کراچی (ویب ڈیسک)ابتدائی نام کوسٹل پورٹ تجویز کیا گیا،23 بلین لاگت سے بننے والی کفلٹن اور چائنہ برتھ سے متصل یہ بندرگاہ سی پیک کا حصہ ہوگی،اس طرح کراچی بھی سی پیک کا براہ راست حصہ بننے کے ساتھ ایشیا میں تین بندرگاہوں کا شہر بن جائیگا ،چینی سفیر نے یہ پیشکش وزیر جہاز رانی سے ملاقات میں کی ‘ یہ ایک پیشکش ہے‘ پی ٹی آئی حکومت غور کریگی، علی زیدی
Monthly Archives: May 2020
ریحام خان کا ایک اور اخلاق یافتہ انٹرویو، عوام کا سخت ،خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش ہے، اب لوگوں کو ان پر اعتبار نہیں ،ان کا ماضی کا کردار ڈھکا چھپا نہیں ان پر کون یقین کرے، لوگوں کی
لاہور (نیٹ نیوز) سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ریحام خان اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی۔ اخلاق سے گری ہوئی باتوں پر مشتمل ریحام خان کا تازہ انٹرویو سوشل میڈیا پر چل رہا ہے جس میں اینکر سے سوال کیا کہ آپ کو اپنے دونوں شوہروں میں سے کون اسے بہتر مرد لگا تو ریحام خان نے جواب دیا کہ میرا پہلا شوہر اور پھر بڑی ڈھٹائی سے ہنسنا شروع کردیا بہتر تھا ریحام خان کی بے ہودہ باتوں پر سخت عوامی ردعمل سامنے آیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ریحام خان اس سے پہلے بھی ایک بے ہودہ کتاب لکھ چکی ہے اور اپنے انٹرویوز میں اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ کوئی ریحام خان کی باتوں پر یقین نہیں کرتا کیونکہ ان کا اپنا کردار سب کے سامنے ہے اور ماضی میں وہ جو کچھ کرتے رہے ہیں وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں سوشل صارفین کا کہنا ہے کہ یہ عورت اپنا اعتبار کھوچکی ہے اور اپنے آپ کو خبروں کو زندہ رکھنے کیلئے ایسی حرکتیں کررہی ہے۔
`
وزیراعظم نے بے روزگار افراد میں 12 ہزار روپے فی کس تقیسم کا آغاز کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کردیا۔ اسلام آباد میں بے روز گار افراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے باضابطہ آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نے مستحقین میں 12 ہزار روپے فی کس مالی امداد کی تقسیم کا آغاز کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوروناریلیف فنڈ کیلئے اب تک 3 ارب روپے سے زائد جمع کیے گئے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پرحکومت عطیہ کیے گئے ایک روپے کے بدلے 4 روپے فنڈ میں شامل کرے گی،کوروناریلیف فنڈ کیلئے عطیات شفاف انداز میں وصول اورخرچ کیے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد کی رجسٹریشن احساس پروگرام کی ویب سائٹ پر کی جارہی ہے اور کوائف کی تصدیق کے بعد فی کس 12 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ لاک ڈاو¿ن کے دوران مستحق خاندانوں میں بھی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے اب تک ملک بھر میں 86 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد میں104 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں
حلیمہ کے بعد ارطغرل کے ایک اور نامور کردار کی پاکستان آنے کی خواہش
ترک (ویب ڈیسک)پاکستان میں مقبول ترین ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کی تاریخی کہانی نہ صرف پسند کی جا رہی ہے بلکہ مداح اس کی کاسٹ سے بھی خوب متاثر ہو چکے ہیں اور انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی مسلسل دعوت دے رہے ہیں۔دو روز قبل ’ارطغرل غازی‘ میں ’حلیمہ سلطان‘ کا مقبول کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرائ بلجیک کے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر پاکستانی مداح نے انہیں’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔مداح نے اسراءکو یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔اسرائ نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، پ±رجوش ہوں کے پاکستان کا دورہ کروں اور آپ سب سے ملاقات کروں، اپنا بے حد خیال رکھیے‘۔اب اسرائ کے بعد ڈرامے کے ایک اور مقبول کردار ’دوآن ایلپ‘ جن کے سوشل میڈیا پر کوہلی سے مشابہت کے چرچے ہیں نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اداکار جاوید چتین گونر نے انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان سے ملنے والی محبت کے مشکور ہیں اور اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان میں اس ڈرامے کا اتنا اچھا ردعمل آیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کے لیے دوسرا گھر ہے جیسے ان کے پاکستانی دوستوں کے لیے ترکی ان کا دوسرا گھر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے، اس دوران لوگ گھروں میں رہ کر ارطغرل غازی دیکھتے رہیں۔ واضح رہے کہ سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغل کی بہادری، مضبوط ایمان، حوصلہ، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں نے جہاں پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے وہیں اس کے معاون کرداروں نے بھی پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔
وزیراعظم نے 20 مئی سے ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 مئی سے 30 مئی تک معیاری ضابطہ کار (ایس اوپیز) کے ساتھ ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل پشاور میں انتظامات دیکھوں گا اور پھر پرسوں گرین لائن کوروانہ کروں گا،کسی ڈویڑن میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوئی تو ڈویڑن ہیڈ کےخلاف کارروائی کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ 31 مئی تک حالات ٹھیک رہے تو تمام ٹرینیں یکم جون سے کھول دیں گے، لوگ ضابطہ کار پرعمل کرتے ہیں تو سب ٹھیک ہے، شہری کسی مسافر کو چھوڑنے یا لینے نہ آئیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کسی صوبے سے کوئی اختلاف نہیں ہے،ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، ٹرین میں سواری آدھی کر دی ہے، ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جب کہ ریلوے کا عملہ بڑھا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبوں کے ماتحت نہیں اس کے باوجود صوبوں کا احترام کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہوں گاکہ ہمارے انتظامات کو ٹھیک رکھیں۔
میں نیب آرڈیننس میں ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا، شیخ رشید
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کےخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی،نیب آرڈیننس میں ترمیم نہیں دیکھ رہا،میں ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا۔جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ سارے اندرہوں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ملک میں ٹرینیوں کی بحالی کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرینیں پوری پاکستان کی ہیں ان کو کھولنےکیلئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات نہیں کروں گا۔شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں فی الحال ٹرین نہیں چلے گی، شیخ رشید کو عوام کی زندگیوں کی فکر کم اور ٹرین چلانے کی فکر زیادہ ہے۔
عمران خان کی طرح اٹیکنگ کپتان بننا چاہتا ہوں، بابر اعظم
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمیں 10 سال بغیر کراو¿ڈ کے کھیلنے کا تجربہ ہے، کوویڈ 19 کی وجہ سے کرکٹ بند دروازوں میں ہوتی ہے تو یہ دیگر ٹیموں کیلئے ایک چیلنج ہوگا۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے بعد قومی ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان مقرر
ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم کو گزشتہ ہفتے ون ڈے کی کپتانی بھی سونپ دی گئی ہے۔بابر اعظم کہتے ہیں کہ کپتانی کرنا ایک چیلنج ہوتا ہے اور میں یہ چیلنج قبول کرنے کیلئے تیا ر ہوں ، ٹیم کا ساتھ ہو تو یہ کپتانی پھولوں کی سیج بن جاتی ہے ورنہ کانٹے چھبتے ہیں۔ون ڈے میں اس وقت جو رینکنگ ہے وہ قابل قبول نہیں ہے ہمیں ٹاپ تھری میں آنا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ انہیں باہر سے ہیڈ کوچ آپریٹ کرتے ہیں، وہ مشورہ ضرور دیتے ہیں کہ لیکن گراو¿نڈ میں ٹیم کو میں نے ہی کھلانا ہے، بابرا عظم نے کہا کہ وہ عمران خان کی طرح اٹیکنگ کپتان بننا چاہیں گے انہوں نے یہی سیکھا بھی ہے۔
‘ہمیں 10 سال بغیر ہوم کراو¿ڈ کے کھیلنے کا تجربہ ہے’
بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ جانے کیلئے ابھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا لیکن مجھے یقین ہے کہ پی سی بی پہلے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو 110 فیصد اہمیت دے گا اور اس کے بعد کوئی فیصلہ کرے گا کیونکہ جان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی انفرادی طور پر فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں ، کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں ، اب کرکٹ اسکلز پر کام کرنے کیلئے پی سی بی آئندہ ہفتے سے کیمپ لگانے جا رہا ہے جس کا فائدہ ہو گا۔ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے کپتان بابرا عظم نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے اس وقت قوانین میں تبدیلی کی بات کی جا رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ روایتی جشن نہیں ہو گا، گیند کو تھوک سے چمکایا نہیں جا سکے گا تو یہ سب ہر کسی کیلئے ہوگا، ابھی ہمیں اس کے ساتھ رہنا ہے لیکن صورت حال مشکل لگے گی۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح کراو¿ڈ کے بغیر کرکٹ کی باتیں کی جا رہی ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ کرکٹرز ا±س ماحول کو مِس کریں گے، ہمیں 10 سال بغیر ہوم کراو¿ڈ کے کھیلنے کا تجربہ ہے ، یہ ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا ، اس لیے ہمیں زیادہ فرق نہیں پڑے گا دیگر ٹیموں لیے چیلنجنگ ہو گا۔ کراو¿ڈ نہیں ہوگا اور میچز بند دروازو میں ہوں گے تو اس سے ہم نئی نسل کو کھیل کے ساتھ نہیں جوڑ سکیں گے۔
‘ویرات کوہلی کے ساتھ موازنہ نہیں کرنا چاہیے’
بابر اعظم نے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی کے بارے میں کہا کہ وہ تو یہ چاہیں گے کہ ورلڈ کپ ضرور ہونا چاہیے ، یہ میرا پہلا ورلڈ کپ ہے اور میں کپتان بھی ہوں اور اس حوالے سے میری رائے لی جاتی ہے تو میں یہی کہوں گا کہ ورلڈ کپ ضرور ہونا چاہیے۔
بابرا عظم نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ان کا ویرات کوہلی کے ساتھ موازنہ نہیں کرنا چاہیے ، وہ ایک الگ طرز کے پلئیر ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ میری بس یہی کوشش ہو تی ہے کہ میری بیٹنگ سے پاکستان ٹیم میچز جیتے۔بابر اعظم نے کہا کہ فاسٹ بولرز محمد عامر اور وہاب ریاض سے بات ہوئی ہے ، وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں نہیں ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انہیں موقع نہیں دیا جائے گا ، گزشتہ کنٹریکٹ میں شعیب ملک اور وہاب ریاض شامل نہیں تھے لیکن انہیں موقع ملتا رہا اسی طرح دوسرے کرکٹرز کو بھی موقع ملےگا۔بابرا عظم نے کہا کہ اس وقت ہمارے ساتھ دو وکٹ کیپرز ہیں ، سرفراز احمد کو بھی ضرور موقع ملے گا ، لیکن محمد رضوان کو ابھی موقع دینا ہو گا ، ایک آدھ سیریز کے بعد موقع نہ دینا کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ زیادتی ہو گی، شرجیل خان کی فٹنس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، ابھی اسے مزید دیکھنا ہو گا ، شرجیل خان نے ابھی ایک ہی ٹورنامنٹ کھیلا ہے۔
پاکستان کی نمبر ون ٹینس اسٹار کی ثانیہ مرزا کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ثانیہ مرزا کے ساتھ پیئر بنا کر ولیمز سسٹرز کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہوں گی: پاکستانی ٹینس اسٹار سارہ محبوب۔ پاکستان کی نمبر ون ٹینس پلرم سارہ محبوب نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ڈریم پررم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر کرکٹرز کے ڈریم پیئرکی مہم شروع کی تھی جس میں جہاں سوشل میڈیا صارفین نے گہری دلچسپی لی وہاں دوسرے کھیلوں کے کھلاڑیوں نے بھی خوب دلچسپی دکھائی۔ اب ٹینس اسٹار سارہ محبوب نے بھی اپنے ڈریم پراہ کے بارے میں بتایا ہے۔پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلئیر سارہ محبوب نے بتایا کہ وہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنا پریل بنانا چاہیں گی، ثانیہ مرزا نے بھارت کی مسلم پلرہ کی حیثیت سے ٹینس کی دنیا میں بہت کچھ حاصل کیا ہے، وہ خطے کی ویمن ٹینس پلرو ز کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔سارہ محبوب نے بتایا کہ میں ثانیہ مرزا کے ساتھ پیئر بنا کر ولیمز سسٹرز کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہوں گی، سرینا ولیمز اور وینس ولیمز نے ویمنز ڈبلز میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔قومی ٹینس اسٹار نے نے مکسڈ ڈبلز کے لیے راجر فیڈرر کو چنا ہے، سارہ محبوب کا کہنا ہے کہ راجر فیڈرر میرے آئیڈیل کھلاڑی ہیں، میں مکسڈ ڈبلز کے لیے راجر فیڈرر کے ساتھ اپنا پرڈر بناوں گی۔سارہ محبوب نے کہا کہ راجر فیڈرر کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں کورٹ میں اسپین کے رافیل نڈال اور روس کی ماریا شرا پووا کا مقابلہ کرنا چاہوں گی۔
وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر بھی زبردست پذیرائی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی عالمی سطح پر بھی زبردست پذیرائی ہو رہی ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف اس سے متعلق ایک آرٹیکل شائع کیا ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ چند دنوں میں ملک بھر سے 10 لاکھ نوجوان رضا کار فورس کا حصہ بنے۔ عثمان ڈار نے بتایا کہ توقع سے زائد نوجوانوں نے خود کو رجسٹر کیا۔اخبار لکھتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ملک کے نوجوان سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ رضا کار سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے ساتھ غریبوں تک کیش رقم بھی پہنچائیں گے۔ٹیلی گراف میں لکھے مضمون میں کہا گیا ہے کہ ٹائیگر فورس، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سمیت ہیلتھ پروفیشنلز کی بھی مدد کر رہی ہے۔ یہ سول رضا کاروں پر مشتمل فورس غریبوں تک امداد پہنچائے گی۔آرٹیکل میں لکھا گیا کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ فورس میں لاکھوں نوجوان رضا کارانہ طور پر شامل ہوئے۔ قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنائی گئی ہے۔ مشکل وقت میں پاکستان نے سب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا۔
شاہد آفریدی کے ‘بزدل مودی’ کے باونسر پر ہربھجن سنگھ آوٹ
لاہور: (ویب ڈیسک) شاہد آفریدی نے بزدل مودی کا بوم بوم باونسر مار کر نیا میچ ڈال لیا جس سے ہربھجن سنگھ آو¿ٹ ہو گئے۔ بھارتی اسپنر نے آفریدی فاو¿نڈیشن کے لیے دیئے گئے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔بڑے بڑوں کے چھکے چھڑا دینے والے شاہد خان آفریدی نے کشمیر ایشو پر گویا میچ وِننگ باونسر دے مارا، نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنے والے مودی کو بزدل قرار دے دیا، اس تہلکہ خیز بیان نے نیا میچ شروع کر دیا۔چند روز پہلے شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن کی فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ بننے والے ہربجھن سنگھ اپنے بیان سے بیک ف±ٹ پر چلے گئے، کہا کہ ان کے ملک کے خلاف بات کرنے والے کسی شخص کے حق میں وہ آئندہ کوئی بات نہیں کریں گے۔
اسد شفیق کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹ پر فنڈ ریزنگ کا انکشاف
کراچی(ویب ڈیسک)شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم میں پیسے نہ دیں،ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے فنڈریزنگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسد شفیق کی جانب سے جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں ایک دوست نے بتایا ہے کہ ان کے نام سے انسٹا گرام اکاو¿نٹ پر عطیات جمع کرنے کیلئے بیٹ فروخت کیے جارہے ہیں جس میں لوگ حصہ بھی لے رہے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹر نے بتایا کہ ان کا انسٹا گرام پر کوئی اکاو¿نٹ ہی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کوئی فنڈ ریزنگ مہم چلا رہے ہیں اس لیے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ نہ لیں۔
ورلڈ چیمپئن محمد آصف کی وزیراعظم سے اسنوکر کلب کھولنے کی اپیل
ہمارا ذریعہ معاش اسنوکر کلب اور اکیڈمیز ہیں، بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے کلب کھولنے کی اجازت دی جائے: ورلڈ اسنوکر چیمپین محمد آصف ،عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لگ بھگ دو ماہ بیشتر کاروبار زندگی بند رہے، اب مرحلہ وار لاک ڈاون میں نرمی آرہی ہے اور زندگی کے بیشتر کاروبار کھل گئے ہیں اور زندگی کا پہیہ چلنا شروع ہو گیا ہے لیکن اب بھی کچھ چیزیں ہیں جنہیں حفاظتی اقدامات کے باعث ابھی کھولنے کی اجازت نہیں دی جا سکی ہے اور ان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔اسنوکر کے دو مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے حکومت کو توجہ دلانے کی کوشش کی ہے کہ اس کھیل سے وابستہ افراد ان دنوں بہت مشکل میں ہیں، ان کے لیے اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو چکا ہے، اس لیے انہیں کھیل کی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔محمد آصف نے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسنوکر کلب اور اکیڈمیز کھولنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن ہونے کے باوجود میرا ذریعہ معاش اسنوکر کلب ہے، مجھ سمیت اسنوکر سے وابستہ افراد ان دنوں بڑی مشکلات سے دوچار ہیں، میں اور دیگر کھلاڑی اس کھیل پر انحصار کرتے ہیں، کلب اور اکیڈمی چلا کر اپنا اور بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کے باعث دو ماہ سے اسنوکر کلب اور اکیڈمیز بند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایس او پیز کے مطابق کاروبار کے لیے اجازت دے رہی ہے، لاک ڈاون میں نرمی کر دی گئی ہے، ہمیں بھی کلب اور اکیڈمیز کھولنے کی اجازت دی جائے، ہم ایس او پیز کے حوالے سے مزاکرات کرنے لیے تیار ہیں اور یقین دلاتے ہیں حکومت جو بھی ایس اوپیز دے گی ان پر سختی سے عمل کریں گے۔ ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود بھی چیمپین رہے ہیں، وہ ہمارے احساسات جانتے ہیں، ہم ورلڈ چیمپئن ضرور ہیں لیکن ہمیں کیش انعامات زیادہ نہیں ملتے، مجھے اور دیگر ساتھی کھلاڑیوں کو اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنا ہے، اس لیے حکومت سے درخواست ہے کہ اسنوکر کلب اور اکیڈمیز کھولنے کی اجازت دی جائے۔
“اتنا شوٹ نہ کروایا کریں نظر لگ جائے گی” عائزہ خان کی نئی تصاویر نے دھوم مچا دی
کراچی(شوبزڈیسک) پاکستان کی نامور فنکارہ عائزہ خان کی انسٹاگرام پر نئی تصاویر نے دھوم مچادی۔انتہائی خوبصورت عروسی جوڑے میں بنائی گئی تصاویر دیکھ کر ان کے مداح باغ باغ ہوگئے۔کسی نے ان کی خوبصورتی کو سراہا تو کسی نے شاندار لباس کی تعریف کی۔ ایک مداح نے تو انہیں فوٹو شوٹ نہ کروانے کا مشورہ دے دیا کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہیں عائزہ کو کسی کی نظر ہی نہ لگ جائے۔عائزہ نے اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ میں ارم خان کاوچر کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا ہے۔ مہوش الماس کی جانب سے سجائے گئے بال اور میک اپ نے ان کی جاذبیت میں اضافہ کردیا۔ گزشتہ دنوں جاری ہونے والی گوگل کی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیات کی فہرست میں عائزہ کا نام بھی شامل تھا۔ڈرامہ میرے پاس تم ہو سے شہرت کی نئی بلندیوں کو پہنچنے والی عائزہ اپنی مصروفیات اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مودی کو ‘ڈرپوک’ کہنے پر آفریدی سے ہربھجن اور یوراج ناراض
لاہور(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کو ڈرپوک کہنے پر سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ نے آفریدی سے کسی بھی قسم کا تعلق نہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ شاہد آفریدی کے بیان سے مجھے تکلیف ہوئی جس میں انہوں نے ہمارے ملک اور ہمارے وزیر اعظم کو برا بھلا کہا اور یہ بات ناقابل قبول ہے۔کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد شاہد آفریدی کی اپیل پر سابق بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے ان کی شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن کے لیے عطیات دیے تھے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ہربھجن نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ آفریدی نے ہم سے عطیات کی اپیل کی تھی اور ہم بھی ایک اچھے مقصد کے لیے انسانیت اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے ایسا کیا تھا۔ہربھجن نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کسی بھی سرحد، مذہب یا ذات سے بالاتر ہے لہٰذا اس حوالے ہمیں کوئی شک نہیں تھا کہ ہم جس مقصد کو فروغ دے رہے ہیں اس کا مقصد بھران میں گھرے لوگوں کی مدد کرنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے ملک کے بارے میں غلط باتیں کر رہا تھا، میں صرف یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ میرا شاہد آفریدی سے کوئی لینا دینا نہیں، انہیں ہمارے ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں اور انہیں اپنے ملک اور اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔’اگر آج یا کل میرے ملک کو میری کہیں بھی ضرورت پڑی حتیٰ کہ سرحد پر بھی تو تو میں اپنے ملک کی خاطر بندوق اٹھانے والا پہلا شخص ہوں گا’۔ہربھجن نے کہا کہ ایک شخص نے مجھ سے انسانیت کی خاطر اپیل کرنے کا کہا اور میں نے اپنی کوشش کی لیکن اب بس بہت ہوچکا ، آج سے میرا شاہد آفریدی سے کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب سے یوراج سنگھ نے بھی ہربھجن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان سے تعلق توڑنے کا اعلان کردیا۔


















