ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ نے صرف تین دن میں پوری دنیا سے 313 کروڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔
یہ کسی بھی فلم کا ہندی سینما میں ابتدائی تین دن کا سب سے بڑا بزنس ہے اور ’پٹھان‘ نے اس ریکارڈ کے ساتھ ’کے جی ایف ٹو‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
’پٹھان‘ نے صرف انڈیا میں 201 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کیا جبکہ اوورسیز میں 112 کروڑ کا بزنس ریکارڈ ہوا ہے۔
فلم کو پوری دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے اور اس فلم کے ساتھ کنگ خان کی چار برس بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے۔
’پٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ہی پہلے دن کے 4 لاکھ ایڈوانس ٹکٹس فروخت کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے جبکہ فلم میں شاہ رخ کے ساتھ بالی ووڈ اسٹائل کوئین دیپیکا اور ایکشن ہیرو جان ابراہم مرکزی کردار نبھا ر ہے ہیں۔
Monthly Archives: January 2023
حکمران جو طاقت ہمیں دبانے میں لگا رہے ہیں وہ ملک چلانے میں لگائیں: فرخ حبیب
لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ یہ کالا کپڑا فواد چودھری پر نہیں بلکہ کالے قانون پر ڈالا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ فواد چودھری نے کہا کیا ہے اور کیا کیا ہے؟، پی ٹی آئی رہنما نے صرف یہ کہا کہ آپ نگران سیٹ اپ کی جگہ نگرانی سیٹ اپ لگا دیتے ہیں، 25 مئی کے ملزموں کا سیٹ اپ آگے لایا جا رہا ہے، جو کالا قانون آپ سیاسی حریف کو دبانے کیلئے لگاتے ہیں یہ ڈالر نیچے لانے میں لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ جو طاقت آپ سیاسی حریف کو دبانے میں لگا رہے ہیں یہ ملک چلانے میں لگائیں، میرا سیلوٹ ہے فواد چودھری کو جو ان طاقتور لوگوں کا سامنا کر رہے ہیں، اس ملک کے اندر آئین کی قانون کی جنگ جاری رہے گی، میں سوال کرتا ہوں عدلیہ سے یہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اسکو کون دیکھے گا۔
سابق وزیر مملکت اور تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ نہیں آ رہی، ان کا این آر او 2 کا کیس بھی عدلیہ کے سامنے ہے، میں عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ انصاف آپ نے ہی کرنا ہے، ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔
مریم نواز کے والہانہ استقبال نے ثابت کر دیا قوم کس کے ساتھ ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کال کے بغیر آج عوام نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ قوم کس کے ساتھ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام جان چکے ہیں کہ موجودہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحالی کا ذمہ دار فارن ایجنٹ ہے۔
مریم اورنگزیب کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ چور کے جھوٹ کا عوام نے آج جواب دے دیا ہے، شکریہ پاکستان۔
جرمنی نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے
اسٹٹ گارٹ: (ویب ڈیسک) جرمنی میں ایک سنیما نے 8770.43 مربع فِٹ آئی میکس اسکرین نصب کر کے بیک وقت دو گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔
جنوب مغربی جرمنی کی ریاست بیڈن-ورٹمبرگ کی ایک ملٹی پلیکس چین دی ٹرامپلاسٹ لیونبرگ میں 127.2 فِٹ چوڑی اور 68.8 فِٹ لمبی اسکرین نصب کر کے سب سے بڑی آئی میکس اسکرین اور سب سے بڑی مستقل سنیما اسکرین کے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے گئے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ریکارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکرین کی چوڑائی کو سمجھنا ہو تو یوں سمجھا جائے کہ یہ بوئینگ 737 ایئر لائنر سے بڑی ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک اسپیشلسٹ کمپنی نے لیزر سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسکرین کی پیمائش کی، جس سے ان کو اسکرین کا سائز ملی میٹر کی باریکی میں بھی معلوم ہوا۔
سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ، 78 برس کے ہو گئے
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر سیاست دان سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین 78 برس کے ہو گئے۔
اسلام آباد میں ق لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی طرف سے سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ق لیگ کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ مل کر چودھری شجاعت حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
ق لیگ کے صدر رضوان صادق خان، کرنل ریٹائرڈ زائد خان نے بھی تقریب میں شرکت کی، ق لیگ کے عہدیدار مہرین آدم ملک ،لبنیٰ قریشی ،آمنہ خانم بھی تقریب میں موجود تھیں۔
تقریب میں شرکا نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کاملہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی، ق لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسز فرخ خان نے کہا کہ حکمرانوں کو چودھری شجاعت حسین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ق لیگ نے پاکستانی سیاست اور عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ سے اہم کردار ادا کیا۔
رضوان صادق خان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے اور اپنے ورکرز کو بھی یہی پیغام دیا۔
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے دی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے میچ میں میزبان پاکستان نے بنگلا دیش کو صفر کے مقابلے میں 14 رنز سے شکست دے دی۔
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے دوسرے روز 3 میچز کھیلے گئے، پہلا میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوا جبکہ دوسرے میچ میں فلسطین نے نیپال کو ایک کے مقابلے میں 22 رنز سے ہرا دیا۔
تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے بھارت کو 2 کے مقابلے میں 11 رنز سے شکست دی، اتوار کو بھی تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلا بنگلہ دیش اور افغانستان، دوسرا بھارت، نیپال جبکہ تیسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔
عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، فواد چودھری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا، خط میں دوران حراست سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فواد چودھری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں سینیٹر اعظم سواتی اور ڈاکٹر شہباز گل سے دوران حراست پیش آنے والے پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ بھی دیا۔
عمران خان نے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان کو آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے خط میں لکھا کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا عزت و وقار کے خلاف اقدامات آئین کے آرٹیکل اے 9 ، اے 10 اور 14 کی خلاف ورزی ہیں۔
عمران خان کے آصف زرداری کیخلاف الزامات خطرناک ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف عمران نیازی کے الزامات بے بنیاد اور خطرناک ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں، مخالفین کیخلاف سازشیں، الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاست سے منسلک رہنے کی کوشش ہے، پوری قوم عمران خان کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے، سابق وزیر اعظم نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا۔
اسلام آباد میں پیر 30 جنوری کو تعطیل کا اعلان
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں پیر 30 جنوری کو مقامی طور پر تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 30 جنوری کو اسلام آباد میں اسکول و دفاتر بند رہیں گے، میونسپل کارپوریشن، سی ڈی اے، آئیسکو، سوئی گیس کے دفاتر کے علاوہ تمام اداروں میں چھٹی ہو گی۔
اب ذرائع کے حوالے سے یہ خبر آئی ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اسلام آباد آ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد آرہے ہیں، یو اے ای کے صدر کی آمد پر انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا اعزازی پروٹوکول دیا جائے گا، یو اے ای کے صدر کو نور خان ائیر بیس پر توپوں کی سلامی دی جائے گی، وزیر اعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔
یو اے ای کے صدر کی اسلام آباد آمد پر پیر کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہوگی۔
سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد گرفتار کر لیے
لاہور: (ویب ڈیسک) دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے کارروائیاں تیز کر دیں، پنجاب کے مختلف اضلاع سے 17 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے پستول ، رائفلیں اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد ہوا، دہشت گردوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 15 مقدمات درج کئے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 6 دہشت گردوں کو کوتوالی سے گرفتار کیا گیا، 2 دہشت گردوں کو بھکھی، ایک کو منڈی بہاؤ الدین اور ایک دہشت گرد کو خوشاب سے گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ایک دہشت گرد کو چوبارہ ، ایک کو لودھراں ، ایک میاں چنوں اور ایک کو خانیوال سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے 47 کومبنگ آپریشن کئے گئے، 484 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔
ڈالر کی نئی اڑان سے مہنگائی بڑھے گی، بنیادی تنخوا کو 35 ہزار تک بڑھانا ہوگا، مفتاح اسماعیل
پشاور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر کی نئی اڑان سے مہنگائی میں شدید اضافہ ہوگا، بنیادی تنخواہ کو 25 ہزار سے 35 ہزار روپے تک بڑھانا ہوگا۔
ری ایمرجنگ پاکستان سیمینار سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پاکستان جیسی اسلامی ریاست میں 86 فیصد بچوں کو خوراک نہیں مل رہی، جن لوگوں کے پاس وسائل نہیں ہیں وہ پیچھے رہ گئے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک پاکستان بنانے کیلئے تصور کردہ پاکستان کی تعبیر کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مشکلات سے دوچار ہے، بڑی محنت سے پاکستان کو دیوالیہ سے واپس لائے تھے پھر ملک اسی طرف جا رہا ہے۔
سب نے حکومت کر کے دیکھ لی،ایک پارٹی مسائل حل نہیں کر سکتی،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب نے حکومت کر کے دیکھ لی،ایک پارٹی مسائل حل نہیں کر سکتی،یہ نظام جس طرح چل رہا ہے یہ پاکستان کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، جماعتیں اور عدالتیں ساتھ بیٹھیں اور ملک کی بات کریں، آج ملک مشکل میں ہے، آپ صرف اپنے مفاد نہیں دیکھ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹیاں متفق ہوں یا نہ ہوں، کچھ آئینی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90دن کے اندر الیکشن کرانے کاپابند ہے۔
انہوں نے کہا کہ35سال سے ایک جماعت کا حصہ ہوں اور آج بھی اس کا حصہ ہوں،ہم اپنی جماعتوں سے ناراض ہوکر نہیں بیٹھے۔
نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم نے خیبرپختونخوا میں پٹرول کی قلت کا نوٹس لے لیا
پشاور: (ویب ڈیسک) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے خیبرپختونخوا میں تیل کی قلت پیدا ہو گئی جس کا نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے نوٹس لے لیا۔
نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان نے معاملے پر چیف سیکرٹری کو صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔ صوبے میں آٹے کی دستیابی کی صورتحال کا نوٹس لے لیا گیا۔
نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے پیٹرول پمپس میں صارفین کو پٹرول کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، عوام کیلئے تکلیف کا باعث بننے والے عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے۔
واضح رہے گزشتہ دو روز میں ڈالر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے کے بعد سے تیل کی قیمیں بڑھنے سے متعلق بھی خبریں زیر گردش کرنے لگیں جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں پمپ مالکان نے پٹرول کی فروخت کم کر دی جبکہ صارفین کو تیل کے حصول میں دشواری کا سامنا رہا۔


















