلومات راء کو فراہم کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

2021 میں آسٹریلین پولیس نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا میں قائم ہندو عبادت گاہوں میں کی گئی توڑ پھوڑ میں بی جے پی کا ہاتھ ہے۔

دسمبر 2020 کو بنگلہ دیش میں دیو پراشاد پر بنگالی فوج اور پولیس کی حساس معلومات اکٹھی کرنے کا الزام ثابت ہوا۔

جنوری 2015 میں سری لنکا کے منتخب صدر کی شکست میں را کی سازش بے نقاب اور بری طرح ناکام ہوگئی۔

دسمبر 2020 میں سعودی عرب نے 2 ہندوستانی انٹیلی جنس افسران کو را کے لئے جاسوسی اور سعودی حکومت کو کمزور کرنے کے جرم میں ملک بدر کر دیا۔

جون 2023 کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو بے دردی سے کینیڈا کی سرزمین پر قتل کیا گیا۔

پاکستان میں ایک عرصے سے جاری جاسوسی اور دیگر دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہندوستانی نیول آفیسر کلبھوشن یادیو کو 2016 میں گرفتار کر لیا گیا۔

15 جون 2023 کو برطانیہ میں ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے سکھ لیڈر اوتار سنگھ کو زہر دے کر قتل کرنے کے شواہد سامنے آگئے۔

امریکہ نے خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہندوستان سے مدد اور حمایت حاصل کی ہے۔

روس اور امریکہ کے معاملے میں بھی ہندوستان کی دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آ گئیں۔

ایک طرف مفاد پرست ہندوستان امریکہ کے ساتھ شراکت داری، دوسری جانب وہ روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

امریکی خدشات کے باوجود روس سے تیل کی خریداری ہندوستان کو انتہائی ناقابلِ اعتماد پارٹنر ظاہر کرتا ہے۔ اپنے معاشی اور سیاسی مفادات کے لئے ہندوستان کی اسٹریٹیجک پینترے بازی کیا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی نہیں ہے؟

رشمیکا، کترینہ کی جعلی تصاویر وائرل ہونے پر بھارتی حکومت حرکت میں آگئی

جعلی ویڈیوز اور فیک تصاویر وائرل کرنے والوں کو 3 سالہ جیل اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا اور بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) تصویر وائرل کرنے پر بھارتی حکومت حرکت میں آگئی۔

بھارتی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ کسی بھی شخص کی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کو 3 سال جیل اور 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے جبکہ ڈی ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 66 کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی لفٹ میں نازیبا لباس پہنے داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی بعدازاں کترینہ کیف کی ایک جعلی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں نامناسب انداز میں کپڑے تبدیل کرتے ہو ئے دکھایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی غیراخلاقی ویڈیو، سوشل میڈیا کووارننگ جاری

دونوں اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کو فیک قرار دیا تھا جبکہ انکا کہنا تھا کہ تصاویر مصنوعی ذہانت کے زریعے تخلیق کی گئی ہیں۔