کورونا بھارتی معیشت لے ڈوبا، آزادی کے بعد پہلی بار ملک کساد بازاری کا شکار

نئی دہلی:  کورونا وائرس بھارت کی معیشت کو لے ڈوبا، آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک آزادی کے بعد پہلی بار کساد بازاری کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2020-21ء کے دوران بھارت کی شرح نمو منفی 7.3 فیصدریکارڈ کی گئی جو بھارت کی تاریخ میں شرح نمو کی بد ترین مثال ہے۔

اس سے پہلے 1980ء میں بھارت کی شرح نمو منفی سے نیچے گر گئی تھی۔

بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے باعث ترقی کی رفتار رک گئی تھی۔

نائیجیریا میں مسلح افراد کا اسلامی اسکول پر حملہ، 100 سے زائد بچے اغوا

نائیجریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسلامی بورڈنگ اسکول پر دھاوا بول دیا اور 100 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجریا میں ایک بورڈنگ اسکول میں داخل ہوکر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ حملہ آور سو سے زائد بچوں کو اغوا کرکے لے گئے۔

تاحال اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔ اس حوالے سے نائیجریا کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول میں حملے کے وقت 200 بچے رہائش پذیر تھے۔ اغوا ہونے والے بچوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

 نائیجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، سیکڑوں طالبات اغوا

اسکول کے عملے کے ایک رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آور 100 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے لے گئے تھے تاہم بعد میں 4 سے 12 سال کے کمزور بچوں کو رہا کردیا گیا تھا۔

اسی طرح ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتایا کہ 20 سے 25 موٹر سائیکل سوار حملہ آور جدید اسلحے سے لیس تھے جو 150 بچوں کو اغوا کرکے لے گئے جب کہ اسکول میں 300 سے زائد بچے موجود تھے۔

 نائیجيريا ميں اسکول سے اغوا ہونے والے 344 طلبا بازياب

واضح رہے کہ نائیجریا میں مسلح گروہ کی جانب سے تاوان کے لیے اسکول کے بچوں کا اغوا معمول کی بات بن چکی ہے، دسمبر سے تاحال 700 بچوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔ چند روز قبل ہی ایک اسکول سے اغوا ہونے والے 14 بچوں کو 40 دن بعد رہائی ملی ہے۔

تھائی لینڈ میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ، نصف تعداد جیلوں میں قید

بنکاک: تھائی لینڈ میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، نصف تعداد جیلوں میں قید افراد پر مشتمل ہے۔

تھائی لینڈ میں قیدیوں سے بھری جیلوں میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں ایک روز میں 45 سو نئے کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی جن میں سے آدھے جیلوں میں قید افراد ہیں۔

اب تک 22 ہزار قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قید افراد کو ایک تابوت سے بھی کم جگہ میسر ہے اور وہ ایسے طریقے تلاش کر رہے ہیں جس سے مہلک وائرس سے متاثرہ قیدیوں کو آزاد کیا جا سکے۔

جو چیزیں پچاس سال پہلے کرنا تھیں، اب کر رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:  وزیراعظم نے کہا ہے کہ جو چیزیں پچاس سال پہلے کرنا تھیں، اب کر رہے ہیں، پچھلے کئی برسوں میں ملک کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، سب سے بڑی کمزوری عملدرآمد کی ہے، الیکشن سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کریں گے تو ملک ترقی نہیں کرے گا، بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں پر پیش رفت خوش آئند ہے۔

پہلے گرین یورو  انڈس بانڈ  کے اجرا کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں پر عمل درآمد بہت سست روی کا شکار ہوتا ہے، ہم منصوبے شروع کر دیتے ہیں، عمل درآمد سست ہوتا ہے، مستقبل کیلئے آپ کو لمبی پلاننگ کرنا پڑتی ہے، ہمارے شہر آلودہ ہوچکے ہیں، لاہور زندہ مثال ہے، ماحول دوست بجلی کی پیداوار کیلئے 10 ڈیم بنا رہے ہیں، 2018 سے اب تک ایک ارب درخت لگائے ہیں، 2023 تک 10 ارب درخت ملک میں لگائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم بڑے ہو رہے تھے ملک تیزی سےترقی کر رہا تھا، بھارت میں کھیل کر واپس آکر لگتا تھا کسی غریب ملک سے امیر میں آگیا، بھارت بھی ہم سے آگے نکل گیا، پچھلے 30 سال میں بنگلا دیش بھی ہم سے آگے نکل گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن سسٹم میں یکساں تعلیمی نصاب لا رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کہیں سے بھی علاج کرایا جاسکتا ہے، یہ صرف ہیلتھ کارڈ نہیں پورا ہیلتھ سسٹم ہے۔

حکومت پاکستان کا فائزر کمپنی کی ویکسین خریدنے کا فیصلہ

وزارت صحت پاکستان کی جانب سے  فائزر کمپنی کی ایم آر این اے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں فائزر کمپنی کی جانب سے بھی ویکیسن فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں خوراکیں جولائی یا اگست تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ فائزر ویکیسن کم قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔

حکام نے بتایا ہے کہ فائزر کمپنی کی ویکسین چالیس سال سے کم اور بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے فائزر ایم آر این اے ویکیسن کی دس لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی اور ویکسین کی خریدی بذریعہ این ڈی ایم اے کی جائے گی۔

جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع

لاہور: ایڈیشنل سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری درخواست ضمانت میں 11 جون تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کی عبوری درخواست ضمناتوں پر سماعت کی۔ جہانگیر..

فلسطین کے حق میں ریلیاں ،اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹجاری رکھنے کا اعلان

فلسطین کے حق میں ریلیاں ،اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹجاری رکھنے کا اعلان
وہاڑی میں تیکواندو ایسوسی ایشن، کبیر والامیں تحریک انصاف تحصیل وسٹی کی جانب سے ریلی کا اہتمام ، عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ : مظاہرین
علی پور میں سنی تحریک کا اجلاس، اسرائیلی بربریت کی مذمت، قبلہ اول کی حفاظت کیلئیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے : علامہ سجاد باروی

برصغیر میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں بنتی ہے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ برصغیرمیں سب سےمہنگی بجلی پاکستان میں بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گرین یورو بانڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ چیئرمین واپڈا اوران کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں، گرین یوروبانڈ کی وجہ سے500ملین ڈالرزکاقرضہ ملا۔

انہوں نے کہاکہ بھاشااورمہمند ڈیم پرکام تیزی سےہورہاہے، وہ کام کرنےجارہےہیں جو50سال پہلےہونا چاہیے تھا، پاکستان بڑی تیزی سےترقی کررہاتھا، طویل المدتی منصوبوں کی وجہ سےترقی کررہےتھے۔

1985کےبعدملک نیچےجاتارہا، گزشتہ30سال میں بنگلادیش بھی پاکستان سےآگےنکل گیا ہے ۔

حبیب نور محمد نے ماں سے کیے وعدے کی خاطر 10 کروڑ ڈالر کی آفر ٹھکرادی

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر اور باکسر حبیب نور محمد ( خبیب نرماگومیدوف ) گزشتہ سال اکتوبر میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ اب ان کے منیجر علی عبدالعزیز نے ان کے متعلق ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق علی عبدالعزیز نے بتایا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے ایک ہفتہ بعد حبیب نور محمد کو فلائیڈ مے ویدر کے ساتھ فائٹ کرنے کے لیے 10کروڑ ڈالر (15ارب روپے سے زائد)کی پیشکش کی گئی تھی جو حبیب نے ٹھکرا دی تھی۔

عبدالعزیز نے مائیک ٹائی سن پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تم جانتے ہو کہ حبیب کو ریٹائرمنٹ کے بعد 10کروڑ ڈالر میں فلائیڈ مے ویدر کے ساتھ لڑنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ آپ اس بات کی فلائیڈ سے بھی تصدیق کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حبیب نے آفر یہ کہہ کر ٹھکرا دی تھی کہ اب میں ریٹائر ہو چکا ہوں۔ میں نے اپنی ماں سے وعدہ کیا ہے کہ میں آئندہ کوئی فائٹ نہیں لڑوں گا اور میں اپنی ماں سے کیا گیا وعدہ کبھی نہیں توڑوں گا۔ آئندہ میں صرف ایک ہی صورت میں فائٹ لڑوں گا اگر مجھے میری ماں اجازت دے گی

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کا اعتراف کر لیا

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کی امن کی کوششوں کا اعتراف کر لیا، بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی سے امن کے احساس کو فروغ ملا۔

پاکستان امن کا داعی، بھارت نے بھی تسلیم کر لیا۔ بھارت کے آرمی چیف ایم ایم نروانے نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ گزشتہ تین ماہ سے بھارتی اور پاکستانی فوج کے مابین جنگ بندی کے قائم رہنے سے امن اور سلامتی کے احساس کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ بھارت جنگ بندی کو جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام اور بہتری آ سکے۔

انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف نے لداخ میں چین کے ساتھ جاری صورت حال پر کہا کہ کشید گی میں فوری طور پر کمی نہیں ہو رہی ہے، امن کے لیے مزید اور اعتماد پر مبنی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

میڈیکل کے تمام طالب علموں کو ویکسین لگائی جائیگی،وزیرصحت پنجاب

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی کی کرونا ویکسین فائزر بھی پاکستان آگئی ہے، جس کی رجسٹریشن کیلئے ڈریپ نے کام کا آغاز کردیاہے، ہم اگلے مرحلے میں میڈیکل کے تمام طالب علموں کو کرونا ویکسین لگا رہے ہیں۔

لاہور میں بروز اتوار 20 مئی کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے کرونا صورت حال سے متعلق صوبے کی کارکرگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وبا کا پھیلاؤ کافی حد تک کم ہوچکا ہے۔ لاہور میں کرونا کیسز کی شرح 1.5 فیصد ہے۔ لاہور کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

صوبائی وزیر صحت کے مطابق پنجاب میں کرونا کیسز میں بہت حد تک کمی آچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 22 اموات ہوئیں۔ جتنے مریض داخل ہو رہے ہیں، اتنے ہی گھروں کو جا رہے ہیں۔ کرونا کا گراف آہستہ آہستہ نیچے آرہا ہے۔ آپ سب کی کاوشوں، اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے فائدہ ہوا ہے، اب ہم اس اپوزیشن میں ہیں کہ آہستہ آہستہ ادارے کھول رہے ہیں، فی الحال تمام کمرشل نقل و حرکت پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہے۔

وزیراعظم آج عوام سے ٹیلیفون پر بات چیت کرینگے

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج  30 مئی بروز اتوار کو براہ راست ٹیلی فون پر عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بتایا کہ وزیراعظم دوپہر 3 بجے براہ راست فون پر عوام کے مسائل سنیں گے