اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔
اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 27 پیسے فی کلو گرام کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 231 روپے 85 پیسے ہو گئی،
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 180 روپے 28 پیسے سستا ہوگیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2735 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے،اپریل میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2916 روپے 11 پیسے کا تھا۔
Monthly Archives: April 2022
وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
ابوظبی: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دورے پر ابو ظبی پہنچے ہیں۔ وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، مولانا اسعد محمود، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، شاہ زین بگٹی، خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عود آل نعیمی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوگی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کیا اور منصب سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا غیرملکی دورہ تھا۔
دورے میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی۔
احمد پور شرقیہ: جیل سے رہا ہوکر آنے والوں پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل
احمد پور شرقیہ: (ویب ڈیسک) موٹر سائیکل سواروں نے کیری ڈبہ پر فائرنگ کر کے جیل سے رہا ہوکر آنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ ملزمان فراد ہوگئے۔
احمد پور شرقیہ کے علاقہ محبت پور کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی کیری ڈبہ پر فائرنگ کے نتیجے میں کیری ڈبہ پر سوار 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمی افراد کو ریسکیو 1122 ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
قتل ہونے والے افراد میں سے چند افراد آج جیل سے رہا ہوکر آ رہے تھے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ کی ناکہ بندی کرادی۔
جاں بحق ہوئے والے افراد میں ارشاد ، وارث ، نواز ، سعید اور اقبال شامل ہیں ،مقتولین کا تعلق احمد پور شرقیہ کے علاقہ ٹبی ڈھکواں سے ہے، پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
افغانستان میں ماہِ شوال کا چاند نظر آگیا
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کی حکومت نے ماہِ شوال 1443 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کل ملک بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔
افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں سے ماہِ شوال کے چاند کی شہادات موصول ہوئیں جس کے بعد حکومت نے کل عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
امارات اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس اور رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ الحدیث مولوی عبدالحکیم حقانی نے بروز اتوار ملک بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے عید الفطر کی آمد پر امت مسلمہ اور افغان قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔
پیوٹن کی کینسر کی سرجری جلد متوقع، اختیارات سابق انٹیلی جنس چیف کو ملنے کا امکان
لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی کینسر کی سرجری جلد متوقع ہے اور اس دوران یوکرین جنگ کا اختیار روسی خفیہ ایجنسی کے سابق چیف کو سونپے جانے کا امکان ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کی جلد کینسر کی سرجری متوقع ہے اور چند دنوں کیلئے یوکرین جنگ کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار روسی سکیورٹی کونسل کے سربراہ اور خفیہ ایجنسی KGB کے سابق چیف، پیوٹن کے دوست نکولائی پیٹروشیف کو دیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن میں 18 ماہ قبل پیٹ کے کینسر اور دماغی بیماری پارکنسنز کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ان میں شیزوفرینیا کی علامات بھی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے سرجری میں تاخیر کی ہے اور اب سرجری جنگ عظیم دوئم میں روس کی کامیابی کی یاد میں منائے جانے والے وکٹری ڈے کے بعد ہی ممکن ہے۔ وکٹری ڈے 9 مئی کو منایا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجری اپریل میں ہونی تھی لیکن پیوٹن نے اسے مؤخر کیا لیکن اب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مزید تاخیر کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ روسی صدارتی محل ہمیشہ سے پیوٹن کی خرابی صحت کے حوالےسے خبروں کی تردید کرتا رہا ہے۔
پیوٹن کی جانب سے اختیارات نکولائی پیٹروشیف کو سونپے جانے کی اطلاعات پر ناقدین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کیوں کہ آئین کے تحت صدر کی غیر موجودگی میں اختیارات وزیراعظم کے پاس جاتے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ڈاکٹر نے انہیں مغربی ممالک سے منگوائی جانے والی دوائی شروع کرنے کا کہا تھا۔ ڈیلی میل کے مطابق پیوٹن نے جب یہ دوائی کھانا شروع کی تو ان میں شدید سائیڈ افیکٹس دیکھے گئے اور ان کی کمزوری اور چکر میں اضافہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق جس ڈاکٹر نے دوائی تجویز کی تھی بعد ازاں اسے پیوٹن کے علاج کے عمل سے فارغ کردیا گیا اور غیر دوست ملک سے امپورٹ کی گئی دوا کی بھی جانچ کی گئی۔
روس کے ایک جلا وطن صحافی نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ پیوٹن کو تھائیرائیڈ کینسر ہے اور ہر وقت بہترین ڈاکٹرز کی ٹیم ان کے ساتھ رہتی ہے۔
حال ہی میں کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں جن میں پیوٹن کے ہاتھ کو لاشعوری طور پر تھرتھراتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس سے انہیں پارکنسنز کی بیماری ہونے کی خبروں کو تقویت ملی تھی۔
ڈیلی میل نے ایک تصویر جاری کی ہے جس میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے ساتھ ملاقات میں پیوٹن کو میز کو پکڑ کر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس میٹنگ کی تصویر میں پیوٹن کے چہرے پر سوجن کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پدھار سیکٹر کا دورہ
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پدھار سیکٹر کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ افطار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر پدھار سیکٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
بیان کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جوانوں کے عزم کی تعریف کی اوران سے بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ افطار کیا۔
بزرگ شہری کی جان بچانے پر پاکستانی نوجوان کیلئے امریکا میں ایوارڈ کا اعلان
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لیور مور میں 72 سالہ بزرگ شہری کی جان بچانے پر مقامی پولیس نے پاکستانی نوجوان بلال شاہد کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی شہر لیورمور میں 72 سالہ شہری واک کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر گر پڑے اور بے ہوش ہوگئے، اس دوران وہاں سے فیملی کے ہمراہ گزرنے والے پاکستانی نوجوان بلال شاہد گاڑی روک کر بے ہوش شہری کی مدد کو پہنچے۔
بزرگ شہری کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی اور ان کی نبض بھی ڈوب گئی تھی جس پر بلال نے میڈیکل ایمرجنسی کیلئے ہیلپ لائن پر فون کیا اور شہری کی حالت کا بتایا۔
اس دوران فون پر آفیسر نے پاکستانی نوجوان کو بزرگ شہری کو دل کی دھڑکن اور سانس کو بحال کرنے کے ہنگامی طریقہ کار (سی پی آر) کو بروئے کار لاتے ہوئے طبی امداد دینے کا کہا تاہم پاکستانی نوجوان کو ہنگامی طبی امداد کا علم نہ تھا۔
اس دوران فون پر ہی آفیسر نے طریقہ سمجھایا اور بلال شاہد نے اس طریقے پر عمل کیا اور اتنی دیر میں میڈیکل ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی جہاں بزرگ شہری کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
امدادی ٹیم کے کیپٹن کے مطابق بلال شاہد کی جانب سے شہری کو موقع پر سی پی آر دینے کے باعث اسپتال لے جاتے ہوئے نبض بحال ہوئی اور ان کی جان بچانا ممکن ہوا۔
جان بچانے پر بزرگ شہری کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی نوجوان کو تلاش کیا اور ان کے گھر تحائف اور تہنیتی پیغام بھیج کر شکریہ ادا کیا۔
اُدھر سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی نوجوان کی جانب سے بزرگ کی جان بچانے کو سراہا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے بلال شاہد امریکا کے شہر لیورمور میں کئی سالوں سے مقیم ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےعمرے کی سعادت حاصل کرلی
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کے کپتان نے لکھا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے پہلے گھر کی دہلیز پر حاضری نصیب ہوئی۔
بابر اعظم نے مزید لکھا کہ میری خوش قسمتی دیکھو کہ میں مہمان حرم تھا۔
آخر میں انہوں نے عمرہ اور رمضان المبارک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
شاہ رخ اور کاجول طویل عرصے بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اسٹار اداکارہ کاجول طویل عرصے بعد ایک ساتھ فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی میں شاہ رخ اور کاجول نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے خود کو کامیاب جوڑی کے طور پر ثابت کیا، دونوں کی جوڑی نے بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں جن میں مشہور زمانہ رومانوی فلم’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘، ’’کرن ارجن‘‘ اور ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ شامل ہیں جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ میں شاہ رخ خان اور کاجول بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جبکہ اس پروجیکٹ میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نبھائیں گے۔
مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان اور کاجول خصوصی کردار کے ساتھ مذکورہ فلم میں نظر آئیں گے۔ ممکنہ طور پر اس فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہوگی۔
دوسری جانب فلمی مداح ماضی کی بہترین جوڑی کو ایک ساتھ بڑی اسکرین پر پھر سے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 دن کے لئے پیڑولیم منصوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے 15 روز کے لئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 125.56 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے پر برقرار رہے گی۔
اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔
رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت نے رقوم کی غیر قانونی بیرون ملک منتقلی پر چینی اسمارٹ فون کمپنی ژیاومی کے بینک اکاؤنٹس سے 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ضبط کرلیے۔
عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ ایک تحقیقات میں پتہ چلا کہ چینی اسمارٹ فون کمپنی نے مالک کمپنی کو ادائیگی (royalty payments) کی آڑ میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک رقم بھیجیں۔
بھارت کی مالیاتی جرائم کی تحقیقاتی ایجنسی نے فروری میں کمپنی کی تحقیقات شروع کیں اور کہا کہ اس نے فرم سے رقم اس وقت ضبط کی جب پتہ چلا کہ ژیاومی نے تین غیر ملکی اداروں رقوم غیر قانونی طور پر منتقل کیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ رائلٹی کے نام پر اتنی بڑی رقم ژیاومی کے چینی مرکزی گروپ کمپنیوں کی ہدایات پر بھیجی گئیں۔
دوسری جانب AFP کی درخواست پر ژیاومی نے مذکورہ بالا الزام پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اسی طرح ہواوے سمیت بھارت میں دیگر چینی اسمارٹ فون کمپنیوں پر بھی چھاپے مارے جاچکے ہیں۔
عمران خان اپنے جرائم کے شواہد منظر عام پر آنے سے خوفزدہ ہیں: مصطفیٰ کمال
کراچی: (ویب ڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے جرائم کے شواہد منظر عام پر آنے سے خوفزدہ ہیں۔ اسی لیے عوام کو ڈھال بنا رہے ہیں۔
چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے لانڈھی میں دعوت افطار سے خطاب میں خطاب میں کہا کے عمران خان اور پی ٹی آئی اپنے جرائم کے شواہد منظر عام پر آنے سے خوفزدہ ہیں اسی لیے پاکستانی عوام کو اپنی ڈھال بنا رہے ہیں۔ عوام کے پاس پاک سرزمین پارٹی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔
شہر قائد سے متعلق انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو تعصب سے نکلنا ہوگا اپنا وہی ہے جو عوا م کے کام کرے۔ میرے شہر والوں کو مسیحا کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، اپنے مینڈیٹ کی طاقت کو پہچانیں۔ رنگ، نسل اور زبان کے تعصب سے نکلنا ہوگا، ہمارا اپنا وہی ہے جو ہمارے کام کرےجو لوگ آپ سے مینڈیٹ لے کر کام نہیں کرتے انہیں مسترد کرنا ہو گا۔
مسجد نبویﷺ واقعے پر انیل مسرت کا ردعمل سامنے آگیا
لندن: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد پاکستانی صنعت کارانیل مسرت نے بھی مسجد نبویﷺ پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسجد نبویﷺ میں میری تمام توجہ عبادت پر تھی، احتجاج کو منظم کیا اور نہ اس حوالے سے کسی کو اکسایا۔
انیل مسرت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کی رسوائی سے محفوظ رکھے۔