بشریٰ بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب

لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ہے، سابق خاتون اول نے مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو مقدمات کی تفصیلات چاہیے۔ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت وقت دے دے ہم رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے،اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی پر بھروسہ کرنے والے وکیل کی نوکری چلی گئی

ٹیکنالوجی کے اس تیز ترین دور میں چیزوں کو آسان بنانے کیلئے ہر کوئی چیٹ جی پی ٹی کا ہی استعمال کررہا ہے۔

لیکن چیٹ جی پی ٹی نے جہاں کاموں کو آسان بنایا ہے تو وہیں اس کا استعمال آپ کو خطرناک نتائج سے دوچار کروا سکتا ہے۔

ایک نوجوان وکیل اس چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرنے پر اپنی نوکری سے دھو بیٹھا۔ بزنس انسائیڈر کے مطابق بیکر لا گروپ میں کام کرنے والے 29 سالہ وکیل نے اپنے تفویض کردہ کام کو دیے گئے وقت پر ادا کرنے کیلئے اس ٹول کا استعمال کیا۔

انہوں نے چیزوں کو آسان بنانے کے لئے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں وکیل کو اس کی قانونی فرم سے ہٹا دیا گیا۔

 

زکریا کریبل نے انسائیڈر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق موسمِ گرما میں کام کے اوقات میں مصنوعی ذہانت(اے آئی) کے چیٹ جی پی ٹی پر انحصار کرنے کی وجہ سے ان کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

زکریا کریبل کے مالکان نے مئی میں ان پر کاموں کا مزید بوجھ ڈالا تھا، جس سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہوئے انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا۔

 

 

ان کا خیال تھا کہ چیٹ جی پی ٹی ایک وقت بچانے والا راستہ ہے، جس نے اس مشکل صورتحال میں ان کا وقت بچایا۔

زکریا کریبل نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ بہت سے وکلاء کو اپنے کیریئر کے آغاز میں اسی طرح کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے تیار کردہ مسودہ انہوں نے اپنے باس کو پیش کیا، جسے کولوراڈو کی عدالت میں جمع کروایا گیا۔

 

 

تاہم وہ اے آئی کے اس کام کی تصدیق کرنا بھول گئے تھے، لیکن ان کو یہ احساس بھی ہوگیا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی نے دستاویز میں مقدمات کے جعلی حوالہ جات تیار کیے ہیں۔

زکریا کریبل کو احساس ہوا کہ غلطیاں چیٹ جی پی ٹی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں جو بظاہر قابلِ اعتماد لیکن مکمل طور پر غلط معلومات پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے جج کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے دستاویز کو بہتر بنانے کے لئے اے آئی چیٹ بوٹ کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں جج نے انہیں اعلی حکام کو رپورٹ کیا۔

نتیجتاً انہیں برطرف کر دیا گیا، اپنی ملازمت کھونے کے باوجود زکریا کریبل اب بھی وکلاء کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے اے آئی کی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں۔

یہاں تک کہ انہوں نے قانونی خدمات کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کمپنی بھی شروع کی ہے۔

شاعر و دانشور فیض احمد فیض کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس بیت گئے

اردو کے عہدساز شاعر و دانشور فیض احمد فیض کی آج 39 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

فیض احمد فیض کی برسی کے سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی ریفرنسز، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جہاں ساے خطاب میں ادبی شخصیات اور مقررین اس انقلابی شاعر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

اپنے الفاظ کو محبت کے موتیوں میں پرو دینے والے شاعرفیض احمد فیض 13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 20 نومبر 1984ء کو 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

انہوں نے اردو کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرایا اور انہی کی بدولت اردو شاعری سربلند ہوئی۔

نقش فریادی، دست صبا، زنداں نامہ، دست تہ سنگ، سروادی سینا، شام شہریاراں اورمیرے دل میرے مسافر فیض احمد فیض کے کلام کے مجموعے ہیں، انہوں نے نثر میں بھی میزان، صلیبیں مرے دریچے میں، متاع لوح و قلم، ہماری قومی ثقافت اور ماہ و سال آشنائی جیسی یادگار کتابیں چھوڑیں۔

فیض احمد فیض ایشیاء کے وہ پہلے شاعر تھے جنہیں روس کی جانب سے لینن امن ایوارڈ سے نوازا گیا ان کی وفات سے قبل انہیں نوبل پرائز کیلئے بھی منتخب کیا گیا تھا علاوہ ازیں انہیں بیش بہا ملکی و غیر ملکی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

تاجکستان کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز میچ کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

پاکستان کیخلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز میچ کھیلنے کیلٸے تاجکستان فٹبال ٹیم اسلام آباد پہنچ گٸی، ورلڈ کپ کوالیفاٸرز میچ میں پاکستان اور تاجکستان ٹاکرا کل ہوگا۔

تاجکستان فٹبال ٹیم دوشبنے سے اسلام آباد پہنچی جہاں پاکستان سپورٹس بورڈ اور تاجکستان کے سفارتخانہ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

ورلڈ کپ کوالیفاٸرز کا میچ منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے تمام انتظامات مکمل کر لٸے ہیں، ۔پاکستان اور تاجکستان ٹیمیں آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔

پاکستان فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کا دوسرا میچ کھیل رہا ہے، ورلڈ کپ کوالیفاٸرز کے پہلے میچ میں پاکستان کو سعودی عرب سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سپریم کورٹ ؛ حق مہر ادا نہ کرنے پر شوہر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

 اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے بیوی کو حق مہر ادا نہ کرنے پر شوہر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

6 سال تک عدالت میں کیس چلانے اور بیوی کو حق مہر نہ دینے پر سپریم کوٹ نے بھلوال کے شہری کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ اگر آپ کو پاکستان کا قانون پسند نہیں تو کم از کم اسلام ہی کا احترام کر لیں۔ حق مہر بیوی کا حق ہے، اسے کیوں نہیں دیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کی کتنی بیویاں ہیں، جس پر وکیل نے جواب دیا 2 بیویاں ہیں۔ چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ نکاح نامہ میں لکھے 5 لاکھ حق مہر 6 سال تک ادا نہیں کیے گئے۔ آپ کو اب 10 لاکھ ادا کرنے کا حکم جاری کردیں تاکہ آئندہ ایسے مقدمات عدالت میں نہ لائیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا میں اپنا کیس واپس لیتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے نہیں ہوگا وکیل صاحب، جب مرضی آپ کیس واپس لے لیں۔6 سال آپ نے بیوی کو اس کا حق نہیں دیا اور اب آپ انصاف کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ اب آپ کو انصاف تو ملے گا، انصاف دونوں طرف ملنا چاہیے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے بیوی کو ایک ماہ میں حق مہر ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ حق مہر ادا کرکے فیملی کورٹ کو آگاہ کریں اور دستاویزات جمع کروائیں۔ اگر 30 روز میں حق مہر ادا نہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے۔

’’فرار گھوڑے‘‘ کیلیے 31 ہزار فٹ کی بلندی پرمحو پرواز کارگو طیارے کی لینڈنگ

ںیویارک: ماضی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں طیارے کو پرواز بھرنے کے فوراً بعد ہی واپس ایئر پورٹ پر لینڈنگ پر مجبور کیا گیا۔ ایسی کسی بھی ٹیک آف اور لینڈنگ میں ایندھن کی مد میں لاکھوں ڈالر خرچ ہوجاتے ہیں۔ نیویارک میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا جب گھوڑے کی عدم موجودگی کی نشاندہی کے بعد دوران پرواز پائلٹ لینڈنگ پر مجبور ہوگیا۔ 

اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیویارک سے بیلجیئم جانے والے کارگو طیارے 747 نے ٹیک آف کرنے کے آدھے گھنٹے بعد کنٹرول ٹاور کر آگاہ کیا کہ انہیں لینڈنگ کی اجازت دی جائے کیونکہ ایک گھوڑا جسے بیلجیئم پہنچانا تھا، ٹیک آف سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

کارگو طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو بتایا کہ انہیں پرواز کے اعتبار سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ہمیں نیویار واپس آنا ہوگا کیونکہ گھوڑا اپنے اسٹال سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

فلائٹ ریڈر 24 کے ڈیٹا کے مطابق طیارے نے بوسٹن کے ساحل سے جس وقت یو ٹرن تب تک وہ 31,000 فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا۔ پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل 20 ٹن ایندھن کو بحر اوقیانوس پر پھینک دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ طیارہ لینڈنگ کے لیے محفوظ رہے۔

نادیہ حسین کے اندر “چاہت فتح علی خان” کی روح آگئی

پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ، ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کی گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں نادیہ حسین نے معروف سوشل میڈیا اسٹار، اداکار و میزبان مومن ثاقب کے پروگرام “حد کردی” میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پہلی بار گلوکاری کی۔

نادیہ حسین نے  پروگرام “حد کردی” کے سیگمنٹ “لِپ سنسنگ چیلنج” میں سن 1992 کے “اسٹرنگ بینڈ”  کا مشہور گانا “سر کیے یہ پہاڑ” گایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین اپنی گائیکی میں مگن ہیں جبکہ پروگرام کے میزبان مومن ثاقب اُن کی گائیکی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے رقص کررہے ہیں۔

نادیہ حسین کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے قہقہوں کا طوفان امڈ آیا اور ویڈیو پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔

فضا نامی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “بہت اچھی گلوکاری کی، پلیز! اب دوبارہ نہیں گانا”۔

f1

دُعا نامی صارف نے کہا کہ “آپ سب کچھ کرلینا لیکن گلوکاری نہیں کرنا، ہم آپ کی سُریلی آواز نہیں سُن سکتے”۔

f2

ایک صارف نے نادیہ حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “لوگوں کو اپنی بےعزتی کرواتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی”۔

fr

غلام نامی صارف نے پوچھا کہ “نادیہ حسین میں چاہت فتح علی خان کی روح کہاں سے آگئی؟”

f4

واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں، اُنہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ بھی جاری کردیا تھا جو پاکستان میں کافی مقبول ہوا تھا۔

ورلڈ کپ میں شرمناک شکست؛ مودی کا آسٹریلوی کپتان کیساتھ تضحیک آمیز رویہ

احمد آباد: ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست  نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو میزبانی کے آداب بھی بھلا دئیے۔

احمد آباد میں ورلڈ کپ کے فائنل کے اختتام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی دینے آئے۔ مودی نے آسٹریلیا کے کپتان کو جیسے تیسے ٹرافی پکڑائی اور بغیر ہاتھ ملائے منہ موڑ کر روانہ ہوگئے۔

اس حرکت پر حیران پیٹ کمنز ٹرافی ہاتھ میں لیے بھارتی وزیراعظم کو بے رخی کے ساتھ پیٹھ موڑ کر جاتا دیکھتے رہے۔ بھارتی وزیراعظم کی آسٹریلیوی کپتان کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ہندوانتہاپسندوں کے ہیرو نریندر مودی سے اسی قسم کے رویے کی توقع تھی۔ ان کے اس رویے نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کیا۔

یہ کرکٹ مافیا کیخلاف انصاف کی جیت ہے، سابق آسٹریلیوی کپتان

احمد آباد: آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی فتح کو انصاف کی جیت قرار دے دیا۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر امریکی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلیوی کرکٹر رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ یہ کرکٹ مافیا کے خلاف انصاف کی جیت ہے۔

رکی پونٹنگ نے بھارت اور بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شرم کی بات ہے کہ آپ کا پیسہ اور آپ کی طاقت بھی اب تک آپ کو ورلڈ کپ میں فتح نہیں دلوا سکا۔

رکی پونٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے بچھائے جال میں پھنس گیا۔ بھارت نے فائنل کے لیے جو وکٹ تیار کی تھی وہ اس پر ہی الٹی پڑ گئی۔

اسموگ متاثرہ علاقوں میں ماسک لازمی قرار، ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے بند رہینگے

 لاہور: پنجاب میں اسموگ کی صورت حال خطرناک ہوتی جا رہی ہے، اس تناظر میں متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتے تک ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ عدالت نے ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

نگراں صوبائی حکومت  نے اسموگ کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر اہم فیصلہ کیا ہے، جس میں اسموگ سے متاثرہ اضلاع  میں ایک ہفتے کے لیے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہر شہری کو ایک ہفتے کے لیے (20 تا 26 نومبر 2023ء)  ماسک پہننا ہوگا۔ یہ پابندی لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں نافذ العمل ہوگی۔

دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام  تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام کو اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ہفتے کے 2 روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے ۔ نوٹی فکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے ۔ یہ نوٹیفکیشن کورونا کی شق کے تحت کیا گیا، اسے مزید لاگو نہیں کیا جاسکتا ۔

علاوہ ازیں لاہور  میں فضائی آلودگی کی شرح میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی صوبائی دارالحکومت آلودگی کےاعتبارسےدنیابھرمیں دوسرے نمبرپرآگیا۔ شہرمیں فضائی آلودگی ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح395ریکارڈکی گئی۔

ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر سفر کرنے سے اجتناب کی ہدایت کی  ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے مطابق شہر بھر میں انسداد اسموگ کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔ شہر بھر کی 60 سے زائد شاہراہوں پر پانی کا چھڑکاؤ مسلسل جاری ہے ۔ اسموگ میں کمی  کے لیے بارش کا ہونا ضروری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔

بھارت کی شکست؛ بالی ووڈ ستاروں کے لٹکے ہوئے چہروں کی تصویر وائرل

بھارتی ٹیم نے بالی ووڈ اسٹارز کے چہرے کی خوشی چھین لی : فوٹو : ویب ڈیسک

احمد آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر بالی ووڈ ستاروں کے لٹکے ہوئے چہروں کی تصویر وائرل ہوگئی۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

بھارت کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں بھی کامیاب ہوئی تھی تاہم فائنل میں کینگروز نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان مایوس بھارتی ٹیم کو تسلی دینے میدان میں آگئے

ورلڈ کپ کے تمام میچز جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے بالی ووڈ اسٹارز پُراعتماد تھے کہ فائنل بھی بھارت ہی جیتے گا، اسی لیے بالی ووڈ کی کئی شخصیات اپنے اہلخانہ کے ہمراہ میگا ایونٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئے۔

بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی 3 وکٹیں گِرنے کے بعد بالی ووڈ اسٹارز کے چہرے خوشی سے کِھل رہے تھے لیکن جیسے ہی میچ بھارت کے ہاتھوں سے نکلا تو سب کے چہرے اُتر گئے۔

اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، اُن کی فیملی، اداکار رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور ایوشمان کھرانہ سمیت دیگر شخصیات موجود ہیں۔

یہ تصویر اُس وقت لی گئی جب آسٹریلیا نے بھارت کے ہاتھوں سے فائنل کی ٹرافی چھین لی تھی، تصویر میں تمام بالی ووڈ شخصیات کے چہرے لٹکے ہوئے ہیں۔

اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز و مزاح سے بھرپور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے؛ حریم شاہ کا طنز

یاد رہے کہ  آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کا 241 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر بنایا، ٹریوس ہیڈ مین آف دی میچ جبکہ ویرات کوہلی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ہیڈکوارٹر الاؤنس؛ ایف بی آر افسران کی تنخواہوں میں 140 فیصد مشروط اضافہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے گریڈ 17 تا 22 کے افسران کی تنخواہوں میں ہیڈ کوارٹر الاؤنس 2023ء کی مد میں 140 فیصد مشروط اضافہ کردیاہے۔

یہ الاؤنس صرف ایف بی آر میں تعینات افسران کو ملے گا۔ ہیڈ کوارٹر الاؤنس کا اطلاق یکم نومبر 2023ء  سے کیا گیا ہے جب کہ 140 فیصد ہیڈ کوارٹر الاؤنس 30 جون 2022ء  کی بنیادی تنخواہ پر ملے گا

  دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ کے ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایف بی آر افسران کو یکم نومبر سے 30 جون 2022ء  کی بنیادی تنخواہ پر 140 فیصد ہیڈ کوارٹر الاؤنس فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے کاپی اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان اسلام آباد کو بھجوادی ہے اور ساتھ ہی چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری ریونیو ڈویژن کو بھی کاپی ارسال کردی گئی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 140 فیصدہیڈ کوارٹر الاؤنس 2023ء  صرف ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں تعینات گریڈ 17 تا 22 افسران کو ملے گا  جب کہ140 فیصدہیڈ کوارٹر الاؤنس  2023ء  لینے والے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے گریڈ 17  تا 22 کے افسران کو ملنے والا پرفارمنس الاؤنس اور ایف بی آر کی دوسری فکس مراعات منجمد ہوجائیں گی۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرکے گریڈ 17 تا 22 کے ایسے افسران، جنہوں نے کرائے پر گھر لے رکھا ہے یا اپنا گھر ریکوزیٹ کروارکھا ہے، ان افسران کو ان کی ہائرنگ کی مقرر کردہ سیلنگ سے زیادہ کرایے کی مد میں ملنے والی رقم بھی بند کردی جائے گی۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے افسران کو دیے جانے والے اس 140 فیصد ہیڈ کوارٹر الاؤنس کے لیے ٹرمز اینڈ کنڈیشنز سب وہی ہوں گی جو وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو ملنے والے دوسرے الاؤنسز پر لاگو ہیں۔

ایف بی آر کے گریڈ 17 تا 22 کے افسران کو 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ پر 140 فیصد ہیڈ کوارٹر الاؤنس کی ادائیگی پر آنے والے اخراجات کے لیے ایف بی آر کو کسی قسم کے اضافی فنڈز فراہم نہیں کیے جائیں گے اور اس پر آنے والے اخراجات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال 2023-24 کے لیے مختص کردہ بجٹ سے پورے کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے گزشتہ ماہ(اکتوبر) میں ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے گریڈ 17 تا 22 کے افسران کے الاؤنسز کے ریشلنلائزیشن کی سمری کی منظوری دی تھی۔

بھارت کی شکست؛ بالی ووڈ ستاروں کے لٹکے ہوئے چہروں کی تصویر وائرل

احمد آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر بالی ووڈ ستاروں کے لٹکے ہوئے چہروں کی تصویر وائرل ہوگئی۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

بھارت کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں بھی کامیاب ہوئی تھی تاہم فائنل میں کینگروز نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

ورلڈ کپ کے تمام میچز جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے بالی ووڈ اسٹارز پُراعتماد تھے کہ فائنل بھی بھارت ہی جیتے گا، اسی لیے بالی ووڈ کی کئی شخصیات اپنے اہلخانہ کے ہمراہ میگا ایونٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئے۔

بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی 3 وکٹیں گِرنے کے بعد بالی ووڈ اسٹارز کے چہرے خوشی سے کِھل رہے تھے لیکن جیسے ہی میچ بھارت کے ہاتھوں سے نکلا تو سب کے چہرے اُتر گئے۔

اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، اُن کی فیملی، اداکار رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اور ایوشمان کھرانہ سمیت دیگر شخصیات موجود ہیں۔

یہ تصویر اُس وقت لی گئی جب آسٹریلیا نے بھارت کے ہاتھوں سے فائنل کی ٹرافی چھین لی تھی، تصویر میں تمام بالی ووڈ شخصیات کے چہرے لٹکے ہوئے ہیں۔

اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز و مزاح سے بھرپور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ  آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کا 241 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر بنایا، ٹریوس ہیڈ مین آف دی میچ جبکہ ویرات کوہلی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