اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئے تجویز کردہ چاروں ناموں کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پر نامزدگی کی منظوری دینگے، مقررہ وقت رات 10 بجے سے پہلے نام کا اعلان کر دیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ملاقات کی، ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری سے متعلق گفتگو ہوئی، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تقرری کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران لاء ونگ کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری سے متعلق آئینی امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ آج شام کو اجلاس میں نام فائنل کر لیا جائے گا، شام 6 بجے کے اجلاس میں تمام ممبران اور حکام شریک ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چاروں ناموں کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پر نامزدگی کی منظوری دینگے۔
Monthly Archives: January 2023
کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 100 کلو واٹ سولر سسٹم منصوبے کا افتتاح
سانگھڑ: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے کیڈٹ کالج سانگھڑ میں 100 کلو واٹ سولر سسٹم کی تنصیب کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر شازیہ مری نے کیڈٹ کالج سانگھڑ میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے طلباء کو کالج میں جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے کالج کی تعمیر میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، وفاقی وزیر نے بطور مہمان خصوصی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات اور ٹرافیز بھی تقسیم کیں۔
دوسروں پرچوری کاالزام اورخود خیراتی پیسوں کی چوری کا اعتراف، مریم کےعمران پروار
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وز یراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خواجہ آصف پر ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران دیے گئے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثاقب نثار کے “صادق اور امین” نے خیراتی فنڈز کے تین ملین ڈالر ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کر لیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے آپ کو شوکت خانم کے کئے زکواۃ کے پیسے دئیے تھے ، عوام نے پیسے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے نہیں دیئے تھے ۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم ، ٰلاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی ، جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکوۃ چور کہتا ہے کہ توشہ خانہ میں چوری کی، تو کیا ہوا ؟ ، ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا، تو کیا ہوا ؟ ، پانچ کیرٹ کا ہیرا ہی تو لیا ہے ؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کر کے ملک کے خلاف دشمنی کی، تو کیا ہوا ؟ زکوۃ کے پیسے ہی تو چوری کئے ہیں، تو کیا ہوا؟ ٹرسٹ کا پیسہ ہی تو کھایا ہے، تو کیا ہوا ؟ القادر ٹرسٹ کے نام پر 458 کنال اراضی رشوت لی، تو کیا ہوا؟بشری بی بی کے ساتھ مل کر پنجاب کی ہر نوکری، ہر عہدہ بیچا، تو کیا ہوا؟
وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ وزیرجن کو چور کہتے ہیں پاکستان میں برطانیہ کی بھی کسی عدالت میں جھوٹے الزام ثابت نہیں کر سکے ، عمران خان اِسی لئے عدالت میں پیش نہیں ہوتے کیونکہ اگر ہوئے تو تمام کئے ہوئے جرائم کا اعتراف کرنا پڑے گا۔
شیعب اختر نے ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے خود کو علیحدہ کرلیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) معروف سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے بنائی جانے والی میری بائیو پک پر کچھ اختلافات تھے جس وجہ سے میں نے خود کو الگ کرلیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ کئی ماہ کے غور و خوض کے بعد میں نے فلم راولپنڈی ایکسپریس اور اس کے میکرز سے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور اپنی مینجمنٹ، قانونی ٹیم کے ذریعے معاہدہ ختم کر دیا ہے۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں نے اس پروجیکٹ میں شامل رہنے کے لئے کافی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے معاملات بہتر نہ ہو سکے، احسن طریقے سے اختلافات کے حل میں ناکامی اور معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث بالآخر مجھے تعلقات منقطع کرنے پڑے۔
سابق کرکٹر نے فلم میکرز اور انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر وہ ان کی زندگی پر فلم بناتے رہے اور ان کے نام اور زندگی سے جڑے واقعات کو کسی بھی حوالے سے استعمال کرتے رہے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔
قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
جدہ: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے عمرہ ادائیگی کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا۔
تصویر میں شاہین شاہ آفریدی خانہ کعبہ کے سامنے احرام باندھے کھڑے ہیں، شاہین نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا۔
خیال رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد بھی عمرے کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔
امریکی صدر بائیڈن کے گھر سے مزید خفیہ دستاویزات برآمد
واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف کے عہدے داروں کو صدر جو بائیڈن کی ڈیلاویئر کی رہائش گاہ سے مزید 6 خفیہ دستاویزات ملی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے وکیل نے بتایا ہے کہ صدر کے گھر پر محکمہ انصاف کے عہدے داروں نے 12 گھنٹے تلاشی لی جس کے بعد مزید دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ۔
بائیڈن کے وکیل کے مطابق تلاشی کے دوران ملنے والی 6 اشیا کی درجہ بندی بطور حساس مواد کی گئی جسے محکمہ انصاف کے حکام نے قبضے میں لے لیا، ضبط کیے جانے والے کچھ نئےکاغذات بائیڈن کی سینیٹر شپ اورکچھ نائب صدر کے دور کے ہیں۔
دوسری جانب خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے اس صورت حال کو ایک ’معصومانہ غلطی‘ قرار دیا ہے۔
اس سے قبل صدر بائیڈن نے پرانی خفیہ دستاویزات کی برآمدگی پر پائے جانے والے عوامی غصے کو مسترد کر تے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں، میں ان ہدایات پر عمل کر رہا ہوں جو وکلا نے مجھے بتائیں اور وہ بالکل وہی ہیں جو ہم کر رہے ہیں وہاں کوئی (قابل اعتراض مواد) نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کی اپنی ہی انتظامیہ نے گھر اور ایک سابق دفتر میں خفیہ دستاویزات کے حوالے سے لاپروائی برتنے پر تحقیقات کے لیے خصوصی کونسل نامزد کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر کےگھر اور دفتر سےحساس دستاویزات برآمد کی گئی تھیں جس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کل سے ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کریگی
سڈنی: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل سے آسٹریلوی ویمن ٹیم کے خلاف ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
ون ڈے سکواڈ میں شامل کائنات امتیاز آج پاکستان کے لئے روانہ ہو جائیں گی جبکہ ڈیانا بیگ دو روز بعد واپس روانہ ہوں گی، ڈیانا بیگ کل تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئی تھی۔
آسٹریلین ٹیم نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز تین صفر سے جیت لی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریزکا آغاز 24 جنوری سے ہو رہا ہے جس کا پہلا میچ نارتھ سڈنی اوول میں کھیلا جائے گا۔
چین : صرف ایک ہفتے میں کورونا وائرس سے 13ہزار اموات رپورٹ
بیجنگ : (ویب ڈیسک) کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چین کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا اور ایک ہفتے میں 13 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔
خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں رواں ماہ کورونا پابندیاں نرم کرنے کے بعد کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ، ملک پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے وائرس کے تیز پھیلاؤ سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں 13 سے 19 جنوری کے دوران کورونا وائرس سے تقریباً 13 ہزار نئی اموات ریکارڈ ہوئی ہیں ، ان اموات میں گھر پر ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد ماہرین نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ چین میں کورونا وائرس کی لہرعروج پر ہے ، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں برس چین میں کورونا سے تقریبا ایک ملین افراد زندگی کی بازی ہارسکتے ہیں ۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس سے قبل چین میں 8 سے 12 جنوری کے دوران ہسپتالوں میں تقریبا 60 ہزار اموات کا انکشاف کیا گیا تھا، طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین میں نئے قمری سال کی چھٹیاں شروع ہونے پر کورونا وائرس مزید پھیلنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ 8جنوری کو لگ بھگ 3 سال بعد چین نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق سفری پابندیوں کو ختم کریا تھا ، چین میں نئے قمری سال کی 40 روزہ چھٹیوں کا آغاز ہوا جس کے بعد کورونا کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آئے تھے ۔
رائیونڈ میں ڈولفن سکواڈ کا ایکشن ، تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور : (ویب ڈیسک) ڈولفن سکواڈ نے رائیونڈ میں کارروائی کے دوران ڈکیتی وارداتوں میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے پٹرولنگ کے دوران 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل بھگا دی، ڈولفن سکواڈ نے تعاقب کر کے موٹرسائیکل پر سوار تینوں افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے پولیس کیپ پہن رکھی تھی ، ملزمان کے قبضہ سے پستول، 4 موبائلز، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان اسد، محسن اور اویس کو تھانہ رائیونڈ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ڈولفن نے کہا ہے کہ ڈولفن اسکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
اسلام آباد :دھوکے سے تین مزدوروں کے گردے نکال لیے گئے
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس کے رہائشی 3 مزدوروں کو دھوکا دے کر ان کے گردے نکال لیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم محمد سلیم مزدوروں کو پہلے راولپنڈی اور پھر اسلام آباد لے کر گیا جہاں نامعلوم مقام پر ڈاکٹروں نے تینوں مزدوروں کے گردے نکال لیے۔
پولیس کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں مرکزی ملزم محمد سلیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق پتوکی کا رہائشی ملزم محمد سلیم نے مزدوروں کو ڈھائی لاکھ روپے دینے کا لالچ دیا، ملزم محمد سلیم مزدوروں کو راولپنڈی اور پھر اسلام آباد لے گیا، ملزم کے سہولت کار ڈاکٹر نے مزدوروں کو نامعلوم مقام پر لے جا کر گردے نکال لیے ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجیلنس پی ایچ او ٹی اے کا کہنا ہے کہ تینوں مزدوروں کے پیٹ پر آپریشن کے نشانات بھی موجود ہیں۔
وزیرآباد فائرنگ: عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی تبدیل
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کی جانب سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر اعتراضات کے بعد محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی کے ارکان کو ہی تبدیل کر دیا گیا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی میں نئے ارکانِ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی کے نئے ارکان میں ڈی پی او ڈی جی خان محمد اکمل، ایس پی انجم کمال، ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی محکمے کے چوتھے رکن کی تقرری کا فیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد ہے، نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 جنوری کو جاری کیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پرانی جے آئی ٹی میں اختلافات سامنے آنے پر نئے ارکان کی تقرری کی گئی، پرانے ارکان نے جے آئی ٹی سربراہ کی تفتیش اور طریقہ کار پراعترضات کیے تھے، سابق ممبران نے غلام محمود ڈوگر پر سیاسی بنیادوں پر تفتیش کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔
رواں برس پاکستانی حجاج کی روانگی اور واپسی کا شیڈول جاری
ریاض : (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانی عازمین کا سفری شیڈول جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانی حجاج کیلئے فلائٹس شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
فلائٹس شیڈول کے مطابق پاکستان سےعازمین حج کی پہلی پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی جبکہ آخری پرواز کے لئے 22جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں مناسک حج کے اختتام پر سعودی عرب سے پاکستان کے لئے پہلی پرواز کی آمد2جولائی کو ہوگی اور آخری پرواز 2 اگست کو ہوگی۔
سعودی حکومت نے ریگولر اور چارٹرڈفلائٹس آپریٹرز کو سختی سےہدایت کی ہے کہ وہ سعودی قوانین کی پاسداری کو ہر قیمت پر ممکن بنائیں۔
گزشتہ برس حکومت نے سرکاری کوٹے پر قربانی کے ساتھ فی کس حج اخراجات 8 لاکھ 60 ہزار 177 روپے جبکہ قربانی کے بغیر 8 لاکھ 14 ہزار 807 کا اعلان کیا تھا تاہم حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کو کچھ رقم واپس بھی کی گئی تھی۔
نوازشریف کو بدنام کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا: جاوید لطیف
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں، نوازشریف کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، لیگی قائد کو بدنام کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، نواز شریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس لانا ہوگا۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کیا نوازشریف بار بار ملک کیلئے قربانیاں دیں گے؟، 2017 میں کس کی خواہش پر نواز شریف کو ہٹایا گیا، مجرموں کے اقبال جرم کے بعد بات ہضم ہوگئی، 2017 میں کہتے ہیں کمیشن بنایا جائے، آج بات ٹرتھ کمیشن سے آگے نکل گئی، 2017 کے کرداروں کی جیب سے پیسہ نکالنا ہوگا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 2022 تک کھلے عام سرپرستی کی جاتی رہی، کیا سازش خط کا اس وقت کے اسٹیبلشمنٹ کے چیف کو نہیں پتہ تھا کہ یہ جھوٹا ہے ، صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دینے والے ثاقب نثار کو نہیں پتہ تھا یہ پلے بوائے ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے گارنٹی نہیں لی اور نہ آج چاہتے ہیں، نوازشریف قربانی نہیں دے گا، نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں، ان کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، 20 ضمنی نشستوں پر بھی سہولت کاری ہو رہی تھی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 5 افراد نے معاشی و سیاسی ہر لحاظ سے ریاست کو نقصان پہنچایا، یہ کافی نہیں ہوگا نوازشریف کو بے گناہ قرار دے کر پاکستان لایا جائے،سزا دینے والوں کو عبرت کا نشان بنا کر نوازشریف کو واپس لانا ہوگا، دونوں صوبوں کے الیکشن کی تاریخ کے بعد نواز شریف واپسی کی تاریخ دینگے۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی لہر آئی ہے، عمران خان پاکستان کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔


















