تازہ تر ین

عوام ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے اور ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالے: وزیراعظم

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائی اور ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں۔وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام ایسٹس ڈیکلیریشن اسکیم سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ عوام کی مدد سے ہی قرضوں کی دلدل سے نکل سکتے ہیں۔عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے 2005 کے زلزلے میں اپنی قوم کو دیکھا ہوا ہے، 2010 میں جب سیلاب آیا تو اربوں روپے کا نقصان ہوا لیکن جدھر بھی پاکستانی تھے سب نے اپنا حصہ ملایا اور ہم مشکلات سے نکل گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اگلے سال ساڑھے 5 ہزار ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں، میرے خیال میں اگر قوم فیصلہ کر لے تو ہم ہر سال 8 ہزار ارب روپے تک ٹیکس اکھٹا کر سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں، ہم اپنے لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں اور اپنے بچوں کا مستقبل سنوار سکتے ہیں لیکن مجھے اس کے لیے عوام کی ضرورت ہے۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا میں نہیں چاہتا کہ آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے، ایف بی آر کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے، عوام خود ویب سائٹ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے پاس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے اور میں چاہتا ہوں کہ قوم اس موقع سے فائدہ اٹھائے اور ملک کو اس مشکل صورت حال سے نکالے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کو تو چھوڑنا ہی نہیں ہے، اب ٹیکس چوروں کے پیچھے بھی جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv