تازہ تر ین

حبیب نور محمد نے ماں سے کیے وعدے کی خاطر 10 کروڑ ڈالر کی آفر ٹھکرادی

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر اور باکسر حبیب نور محمد ( خبیب نرماگومیدوف ) گزشتہ سال اکتوبر میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ اب ان کے منیجر علی عبدالعزیز نے ان کے متعلق ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق علی عبدالعزیز نے بتایا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے ایک ہفتہ بعد حبیب نور محمد کو فلائیڈ مے ویدر کے ساتھ فائٹ کرنے کے لیے 10کروڑ ڈالر (15ارب روپے سے زائد)کی پیشکش کی گئی تھی جو حبیب نے ٹھکرا دی تھی۔

عبدالعزیز نے مائیک ٹائی سن پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تم جانتے ہو کہ حبیب کو ریٹائرمنٹ کے بعد 10کروڑ ڈالر میں فلائیڈ مے ویدر کے ساتھ لڑنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ آپ اس بات کی فلائیڈ سے بھی تصدیق کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حبیب نے آفر یہ کہہ کر ٹھکرا دی تھی کہ اب میں ریٹائر ہو چکا ہوں۔ میں نے اپنی ماں سے وعدہ کیا ہے کہ میں آئندہ کوئی فائٹ نہیں لڑوں گا اور میں اپنی ماں سے کیا گیا وعدہ کبھی نہیں توڑوں گا۔ آئندہ میں صرف ایک ہی صورت میں فائٹ لڑوں گا اگر مجھے میری ماں اجازت دے گی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv