تازہ تر ین

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 2 روزہ دورے پر ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ہفتہ (22 جون) کو پاکستان پہنچیں گے۔دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امیر قطر کے ہمراہ اہم وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔اپنے دورے میں شیخ تمیم بن حمد الثانی وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے اور ایک مضبوط اور باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی شراکت داری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ 2015 میں امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اس دورے کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں/معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا باعث بن سکتا ہے۔علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ اس دورے میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے فنانشل انٹیلیجنس کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا امکان ہے۔اسی طرح قطر کے فنانشل انفارمیشن یونٹ اور اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے درمیان دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے بھی ایم او یو پر دستخظ متوقع ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کا امکان ہے۔دوسری جانب ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت بڑی تعداد میں پاکستانی تارکین وطن قطر میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قطری سرمایہ کاروں کے لیے مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv