مودی سرکار فوجیوں کی موت سےسیاسی فائدہ اٹھانے لگی

نئی دہلی: مودی نے بھارتی فوجیوں کی موت کو الیکشن مہم کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔

مودی سرکار نے فالس فلیگ آپریشنز اور من گھڑت انکاؤنٹر کی آڑ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی موت کو سیاسی ہتھیار بنا لیا۔ حال ہی میں بھارتی فوجی کیپٹن شبنم گپتا راجوری سیکٹر میں ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوا۔کیپٹن شبنم گپتا کی لاش آگرہ میں اس کے آبائی گھر پہنچنے پر مودی سرکار کے وزراء نے عجیب ڈرامہ رچایا۔

ذرائع کے مطابق وزراء نے کیپٹن شبنم گپتا کی غمگین ماں کو اپنی شہرت کے لیے تصاویر کھنچوانے پر مجبور کیا جبکہ کیپٹن شبنم گپتا کی ماں مودی کے کارکنان سے انہیں اکیلا چھوڑ دینے کا مطالبہ کرتی رہیں۔ ویڈیو میں اترپردیش کے وزیر یوگیندر اپادھیائے کیپٹن گپتا کی غمزدہ ماں کو چیک پکڑا کر ہمدردی کا ڈھونگ رچاتے رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی وزیراعظم نریندر مودی اپنی شہرت کے لیے بھارتی فوجیوں کی موت کو ایسے ہی سیاسی رنگ دیتا رہا ہے۔ بالاکوٹ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو بھی مودی نے اپنی مارکیٹنگ میں استعمال کیا

بھارت میں 2024 میں عام انتخابات ہوں گے۔

اولمپکس 2032 کیلئے برسبین کے گابا اسٹیڈیم کو پہلے گرایا اور پھر بنایا جائے گا

برسبین: اولمپکس 2032 کیلیے برسبین کے گابا اسٹیڈیم کو پہلے گرایا اور پھر بنایا جائے گا۔

برسبین کا گابا اسٹیڈیم گرا کر 2032 اولمپکس کیلیے دوبارہ تعمیر کیا جائیگا، اس منصوبے کی تکمیل پر اس میں نشستوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہزار ہوجائے گی۔

کوئنز لینڈ اسٹیٹ کے ڈپٹی پریمیئر اسٹیون مائلز نے جمعے کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2.7 بلین آسٹریلوی ڈالر کی لاگت سے اس منصوبے کو مکمل کیا جائیگا۔

گراؤنڈ کو کرکٹ میں گابا کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک مقامی پرائمری اسکول کو اسٹیڈیم کے بڑے نقشوں کے لیے راستہ بنانے کے لیے منتقل کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی شرط، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے تکنیکی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط جون تک پندرہ سے بیس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے۔

ایف بی آر کے براڈننگ آف ٹیکس بیس اینڈ آئی ٹی انفرااسٹرکچر ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کیلیے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی سربراہی میں آٹھ رکنی اعلی سطحی تکنیکی کمیٹی قائم کردی ہے۔

کمیٹی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلیے ڈیٹا انٹیگریشن کے حوالے سے ایک ماہ میں سفارشات و تجاویز تیار کرے گی اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلیے ایف بی آر کے منصوبے پر عملدرآمد کے بارے میں سفارشات و تجاویز تیار کرے گی۔

اس حوالے سے’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمیٹی کے قیام اور ٹی او آر کے بارے میں سرکلر جاری کردیا ہے۔

دستاویز کے مطابق چیئرمین نادرا کی سربراہی میں قائم آٓٹھ رکنی کمیٹی کے ممبران میں لینڈ ریونیو آپریشن میر بادشاہ خان وزیر، ممبر آئی ٹی ڈاکٹر ناصر خان، ممبر ڈیجیٹل اقدامات ایف بی آر کرامت اللہ خان، چیف پراجیکٹس آفیسر نادراگوہر احمد خان، نادرا این ڈی ڈبلیو کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مشابر حسین، ایف بی آر کے چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی ذین العابدین ساہی اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ملک شامل ہیں۔

اشتعال انگیز گفتگو؛ مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

 لاہور: اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ گرفتاری  کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف  اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں  مریم اورنگزیب جج عبہر گل کے روبرو پیش نہ ہوئیں، جس پر عدالت نے کیس کو انتظار میں رکھ لیا۔

دوران سماعت لیگی رہنما جاوید لطیف سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو مشاورت کرنے کی مہلت دے دی۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ۔ عدالت نے میاں جاوید لطیف سمیت دیگر کو بھی آئندہ سماعت پر 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے   اور مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے جواب طلب کر لیا ۔ واضح رہے کہ مریم اورنگزیب اور دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس میں مقدمہ درج ہے۔

لاہور: اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ گرفتاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں مریم اورنگزیب جج عبہر گل کے روبرو پیش نہ ہوئیں، جس پر عدالت نے کیس کو انتظار میں رکھ لیا۔

دوران سماعت لیگی رہنما جاوید لطیف سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو مشاورت کرنے کی مہلت دے دی۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ۔ عدالت نے میاں جاوید لطیف سمیت دیگر کو بھی آئندہ سماعت پر 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے اور مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے جواب طلب کر لیا ۔ واضح رہے کہ مریم اورنگزیب اور دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس میں مقدمہ درج ہے۔

لوٹوں کو ووٹ نہیں ملتے اور وہ ڈلیور بھی نہیں کرسکتے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف کا کہنا ہے کہ ہر پروپیگنڈے کا جواب انتخابات ہیں، عوام جس کو منتخب کرے اسےعوام کی نمائندگی کا حق ہے، لوٹوں کو ووٹ نہیں ملتے اور وہ ڈلیور بھی نہیں کرسکتے، بڑے نامور 20 الیکٹیبلز انتخابات میں شکست کا شکار ہوئے۔

آج نیوز کے پروگرام ’روبرو‘ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پیپلزپارٹی راجا پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ مشکلات سے نبرد آزما رہی ہے، سیاست نمبرز کا گیم ہے، اور پیپلزپارٹی نے کراچی میں اچھے نمبرز سے میئر بنایا، عوام جس کو منتخب کرے اسےعوام کی نمائندگی کا حق ہے۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ سندھ میں مسلسل پیپلزپارٹی جیتی آرہی ہے، اس صوبے کے عوام کی تیسری نسل پیپلزپارٹی سے منسلک ہے، ہماری جماعت کو سندھ میں خدمت کا انعام ملا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہر پراپیگنڈے کا جواب الیکشن ہیں، انتخابات میں ہر جماعت اتحاد بنانے کی کوشش کرتی ہے، سندھ میں ہمیشہ پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے ہیں، لیکن اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں مصنوعی نظام کبھی نہیں چل سکتا، اس باراسٹیبلشمنٹ نےواضح کہا ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں، سوشل میڈیا کے دور میں مصنوعی نظام کا چلنا ممکن نہیں، صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات سب کے حق میں ہیں، ایسے انتخابات ہونے چاہیے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، عوام جس کو مینڈیٹ دیں اسے حکومت کرنے کا حق ہونا چاہئے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ووٹرز کو متوجہ کرنے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں، وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو ووٹرز مسترد کر دیں گے، اب سیاست مختلف ہوچکی ہے، ووٹرز میں شعور آچکا ہے، الیکٹبیل وہی ہے جو اپنی جگہ کھڑا ہے اور جو وفادار ہے، بڑے نامور 20 الیکٹیبلز انتخابات میں شکست کا شکار ہوئے، لوٹوں کو ووٹ نہیں ملتے اور وہ ڈلیور بھی نہیں کرسکتے۔

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں عماد وسیم نے کہا کہ ’میں نے کافی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنے عرصے تک سپورٹ کیا، پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔

عماد نے لکھا کہ 121 ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیل کر میرا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، وہ میرا بہت اچھا وقت تھا جو کوچز اور ساتھیوں کے ساتھ شاندار رہا۔ آل راؤنڈر نے پاکستانی شائقین اور اپنے مداحوں، دوستوں، فیملی کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سب کچھ آپ کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا۔

انہوں نے لکھا کہ ’اب وقت نئے کوچز اور نئی قیادت کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے، جن کے لیے وہ نیک تمنائیں رکھتے ہیں اور وہ ٹیم کو آگے بڑھتے دیکھنا اور کامیابی حاصل کرتا دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

عماد وسیم نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب ان کی توجہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ہٹ کر اپنے کریئر کے اگلے مرحلے پر ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جواب میں ملک کی نمائندگی اور کرکٹ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے عماد وسیم کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے مستقبل کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ عماد وسیم پاکستان کی کرکٹ میں ایک قیمتی اثاثہ رہے ہیں، وائٹ بال کرکٹ میں ان کی کارکردگی ٹیم کی کامیابی میں اہم رہی ہے، ہم ان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم انہیں ہم یاد رکھیں گے ۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات پر عماد وسیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

عماد وسیم کے کیریئر پر ایک نظر

34 سالہ عماد وسیم نے اپنے آٹھ سالہ انٹرنیشنل کریئر کا آغاز مئی 2015 میں زمبابوے کے خلاف کیا اور 55 ون ڈے انٹرنیشنل اور 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 109 وکٹیں حاصل کیں  جبکہ 1472 رنز بنائے۔

عماد وسیم 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اس کے علاوہ انہوں نے2016 اور 2021 کے ٹی ٹو20 ورلڈ کپ اور2019 کے عالمی کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

نوازشریف کل سیالکوٹ کا دورہ کریں گے

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کل سیالکوٹ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ خواجہ آصف کی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف کل صبح 11 بجے سیالکوٹ چیمبرآف کامرس پہنچیں گے، اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے خطاب کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف خواجہ آصف کی رہائش گاہ پر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

القادر ٹرسٹ کیس: نیب ٹیم کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 6 گھنٹے تفتیش

قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے القادرٹرسٹ کیس میں 6 گھنٹے تفتیش کی اور واپس اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

راولپنڈی میں نیب کی ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

نیب ٹیم نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 6 گھنٹے تک تفتیش کی جبکہ نیب ٹیم کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر وقار احمد کررہے تھے۔

واضح رہے کہ نیب نے چئیرمن پی ٹی آئی سے 15 نومبر سے تفتیش کا آغاز کر رکھا ہے، احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت میں نیب کو عمران خان سے 4 روز مزید تفتیش کی اجازت دی تھی۔

گزشتہ روز کی سماعت

گزشتہ روز 23 نومبر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔

دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفر عباسی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے، اس دوران عمران خان بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔

سماعت شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کے تفتیش ابھی باقی ہے، ہمیں مزید 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے تاکہ تفتیش مکمل کر سکیں۔

عمران خان کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ اور عمیر نیازی نے جسمانی ریمانڈ کی سخت مخالفت کرتے کہا کے متحدہ عب امارات بینک کے سپریم کورٹ میں تحریری جواب کے بعد یہ کیس ویسے ہی ختم ہوچکا ہے، جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جائے۔

عدالت نے فریقین وکلاء کے دلائل کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پیر کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نام تبدیل کردیا گیا

 لاہور:  نگراں حکومت پنجاب  نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نام  بدل کر ’’ پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی ‘‘ کردیا ہے۔ اتھارٹی کے دائرہ اختیار کو صوبے بھر تک وسعت دیتے ہوئے نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ 

والڈسٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا مقصد جامع قانونی فریم ورک، پنجاب بھر کے والڈ سٹی کو موثر انداز میں محفوظ کرنے کے لیے خصوصی ادارہ جاتی انتظامات فراہم کرنا اور ہیرٹیج پراپرٹی کو محفوظ کرنا ہے۔

آرڈیننس کے تحت اب اتھارٹی کا نیا نام “پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی ‘‘ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے نام کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی کامران لاشاری نے اس حوالے سے بتایا کہ اتھارٹی والڈ سٹی لاہور کی طرح پورے پنجاب کے خصوصی تاریخی مقامات اور کلچر پر کام کرے گی اور اس کو محفوظ بنانے کے لیے کوشاں رہے گی۔

اس سے قبل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے پنجاب آرکیالوجی کے زیرا نتظام اہم تاریخی مقامات  بشمول شالامارباغ، مقبرہ جہانگیر و دیگر مقامات اتھارٹی کے حوالے کیے گئے تھے۔

بلاول بھٹو کے بعد آصف زرداری بھی دبئی روانہ

 اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی دبئی روانہ ہوگئے۔ 

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسلام آباد ایئرپورٹ سے نجی طیارے کے ذریعے شام ساڑھے سات بجے  روانہ  ہوئے۔

پاکستان دو سال کیلیے یونیسکو ایگزیکٹیو بورڈ کا وائس چیئرمنتخب

پاکستان آئندہ دو سال کیلیے ایشیا پیسفک گروپ سے یونیسکو ایگزیکٹیو بورڈ کا وائس چیئر منتخب ہوگیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان 2023-2025 کیلیے ایشیا پیسفک گروپ سے یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئر منتخب ہوا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ سیشن میں پاکستان کے انتخاب کے لئے ووٹ اور سپورٹ کرنے والے تمام ممالک کے مشکور ہیں۔ پاکستان کوآپریٹو ملٹی لیٹرل ازم کے فروغ پر کاربند رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاسکتان   دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے یونیسکو کی اقدار اور اصولوں فروغ کے لئے پر عزم ہے۔

امام کعبہ کا آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، آرمی چیف

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مہمان کا خیر مقدم کیا۔ آرمی چیف عاصم منیر نے کہا کہ امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے لیے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں اور اپنے متولی کا گہرا احترام کرتے ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے، اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

معززین نے غزہ میں جاری مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی اور فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ امام کعبہ نے امت کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی۔

ڈاکوؤں نے میسی کی اہلیہ کے خاندان کو لوٹ لیا، کزن کو گولی مار دی

ارجنٹائن کے لیونل میسی کی اہلیہ انٹونیلا روکوزو کے اہل خانہ کو ڈاکؤوں نے لوٹ لیا۔

ان کے اہل خانہ کو دارالحکومت بیونس آئرس سے 300 کلومیٹر فاصلے پر شمال مشرق میں شہر روزاریو میں لوٹا گیا۔

ڈاکوؤں نے میسی کی اہلیہ کی کزن آگسٹینا سکالیا کو گولی بھی ماردی، واقعہ اس وقت پیش آیا، جب روکوزو کی فیملی کو سُپر مارکیٹ میں ایک ملازم کے ساتھ روکا گیا۔

اہلیہ کے اہل خانہ اپنی ملکیتی سُپر مارکیٹ کے قریب ایک بینک میں رقم جمع کرنے کے لیے گاڑی میں سوار تھے۔

اچانک ایک کار سکالیا کی کار کے قریب آئی اور اسے روکنے کی کوشش کی، تو وہ چوکنا ہوگئی اور ٹکر سے بچنے کے لیے بھاگنے کی کوشش کی لیکن وہ دوسری گزرنے والی کار سے ٹکرا گئی۔

اس کے بعد ڈاکوؤں میں سے ایک نے اِس کی کالی گاڑی کی پچھلی کھڑکی کو گولی ماری اور کار کو زبردستی رکنے پر مجبور کیا گیا۔

دو افراد کار سے باہر نکلے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور کار میں جو کچھ تھا، وہ چوری کر کے لے گئے، سامان کی مالیت 22 ہزار ڈالر بنتی ہے۔