ارطغرل کے فنکاروں پر تنقید کرنیوالے پاکستانیوں کو احسن خان نے جھاڑ پلادی

کراچی(ویب ڈیسک) نامور اداکارومیزبان احسن خان نے ترکی کے مقبول ترین ڈرامے ”ارطغرل غازی“ کے فنکاروں پر تنقید کرنے والے پاکستانیوں کو جھاڑ پلادی۔تقریباً 6 سال قبل ترکی میں نشر ہونے والا اسلامی تاریخ پر مبنی ڈراما”دیریلش ارطغرل“ جسے ”ارطغرل غازی“ بھی کہاجاتا ہے آج کل پاکستان کےسرکاری ٹی وی پراردو زبان میں پیش کیاجارہا ہے اور اس ڈرامے کی پہلی قسط نے ہی پاکستانیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا ہے۔جہاں سوشل میڈیا پرڈرامے کو خوب پزیرائی مل رہی ہے وہیں کچھ پاکستانی مداح ڈرامے کے کرداروں کی ذاتی زندگی اور ان کے لباس و انداز پر تنقید بھی کررہے ہیں۔ ڈرامے میں ارطغرل کی بیوی حلیمہ

سلطان کا کردار اداکرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک کی اداکاری اور معصومیت نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے۔تاہم اسرا ذاتی زندگی میں حلیمہ کے کردار سے بالکل مختلف ہیں حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر مغربی طرز کے لباس میں تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر ان کے پاکستانی مداح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اسلامی طرز کا لباس زیب تن کرنےکی ہدایات جاری کرنے لگے۔وہیں دوسری طرف ڈرامے کے ہیرو ارطغرل کی بھی ایک تصویر جس میں وہ اپنے ہاتھ

میں اپنے پالتو کتے کو لے کر بیٹھے ہیں پر پاکستانیوں نے انہیں ا?ڑے ہاتھوں لے لیا۔پاکستانیوں کی جانب سے ارطغرل کے کرداروں پر کیے جانے والے تنقیدی تبصروں کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جنہیں دیکھ کر اداکار احسن خان غصے میں ا?گئے اور انہوں نے ٹوئٹر پر ان تمام لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ”میں جانتاہوں کہ

پاکستان میں لوگ سوچتے ہیں کہ یہاں اداکاروں پر تنقید کرنا اور انہیں جج کرنا ٹھیک ہے۔ کم از کم ارطغرل کی کاسٹ اور فنکاروں کو تو بخش دیں۔ یہ جو کچھ بھی ہورہا ہے نہایت شرمناک ہے ہم ہوتے کون ہیں ان کے ساتھ یہ سب کرنے والے؟“

سینٹرل کنٹریکٹ میں سرفراز، عامر، وہاب اور امام الحق کیلئے بری خبر

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 21-2020 کیلئے 18 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا جبکہ ایمرجنگ کھلاڑیوں پر مشتمل کیٹیگری ایک بار پھر متعارف کرا دی گئی ہے، حسن علی ، محمد عامر اور وہاب ریاض سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین احسان مانی کی منظوری کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور افتخار احمد پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔اس مرتبہ بھی کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز یعنی ‘اے’، ‘بی’ اور ‘سی’ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں شامل سابق کپتان سرفراز احمد اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کی تنزلی ہو گئی ہے اور دونوں کرکٹرز اب بی کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو بھی اے کیٹیگری مل گئی ہے، اس کیٹیگری میں شامل تیسرے کھلاڑی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابرا عظم ہیں۔ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ اب ون ڈے کی قیادت بھی سونپ دی گئی ہے جبکہ وہ ٹیسٹ میں اظہر علی کے ساتھ نائب کپتان ہوں گے۔سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری میں مجموعی طور پر 9 کھلاڑی شامل ہیں ان میں سابق کپتان سرفراز احمد اور یاسر شاہ کے علاوہ عابد علی ،اسد شفیق، حارث سہیل، محمد عبا س، محمد رضوان، شاداب خان اور شان مسعود شامل ہیں۔ ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی ، محمد رضوان اور شان مسعود کی بی کیٹیگری میں ترقی ہوئی ہے۔
امام الحق کی سی کیٹیگری میں تنزلی
بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی سی کیٹیگری میں تنزلی ہو ئی ہے۔ اس کیٹیگری میں مجموعی طور پر 6 کرکٹرز شامل ہیں۔امام الحق کے ساتھ اس کیٹیگری میں فخر زمان، عثمان شنواری، افتخار احمد، عماد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
حارث رو¿ف، حیدر علی اور محمد حسنین ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل
پی سی بی نے ایک بار پھر ایمرجنگ پلئیرز کی کیٹیگری متعارف کرائی ہے اور اس میں تین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ لاہور قلندرز پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے شناخت بنانے اور پھر بگ بیش لیگ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے حارث رو¿ف کو حیدر علی اور محمد حسنین کے ساتھ ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔پچھلے سال کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 19 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا اور اس مرتبہ تین کیٹیگریز میں تعداد 18 کی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ ایمرجنگ کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔
فاسٹ بولرز محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ محمد عامر ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے چکے ہیں جبکہ وہاب ریاض نے ریڈ بال کرکٹ سے خود کو الگ کر رکھا ہے اور حسن علی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

جہانگیر ترین کی وجہ سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی: فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہےکہ جہانگیر ترین عمران خان کے قریبی لوگوں میں سے ہیں اور ان ہی کی وجہ سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے۔خبر رساں ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے چینی بحران پر جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سمیت پی ٹی آئی ارکان کو بے قصور قرار دیا اور کہا کہ سبسڈی دینا پالیسی فیصلہ تھا اور جس طرح ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ کو پیش کیا گیا وہ نا مناسب تھا۔انہوں نے کہا کہ چینی پر 80 فیصد سبسڈی تو مسلم لیگ ن کے دور میں دی گئی لیکن ایف آئی اے رپورٹ کو جس انداز میں پیش کیا گیا اس سے یہ لگا کہ اس معاملے میں سب ہمارے ہی لوگ ملوث ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ پر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فرانزک رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے تھا کیونکہ ابتدائی رپورٹ کو جس انداز میں پیش کیا گیا اس سے حکومت کو نقصان ہوا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں اور ان کا شمار پارٹی کے ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کی وجہ سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے، سمجھتا ہوں کہ وہ چند لوگ جن کی وجہ سے آج تحریک انصاف اقتدار میں ہے ان میں جہانگیر ترین شامل ہیں اور انہوں نے 2013 سے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے، میرے خیال میں وہ وزیراعظم کے قریب ترین لوگوں میں سے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ہی عمران خان کو سب سے زیادہ جانتے ہیں، اس لیے وہ بھی اس معاملے کی وجہ سے اپنے تعلقات عمران خان سے خراب نہیں کریں گے، عمران خان میں یہ خرابی کہہ لیں یا کچھ بھی، اگر کوئی کرپشن میں ملوث ہوا تو وزیراعظم اس کا ساتھ نہیں دیں گے اور یہ بات جہانگیر ترین بھی جانتے ہیں اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ وہ اپنے تعلقات عمران خان سے خراب کریں گے، ان کے تعلقات ٹھیک رہیں گے۔احتساب سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کے وعدے پر تحریک انصاف کے کارکن اور وزیراعظم عمران خان مطمئن نہیں ہیں کیونکہ وہ احتساب کا وعدہ کرکے آئے تھے، ہم سمجھتے ہیں کہ جو ٹھوس کیسز ہیں ان کا فیصلہ ہو جانا چاہیے، پیسے واپس آنے چاہئیں اور ان کو سزائیں ملنی چاہئیں لیکن ایسا نہیں ہوا اور اب لوگوں کی دلچسپی ختم ہو گئی ہے اور عوام کو اگر کوئی امید ہے تو وہ صرف عمران خان سے ہی ہے۔وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کو تحریک انصاف کی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ کورونا وائرس پر ہے اسی وجہ سے نواز شریف کے کیس پر حکومت کی کوئی توجہ نظر نہیں آرہی، میں خود نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کے خلاف تھا لیکن اب ان کو واپس لانا بھی ایک چیلنج ہوگا۔

کورونا کے باعث سماجی فاصلوں کا اخباری اشتہار جو 6 فٹ کی دوری سے ہی پڑھنا ممکن

فن لینڈ (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں 42 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والی کورونا وائرس کی وبا سے بچاو¿ کے لیے جہاں ماہرین صحت لوگوں کو ایک دوسرے سے سماجی دوری اختیار کرنے کی ہدایات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔وہیں یورپی ملک فن لینڈ کے ایک اخبار نے بھی لوگوں کو سماجی فاصلوں کی اہمیت سمجھانے کے لیے ایک منفرد قسم کا اشتہار شائع کیا، جسے اس وقت ہی درست طریقے سے پڑھا جا سکتا ہے جب پڑھنے والا اشتہار سے کم از کم 6 فٹ کے فاصلے پر ہو۔جی ہاں، فن لینڈ کے اخبار ہلسنگن سنومات (Helsingin Sanomat) نے ایک ایسا منفرد اشتہار شائع کیا، جسے قریب سے پڑھنا ناممکن ہے۔ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ادارے دی اسٹیبل کے مطابق فن لینڈ کے اخبار نے پورے صفحے پر آپٹیکل الوڑن کے تحت جدید وڑوئل طریقے استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا منفرد اشتہار شائع کیا جسے قریب سے پڑھا نہیں جا سکتا۔فینش، روسی اور انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اخبار نے اپنے انگریزی زبان کے اخبار کے ایک مکمل صفحے پر سماجی فاصلوں کی اہمیت سے متعلق مذکورہ مفرد اشتہار شائع کیا۔اشتہار میں اخبار نے لوگوں کو ایک دوسرے سے فاصلے پر رہنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ ایک دوسرے سے دور رہنے میں ہی سب محفوظ رہ سکیں گے۔مذکورہ اشتہار کی اشاعت میں اخبار انتظامیہ نے ایسی تکنیکی استعمال کی جس کی بدولت کوئی بھی شخص مذکورہ اشتہار کو قریب سے پڑھ نہیں سکتا اور ایسا کرنے پر قریبی شخص کو اشتہار کے الفاظ نظر آنے کے بجائے صرف وڑوئلز نظر آتے ہیں۔تاہم اسی اشتہار کو 6 فٹ کی دوری سے پڑھنے پر نہ صرف اشتہار کے الفاظ واضح طور پر دکھائی دیے بلکہ لوگوں کو اشتہار پڑھنے میں بھی آسانی ہوئی۔اخبار کی جانب سے منفرد اشتہار کو شائع کرنے کے حوالے امریکی ادارے نیمان لیب نے بھی ٹوئٹ کی اور پھر پوری دنیا مین اخبار کے اشتہار پر باتیں کی جانے لگیں اور اخبار کے اچھوتے خیال کو سراہا گیا۔اخبار انتظامیہ کے مطابق اگرچہ ماہرین صحت بھی سماجی فاصلوں کی ہدایات کر رہے ہیں اور فن لینڈ میں زیادہ تر لوگ ان ہدایات پر عمل بھی کر رہے ہیں تاہم اس باوجود بہت سارے لوگ ان ہدایات پر عمل نہیں کر رہے تھے جس وجہ سے اخبار نے اچھوتا اشتہار شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسکر ایوارڈز کو کورونا کی نظر لگ گئی، تقریب ملتوی کیے جانے کا امکان

 

وا شنگٹن (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی وبا کے باعث جہاں دنیا بھر میں سینما گھر بند کرکے فلموں کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی اور فلموں کی ریلیز کو روک دیا گیا، وہیں اس کے باعث کانز فلم فیسٹیول سمیت دیگر فلمی تقریبات کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔تاریخ میں پہلی بار کسی بیماری کے باعث فلم انڈسٹری کی مصروفیات کو معطلی اور منسوخی کا سامنا ہے اور اس وبا کے باعث عالمی سطح پر فلم انڈسٹری کو 10 سے 15 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ بھی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے لاک ڈاو¿ن نافذ کیے جانے کی وجہ سے جہاں گزشتہ چند ماہ سے دنیا میں فلموں کی نمائش نہیں ہو رہی، وہیں فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ آسکر نے بھی گزشتہ ماہ اپنے ضوابط میں ترامیم کرتے ہوئے ان فلموں کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا جنہیں کورونا کے باعث ریلیز نہیں کیا جا سکا۔اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر آسکر ایوارڈز کی تقریب کو بھی چند ماہ کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔

سری لنکا میں کورونا کے نام پر مسلم میتوں کو جلانے کا انکشاف

کو لمبو (ویب ڈیسک)کورونا وائرس وبا کے دوران انتقال کرجانے والے مسلمانوں کو اسلامی طریقے سے دفن کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے،کولمبو: سری لنکا میں مسلمانوں کو اپنے مردوں کو دفنانے کی اجازت نہ دینے اور لاشوں کو انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کا شکار قرار دے کر جلانے کا انکشاف ہوا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں فاطمہ رنوسا نامی خاتون دوران علاج خالق حقیقی سے جاملیں تاہم طبی عملے نے ان کی موت کی وجہ کورونا قرار دے کر لاش انتظامیہ کے حوالے کردی اور خون نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیئے۔سری لنکا میں حکومت نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کو دفنانے کے بجائے لاشیں جلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے ٹیسٹ کا نتیجہ آنے سے پہلے ہی فاطمہ رنوسا کی لاش جلادی لیکن دو روز بعد کورونا ٹیسٹ منفی آیا جس پر اہل خانہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔مرحومہ کے بیٹے محمد ساجد نے حکام سے واقعے کا نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان کی والدہ کی میت کو اسلامی طریقہ کار کے برخلاف کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر جلا دیا گیا اور جب سے ٹیسٹ منفی ا?نے کا پتا چلا ہے ہمارا غم دہرا ہوگیا ہے۔

اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کردی۔پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک پروازیں گزشتہ ماہ سے بند ہیں اور اس میں مرحلہ وار توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت پاکستان نے اندرونِ ملک تمام پروازیں 2 اپریل تک معطل کردیںسول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی فضائی آپریشن میں 15 مئی جب کہ اندرون ملک 13 مئی تک توسیع کا نوٹم جاری کیا تھا تاہم اب علاقائی پروازوں کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک فضائی ا?پریشن کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کی گئی ہے جب کہ خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنا حاصل ہے۔

ارطغرل کی حلیمہ سلطان نے جنگ کی حمایت پر پریانکا چوپڑا کو سبق سکھادیا

 

کراچی:(ویب ڈیسک) ڈراما سیریل ”ارطغرل غازی“ کی مرکزی اداکارہ اسرا بلجک (حلیمہ سلطان) کی ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑاکو جنگ کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنائی ہیں۔گزشتہ برس بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو سراہ کر جنگ کی حمایت کی تھی جس پر پاکستانیوں کی جانب سے پریانکا کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیاتھا۔ پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے پریانکا کو اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔بعدازاں گزشتہ برس اگست میں امریکی شہر لاس اینجلس میں جب ایک پاکستانی خاتون عائشہ ملک نے پریانکا کو ان کی جنگ کی حمایت والے ٹوئٹ پر اذڑے ہاتھوں لیا اور انہیں منافق قرار دیا توان کی بات مکمل ہونے سے قبل ہی ان کے ہاتھ سے مائیک چھین لیاگیا تھااور پریانکا نے ان کے ساتھ ہتک ا?میز رویہ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چیخنا بند کریں۔پریانکا کی اس حرکت نے پوری دنیا میں موجود امن کی خواہش رکھنے والوں کو شدید ٹھیس پہنچائی تھی۔ پریانکا پر جہاں پاکستانیوں نے تنقید کی تھی وہیں ان کی اس حرکت پر تنقید کرنے والوں میں ”ارطغرل غازی“ کی حلیمہ سلطان (اسرا بلجک) بھی شامل تھیں جنہوں نے پریانکا کو نہ صرف جنگ کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنائیں تھیں بلکہ عائشہ ملک کے ساتھ اپنائے جانے والے رویے پر بھی آڑے ہاتھوں لیاتھا۔پاکستان میں ڈراماسیریل ”ارطغرل غازی“ کی مقبولیت کے بعد اسرا بلجک کا یہ ٹوئٹ بھی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہورہا ہے۔ جس میں اسرا پریانکا کو انسانیت کا سبق سکھاتے ہوئے کہہ رہی ہیں ”محب وطن ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اذپ جنگ کو بڑھاوا دیں۔ اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کی حیثیت سے آپ کو جنگ جیسے موضوع پر بات ہی نہیں کرنی چاہیئے تھیاسرا نے مزید لکھا آ پ بطور رول ماڈل بہت سے بچوں اور لوگوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ اور آپ کا رویہ اس خاتون کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز تھا جس نے آپ سے صرف آپ کے اس بیان سے متعلق سوال پوچھا تھا جسے آپ پہلے ہی ٹوئٹر پر لاکھوں لوگوں کے ساتھ شیئر کرچکی تھیں۔

کورونا وائرس: آج مزید 63 نئے کیسز کی تصدیق ،پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 32 ہزار 980 ہوگئی

لاہور (ویب ڈیسک)دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والی عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اب تک پاکستان میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 32 ہزار 980 ہوگئی جبکہ 734 افراد انتقال بھی کرچکے ہیں۔سرکاری سطح پر کورونا وائرس کے فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق آج (13 مئی کو) مزید 63 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔پاکستان میں 26 فروری 2020 کو کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کراچی میں ہوئی تھی، ابتدا میں ملک میں وائرس کا پھیلاو¿ سست تھا لیکن گزرتے وقت کے ساتھ اس میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پورے ملک میں بتدریج لاک ڈاو¿ن نافذ کیا گیا تھا جس میں 2 مرتبہ توسیع بھی کی گئی بعد ازاں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے 9 مئی سے اس میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا تھا۔لاک ڈاو¿ن کے باوجود مارچ اور اپریل میں کیسز اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔تاہم مئی کے آغاز سے ہی ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح میں مزید تیزی آئی جس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ یکم مئی سے لے کر اب تک صرف 13 دن میں 15 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

لوگوں کو گھروں میں بند رکھنے کیلئے چڑیل باہر نکل آئی

اڑیسہ (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں متعدد ممالک میں لاک ڈاو¿ن اور جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے جب کہ لوگوں نے اسے بے حد غیر سنجیدہ لیا ہوا ہے۔لاک ڈاو¿ن کے باوجود بھی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں اور گھروں سے باہر نکلتے دوران کوئی سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھتا۔ایسے میں دنیا بھر کی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انوکھی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو گھروں میں ہی رکھا جا سکے۔اب حال ہی میں بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک گاو¿ں کی پنچائت نے لوگوں کو گھروں میں رکھنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی سوچی۔گاو¿ں کی پنچائت نے اس کام کے لیے ایک خاتون کو چنا جو ساڑھی پہنے منہ پر سفید رنگ کی چاک لگائے ساتھ میں پاو¿ں میں پایل باندھ کر رات میں گلیوں پر گشت کرتی ہے۔گاو¿ں کی گلیوں میں اس ڈراو¿نی دکھنے والی خاتون اور اس کی پایل کی ا?واز سے ڈر کر لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہنے پر ہی مجبور ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں کوورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی 2 ہزار سے زائد ہے۔

کرونا کا خوف، پاکستان اور نیوزی لینڈکی کرکٹ سیریز ملتوی ہونے کاقوی امکان

 

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی آئرلینڈ میں کرکٹ سیریز ملتوی ہونے کاقوی امکان ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی آئرلینڈ میں کرکٹ سیریز ملتوی ہونے کاقوی امکان ہے،آئرلینڈمیں جلد انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا امکان نہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈکی سیریز اگلے چند روز میں ملتوی کرنے کا اعلان کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان نے آئندہ چند ہفتوں میں آئرلینڈ میں سیریز کھیلنا ہیں،نیوزی لینڈنے جون اور جولائی میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم نے 12 اور14 جولائی کو آئرلینڈمیں ٹی 20 میچز کھیلنا ہیں،پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ہالینڈپہلے ہی ملتوی کیاجا چکا ہے،پاکستان نے جولائی میں ہالینڈکیخلاف 3 ون ڈے میچز کھیلنا تھے۔

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عیدالفطر پر مکمل کرفیو کا اعلان کر دیا

 

ریا ض(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے خدشے کے پیش نظر عیدالفطر پر مکمل کرفیو کا اعلان کر دیا۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچنے کے لیے مقرر تمام حفاظتی اقدامات میں رمضان کے آخر تک لاک ڈاون میں توسیع کر دی گئی ہے۔حکم نامے کے مطابق کرفیو میں جاری نرمی 29 رمضان 22 مئی تک برقرار رہے گی جب کہ 30 رمضان سے 4 شوال تک سعودی عرب کے تمام علاقوں اور صوبوں میں مکمل کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے عہدیدار نے منگل کو جاری بیان میں بتایا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ یکجہتی پیدا کر کے کرفیو کے حوالے سے نئے اقدامات کیے ہیں، وزارت صحت کے حکام کی سفارش پر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے ہیں۔21 رمضان 1441 ہجری بمطابق 14 مئی 2020 جمعرات سے 29 رمضان 1441 ہجری بمطابق 22 مئی 2020 جمعہ کے ا?خر تک 4 اقدامات طے کیے گئے ہیں۔ مستثنیٰ اقتصادی و تجارتی سرگرمیاں جوں کی توں برقرار رہیں گیں۔25 اپریل کو جاری کردہ فیصلے میں جن اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی وہ اسی طرح جاری رکھی جاسکیں گیں، البتہ مقررہ حفاظتی تدابیر کی پابندی ضروری ہوگی۔2۔ دن کے وقت 8 گھنٹے ضروری کاموں سے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا عندیہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

 

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے لاک ڈاو¿ن میں مزید نرمی کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبوں سے اتفاق کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے لیکن اس کے لیے لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے لاک ڈاو¿ن کے حامی نہیں تھے، اب آہستہ آہستہ لاک ڈاو¿ن میں مزید نرمی لائیں گے
\