مودی سے بڑا بزدل کوئی نہیں ،شاہد آفریدی کی مودی اور بھارتی فوج کی کشمیریوں پر مظالم کی مذمت

(ویب ڈیسک)شاہد آفریدی کا آزاد کشمیر کا دورہ کہتے ہیں کہ میں آپ کے اس خوبصورت شہر میں موجود ہوں کافی عرصے سے پروگرام بنا رہا تھا کہ ادھر آﺅں آپ لوگوں سے ملوں۔ لیکن جو یہ بہت بڑی بیماری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے بس اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے۔ لیکن اس سے بڑی بیماری مودی کے دل و دماغ ہے اور وہ بیماری مذہب کی بیماری ہے مذہب کو لے کے وہ سیاست کر رہے ہیں۔ مودی ہمارے کشمیری بھائی بہنوں بچوں پر اتنا ظلم کر رہا ہے۔ انشاءاللہ اسے اس دنیا میں بھی جواب دینا ہوگا اور آخرت میں بھی جواب دینا ہوگا ۔ مودی کو ایک بات کا پتہ ہونا چاہیے وہ بہت دلیر بننے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہے وہ بہت ڈرپوک آدمی اس نے کشمیر کے لیے سات لاک کی فوج جمع کردی جبکہ ہمارے پورے پاکستان کی فوج سات لاک کی ہے۔ لیکن مودی کو یہ نہیں پتہ کہ ہماری سات لاکھ فوج کے پیچھے 22,23 کروڑ کی فوج کھڑی ہے۔ ہم سب اپنی فوج کے ساتھ ہیں۔ سلیوٹ کرتا ہوں میں اپنی پاک فوج کو اور اپنے شہیدوں کو اور خاص طور پر جو لوکل کمیونٹی کے لوگ ہیں جس طریقے سے وہ پاک فوج کا ساتھ دے رہے ہیں اس پر میں ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اقوام متحدہ جو بنی ہوئی ہے آج تک سمجھ نہیں آئی کے وہ کس لیے بنی ہوئی ہے پاکستان حکومت اور فوج نے انہیں یہاں لا کر بی بیٹھایا ہے انہوں نے اپنی آنکھوں سے بھی دیکھا ہے کہ کون بے قصور عورتوں بچوں اور بوڑھوں کو مار رہا ہے۔ ہم نے تو انکے چوزوں کو ہوا میں مارکر چائے پلا کر واپس بھیجوایا ہے عزت کے ساتھ ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم امن پسند قوم ہیں۔

وفاقی حکومت نے عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو 6 چھٹیاں دے دیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو 6 چھٹیاں دے دیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 6 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے، چھٹیاں 22 سے 27 مئی تک ہوں گی۔ چھٹیاں جمعتہ المبارک سے شروع ہوں گی اور بدھ تک جاری رہیں گی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر چھ روز کے لیے بند رہیں گے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کے مطابق کمیونٹی مارکیٹیں اور شاپس بند رہیں گی، تمام بزنس، مارکیٹیں، پبلک مقامات چھٹیوں میں بند رہیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے عید کیلئے ایک ہفتے کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کر لیا، 25 سے 31 مئی تک چھٹیاں ہوں گی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دی جائے گی، اجلاس میں راجہ بشارت، اسلم اقبال اور دیگر اہم افراد بھی شریک ہیں۔ عید کی تعطیلات میں ٹرانسپورٹ اور پارکوں کو بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیر اعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دے گی۔

پنجاب میں جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہوں گے

لاہور:(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی صورتحال کے پش نظر پنجاب میں جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ضابطہ کار کے تحت ہوں گے۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی پولیس نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لیے ایس او پیز جاری کیے جائیں گے اور دونوں مواقع پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا

سپر پا ورکے صدرٹرمپ نے کورونا کی ویکسین تلاش کرنے کے لیے امریکی مسلمان کو منتخب کرلیا

 

واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کووڈ۔19 کی ویکسین تلاش کرنے کے لیے بنے ایک فاسٹ ٹریک پروگرام کی سربراہی کے لیے ایک امریکی مسلمان مونسیف محمد سلوئی کا انتخاب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں ایک نیوز بریفنگ میں اعلان کیا کہ ‘آپریشن وارپ اسپیڈ کے چیف سائنس دان ڈاکٹر مونسیف محمد سلوئی ہوں گے جو عالمی سطح پر مشہور امیونولوجسٹ ہیں اور انہوں نے 14 نئی ویکسین بنانے میں مدد کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ‘نجی شعبے میں ان کے وقت کے دوران 10 سالوں میں یہ ہمارے لیے بہت ساری نئی ویکسینز ہیں‘۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ مراکشی امریکی امیونولوجسٹ ’ویکسین تیار کرنے کے سلسلے میں دنیا کے سب سے معزز افراد میں سے ایک ہیں‘۔ڈاکٹر مونسیف محمد سلوئی مراکش کے شہر اگادیر میں 1959 میں پیدا ہوئے، وہ معروف دوا ساز کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن کے شعبہ ویکسین کے سربراہ رہے اور تیس سال تک اس کمپنی میں کیا۔ان کی بہن کا کھانسی کی وجہ سے بہت چھوٹی عمر میں ہی انتقال ہوگیا تھا۔کاسا بلانکا کے محمد پنجم ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ڈاکٹر مونسیف محمد سلوئی نے بیلجیئم میں حیاتیات کی تعلیم حاصل کی اور ہارورڈ میڈیکل اسکول اور ٹفٹس یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے پوسٹ گریجویٹ کورس بھی حاصل کیا۔

ارطغرل غازی کی ’حلیمہ سلطان‘ پاکستانیوں کی فین، دورہ کرنے کی خواہشمند

انقرہ (ویب ڈیسک)’ارطغرل غازی‘ میں ’حلیمہ سلطان‘ کا مقبول کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراءبلجیک نے اپنے مداحوں سے ملاقات کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے والے تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانی مداحوں کو اپنا اسیر کر لیا ہے اور پاکستان میں اس ڈارمے کی مقبولیت نے ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سوشل میڈیا پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے’ارطغرل غازی‘ کی کاسٹ کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاو¿نٹس کو فالو کر کے ان کی ہر پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔اداکارہ اسراء بلجیک کے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر پاکستانی مداح نے انہیں’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔مداح نے اسراء کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔اسرائ نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، پ±رجوش ہوں کے پاکستان کا دورہ کروں اور آپ سب سے ملاقات کروں، اپنا بے حد خیال رکھیے‘۔واضح رہے کہ سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغل کی بہادری، مضبوط ایمان، حوصلہ، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں نے جہاں پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے وہیں حلیمہ سلطان نے اپنی خوبصورتی اور شاندار کردار ادا کرنے کی وجہ سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔

پاکستان میں گوگل پرسب سے زیادہ سرچ ہونے والوں میں سپر اسٹار ماہرہ خان ٹا پ آف دی لسٹ

 

لاہور (ویب ڈیسک) گوگل ہر سال اپنے ٹرینڈز ریلیز کرتا ہے جس میں سرچ انجن پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں کی ٹاپ 10 فہرست مرتب کی جاتی ہے۔اسی طرح گوگل نے 2020 یعنی رواں سال کی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی اداکاراو¿ں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں ٹاپ 10 اداکاراو¿ں کے نام ظاہر کیے گئے ہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو رواں سال ایک ماہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، سپر اسٹار ماہرہ خان کے نام کو ایک ماہ میں سرچ انجن پر 2 لاکھ 54 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری میں کم عرصے میں بے شمار شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقراءعزیز کو رواں سال گوگل پر ماہرہ خان کے بعد سب سے زیادہ کیا گیا۔اقراء عزیز کو سرچ انجن پر ایک ماہ میں ایک لاکھ 89 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔ڈرامہ سیریل عہد وفا میں جلو گر ہونے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراو¿ں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 80 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو سے مقبولیت میں اضافے کے بعد اداکارہ عائزہ خان گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراو¿ں میں چوتھے نمبر پر ہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 48 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل کا ا?غاز کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کا نام سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراو¿ں کی فہرست میں پانچویں نمبر ہے جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 28 ہزار بار سرچ کیا گیا۔ڈرامہ سیریل چیخ سے شہرت میں اضافے کے بعد اداکارہ صبا قمر گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراو¿ں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 22 ہزار بار سرچ کیا گیا ہے۔پاکستان میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان بھی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراو¿ں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں جنہیں ایک ماہ میں 1 لاکھ 21 ہزار بار سرچ کیا گیا۔حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو اداکارہ سجل علی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراو¿ں کی فہرست میں ا?ٹھویں نمبر پر موجود ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 14 ہزار بار سرچ کیا گیا۔ڈرامہ سیریل دو بول اور میرے پاس تم ہو سے شہرت پانے والی اداکارہ حرا مانی بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراو¿ں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں ایک ماہ میں 93 ہزار 900 بار سرچ کیا گیا ہے۔ڈرامہ سیریل رسوائی میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثناءجاوید بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراو¿ں میں سے ایک ہیں جنہیں ایک ماہ میں 89 ہزار بار سرچ کیا گیا۔

جنوبی وزیرستان سے بے گھر ہونے والا 9 سالہ بچہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈربن گیا

پشاور(ویب ڈیسک)جنوبی وزیرستان سے بے گھر ہونے والا 9 سالہ بچہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈربن گیا۔چوتھی جماعت کے طالب علم رضوان محسود کا نام مارشل آرٹ کے شعبے میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔انہیں یہ اعزاز گزشتہ برس ملا تھا۔بی بی سی کے مطابق رضوان محسود نے مارشل آرٹ کی ایک کیٹگری ”ہیلی کاپٹر سپن“ میں پربھارکر ایڈی نامی بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ رضوان محسود نے 30 سکینڈ میں 46 مرتبہ ہیلی کاپٹر کی طرح گھوم کر یہ ریکارڈ بنایا۔ ”ہیلی کاپٹر سپن“ میں کھلاڑی زمین پر بیٹھہ کر ایک پاو¿ں سے گھومتا ہے اور جو کھلاڑی جتنی پھرتی سے یہ مظاہرہ کرتا ہے، وہ جیتتا ہے۔

لاک ڈاﺅن کے دوران معروف پاکستانی اداکارہ،ماڈل کے گھر بچے کی پیدائش

 

اوٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈا میں مقیم پاکستانی اداکارہ اور ماڈل اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور ایک دن میں ہی بچے کے انسٹاگرام اکاو¿نٹ کو پانچ ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا۔اداکارہ اریج فاطمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں خوش خبری سنائی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’عیسیٰ علی‘ رکھا ہے۔اداکارہ نے تمام مداحوں سے دعاو¿ں میں یاد رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی شروع ہونے والی زندگی اور ا±ن کے اہل خانہ کے لیے خوش حالی کی دعا کریں۔ اریج نے انسٹاگرام پر کی جانے والی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے بیٹے ’عیسیٰ علی‘ کی تاریخ پیدائش 13 مئی 2020 بھی درج کی اور ا±س کا انسٹاگرام اکاو¿نٹ بھی مینشن کیا، اکاو¿نٹ کو اب تک 5 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔اداکارہ نے اپنے صاحبزادے کے اکاو¿نٹ سے ابھی تک ایک ہی پوسٹ کی جسے تین ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا۔

