تازہ تر ین

شاعر و دانشور فیض احمد فیض کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس بیت گئے

اردو کے عہدساز شاعر و دانشور فیض احمد فیض کی آج 39 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

فیض احمد فیض کی برسی کے سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی ریفرنسز، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جہاں ساے خطاب میں ادبی شخصیات اور مقررین اس انقلابی شاعر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

اپنے الفاظ کو محبت کے موتیوں میں پرو دینے والے شاعرفیض احمد فیض 13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 20 نومبر 1984ء کو 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

انہوں نے اردو کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرایا اور انہی کی بدولت اردو شاعری سربلند ہوئی۔

نقش فریادی، دست صبا، زنداں نامہ، دست تہ سنگ، سروادی سینا، شام شہریاراں اورمیرے دل میرے مسافر فیض احمد فیض کے کلام کے مجموعے ہیں، انہوں نے نثر میں بھی میزان، صلیبیں مرے دریچے میں، متاع لوح و قلم، ہماری قومی ثقافت اور ماہ و سال آشنائی جیسی یادگار کتابیں چھوڑیں۔

فیض احمد فیض ایشیاء کے وہ پہلے شاعر تھے جنہیں روس کی جانب سے لینن امن ایوارڈ سے نوازا گیا ان کی وفات سے قبل انہیں نوبل پرائز کیلئے بھی منتخب کیا گیا تھا علاوہ ازیں انہیں بیش بہا ملکی و غیر ملکی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv