- رپورٹ میں اسے بپلومیسی کا نام دیا گیا ہے، جس نے امریکی صدر اور پاکستانی قیادت کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیابلومبرگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں اپنی فعال موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ میں اثر و رسوخ کے نئے راستے تلاش کر لیے ہیں۔ خاص طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقوں تک رسائی حاصل کرنے میں پاکستان کو غیر معمولی کامیابی ملی ہے، جس میں بلال بن ثاقب نامی ایک نوجوان ٹیکنالوجی ماہر نے کلیدی سہولت کار اور پُل کا کردار ادا کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ بڑھتے ہوئے تعلقات بلال بن ثاقب کے ورلڈ لبرٹی فنانشل(ڈبلیو ایل ایف) کے ساتھ روابط کا نتیجہ ہیں، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان اور ان کے قریبی ساتھیوں کا تیار کردہ ڈیجیٹل مالیاتی منصوبہ ہے۔ رواں سال کے آغاز میں پاکستان نے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سرحد پار مالیاتی اختراعات کے لیے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ذیلی ادارے کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا تھا۔
رپورٹ میں اسے بپلومیسی (بٹ کوائن اور ڈپلومیسی کا امتزاج) کا نام دیا گیا ہے، جس نے صدر ٹرمپ اور پاکستانی قیادت کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔ رواں سال اسلام آباد میں امریکی صدر کے خاندانی کاروبار سے وابستہ شخصیات کا شاندار استقبال اس اسٹریٹجک تعلق کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ایک اہم ثالث بن کر ابھرا ہے۔
واشنگٹن کے اٹلانٹک کونسل سے وابستہ ماہر مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں ذاتی تعلقات کی بہت اہمیت ہے اور پاکستان نے کرپٹو کے ذریعے وہ اثر و رسوخ حاصل کر لیا ہے جو اسے واشنگٹن میں ایک ثالث کے طور پر پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوا۔
بلال بن ثاقب، جنہوں نے بہت کم وقت میں پاکستان کے پالیسی حلقوں میں جگہ بنائی کہتے ہیں کہ کرپٹو کی وجہ سے بند دروازے کھل گئے ہیں اور پاکستان کو اپنی ساکھ بہتر کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے بائننس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ جیسے بڑے کھلاڑیوں کو بھی پاکستان سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایک ایسے ملک کے لیے جو عالمی سرمایہ کاری کا پیاسا ہے، واشنگٹن کی کرپٹو پالیسیوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا صرف ٹیکنالوجی نہیں بلکہ بدلتی ہوئی عالمی ترتیب میں اپنی اہمیت ثابت کرنے کا ذریعہ ہے۔ اگرچہ آئی ایم ایف کی جانب سے کرپٹو تجربات پر تحفظات جیسے خطرات موجود ہیں، لیکن اسلام آباد اس حکمت عملی پر کاربند دکھائی دیتا ہے۔ بلال بن ثاقب اس حوالے سے پرامید ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ پاکستان کے لیے تمام حالات سازگار ہو رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
- پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
- نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
- لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
- اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر
- سمندری غذاؤں میں موجود وائرس کس خطرناک بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟
- چاند کو تسخیر کرنے والے خلا نورد خلا میں ٹوائلٹ کے مسئلے سے دوچار ہو گئے
- ایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
- امریکا ایران مذاکرات کی کوریج کے لیے آئے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستانی کھانے بھا گئے
- انسٹاگرام کے کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف
- شعبہ طب میں انقلاب: صرف ایک انجکشن اور ’’لا علاج‘‘ بیماری مکمل ٹھیک!
- پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم
- مشہور ریسٹورنٹ کی بریانی میں ’لال بیگ‘ نکل آیا
- آپ معجزہ ہوتے دیکھ رہے ہیں، حق کیساتھ کھڑے ہوں؛ ایرانی سپریم لیڈر کا پڑوسی ممالک کو پیغام
- واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی، صارفین کی دیرینہ خواہش پوری
- شوٹنگ کے دوران اکشے کمار زخمی، ایکشن سین کی ویڈیو وائرل
- ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، فریقین کو نوٹس جاری
- کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا
- پاکستان کا ہیلتھ ٹیک شعبہ تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن، جدید طبی نظام کی تشکیل میں نمایاں پیشرفت
- اسرائیل میرے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ملک لبنان پر بمباری کر رہا ہے، میا خلیفہ

