مِس نکاراگوا نے مِس ​​یونیورس 2023 کا مقابلہ جیت لیا

جمہوریہ نکاراگوا کی شینس پالاسیوس کا اعلان مس یونیورس 2023 کے ٹائٹل کے فاتح کے طور پر کیا گیا ہے۔

مقابلے میں آسٹریلیا کی مورایا ولسن سیکنڈ رنر اپ اور تھائی لینڈ کی اینٹونیا پورسلڈ فرسٹ رنر اپ رہیں۔

اس مقابلے میں 84 امیدواروں نے حصہ لیا ہے، جبکہ 2022 کی فاتح امریکی ر بونی گیبریل تھیں۔

نظام انصاف اپنے اوپر لگے دھبے دھورہا ہے، ترجمان ن لیگ

سیکرٹری اطلاعات ن لیگ مریم اورنگزیب۔ فوٹو — فائل

اگر کرپشن کی گئی ہو تو نو مئی جیسے معاملات ہوتے ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر کرپشن کی گئی ہو تو نو مئی جیسے معاملات ہوتے ہیں، نظام انصاف اپنے اوپر لگے دھبے دھورہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برس نظام کے ساتھ جو کھلواڑ کیا گیا اسے پورے ملک نے دیکھا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر اقتدار سے الگ کیا گیا اور شہباز شریف کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں ڈالا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو پتہ ہونا چاہیے یہ کس طرح کا کھلواڑ کیا گیا، آر ٹی ایس بٹھا کر ایک پروجیکٹ لایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کوترقی کرتے پاکستان پرمسلط کیا گیا، شہباز شریف پنجاب میں تاریخی ترقیاتی منصوبے لائے، احد چیمہ نے پنجاب میں شہبازشریف کے وژن پرعملدرآمد کیا، جس کے بدلے میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا، شہباز شریف کو صاف پانی میں بلایا گیا، اور آشیانہ کے جھوٹے کیس میں گرفتار کیا گیا، گزشتہ روز شہبازشریف ایک بار پھرعدالتوں میں سرخروہوئے، پچھلے 6،5 سال ملک کے نظام انصاف کے ساتھ کہلواڑ کیا گیا، لیکن اب نظام انصاف اپنے اوپر لگے دھبے دھورہا ہے۔

تاثر دیا جا رہا ہے لاڈلے ہیں فیصلے حق میں آ رہے ہیں، ہم نے 4،4 سال تک پیشیاں 2،2 سال سزائے موت کی چکی میں قید کاٹی، ہماری بیٹیاں عدالت اور جیلوں میں گئیں، اگر احتساب کی چکی سے گزر کر کیسز کلیئر ہو رہے ہیں تو کیا یہ لاڈلہ پن ہے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ہم نے الزامات لگنے پر عدالتوں کا سامنا کیا لیکن نو مئی جیسے واقعات کا نہیں سوچا، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب ہمیں دھمکیاں دیتے تھے، چیئرمین نیب کو طیبہ گل کے ذریعے بلیک میل کیا گیا، برطانیہ میں این سی اے کو ڈاکومنٹ بھیجے گئے، وہاں سے بھی کچھ نہ ملا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے والوں کو نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی منہ پر تھپڑ پڑا، این سی اے نے بھی کہا کوئی کرپشن، منی لانڈرنگ نہیں ہوئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہاں ہیں وہ چہرے جو وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر گمراہ کرتے تھے، اگر کرپشن کی گئی ہو تو نو مئی جیسے معاملات ہوتے ہیں، سلمان شہباز پر کیس بنائے گئے کہ آف شورکمپنیاں بنائی ہیں، حمزہ شہباز، احدچیمہ کو 2،2 سال قید میں رکھا گیا، شہزاداکبر مریم نواز کے کمرے میں کیمرے لگا کر دیکھتا تھا، شہزاد اکبر کا نام لینے کو بھی اپنی بےعزتی سمجھتی ہوں، ان کو شرم نہیں آتی، آج یہ لوگوں کا سامنا نہیں کرسکتے۔

آج آسٹریلیا سے 20 سال پُرانا بدلہ لینا ہے؛ آیوشمان کھرانہ

احمد آباد: بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر بھارت اپنا 20 سال پُرانا بدلہ لے گا۔

آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جارہا ہے جس میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میگا ایونٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے جہاں شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہیں تو وہیں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم آگئی ہیں۔

ایسے میں بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اسٹیڈیم جانے سے قبل بھارتی ٹیم کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی۔

آیوشمان کھرانہ نے اپنی میرر سیلفی پوسٹ کی جس میں اُن کی نمبر 5 والی جرسی بھی دیکھی جاسکتی ہے جس پر اداکار کا نام بھی لکھا ہوا ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “میں اپنے دل میں بہت ساری اُمیدیں لیے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کا میچ دیکھنے جارہا ہوں”۔

اُنہوں نے کہا کہ “مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی بھارتی 2003 کا ورلڈ کپ بھولا ہوگا، اب ہمیں آسٹریلیا سے اپنا وہ 20 سال پُرانا بدلہ لینا ہے”۔

آیوشمان کھرانہ نے بھارتی کرکٹرز کا حوصلہ بُلند کرتے ہوئے کہا کہ “ٹرافی ہمیں ہی جیتنی ہے”۔

واضح رہے کہ سال 2003 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں 125 رنز سے شکست دی تھی۔

اسرائیل کی غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکولوں پر وحشیانہ بمباری؛ 31 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کے 44 ویں دن پناہ گزین کیمپ کے 2 اسکولوں پر بمباری کرکے تمام حدیں پار کرلیں جس میں 31 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکولوں الفاخورہ اور تل الزعتر کو بمباری کرکے ملبے کا ڈھیر بنادیا۔ النصریت نامی ایک اور پناہ گزین کیمپ پر بھی وحشیانہ بمباری کی گئی۔

ان حملوں میں 2 صحافیوں سمیت متعدد بچے، خواتین اور بزرگ شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ ملبے کے ڈھیر سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رات سے جاری ان حملوں میں مجموعی طور پر 31 فلسطینی شہید اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

ان تازہ حملوں میں 31 فلسطینیوں کی شہادت سے 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہدا کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 25 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں 6 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں جو ان کیمپوں میں اور اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے جن پر اب اسرائیل بمباری کر رہا ہے۔ 5 مساجد کو بھی شہید کیا جا چکا ہے۔

اسی طرح 7 اکتوبر سے غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث 23 لاکھ افراد پانی، کھانے اور ایندھن سے محروم ہیں۔ اسپتال تباہ کردیئے گئے اور مواصلاتی نظام منقطع ہے۔

اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک نے غزہ میں اسپتالوں، اسکولوں، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے سمیت بچوں اور خواتین کی ہلاکتوں پر اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر قطر کی ثالثی میں اسرائیل، امریکا اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور چند دنوں کے لیے عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر اسرائیلی ہٹ دھرمی کے باعث اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا بے نقاب

انکشاف ہوا ہے کہ غزہ کی جنگ کے دوران اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اندرون ملک اور بیرون ملک سے چند عناصر گھناؤنا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، اور ایک سیاسی جماعت کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے، جس میں پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا گھناؤنا الزام لگایا گیا ہے۔

فلسطین کے معاملے پر سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے، اور انکشافس ہوا ہے کہ غزہ کی جنگ میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے اندرون ملک اور بیرون ملک سے چند عناصر گھناؤنا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

انکشاف ہوا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر بنی پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے، اس مہم میں پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا گھناؤنا الزام لگایا گیا ہے، جب کہ سوشل میڈیا پر اس جھوٹی اور من گھڑت کہانی کو بھارتی میڈیا نے خبر بنا کر پیش کر دیا ہے، اور ایک جہاز کو پاکستان سے اسرائیل اسلحہ لے جانےکی جھوٹی کہانی بھی بیان کردی، جب کہ اس کے برعکس بحرین سے راولپنڈی جانے والی پرواز افغان مہاجرین کے انخلا کا حصہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی ہر سطح پر پُر زور مذمت کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے، اور اس سلسلے میں وزارت خارجہ بارہا فلسطین پر اپنا واضح موقف دے چکی ہے جو کے بہت کلیئر، بولڈ اور غیر مبہم ہے۔

سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھی پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور اور کھل کر حمایت کی۔ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ فلسطینی بھی انسان ہیں اور اُنکے ساتھ بھی انسانوں جیسا سلوک ہونا چاہیے۔ جب کہ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں اور غزہ میں شہری آبادی کے خلاف اسرائیلی حکام کی طرف سے طاقت کے ”اندھا دھند اور غیر متناسب“ استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی متعدد بار فلسطین کی حمایت اور سپورٹ میں کھل کر بھرپور طریقے سے آواز اٹھا چکے ہیں۔ 24 اکتوبر 2023 کو فلسطینی سفیر سے خصوصی ملاقات میں آرمی چیف نے بھرپور طریقے سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کی اور یہ بتایا کہ ”غزہ میں کشیدگی کی ساری ذمہ داری اسرائیل کے غاصبانہ قبضے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی وجہ سے ہوئی“۔

17 نومبر2023 کو آرمی چیف کی علماء سے ملاقات میں بھی فورم نے غزہ میں جاری جنگ اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالِم کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا۔

پاکستانی عوام کی فلسطینی عوام سے محبت اور حمایت میں کسی کو کوئی شک نہیں، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے لئے امدادی سامان کی دو فلائٹس بھی بھیجوا چکا ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

پاکستان کے اس واضح موقف کے باوجود سوشل میڈیا پر یہود اور ہنود کی طرف سے گُمراہ کن پروپیگنڈا جاری اور ساری ہے، ایسے مذموم عناصر موقع ہاتھ لگتے ہی کوئی نا کوئی من گھڑت جھوٹ اور پروپیگنڈا کا پرچار سوشل میڈیا پر لے آتے ہیں، اور اِسی جھوٹ کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہُوئے یہی یہود اور ہنود اور انکے پیرو کار یہ جھوٹ بھی پھیلا رہے ہیں جو ایک انتہائی شرمناک اور گھٹیا جھوٹا پروپیگنڈا ہے جسکی جتنی مذمت کی جاے کم ہے۔

اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کے “ ملک دشمن عناصر ہر قیمت پر دشمن کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے لئے ہر سطح تک گر سکتے ہیں“، ایسے شر پسند عناصر پاکستان کو یہود و ہنود کے کہنے پر ہر طرح سے نقصان پہنچا سکتے ہیں جس سے بچنے کے لئے ہمیں اس زہریلے پروپیگنڈے کو پہچاننا اور اسکی سرکوبی کرنا اہم ہے۔

در حقیقت پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، من گھڑت جھوٹے پروپیگنڈا کا مقصد اپنے مذموم سیاسی مقاصد کا حصول اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

لاک ڈاؤن سے لاہور کی فضا کتنی صاف ہوئی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بارش کے بعد اسموگ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن شہر کی فضا صاف ہوئی ہے؟

عالمی ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور241 ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ کراچی 272 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے آج کا ایئرکوالٹی انڈیکس جاری کیا ہے، جو گزشتہ 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق لاہورکالج فور وویمن یونیورسٹی لاہور میں اے کیو آئی 232، پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسزمیں226 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹاؤن ہال لاہور 274، شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی 140، لاہور فیصل آباد بائی پاس روڈ شیخوپورہ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 174 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں ایک ہفتے تک ماسک پہننا لازمی قرار

پنجاب حکومت نے اسموگ سے متاثرہ صوبے کے تمام میں ایک ہفتے کے لئے ماسک پہننے کی پابندی عائد کردی ہے۔ اور کہا ہے کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

پنجاب حکومت نے اسموگ سے متاثرہ اضلاع کے تمام شہریوں میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، اس حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایکس پر ٹویٹ کی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن بھی پوسٹ کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ متاثرہ اضلاع میں ایک ہفتے کے لئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، عام سے درخواست ہے کہ محفوظ معاشرے کے لئے ہدایات پر عمل کریں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن
واضح رہے کہ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی اور کئی دنوں سے فضائی آلودگی کی خطرناک صورتِ حال ہے، متعدد شہروں میں اسموگ کے باعث نزلہ زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

انوشکا شرما بیٹی کے ہمراہ فائنل دیکھنے پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل دیکھنے کے لیے احمد آباد پہنچ گئیں۔

کرکٹ کی عالمی بادشاہت کا تاج کس کے سر سجے گا؟، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہوگا، دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز سہ پہر 1:30 پر ہوگا۔

ایسے میں بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی بیٹی وامیکا کے ہمراہ احمد آباد پہنچ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ اور اُن کی بیٹی وامیکا ایئرپورٹ اپنی فلائٹ سے اُتر رہی ہیں۔

انوشکا شرما ہلکے رنگ کے لباس میں نظر آئیں جبکہ اُن کی بیٹی کا چہرہ دل والے ایموجی سے چُھپایا ہوا تھا جوکہ بےبی سیٹر کی گود میں تھیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل موسیقی کی تقریب اور ایئر شو بھی منعقد ہوگا جبکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا 8 ویں بار جبکہ بھارت چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار چیمپئن بننے والی ٹیم ہے جس نے پانچ مرتبہ 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

ورلڈکپ فائنل؛ آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کی ٹرافی اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں، کوشش کریں میچ میں کامیابی سمیٹ کر شائقین کو حیران کریں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ آج تاریخ دوہرانے کا موقع ہے کوشش کریں گے ٹائٹل اپنے نام کریں۔
دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

شفاف انتخابات تک پاکستان کی امداد روک دی جائے، امریکی اراکین کانگریس کا حکومت کو خط

امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے حکومت کو لکھے خط میں کہا کہ شفاف انتخابات تک پاکستان کی امداد روک دی جائے۔

کانگریس کے11 ارکان نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو لکھے گئے خط میں بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے مستقبل میں امریکی امداد اس وقت تک روکے جب تک ملک میں آئینی نظم بحال نہیں ہو جاتا اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہوجاتے ہیں۔

قانون سازوں نے محکمہ خارجہ سے قانونی تعین کی درخواست کی تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ آیا امریکی امداد نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سہولت فراہم کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم مزید درخواست کرتے ہیں کہ مستقبل امداد اس وقت تک روک دی جائے جب تک کہ پاکستان فیصلہ کُن طور پر آئینی نظام کی بحالی کی جانب نہیں بڑھتا، جن میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد شامل ہے، جس میں تمام جماعتیں آزادانہ طور پر حصہ لینے کے قابل ہوں۔

اس اقدام کا آغاز کانگریس کی خاتون رکن الہان ​​عمر نے کیا تھا، جو امریکی کانگریس میں مسلم کاز کی چیمپئن ہیں، جبکہ دیگر دستخط کنندگان میں فرینک پیلون جونیئر، جوکین کاسترو، سمر لی، ٹیڈ ڈبلیو لیو، ڈینا ٹائٹس، لائیڈ ڈوگیٹ اور کوری بش شامل ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر کانگریس کے اندر ترقی پسند گروپ کے ارکان ہیں، جس نے واشنگٹن میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کے لیے منعقدہ احتجاجی جلسوں اور ریلیوں میں بھی شرکت کی ہے۔

خط میں وکیل ایمان مزاری کا بھی تذکرہ کیا گیا، جنہیں جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک ریلی میں تقریر کرنے کے بعد بغیر وارنٹ گرفتاری کے صبح 3 بجے ان کے گھر سے لے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

خط میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی مخالفین کی سماعتوں اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے مبصرین بھیجے، جن میں ایمان مزاری، خدیجہ شاہ اور عمران خان کے مقدمات شامل ہیں۔

قانون سازوں نے لکھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکا مثبت تبدیلی کی حمایت میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارا تعاون پاکستان کے عوام کے لیے زیادہ منصفانہ اور منصفانہ مستقبل کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس اراکین نے پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت اور استحکام کے فروغ کے لیے سیکرٹری بلنکن کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

ملالہ کیوجہ سے مِس تھائی لینڈ کے سر مِس یونیورس 2023 کا تاج نہیں سج سکا؟

ایل سلواڈور میں 72ویں مس یونیورس کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس کے فائنل راوْنڈ کے سوال کے جواب میں مِس تھائی لینڈ اینٹونیا پورسلڈ نے پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا نام لیا، اُن کے جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

تھائی لینڈ کی مِس اینٹونیا پورسلڈ نے مِس یونیورس 2023 کے مقابلے میں نکاراگون ماڈل شینس پالاسیوس اور آسٹریلوی مورایا ولسن کے ساتھ ٹاپ 3 میں جگہ بنائی۔

نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس (Sheynnis Palacios) نے مس یونیورس 2023 کا تاج اپنے سر سجا لیا جبکہ مس تھائی لینڈ اینٹونیا پورسلڈ فرسٹ رنر اَپ اور مس آسٹریلیا مورایا ولسن سیکنڈ رنر اَپ رہیں۔

مقابلے کے فائنل راوْنڈ کے آخری سوال میں ٹاپ 3 حسیناوْں سے سوال پوچھا گیا کہ “وہ کس خاتون کی زندگی میں ایک سال گزارنے کا انتخاب کریں گی؟”

اس سوال کے جواب میں مِس تھائی لینڈ اینٹونیا پورسلڈ نے کہا کہ “میں ملالہ یوسفزئی کا انتخاب کروں گی کیونکہ آج ملالہ جس مقام پر ہیں اُنہیں وہاں تک پہنچنے کے لیے سخت حالات سے لڑنا پڑا”۔

27 سالہ مِس تھائی لینڈ نے مزید کہا کہ “ملالہ کو خواتین کی تعلیم کے لیے لڑنا پڑا تاکہ وہ خواتین مضبوط بن سکیں اور اپنی زندگی میں آگے بڑھ سکیں”۔

مِس تھائی لینڈ کے جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہترین جواب دیا ہے، مِس یونیورس 2023 کے تاج کی حقدار تھائی لینڈ کی حسینہ اینٹونیا پورسلڈ ہی تھیں۔

صارفین نے کہا کہ مقابلے کے ججز نے تھائی لینڈ کی حسینہ اینٹونیا پورسلڈ کو مِس یونیورس 2023 نہ بناکر اُن کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔

اس سوال کے جواب میں آسٹریلوی حسینہ مورایا ولسن نے اپنی والدہ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ بہادر خاتون ہیں، میری والدہ نے مجھے سکھایا ہے کہ کس طرح محنت کرنی ہے”َ

مس آسٹریلیا نے کہا کہ “میری والدہ نے مجھے زندگی کے ہر موڑ پر بہادر اور مضبوط بننا سکھایا ہے، میں ہمیشہ اپنی والدہ کی شکرگزار رہوں گی”۔

دوسری جانب مِس یونیورس 2023 کی فاتح 23 سالہ نکاراگون حسینہ شینس پالاسیوس نے اس سوال کے جواب میں 18ویں صدی کی برطانوی فلسفی اور حقوق نسواں کی ماہر میری وولسٹن کرافٹ کا انتخاب کیا۔

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیان سامنے آگیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قیدیوں کی جلد رہائی سے متعلق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے کوئی ڈیل نہیں کی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں بہت ساری غلط اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کے کچھ گھنٹے بعد امریکی میڈیا نے معاہدہ طے پانے کی رپورٹ دی تھی جس میں کہا گیا کہ اسرائیل اور حماس امریکی ڈیل پر رضامند ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فریقین نے جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیل اور حماس غزہ میں 5 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہو گئے: امریکی اخبار

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فریقین نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں لڑائی میں 5 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی اخبارکے مطابق 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے اور فریقین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے اور معاہدے میں کلیدی کردار قطر نے ادا کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کی اسرائیل اور حماس میں معاہدے کی تردید

امریکی اخبار کی رپورٹ اسرائیلی حکام کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں مزید 15 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 12 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

سندھ میں ن لیگ کی سرگرمیاں تیز، پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت

مسلم لیگ ن نے سندھ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، اور بشیر میمن نے انٹر فیملی کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی سندھ میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، اور صوبائی قیادت کی جانب سے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان ملاقاتوں میں رہنماؤں کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوتیں بھی دی جارہی ہیں۔

مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن کراچی میں انڑ ہاؤس آئے جہاں ان کی غلام رسول انڑ اور پی ٹی آئی نوابشاہ کے صدر امام علی انڑ سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ میں موجودہ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ ن لیگ کے رہنماؤں نے انڑفیملی کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔

ن لیگ کے رہنما بشیر میمن نے بتایا کہ انٹر فیملی نے ہمیں ملاقات میں مثبت جواب دیا ہے۔