تازہ تر ین

مودی کو ‘ڈرپوک’ کہنے پر آفریدی سے ہربھجن اور یوراج ناراض

لاہور(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کو ڈرپوک کہنے پر سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ نے آفریدی سے کسی بھی قسم کا تعلق نہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ شاہد آفریدی کے بیان سے مجھے تکلیف ہوئی جس میں انہوں نے ہمارے ملک اور ہمارے وزیر اعظم کو برا بھلا کہا اور یہ بات ناقابل قبول ہے۔کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد شاہد آفریدی کی اپیل پر سابق بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے ان کی شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن کے لیے عطیات دیے تھے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ہربھجن نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ آفریدی نے ہم سے عطیات کی اپیل کی تھی اور ہم بھی ایک اچھے مقصد کے لیے انسانیت اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے ایسا کیا تھا۔ہربھجن نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کسی بھی سرحد، مذہب یا ذات سے بالاتر ہے لہٰذا اس حوالے ہمیں کوئی شک نہیں تھا کہ ہم جس مقصد کو فروغ دے رہے ہیں اس کا مقصد بھران میں گھرے لوگوں کی مدد کرنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے ملک کے بارے میں غلط باتیں کر رہا تھا، میں صرف یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ میرا شاہد آفریدی سے کوئی لینا دینا نہیں، انہیں ہمارے ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں اور انہیں اپنے ملک اور اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔’اگر آج یا کل میرے ملک کو میری کہیں بھی ضرورت پڑی حتیٰ کہ سرحد پر بھی تو تو میں اپنے ملک کی خاطر بندوق اٹھانے والا پہلا شخص ہوں گا’۔ہربھجن نے کہا کہ ایک شخص نے مجھ سے انسانیت کی خاطر اپیل کرنے کا کہا اور میں نے اپنی کوشش کی لیکن اب بس بہت ہوچکا ، آج سے میرا شاہد آفریدی سے کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب سے یوراج سنگھ نے بھی ہربھجن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان سے تعلق توڑنے کا اعلان کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv