9،10 محرم کوموبائل فون سروس بندکرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر 10،9 محرم کوموبائل فون سروس بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کمیٹی امن وامان کامحرم سیکیورٹی پلان سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون راجہ بشارت نےصدارت کی۔

اجلاس میں  محرم کے دوران سیکوٹی امور خصوصاً راولپنڈی ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ  10،9 محرم کوموبائل فون سروس بندرکھی جائے گی۔

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصرکی بیخ کنی کیلئےتمام ممکن اقدامات کریں گے کسی کوملک میں انارکی پھیلانےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن  کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکومت کومخصوص حالات میں موبائل فون سروس بندکرنے کی اجازت دے دی۔

عثمان بزدار کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے بھرپور کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں صوبائی وزیر صنعت و پرائس کنٹرول ٹاسک فورس اسلم اقبال اور چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے مراسلے میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے سد باب کے لیے ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ عوام کو گراں فروشوں کے سپرد نہیں کیا جا سکتا، اس سلسلے میں وہ غفلت قطعاً برداشت نہیں کریں گے، عوام کو مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

 عثمان بزدار کا کہناتھا کہ وہ صوبے بھر میں مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کی خود مانیٹرنگ کریں گے اورکوتاہی ثابت ہوئی توکسی کو معاف نہیں کریں گے۔

سارا عالم اسلام کشمیریوں اور ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے

ویب ڈیسک : زیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ پاکستان اور سارا عالم اسلام کشمیریوں اور ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر ریلوے نےکہا کہ 5 اگست کو بھارت نے آرٹیکل اے 370 ختم کرکے کشمیریوں کا جینا حرام کردیا، ایودھیا کی بابری مسجد کورام مندر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان بابری مسجد کو رام مندر میں تبدیل کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارت ایک رام نگر بن گیا ہے، 30سال سے بابری مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری تھا، بھارت کے ہر ہندو سیاست دان نے بابری مسجد پر سیاست کی۔

شیخک رشید کا مزید کہناتھا کہ آج ہندوستان شری رام کے ہندو توا کا ملک بن گیا ہےجبکہ سیکولر ہندوستان جس میں آزادی، اُصول، مذہبی رواداری کی بات تھی، دم توڑ گیا ہے

کراچی میں تین دن کے اسپیل میں 130 ملی میٹر تک بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں تین دن کے برسات کے اسپیل میں 100 سے 130 ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہوا کا ایک کم دباؤ رن آف کچھ پر بن چکا ہے اور ہوا کا ایک اور کم دباؤ خلیج بنگال پر موجود ہے، آئندہ دو روز کے دوران یہ دونوں سسٹم بھارتی گجرات پر مل جائیں گے۔

انہوں نےکہا کہ ہوا کے دونوں دباؤ کے ملنے سے مون سون کی شدت میں اضافہ ہوگا اور  مون سون کا یہ سسٹم جمعرات سے سندھ میں اثر انداز ہوگا جب کہ کراچی میں تین دن کے اسپیل کے دوران 100سے 130ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پچھلی بارشوں سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہے، ہماری جانب سے انتظامیہ کے لیے وارننگ جاری کردی گئی ہے، اگر نالوں کی بروقت صفائی نہیں کی گئی تو صورتحال بدترہوگی۔

پی آئی اے:جعلی ڈگری پر 28 ملازمین نکال دیئے گئے

(ویب ڈیسک)قومی ایئر لائن میں احتساب کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے جہاں جولائی میں پائلٹس سمیت 63 ملازمین کو نکالا گیا، جب کہ حالیہ کارروائی میں جعلی ڈگری پر 28 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق بغیر اطلاع چھٹی کرنے والے 27 ملازمین کو بھی نکالا گیا ہے۔ ایک اور کارروائی کے دوران مشتبہ لائسنس پر پانچ کپتانوں کو گھر بھیج دیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن میں کرپشن میں ملوث ہونے پر بھی 2 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔ نااہلی کے مظاہرے پر ایک ملازم کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ کام سے انکار پر 4 ملازمین کی تنزلی بھی کردی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے باعث 3ملازمین کے انکریمنٹ سے بطورسزا کٹوتی کی گئی ہے۔اچھی کارکردگی کے حامل 13 ملازمین کو تعریفی اسناد جاری کی گئیں ہیں، جب کہ قومی ایئرلائن نے اچھی کارکردگی پر 2 ملازمین کو کیش ایوارڈ بھی دیا۔

فن لینڈ کی وزیراعظم شادی کے بندھن میں بندھ گئی

(ویب ڈیسک)فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین اپنے منگیتر مارکوس ریکونین سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئی ہیں۔عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی 34 سالہ خاتون وزیراعظم سانا مارین نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ میں مارکوس ریکونین سے شادی کا اعلان کیا اور تصاویر بھی جاری کیں۔انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں سانا مارین سفید عروسی جوڑے میں ہاتھوں میں گلدستہ لیے مارکوس ریکونن کے ساتھ کھڑی ہیں۔سانا مارین نے انسٹاگرام میں لکھا کہ میں اس شخص کو اپنا شریک حیات بنانے پر بے حد خوش ہوں، جن سے میں پیار کرتی ہوں۔اس حوالے سے فن لینڈ کی حکومت نے ایک جاری بیان میں کہا کہ شادی کی تقریب خاتون وزیراعظم کے سرکاری دفتر کیسارانٹا میں منعقد ہوئی اور تقریب میں جوڑے کے خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔حکومتی بیان کے مطابق مارین اور مارکوس گزشتہ 16برس سے تعلقات میں ہیں اور ان کی ڈھائی سالہ بیٹی بھی ہے۔خیال رہے کہ سانا مارین کا تعلق سوشل ڈیموکریٹ سے ہے اور گزشتہ برس دسمبر میں فن لینڈ کی وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیںگزشتہ برس یکم دسمبر کو سانا میرین فن لینڈ کی وزیر اعظم منتخب ہوئیں تو وہ دنیا کی سب سے کم عمر وزیر اعظم ہونے کے اعزاز کی مالک بن گئیں۔ تاہم جلد ہی وہ آسٹریا کے 33 سالہ سیباستیان کورٹس کے ہاتھوں اپنے ریکارڈ سے ہاتھ دھو بیٹھیں ،اس کے باوجود میرین اب بھی فن لینڈ کی تاریخ کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

5 اگست کے پیشِ نظر بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا

کشمیر (ویب ڈیسک)نئی دہلی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت ختم کرنے کے جابرانہ اقدام کو ایک برس مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہروں کے ڈر سے ایک روز قبل ہی پوری وادی میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر کے لیے 3 اگست کو جاری کردہ حکومتی ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ’یہ پابندیاں فوری طور پر نافذ ہوں گی اور 4 اور 5 اگست تک نافذ العمل رہیں گی’۔اس ضمن میں ایک سینئر پولیس عہدیدار نے شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر خبررساں ادارے کو بتایا کہ ’کشمیر کے تمام اضلاع میں مکمل طور پر کرفیو نافذ رہے گا‘۔مکمل کرفیو کا مطللب اس دوران صرف اور صرف خصوصی سرکاری پاس کے ذریعے نقل و حرکت ممکن ہے جو کہ ضروری سروسز مثلاً پولیس اور طبی عملے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں جبکہ باقی کشمیری عوام گھروں میں محصور رہیں گے۔واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ہی ہمالیائی خطے میں کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کی ا?ڑ میں کاروباری سرگرمیاں اور عوام کی نقل و حرکت محدود کر رکھی ہے۔اس نئے حکم نامے کے تحت وائرس کے سلسلے میں نافذ لاک ڈاو¿ن کو 8 اگست تک توسیع دے دی گئی ہے۔کرفیو کے نافذ کے نئے حکم نامے کے بعد پولیس کی گاڑیاں سری نگر میں رات کو گشت کرتی رہیں اور عوام کو میگا فون کے ذریعے گھروں میں رہنے کی ہدایات کی جاتی رہیں۔
پابندیوں میں اضافہ
امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے مارش میں کورونا وائرس کے سبب مزید سخت پابندیاں عائد کردی تھیں جس سے خطے کا سماجی و معاشی بحران مزید بگڑ گیا تھا۔جس کے بعد کچھ پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی تاہم مقبوضہ کشمیر میں سیکڑوں چیک پوائنٹس اور انٹرنیٹ کی سروس انتہائی سست ہونے کی وجہ سے زندگی اب بھی مشکل ہے۔کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق وادی میں معاشی حالات بھی دگردوں ہیں اور 2019 کے اختتام تک 5 لاکھ کشمیری اپنی ملازمتوں سے محروم ہچکے ہیں۔دوسری جانب بھارتی حکام نے یکم اگست سے ہی وادی کشمیر میں عائد پابندیوں کو مزید سخت کرنا شروع کردیا تھا۔اس سلسلے میں پیر کی صبح شہر کی مرکزی شاہراہوں کو بند کرنے کے لیے نئی خاردار تاریں اور لوہے کی رکاوٹیں لگائی گئیں۔دیگر شہروں اور قصبوں کے رہائشیوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ پولیس نے انہیں جمعرات تک اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا ہے۔یہ کرفیو بالکل اسی طرز کا کرفیو ہے جو بھارتی حکام نے گزشتہ برس 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی نیم خودمختار حیثیت کے خاتمے سے قبل نافذ کیا تھا۔اس دوران ہر قسم کا مواصلاتی رابطہ بند کردیا تھا فون اور انٹرنیٹ لائنز منقطع کردی گئی تھیں اور دنیا کے سے فوج زدہ علاقے میں مزید فوجی دستے بھیج دیے گئے تھے۔اس کے ساتھ کشمیری حریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی آپریشنز میں بھی اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ کچھ برسوں کے مقابلے 2020 خونی سالوں میں سے ایک ثابت ہوا۔مقبوضہ کشمیر کی مسلمان اکثریتی آبادی میں بھارت کی ہندو قوم پرست حکومت کے خلاف گزشتہ برس سے شدید غصہ پایا جاتا ہے بالخصوصی کشمیریوں کے مخصوص حقوق دوسروں کو دینے پر کہ جس سے وادی سے باہر کے لوگ یہاں زمین خرید سکیں گے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ خطے کی ا?بادی کا تناسب بگاڑنے کی سوچی سمھجھی کوشش ہے۔
یہاں یہ بات بھی مدِ نظر رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف 3 دہائیوں سے مسلح جدو جہد جاری ہے جس میں ہزاروں کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ
یاد رہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 5 اگست 2019 کو ایک صدارتی فرمان کے ذریعے ا?ئین میں مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا، جس کے بعد مقبوضہ علاقہ ریاست نہیں بلکہ وفاقی اکائی بن گئی تھی۔بھارتی آئین کی دفعہ 35 ‘اے’ کے تحت وادی سے باہر سے تعلق رکھنے والے بھارتی نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں زمین خرید سکتے تھے اور نہ ہی سرکاری ملازمت حاصل کرسکتے تھے، یہ دونوں معاملات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہدف تھے۔بی جے پی حکومت نے اس غاصبانہ اقدام سے قبل ہی وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا جس کے بعد سے اب تک وادی میں معمولات زندگی مکمل بحال نہیں ہوسکے۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بھی سخت کشیدگی کا شکار ہیں۔پاکستان میں 5 اگست کے اقدام کو یومِ استحصال کے طور پر منایا جائے گا اور اس موقع پر خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

’حق خودارادیت ملنے تک مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے‘،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر عزم کا اظہار کیا ہے کہ حق خودارادیت ملنے تک مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے، دنیا دیکھ رہی ہے کشمیر پر ظلم ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں معید یوسف، سیکرٹری خارجہ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور عسکری حکام شریک ہوئے، اس موقع پر وزیر خارجہ نے دورہ ایل اوسی اور مظفر آباد کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم اور صدرآزادکشمیر سمیت کشمیر کی سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کا تذکرہ کیا گیا، اس کے علاوہ یوم استحصال سے متعلق احتجاجی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایل اوسی پر بھارتی فوج نہتے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے، پوری کشمیری قوم بھارت کے5 اگست کے اقدامات یکسر مسترد کر چکی ہے، قوم5 اگست کو متحد ہوکر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یوم استحصال منائے گی، ہم نے کشمیریوں کو حوصلہ دینا تھا۔

شاہ محمود نے کہا کہ افواج اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں، دنیا دیکھ رہی ہے کشمیر پر ظلم ہورہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی دنیا میں اجاگر ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دن ضرور آئے گا جب جامعہ مسجدسرینگر میں شکرانے کے نفل ادا کیے جائیں گے، کشمیریوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ تنہا نہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

دشمن کے عزائم سے آگاہ ہیں، منہ توڑ جواب دینگے، آرمی چیف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عید الاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول پہنچ گئے۔ اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید مناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کے ان عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں جن کا مقصد پاکستان اور اس خطہ کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔ پاک فوج ایسی کسی بھی کھلی یا خفیہ کوشش کو ناکام بنانے کی بھرپور استعداد رکھتی ہے اور مکمل تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف عید الاضحیٰ کے پہلے روز کنٹرول لائن پر پہنچے، جہاں انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔ ان کی عمدہ حربی تیاری، اعلیٰ مورال اور کنٹرول لائن پر مکمل چوکسی کی تعریف کی۔ اپنے خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ عیدالاضحی غیر مشروط قربانی کا درس دیتی ہے۔ ایک سپاہی سے زیادہ قربانی کے اس سبق کو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے جو جرات اور بہادری سے بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں۔ کشمیری تمام تر رکاوٹوں کے باجود اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ بعدازاں آرمی چیف نے اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے نیپ کارڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ نیپ کارڈ میں امراض قلب پر جدید خطوط کے مطابق ریسرچ کی جائے گی۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی قومی سطح پر معیاری طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وباءکی روک تھام میں ڈاکٹر اور ہیلتھ کیئر ورکرز فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔ اے ایف آئی سی آمد پر ایڈجوٹنٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ایران، سعودیہ ثالثی جاری،دونوں ممالک میں محاذ آرائی روکنے میں کامیاب رہے: عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا عمل سست ضرور ہے لیکن بند نہیں ہوا۔ یہ بات وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی، ہم امن کی کوشش میں کامیاب رہے۔ عمران خان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل جاری ہے۔ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی قسم کی محاذ آرائی روکنے میں کامیاب رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ انٹرویو غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کو دیا ہے جو مکمل طور پر 5 اگست بروز بدھ کو نشر کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے گندم کی قلت کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا

اسلام  آباد (ویب ڈیسک):میں وفاقی وزير برائے غذائی تحفظ سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں سب سے زیادہ استعمال آٹا ہوتا ہے،گندم کی قیمت میں مختلف وجوہات کی بنا پر اتار چڑھاؤ ہوتا ہے،گزشتہ کچھ ہفتوں سےآٹے کی قیمت مختلف صوبوں میں الگ الگ ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ دونوں صوبے گندم کی پیداوار کرتے ہیں، حکومت سندھ اپنے حصے کی گندم نہیں دے رہی،سندھ کے اپنے حصے کی گندم نہ دینے سے گندم مہنگی ہو رہی ہے جب کہ پنجاب سندھ کی بہ نسبت کافی سستا آٹا دے رہا ہے۔

وفاقی وزير برائے غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ حکومت نے66لاکھ ٹن گندم کاشت کاروں سےخریدی، گندم کی قیمت کے حوالے سے تمام صوبوں سے میٹنگ کی گئی،ہمارے پاس اسٹاک اس لیے ہوتا ہے تاکہ عوام کو سستا آٹا دیا جائے جب کہ سندھ نے پچھلے سال ایک ٹن بھی گندم نہیں خریدی تھی۔

فخر امام کا کہنا تھا کہ جتنا زیادہ مارکیٹ میں آٹا ہوگا تو قیمت اتنی کم ہوگی، حکومت سندھ کو بتانا چاہتےہیں کہ ان کے شہری اس وقت سب سے زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے گندم کے اہداف کےحصول میں ناکامی کااعتراف کرلیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ  پنجاب حکومت گندم ذخیرہ کرنے کے اہداف حاصل نہیں کر سکی، حکومت کے پاس اضافی اسٹاک نہیں، سندھ حکومت سبسڈی پر گندم فراہم کرے تاکہ ملک میں آٹے کی قلت پیدا نہ ہو۔

صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں 95 فیصد علاقوں میں  آٹے کا تھیلا 860 روپے میں مل رہا ہے، جب کہ سندھ میں آٹےکے تھیلےکی قیمت 1200روپے ہے،پنجاب سے دیگر صوبوں کے بارڈر سیل نہیں کرنا چاہتے،سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اپنی فلور ملوں کو سبسڈی دے

پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں معمول کی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت

(ویب ڈیسک):وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے تمام سرکاری اسپتالوں میں معمول کی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

ایک بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہےکہ پنجاب میں کورونامریضوں کی تعداد میں

وبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ لاہور میں میو، یکی گیٹ، ایکسپو سینٹراسپتال اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ( پی کے ایل آئی) میں کورونامریضوں کاعلاج جاری رہے گا اورکورونا کے نئے مریضوں کولاہورکے انہی 4 اسپتالوں میں بھیجا جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کے علاوہ تمام سرکاری اسپتال معمول کے مطابق کھلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بے نظیربھٹو اسپتال میں کوروناوائرس کے صرف 10 مریض زیرعلاج ہیں اور ملتان کے نشتراسپتال میں کوروناکےصرف 27 مریض موجود ہیں جب کہ گوجرانوالہ میں گذشتہ 9 روز سے کوروناوائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید بتایا کہ ڈی جی خان میں کوروناکے صرف 2 مریض زیرعلاج ہیں جب کہ گجرات میں کورونا کے صرف 3 مریض اسپتال میں موجود ہیں۔

میڈیکل کالجز کے داخلوں کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ طبی درس گاہوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کروانے کافیصلہ جلدکرلیا جائے گا۔

حیرت انگیز کمی واقع ہورہی ہے۔

عید پر سیکیورٹی انتظامات،کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد تسلی بخش ہے،عثمان بزار

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عید پر سیکیورٹی انتظامات،کرونا ایس او پیز پرعملدرآمد تسلی بخش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر سیکیورٹی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات ،کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد تسلی بخش ہے۔

عثمان بزدار نے عید پرڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز،ہیلتھ ورکرز،انتظامی افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے آرام کے لیے اپنی خوشی قربان کرنے والے قابل ستائش ہیں،ڈیوٹی کو دوسری کی سہولت کے لیے انجام دینا کسی عبادت سے کم نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا صورتحال میں بہتری آ رہی ہے،احتیاط ضروری ہے،سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور پابندی سے ماسک پہننے والے لوگ قابل تحسین ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون پر شہریوں کا شکرگزار ہوں