گلاسگو(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے پوری الٹراساﺅنڈ مشین کو ایک کیپسول میں سمودیا ہے جس کے بعد تکلیف دہ اور پیچیدہ اینڈواسکوپی پر انحصار کم ہوجائے گا۔عین کیپسول کی جسامت کا یہ آلہ جسم کے باہر سے مقناطیس کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے یعنی مقناطیسی میدان سے اسے ایک مقام سے دوسرے پر منتقل کرسکتا ہے۔ اس طرح یہ جسم کے مختلف حصوں یعنی معدے، چھوٹی آنت اور بڑی آنت کی مکمل تصویر کشی کرتا ہے۔فی الحال اس کام کے لیے اینڈواسکوپ استعمال کئے جارہے ہیں جن میں کیمرہ باریک تار کے ذریعے جسم کے اندر داخل کیا جاتا ہے اور اس دوران ٹی وی پر ویڈیو نظر آتی رہتی ہے۔ اس کی بدولت معدے کے السر اور کینسر کی شناخت کا کام لیا جارہا ہے۔سونوپِل کو گلاسگو یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے جسے مریض کسی کیپسول کی طرح نگل لیتا ہے اور اس کے بعد حقیقی وقت (ریئل ٹائم) میں اندرونی جسم ، نظامِ ہاضمہ اور آنتوں وغیرہ کی تصاویر ایک بیرونی آلے پر نظر آتی رہتی ہیں۔اس کےبعد برطانوی، امریکی اور کینیڈا کے ماہرین نے اسے زندہ جانوروں پر آزمایا ہے جس کےبعد اسے مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ سونوپِل پر اہم مقالہ سائنس روبوٹکس جرنل میں شائع ہوا ہے جس میں ماہرین نے کہا ہے کہ معدے اور آنتوں کی امراض کی شناخت میں یہ گولی نہایت اہم کردار ادا کرے گی کیونکہ ان امراض کے ہاتھوں دنیا بھر میں سالانہ 80 لاکھ افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ معدے اور آنتوں کے سرطان کو شناخت کرنے میں بھی مدد ملے گی جس کی شناخت بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق ماہرین نے مقناطیسی حلقے سے کیپسول کو جسم کے اندر کنٹرول کرنے اور ادھر ادھر گھمانے کا کام کیا ہے۔
Monthly Archives: June 2019
سلمان خان بگ باس 13 کے سب سے مہنگے ہوسٹ
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بگ باس سیزن 13 میں اب تک کا سب سے زیادہ معاوضہ لیں گے۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان فلموں کے سلطان تو ہیں ہی تاہم وہ ٹی وی کے بھی بے تاج بادشاہ ہیں، سلمان خان گزشتہ 10 سیزن سے ٹی وی کے مقبول ترین رئیلیٹی شو ”بگ باس“ کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔سلومیاں کی میزبانی کی وجہ سے ہی بگ باس بھارت کا سب سے مقبول ترین رئیلیٹی ٹی وی شو ہے یہی وجہ ہے کہ میکرز ہر سیزن میں سلمان خان کو ہی بطور میزبان شامل کرتے ہیں چاہے پھر سلمان کتنا ہی معاضہ طلب کریں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سیزن 13 کی میزبانی بھی سلو میاں ہی کریں گے اورہر سال کی طرح اس سال بھی انہوں نے اپنے معاوضے میں ایک بار پھراضافہ کردیا ہے۔سلمان خان بگ باس میں ہر روز نہیں ہفتے میں صرف دو بار نظر آتے ہیں لہٰذا وہ ہر ہفتے شوکی میزبانی کرنے کا 31 کروڑ روپے معاضہ وصول کریں گے۔ اس سیزن میں سلمان خان 13 ہفتوں تک نظر آئیں گے اور اس طرح وہ ٹوٹل 403 کروڑ روپے کمائیں گے جو گزشتہ برس سے کہیں زیادہ ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں کئی اداکار ایک فلم کا معاوضہ 13 سے 14 کروڑ لیتے ہیں تاہم سلمان خان بگ باس کی ایک ہفتے کی میزبانی کا معاضہ 31 کروڑ لیں گے۔
اثاثوں کی تحقیقات کیلئے نادرا نے آن لائن ایپ متعارف کروادی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے اثاثوں کی تحقیقات کیلئے آن لائن ایپلی کیشن متعارف کروادی۔وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور نادرا حکام نے اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ نادرا حکام نے بتایا کہ اثاثوں کی انکوائری کیلئے آن لائن ایپ متعارف کروائی ہے، ٹیکس جمع کروانے والوں کی تفصیلات آن لائن بھی دیکھی جاسکتی ہیں، ویب سائٹ اردو اور انگریزی زبانوں میں ہے، قومی شناختی کارڈ یا ایف بی آر کے دیئے گئے نمبر سے لاگ ان ہوا جاسکتا ہے۔نادرا حکام نے کہا کہ آن لائن ایپ کے ذریعے ہر شخص اپنا ڈیٹا خود دیکھ سکے گا اور کسی دوسرے شخص کا ڈیٹا نہیں دیکھ سکتا، معلومات کو چیک کرنے کے پانچ سو روپے چارجز ادا کرنے ہوں گے۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ویب سائٹ کا مقصد ٹیکس جمع کرانے والوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہے، نادرا صرف معلومات دے گا، ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا کام ہے، جو ادارے معلومات رکھتے ہیں ان سے ہماری کوآرڈی نیشن ہوگی۔شبر زیدی نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ بڑھانے سے متعلق سوچنے والے افراد غلط ہیں، اسکیم کی تاریخ 30جون سے نہیں بڑھائیں گے، ہمارا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں ہے، ڈیٹا کی بنیاد پر اسیسمنٹ نوٹس جاری نہیں کریں گے، بینکوں سے اکاو¿نٹ ہولڈرز کی تفصیلات مانگی تھیں، ٹیکس اسی وقت اکٹھا ہوتا ہے جب حکومت کے پاس ڈیٹا ہو، ہم اکاو¿نٹ ہولڈرز کو ڈیل نہیں کرنا چاہتے، بینک اپنے اکاﺅنٹ ہولڈرز کو خود ڈیل کریں۔حماد اظہر نے کہا کہ ایف بی آر کا ڈیٹا ساڑھے5کروڑ افراد پر مشتمل ہے، اس سے ملک میں ٹیکس کا نظام مزید بہتر ہوگا۔
حیرت انگیز روبوٹک مچھلی جو ’برقی خون‘ سے آگے بڑھتی ہے
نیویارک(ویب ڈیسک) حقیقت بلکہ زندگی سے قریب تر ایک ایجاد سامنے آئی ہے جس میں سائنسدانوں نے ایک نرم بدن والی روبوٹ مچھلی بنائی ہے جو اپنے جسم میں موجود بیٹری نما ’برق خون‘ کو بطور توانائی استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھتی ہے اور دیگر امور انجام دیتی ہے۔کورنیل یونیورسٹی میں واقع آرگینک روبوٹک لیب نے لائن فش جیسا ایک روبوٹ بنایا ہے۔ اس میں نہ کوئی بیٹری ہے اور نہ ہی کوئی سیل لگا ہے بلکہ اس میں برقی مائع ہے جو مچھلی کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی انقلابی مائع اسے پانی میں آگے بڑھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔اس طرح روبوٹ مچھلی نے بغیر تار کے آگے بڑھنے کا ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے جو ایک عرصے سے ماہرین کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا۔بیٹریاں ایسے آلات اورروبوٹ کا وزن بڑھادیتی ہیں اور یوں وہ کسی کام کا نہیں رہتا۔ پھر کچھ بھی کرلیا جائے روبوٹ کی حرکت اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ اسی بنا پر یونیورسٹی کے ماہر جیمز پکل اور ان کے ساتھیوں نے 40 سینٹی میٹر طویل مچھلی سلیکن سے تیار کی ہے۔اس میں دو ہائیڈرالک پمپ ہیں جس میں باہم جڑی ہوئی زنک آئیوڈائڈ فلو سیل بیٹریاں لگی ہیں۔ ایک پمپ مائع کو دم کے ایک جانب سے دوسری جانب بھیجتا ہے۔ دوسرا پمپ مائع کو مچھلی کے پچھلے اور اگلے پروں کی جانب گھماتا ہے۔ اس طرح مچھلی میں حرکت ہوتی ہے اور آگے کی جانب تیرتی ہے۔ تاہم اس کی رفتار ابھی بہت سست ہے یعنی یہ ایک منٹ میں جتنا فاصلہ طے کرتی ہے وہ اس کے جسم کی کل لمبائی کا بھی آدھا ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری پیدا ہوگی۔اگرچہ نرم اور لجلجے بدن والے روبوٹ عرصے سے بنائے جارہے ہیں۔ اس میں الیکٹرولائٹ والی ایک سلوشن ڈالی جاتی ہے جو روبوٹ کو برقی اور میکانکی دونوں طرح کی توانائی دیتی ہے اور اسے روبوٹ کا خون بھی کہا جاتا ہے۔ یہ روبوٹ مچھلی کسی مداخلت کے بغیر مسلسل 36 گھنٹے تک تیرتی رہتی ہے۔اگرچہ اب بھی یہ روبوٹ ایک کھلونا نما شے ہی ہے، تاہم مستقبل میں اسے بہتر بنا کر اسے مچھلیوں کی نقل و حمل، آبی تحقیق اور سمندروں کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
عوام ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے اور ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالے: وزیراعظم
لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائی اور ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں۔وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام ایسٹس ڈیکلیریشن اسکیم سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ عوام کی مدد سے ہی قرضوں کی دلدل سے نکل سکتے ہیں۔عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے 2005 کے زلزلے میں اپنی قوم کو دیکھا ہوا ہے، 2010 میں جب سیلاب آیا تو اربوں روپے کا نقصان ہوا لیکن جدھر بھی پاکستانی تھے سب نے اپنا حصہ ملایا اور ہم مشکلات سے نکل گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اگلے سال ساڑھے 5 ہزار ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں، میرے خیال میں اگر قوم فیصلہ کر لے تو ہم ہر سال 8 ہزار ارب روپے تک ٹیکس اکھٹا کر سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں، ہم اپنے لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں اور اپنے بچوں کا مستقبل سنوار سکتے ہیں لیکن مجھے اس کے لیے عوام کی ضرورت ہے۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا میں نہیں چاہتا کہ آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے، ایف بی آر کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے، عوام خود ویب سائٹ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے پاس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے اور میں چاہتا ہوں کہ قوم اس موقع سے فائدہ اٹھائے اور ملک کو اس مشکل صورت حال سے نکالے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کو تو چھوڑنا ہی نہیں ہے، اب ٹیکس چوروں کے پیچھے بھی جائیں گے۔
ورلڈکپ میں سری لنکا نے فیورٹ انگلینڈ کو شکست دیدی
لیڈز (ویب ڈیسک)لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 233 رنز کے جواب میں میزبان ٹیم 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی، رواں ورلڈکپ میں 397 رنز کا ریکارڈ ہدف دینے والی انگلش بیٹنگ لائن سری لنکا کے خلاف ریت کی دیوار ثابت ہوئی، سری لنکن بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے آغاز سے ہی حریف بلے بازوں کو دباو¿ میں رکھا جس کے نتیجے میں کوئی بڑی پارٹنر شپ قائم نہ ہوسکی جب کہ وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ بھی برقرار رہا۔انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس 82 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ جوئے روٹ نے 57 اور کپتان مورگن 21 رنز ہی بنا سکے، اوپنر ونس 14، بیرسٹو صفر، بٹلر 10، معین علی 16، ووکس 2، عبدالرشید ایک، آرچر 3 اور ووڈ بغیر کوئی اسکور کیے پویلین لوٹے۔سری لنکا کے تجربہ کار فاسٹ بولر ملنگا نے 4 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جب کہ ڈی سلوا نے 3، ادانا نے 2 اور پرادیپ نے ایک وکٹ حاصل کی، ملنگا کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس سے قبل سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتنے اور کوشل پریرا نے کیا تاہم دونوں اوپنرز صرف 3 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ اوپنرز کے آﺅٹ ہونے کے بعد فرنینڈو اور کوشل منڈس نے اسکور آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 59 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم فرنینڈو 49 اور کوشل منڈس 46 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔190 رنز پر 5 کھلاڑی آﺅٹ ہونے کے بعد انجیلو میتھیوز اور ڈی سلوا نے ٹیم کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 57 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد ڈی سلوا 29 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، انجیلو میتھیوز آخری وقت تک وکٹ پر کھڑے رہے اور ناقابل شکست 85 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت سری لنکا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 232 رنز بناسکی۔دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 5،5 میچز کھیلے ہیں جس میں سے انگلینڈ کو صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ سری لنکا کی ٹیم اب تک صرف ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔
پولیس فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کیس، نیب لاہور کی ایک اور گرفتاری
لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے سابق ایس پی انویسٹی گیشن ملزم محمد ریاض کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کر لیانیب لاہور کی ٹیم نے سابق ایس پی محمد ریاض کو گجرات پولیس فنڈز میں جعلی بلوں کی مد میں 35 لاکھ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیاسابق پولیس آفیسر پر گجرات پولیس فنڈز میں اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلی بلوں کی مد میں کرپشن کا الزام ہے گجرات پولیس میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں مجموعی طور پر 12 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے ملزمان نے آپس کی ملی بھگت کرتے ہوئے انویسٹی گیشنز، ڈویلپمنٹ، پنشن فنڈز کے علاوہ دیگر انتظامی معاملات میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا فراڈ کیاگجرات پولیس فنڈز کیس میں سابق ڈی پی اوز رائے ضمیر اور سہیل ظفر چھٹہ تاحال مفرور ہیں جنکی تلاش جاری ہے نیب لاہور کیجانب سے ملزم محمد ریاض کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت لاہور کے روبرو پیش کیا جائیگا۔
کہا تھا جون تک جھاڑوں پھرے گا اب پوچا پھرنے جارہا ہے ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکی پریس کانفرنس
لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تین جولائی کو وزیر اعظم سرسید احمد کا افتتاح کرےںگے اڑھائی بجے فیصل آباد سے چلے گی نو بجے کراچی سے چلے گی چالیس ٹرینیں چلائےں گے،والٹن کو ٹریننگ سنٹر بنائےںگے ایم ایل ون کا پی سی ون جمع کرا دیا، والٹن اکیڈمی کے لئے سات بلین دئیے گئے ہیں ایم ایل ٹو کا ٹنڈر تیس جون کو کھولےں گے سات لاکھ مسافر بڑھ گئے ہیں چوبیس اگست کو قوم کے سامنے پیش کرو گا چوتیس ٹرینیں ہم نے نہیں چلائی ہیں ہمارے پاس کوچز کی کمی ہے فریٹ کوچز باہرسے منگوائیں گے،پہلی جولائی کو فریٹ ٹینڈر کھولا جائے پہلے ایک ٹینڈر ہوتا رہا اب ایسا نہیں ہوگا چالیس ٹرینوں کے اضافے کے باوجود کوچز کی کمی ہے ایم ایل ون کے بعد تمام ٹریک کی فینسنگ ہوجائے گی کوئی پھاٹک نہیں ہوگا،ستر فیصد ٹریک آبادیوں میں سے گزرتا ہو ہم نے دو ہزار کلو میٹر کا ریلوے ٹریک کھا لیا ہے،نوشہرہ سے درگئی کا ٹریک کھولا جائے گا ٹی ایل اے کے تمام ملازمین کو مستقل کیا جائے گا کمیٹی بنا دی گئی ہے جولائی میں کامنڈ اینڈ کنٹرول آفس لاہور میں کھولا جائے گا ایک مہینے کے اندر ڈبل ون سیون کی شکایات بھی بہت زیادہ تھیں ستر سال سے ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پٹواری کے سسٹم سے بھی پیچھے تھا جو اوور ایج نہیں ہوئے ان کو ابھی مستقل کیا جائے گاوفاقی وزیر نے کہاکہ دو مسلم لیگ ہیں ایک شہباز لیگ اور دوسری نواز لیگ ہے ستر سال سے کسی نے ٹریک پر توجہ نہیں ہے جس کے باعث حادثات ہورہے ہیں ایم ایل ون میں جہاں سے ٹریک گزرے گا وہاں ملازمین کو نئے گھر ملے گے میںپوری کوشش کررہا ہوں کہ ٹریک ٹھیک ہوجائے روز حادثات ہوتے ہیں ایک ٹرانسپورٹ ہے کائرہ کا بیٹا بھی حادثے کا شکار ہوا پانچ روپے کسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر نہیں لگائے واش رومز تک نہیں بنائے ایسے ریلوے اسٹیشنوں پر پیسے لگائے گئے جو چھے ہزار بھی نہیں دیتے میں شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ کسی ٹی وی چینل پر آکرمناظرہ کرلیں این آر او کے متعلق جب میں مجبور ہوا تو تھوڑے افسران شہباز شریف اور آصف زرداری کی ایک ہی وہ دونوں ملے ہوئے ہیں ڈیل کے لیے شہباز شریف اور فریال تالپور بہترین آپشن ہے فضل لرحمان کے ساتھ ہمدردی ہے ان کے منی لانڈری کے پیسوں سے شاید مولویوں کو لے آئے کل کا حادثہ انسانی غلطی ہے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کردو گا حادثات کی ذمہ داری مجھ پر ہے سعد رفیق نے سوائے پرکورمنٹ کے کچھ نہیں کیا ہمارے پاس پچیس فیصد پیسہ آرہا ہو ایم ایل ون اور نالہ لئی کے بعد سیاست چھوڑ دونگا میں ذمہ داری سمجھتا ہوں جس دن مجھے لگا میری غلطی ہے میں سیاست چھوڑ دوگا ن لیگ میں پارٹی کے اندر پارٹی جنم لے رہی ہے ایک جماعت کو سزا ہوگئی ہے دوسری کو ہونی ہے ینگ لڑکے کو لے کر آئے ہیں ینگ آفیسرز کو بوڑھے آفیسرز کو تبدیل کرے گے جون تک کہا تھا کہ جھاڑوں پھرے گا اب پوچا پھرنے جارہا ہے نواز نے زرداری اور زرداری نے نواز پر کیس بنائے زرداری اور نواز میں ڈھیل کا مقابلہ ہورہا ہے کس کو ڈھیل ملتی ہے ایک ماہ میں واضح ہوجائے گا میں ریلوے کو آگے لے کے چلنا چاہتا ہوں ،آج کے بعد غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 2 روزہ دورے پر ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ہفتہ (22 جون) کو پاکستان پہنچیں گے۔دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امیر قطر کے ہمراہ اہم وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔اپنے دورے میں شیخ تمیم بن حمد الثانی وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے اور ایک مضبوط اور باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی شراکت داری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ 2015 میں امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اس دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں/معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا باعث بن سکتا ہے۔علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ اس دورے میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے فنانشل انٹیلیجنس کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا امکان ہے۔اسی طرح قطر کے فنانشل انفارمیشن یونٹ اور اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے درمیان دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے بھی ایم او یو پر دستخظ متوقع ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کا امکان ہے۔دوسری جانب ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت بڑی تعداد میں پاکستانی تارکین وطن قطر میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قطری سرمایہ کاروں کے لیے مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔
ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیا تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، سعودی عرب
ریاض(ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجیر کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیا تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجیر کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیا تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کے جارحانہ کردارکی وجہ سے ہی صورت حال بہت سنگین ہوچکی ہے، عالمی برادری ایران کے جارحانہ کردار کو لگام دینے کے لیے پرعزم ہے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجیر نے کہا کہ ایران کے ساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا، سعودی عرب بغداد کےساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عالمی معیشت کوبھی متاثر کریں گی اور ہر شخص ہی متاثر ہوگا جب کہ بین الاقوامی جہاز رانی میں رخنہ ڈالیں گے تو اس کے توانائی کی سپلائی پراثرات ہوں گے۔
کرکٹ ورلڈکپ:سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ
لیڈز(ویب ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔کرکٹ ورلڈکپ کے 27ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتنے اور کوشل پریرا نے کیا تاہم دونوں اوپنرز صرف 3 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے ہیں۔دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک 5،5 میچز کھیلے ہیں جس میں سے انگلینڈ کو صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ سری لنکا کی ٹیم اب تک صرف ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔
ایڈز نے پنجاب میں بھی پنجے گاڑھ لئے
لا ہو ر (آ ئی این پی)ایچ آئی وی جیسے مہلک مرض نے سندھ کے بعد پنجاب کے پانچ اضلاع میں بھی اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں مگراس طرف حکام کی توجہ نہ ہونےکے برابر ہے جسکی وجہ سے عوامی وسماجی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطا بق چنیوٹ، ساہیوال، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، جھنگ اور ننکانہ صاحب میں اب تک تقریبا تین ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اہل علاقہ اور سماجی شخصیات نے حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ،پنجاب کے پانچ اضلاع میں ماہانہ ستر سے نوے لوگوں میں ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص ہورہی ہے، مگر اس کے باوجود کسی بھی ضلع میں اسکریننگ ٹیسٹ کیلئے کوئی کیمپ موجود نہیں ہے۔ اہل علاقہ اور سماجی شخصیات کو تشویش ہے کہ صوبائی، ضلعی اور علاقائی محکموں کی جانب سے بھی اس موذی وائرس پھیلنے کے عوامل جاننے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ۔
سی پیک پاک چائینہ کو مضبوط کرے گا
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)چینی وفد نے ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کی مشاورتی کمیٹی کی سربراہ ژاﺅبیجی کی سربراہی میں ملاقات وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک منصوبوں و اہمیت دیتا ہے۔ پاک چین دوستی زبردست معاشی شراکت داری میں بدل رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک میں زراعت، سماجی، اقتصادی ترقی اور دیگر شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان منصوبوں کی شمولیت سے سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سی پیک کے تحت تعاون کو مزید موثر اور مضبوط بنانے کے لیےبھرپورکوشش کرے گا۔ پاکستان مختلف شعبوں میں چین کے تجربہ اور مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ سرکاری اور نجی شراکت داری اور کاروبار کو موثر بنانے کے لیے وزیراعظم آفس میں سیل بنایا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کا بے انتہا پوٹینشل ہے جس کو بروے کار لانے اور فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کوآزاد کشمیر کا دورہ کرنے اورآزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے نئی ویزہ پالیسی آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ جمعرات کووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں ، سیاحت کے فروغ اور دیگر اہم معاملات پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ آبی وسائل فیصل واو¿ڈا، مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فاروق حیدر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز ، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فاروق حیدر نے کشمیر کا مسئلہ پرزور طریقے سے عالمی سطح پر اٹھانے اور آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل میں وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان سے پارلیمنٹ ہاوس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وزیر ریلوے شیخ رشید اور سردار نصراللہ دریشک سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،وزیراعظم عمران خان سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، میر خان محمد جمالی، سردار نصراللہ دریشک اور منورہ بی بی نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم سے وزیرریلوے شیخ رشید نے ملاقات کے دوران پاکستان ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ کے حوالے سے بات چیت کی۔وزیر ریلوے نے وزیراعظم کو راولپنڈی اور کراچی کے درمیان نئی شروع ہونے والی مسافر ٹرین سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے تیس جون کو نئی ٹرین سر سید ایکسپریس کے افتتاح کیلئے وزیراعظم کو دعوت دی۔ سر سید ایکسپریس راولپنڈی اسٹیشن سے براستہ فیصل آباد کراچی پہنچے گی۔وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے ہیلتھ ڈاکٹر ظفراللہ مرزا، صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیرصحت آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے بھی ملاقات کی جس میں صحت سے متعلقہ امور خصوصا سرکاری اسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کیلئے اصلاحات سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


















