تازہ تر ین

سپر پا ورکے صدرٹرمپ نے کورونا کی ویکسین تلاش کرنے کے لیے امریکی مسلمان کو منتخب کرلیا

 

واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کووڈ۔19 کی ویکسین تلاش کرنے کے لیے بنے ایک فاسٹ ٹریک پروگرام کی سربراہی کے لیے ایک امریکی مسلمان مونسیف محمد سلوئی کا انتخاب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں ایک نیوز بریفنگ میں اعلان کیا کہ ‘آپریشن وارپ اسپیڈ کے چیف سائنس دان ڈاکٹر مونسیف محمد سلوئی ہوں گے جو عالمی سطح پر مشہور امیونولوجسٹ ہیں اور انہوں نے 14 نئی ویکسین بنانے میں مدد کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ‘نجی شعبے میں ان کے وقت کے دوران 10 سالوں میں یہ ہمارے لیے بہت ساری نئی ویکسینز ہیں‘۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ مراکشی امریکی امیونولوجسٹ ’ویکسین تیار کرنے کے سلسلے میں دنیا کے سب سے معزز افراد میں سے ایک ہیں‘۔ڈاکٹر مونسیف محمد سلوئی مراکش کے شہر اگادیر میں 1959 میں پیدا ہوئے، وہ معروف دوا ساز کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن کے شعبہ ویکسین کے سربراہ رہے اور تیس سال تک اس کمپنی میں کیا۔ان کی بہن کا کھانسی کی وجہ سے بہت چھوٹی عمر میں ہی انتقال ہوگیا تھا۔کاسا بلانکا کے محمد پنجم ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ڈاکٹر مونسیف محمد سلوئی نے بیلجیئم میں حیاتیات کی تعلیم حاصل کی اور ہارورڈ میڈیکل اسکول اور ٹفٹس یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے پوسٹ گریجویٹ کورس بھی حاصل کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv