تازہ تر ین

امریکی صدر بائیڈن کے گھر سے مزید خفیہ دستاویزات برآمد

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف کے عہدے داروں کو صدر جو بائیڈن کی ڈیلاویئر کی رہائش گاہ سے مزید 6 خفیہ دستاویزات ملی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے وکیل نے بتایا ہے کہ صدر کے گھر پر محکمہ انصاف کے عہدے داروں نے 12 گھنٹے تلاشی لی جس کے بعد مزید دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ۔
بائیڈن کے وکیل کے مطابق تلاشی کے دوران ملنے والی 6 اشیا کی درجہ بندی بطور حساس مواد کی گئی جسے محکمہ انصاف کے حکام نے قبضے میں لے لیا، ضبط کیے جانے والے کچھ نئےکاغذات بائیڈن کی سینیٹر شپ اورکچھ نائب صدر کے دور کے ہیں۔
دوسری جانب خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے اس صورت حال کو ایک ’معصومانہ غلطی‘ قرار دیا ہے۔
اس سے قبل صدر بائیڈن نے پرانی خفیہ دستاویزات کی برآمدگی پر پائے جانے والے عوامی غصے کو مسترد کر تے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں، میں ان ہدایات پر عمل کر رہا ہوں جو وکلا نے مجھے بتائیں اور وہ بالکل وہی ہیں جو ہم کر رہے ہیں وہاں کوئی (قابل اعتراض مواد) نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کی اپنی ہی انتظامیہ نے گھر اور ایک سابق دفتر میں خفیہ دستاویزات کے حوالے سے لاپروائی برتنے پر تحقیقات کے لیے خصوصی کونسل نامزد کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر کےگھر اور دفتر سےحساس دستاویزات برآمد کی گئی تھیں جس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv