تازہ تر ین

کورونا کے باعث سماجی فاصلوں کا اخباری اشتہار جو 6 فٹ کی دوری سے ہی پڑھنا ممکن

فن لینڈ (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں 42 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والی کورونا وائرس کی وبا سے بچاو¿ کے لیے جہاں ماہرین صحت لوگوں کو ایک دوسرے سے سماجی دوری اختیار کرنے کی ہدایات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔وہیں یورپی ملک فن لینڈ کے ایک اخبار نے بھی لوگوں کو سماجی فاصلوں کی اہمیت سمجھانے کے لیے ایک منفرد قسم کا اشتہار شائع کیا، جسے اس وقت ہی درست طریقے سے پڑھا جا سکتا ہے جب پڑھنے والا اشتہار سے کم از کم 6 فٹ کے فاصلے پر ہو۔جی ہاں، فن لینڈ کے اخبار ہلسنگن سنومات (Helsingin Sanomat) نے ایک ایسا منفرد اشتہار شائع کیا، جسے قریب سے پڑھنا ناممکن ہے۔ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ادارے دی اسٹیبل کے مطابق فن لینڈ کے اخبار نے پورے صفحے پر آپٹیکل الوڑن کے تحت جدید وڑوئل طریقے استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا منفرد اشتہار شائع کیا جسے قریب سے پڑھا نہیں جا سکتا۔فینش، روسی اور انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اخبار نے اپنے انگریزی زبان کے اخبار کے ایک مکمل صفحے پر سماجی فاصلوں کی اہمیت سے متعلق مذکورہ مفرد اشتہار شائع کیا۔اشتہار میں اخبار نے لوگوں کو ایک دوسرے سے فاصلے پر رہنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ ایک دوسرے سے دور رہنے میں ہی سب محفوظ رہ سکیں گے۔مذکورہ اشتہار کی اشاعت میں اخبار انتظامیہ نے ایسی تکنیکی استعمال کی جس کی بدولت کوئی بھی شخص مذکورہ اشتہار کو قریب سے پڑھ نہیں سکتا اور ایسا کرنے پر قریبی شخص کو اشتہار کے الفاظ نظر آنے کے بجائے صرف وڑوئلز نظر آتے ہیں۔تاہم اسی اشتہار کو 6 فٹ کی دوری سے پڑھنے پر نہ صرف اشتہار کے الفاظ واضح طور پر دکھائی دیے بلکہ لوگوں کو اشتہار پڑھنے میں بھی آسانی ہوئی۔اخبار کی جانب سے منفرد اشتہار کو شائع کرنے کے حوالے امریکی ادارے نیمان لیب نے بھی ٹوئٹ کی اور پھر پوری دنیا مین اخبار کے اشتہار پر باتیں کی جانے لگیں اور اخبار کے اچھوتے خیال کو سراہا گیا۔اخبار انتظامیہ کے مطابق اگرچہ ماہرین صحت بھی سماجی فاصلوں کی ہدایات کر رہے ہیں اور فن لینڈ میں زیادہ تر لوگ ان ہدایات پر عمل بھی کر رہے ہیں تاہم اس باوجود بہت سارے لوگ ان ہدایات پر عمل نہیں کر رہے تھے جس وجہ سے اخبار نے اچھوتا اشتہار شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv