چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج ہونے کیخلاف درخواستیں دائر کر دیں

۔ 9 مئی سے متعلقہ مقدمات، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس اور جعل سازی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلوں کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے ہائیکورٹ میں 9 درخواستیں دائر کیں جن میں ریاست اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نو مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے میرٹ کو دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی خارج کر دیں، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دئیے جائیں، ٹرائل کورٹس کو دوبارہ کیسز سن کر میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کرکے 9 مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کر دیا

اسلام آباد: ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے بجلی بلوں میں ریلیف کے پلان پر اتفاق نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق پلان میں بتایا گیا تھا بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب سے کم کا امپیکٹ آئے گا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے 15 ارب سے زائد کا امپیکٹ بتایا۔

 

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان بھی پوچھ لیا، آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ پلان شیئر کیا جانا ہے جس کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف کو بجٹ سے آؤٹ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی، بلوں کو 4 ماہ میں وصول کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے درخواست کی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق بلوں کو اقساط میں وصولی کا پلان آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ ڈسکس کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی معیشت کے استحکام کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت توانائی کے امور پر اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیر توانائی محمد علی اور  وزارت توانائی کے حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے بجلی کے بلوں سمیت گردشی قرضوں کے امور پر بریفنگ دی گئی اور بجلی کی چوری روکنے کے لیے اقدامات سے متعلق بھی بتایا گیا۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اجلاس میں ہدایت کی کہ بجلی چوری روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو نقصان والے ڈسکوز پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر نگران وزیراعظم نے ریکوری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

عمران خان نے نو مقدمات میں ضمانتیں خارج ہونے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردیں

 اسلام آباد: نو مئی سے متعلقہ مقدمات، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز اور جعل سازی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کردیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ سے چھ اور  اے ٹی سی سے تین ضمانتیں خارج ہوئیں تھیں ان کے خلاف درخواستوں پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی تھی، آج چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے درخواستیں دائر کردیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے ہائی کورٹ میں 9 درخواستیں دائر کیں جن میں اسٹیٹ اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نو مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے میرٹ کو دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی خارج کر دیں،  انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دئیے جائیں، ٹرائل کورٹس کو دوبارہ کیسز سن کر میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی جائے،ان 9 مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

مسئلہ سیاسی نہیں معاشی اور اقتصادی بن گیا ہے،ر عوام کے مسئلے حل کرنے کے لیے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا،سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

شیخ رشید احمد میں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اب مسئلہ سیاسی نہیں رہ گیا معاشی اور اقتصادی بن گیا ہے مسلے کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی عوام کو مزید ڈرایا جارہا ہے کہ مزیدبجلی اور پیٹرول مہنگا ہوگا 16 ماہ کی نااہل اور نالائق حکومت اپنے کیس ختم کروا کے غریب کو مہنگائی کے سمندر میں غرق کرکے خود ملک سے فرار ہو گئی ہے اگر عوام کو ریلیف نہ ملی تو تکلیف سہنے کی بھی ایک حد ہوتی ہے عوام کے جذبات مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں بھڑک رہے ہیں عوام کا نام ہی ریاست ہے اور عوام کے مسئلے حل کرنے کے لیے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ورنہ بات سیاست سے آگے چلی گئی ہے اور پھر یہ کسی کے بس میں نہیں رہے گی اور پھر اس معاشی بحران کو کوئی بھی حل نہیں کر پائے گا

ملک میں چینی کی قیمت 200روپے کلو تک پہنچ گئی

  کراچی: ملک میں مہنگائی کی لہر میں اضافے کے سبب مارکیٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 200روپے تک پہنچ گئی۔

چینی کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد 50 کلو بوری کی قیمت 9ہزارسے تجا وز کر گئی۔

چینی کی قیمت میں اضافے کے باعث بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی نایاب ہوگئی اور چینی کی عدم دستیابی کے باعث شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔

آٹا، گھی، چاول، چائے اور دالوں سمیت دیگر اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔

سری لنکا میں بارشیں، ذکا اشرف کی ایشیا کپ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ذکا اشرف نے جے شاہ سے سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہونے والے میچ بارے بات چیت کی۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، سری لنکا میں موسم کی آئندہ دنوں بارے سٹڈی کرلیں، ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی، ذکا اشرف نے کہا کہ سری لنکا میں موسم کی صورتحال خراب ہونے کی صورت میں پاکستان میں میچز کروانے پر غور کیا جائے، پاکستان بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔

سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا کہ ہم صورتحال پر غور کرلیتے ہیں

نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے لندن سے روانہ ہوکر پاکستان پہنچیں گے اور وہ لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔

مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز سے لندن سے روانہ ہوں گے اور لاہور پہنچیں گے، ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز ان کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ان کی وطن واپسی عام پرواز سے ہوگی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہے، مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

الیکشن موخر ہونے پر احتجاج کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ بھی کھڑے ہو سکتے ہیں ، عطاء تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن موخر ہوئے تو احتجاج کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ بھی کھڑے ہو سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ یقین ہے الیکشن آئندہ سال فروری تک ہو جائیں گے جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر انتخابات مذکورہ مدت سے بھی آگے بڑھے تو ن لیگ کیا کرے گی جس پر انہوں نے کہا کہ انتخابات موخر ہوئے تو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ٹرک پر ہوں گی۔

ممکنہ احتجاج میں چیئرمین تحریک انصاف کی شمولیت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک میں چیئرمین پی ٹی آئی بھی ہمارے ساتھ ہو سکتے ہیں۔

صیہونی اور بین الاقوامی لابیاں چیئرمین پی ٹی آئی کو اسپانسر کر رہی ہیں: خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستان دشمن طاقتوں کے آلۂ کار ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا وہ شخص جس نے ایک ملعون کا کیس لڑا اسے عمران خان نے وکیل رکھا، کیا چیئرمین پی ٹی آئی وکیل جیفری رابرٹس کو اپنی جیب سے فیس دےگا؟

انہوں نے کہا صیہونی اور دیگر بین الاقوامی لابیاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسپانسر کر رہی ہیں، 9 مئی کے واقعے کے پیچھے بھی ان لابیوں کا ہاتھ ہے اور یہی لابیاں عالمی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو وکیل کر کے دے رہی ہیں۔

9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں پر کیس کیے گئے ہیں جو پاکستانی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن میں سے بہت سے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے تو بہت سے رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 5 اگست کو توشہ خان کیس میں گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا  تھا تاہم بعد میں انہیں 19 اگست کو سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی 3 سال کی سزا معطل کر دی تھی تاہم سائفر کیس میں گرفتاری کے باعث ان کی جیل سے رہائی ممکن نہ ہو سکی۔

پی ٹی آئی نے عمران خان کے خلاف مقدمات بین الاقوامی عدالتوں میں بھی لڑنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو اپنا وکیل مقرر کیا تاہم بعد ازاں شدید دباؤ کے پیش نظر پی ٹی آئی نے جیفری رابرٹسن کی خدمات واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

9 مئی کو جو ہوا وہ خانہ جنگی کی کوشش تھی جس کا ہدف آرمی چیف اور انکی ٹیم تھی: وزیراعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ رواں برس 9 مئی کو جو کچھ ملک میں ہوا وہ بغاوت اور خانہ جنگی کی جانب ایک کوشش تھی ۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ 9 مئی کے ملزمان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی ہو رہی ہے لیکن اگر ملکی قوانین کو  پامال کرنے اور تشدد پر آمادہ جماعت کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی نہ ہوئی تو ہم اس معاملے میں فریق نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے اور ہمیں اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  رات کو دکانیں جلد بند کرنے سے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے اور فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا، بجلی معاملے پر جلدی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، ہم ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جو بعد میں واپس لینا پڑے۔

پاکستان کو مودی کا ہندوستان نہیں بننے دینگے: نگران وزیر مذہبی امور

کراچی:   نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پاکستان کا خوبصورت چہرہ تباہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم خوبصورت ریاست پاکستان کو مودی کا ہندوستان نہیں بننے دیں گے۔

جامعہ بنوریہ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انیق احمد کا کہنا تھا کہ آج ملک کے حالات پریشان کن ہیں، ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں ثقافتی مسائل درپیش ہیں، علمائے کرام اور طلبہ نے قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس اہم کام کر رہے ہیں، ہمیں ان پر ناز ہے، انہی مدارس نے دینی علم کو محفوظ کر رکھا ہے، سپین میں اگر مدارس قائم ہو جاتے وہ سلوک نہ ہوتا جو آج ہوا، 100 سال بعد ہم نہیں ہوں گے لیکن قرآن سے رہنمائی کی روشنی ملتی رہے گی۔

نگران وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ خارجی چیلنجز کا بھی سامنا ہے، ہمیں آئے کچھ ہی دن ہوئے تھے کہ 16 اگست کو جڑانوالہ کا واقعہ ہو جاتا ہے، کچھ لوگ پاکستان کا خوبصورت چہرہ تباہ کرنا چاہتے ہیں، اس خوبصورت ریاست کومودی کا ہندوستان نہیں بننے دیں گے۔

انیق احمد نے مزید کہا کہ علمائے کرام دنیا کو بتائیں ہم پرامن ملک ہیں، دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں، یہ 23 کروڑ عوام کی بھی ذمہ داری ہے، نظریاتی سرحدوں کی ذمہ داری بھی ہم سب پر ہے، ہم نے پاکستان کے جید علماء کو دعوت دی ہے، ان سے معیشت سمیت دیگر اہم مضامین پر بات ہوگی۔