مسلم لیگ ن نے سندھ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، اور بشیر میمن نے انٹر فیملی کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی سندھ میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، اور صوبائی قیادت کی جانب سے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان ملاقاتوں میں رہنماؤں کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوتیں بھی دی جارہی ہیں۔
مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن کراچی میں انڑ ہاؤس آئے جہاں ان کی غلام رسول انڑ اور پی ٹی آئی نوابشاہ کے صدر امام علی انڑ سے ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ میں موجودہ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ ن لیگ کے رہنماؤں نے انڑفیملی کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔
ن لیگ کے رہنما بشیر میمن نے بتایا کہ انٹر فیملی نے ہمیں ملاقات میں مثبت جواب دیا ہے۔