خبریں چینل ۵ کی خبرپر ایکشن ، بھارتی ادویات کیخلاف راولپنڈی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ،غیرقانونی ادویات چیک ،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کا خبریں چینل ۵ ٹیم کے ہمراہ بازاروں میں فارمیسیوں کا معائنہ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) خبریں اور چینل فائیو کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈرگ کنٹرول اتھارٹی راولپنڈی حرکت میں آ گئی ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خبریں اور چینل فائیو کی ٹیم کے ساتھ راولپنڈی کے بازاروں میں واقع میڈیکل سٹوروں اور فار میسیز کا اچانک معائنہ کیا کہ کہاں کہاں بھارتی ادویات فروخت کی جا رہی ہیں،گزشتہ روز ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نوید انور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی میں راجہ فار میسی ، ڈی واٹس، ڈی کیئر، نیو ڈرگ فیئر کیمسٹ ایند سرجیکل ، اورینج فارمیسی سمیت دیگر میڈیکل ستروں اور فارمیسیز کا معائنہ کیا جہاں پر ڈپٹی کنٹرولر نے فروخت کی جانے والی اودیات کو چیک کیا ان کا ریکارڈ چیک کیا اور ہر دوائی کو باریک بینی سے چیک کیا ان کے ریکارڈ کے متعلق مالکان سے دریافت کیا کہین غیر قانونی طور پر ادویات کی فروخت تو نہیں کی جا رہی، چیکنگ کے دوران جان بچانے والی ادویات سمیت دیگر بیماریوں کیلئے ادویات کا ریکارڈ بھی چیک کیا، اس موقع پر دپٹی ڈرگ کنٹرولر نے مالکان کو سختی سے ہدایات دیں کہ اگر کوئی بھی ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈرگ کنٹرول اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم گاہے بگاہے اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری ری رکھے گی، رپورٹ کے مطابق خبریں اور چینل فائیو کی ٹیم جب راولپنڈی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ چیکنگ کیلئے بازاروں میں پہنچی تو ہلچل مچ گئی اور مبینہ طور پر غیر قانونی طور فروخت کی جانے والی ادویات کو مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا، واضع رہے کہ خبریں اور چینل فائیو نے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ اکثر فارمیسیز اور میڈیکل سٹوروں پر بھارت سے درآمد کی جانے والی متعدد ادویات کی فروخت جا ری ہے ، جس پر پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے چیکنگ کی ہدایات کی تھیں۔

احساس ہوا کہ مجھے اپنا پورا جسم ڈھانپنا چاہیے،ارطغرل کی حلیمہ نے پاکستانیوں کی بات مان لیں

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی مسلمانوں نے میرے لباس پر بہت زیادہ تنقید کی۔ ارطغرل کی حلیمہ نے پاکستانیوں کی بات مان لیں کہتی ہیں کہ مجھے احساس ہوا کہ مجھے اپنا پورا جسم ڈھانپنا چاہیے۔ علاوہ ازیں انہوں نے عامر لیاقت سے رابطے کا اعتراف بھی کیا پاکستان آنے کا اندھیا دے دیا۔

خواہش ہے فلم میں میرا کردار عامر خان اور ٹام کروز نبھائیں، شاہد آفریدی

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار ٓل راو¿نڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر کوئی فلم بنے تو وہ چاہیں گے کہ ہالی وڈ میں ان کا کردار ٹام کروز اور بالی وڈ میں عامر خان کریں۔ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد ٓفریدی نے کہا کہ اگر ان کی زندگی پر اردو میں فلم بنائی جائے تو ان کی خواہش ہوگی کہ شاہد ٓفریدی کا کردار بالی وڈ اسٹار عامر خان نبھائیں۔ٓفریدی نے کہا کہ اگر فلم انگلش میں بنے تو پھر وہ ہالی وڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو اپنا کردار ادا کرتا دیکھنا چاہیں گے۔دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی کی نام سے اور ساتھی کھلاڑیوں میں لالہ کے نام سے مشہور شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور ان دنوں وہ اپنا زیادہ تر وقت فلاحی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں۔شاہد آفریدی کو دنیا میں اس وقت پہچان ملی جب انہوں ںے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت صرف 37 گیندوں پر سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جو اب ٹوٹ چکا ہے۔اس کے علاوہ ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ اب بھی شاہد فریدی کے نام ہے۔

پنجاب حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروسز کو ڈرائیور اور پسنجر کے درمیان شیٹ لگا کر چلانے کی اجازت دیدی

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب حکومت آن لائن اور دیگر ٹیکسی سروس کھولنے جا رہی ہے۔ انہیں اپنے پلیٹ فارم سے تجویز دیں کہ ڈرایور اور پسنجر کے درمیان پلاسٹک شیٹ سے سیل کر دیں۔`